Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    فیصل آباد () گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، پولیس کےبعض اہلکار مبینہ طور پر مذکورہ چوروں کے گروہ کی سرپرستی کرنے لگے، بتایا جاتا ہے کہ گداگروں کے روپ میں نقاب پوش خواتین اور کم سن بچوں پر مشتمل گروہ شہرکی اہم اور بارونق مساجد کے باہر بھیک مانگنے کیلئے بیٹھےرہتے ہیں اور جب شہری نماز ادا کرنے کیلئے بالخصوص بازاروں‘ پبلک مقامات‘ پارکس ہسپتالوں میں واقع جامع مساجد میں جاتی ہیں اور نماز شروع ہوتے ہی مذکورہ چوروں کا گروہ سرگرم ہو جاتا ہے اور نمازیوں کی قیمتی اورنئے جوتوں کو سمیٹ کر رفوچکر ہو جاتے ہیں اور ان کے دیگر افراد مسجد کے باہر ہی بھیک مانگنے کیلئے بیٹھے رہتےہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور ان کا سرغنہ مسجد کےقریب ہی کھڑا ان کی مکمل نگرانی کرتا ہے، مذکورہ جوتےچوروں کا گروہ شہریوں سے بھیک اور دوسری طرف ان کے قیمتی جوتے چرا کر ڈبل گیم چلتے ہیں، شہر کی بارونق بازاروں، پبلک مقامات، ہسپتالوں میںواقع جامع مساجد کے باہر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار بھی انکی معاونت کرتے ہوئے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں

  • فیصل آباد پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع

    فیصل آباد پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع

    فیصل آباد (محمد اویس) پنجاب ریونیو اتھارٹی کا خوف، مہنگے ڈاکٹروں نےاپنی فیسیں پندرہ سو سے کم ظاہر کرناشروع کردیں، پی آر اے نے پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع کردیا ،حکومت پنجاب نے رواں سال ڈاکٹرز پر پانچ فیصد کےحساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا تھا ، پی آر اے ذرائع کے مطابق مہنگے نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو جبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نےسیلز ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے اپنی فیس پندرہ سو روپے سے کم ظاہر کرنا شروع کردی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والےڈاکٹرزپچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور کلینک سر بمہر کرنے کا عندیہ دیا ہے

  • فیصل آباد ریلوے اسٹیشن

    فیصل آباد ریلوے اسٹیشن

    فیصل آباد (محمد اویس) ریلوے اسٹیشن انیسویں صدی میں برطانوی راج میں بننے والا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں سے کراچی، لاھور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کوئٹہ ، پشاور اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں جانے کے لیے ٹرینں چلتی ہیں۔ فیصل آباد اسٹیشن شہر کے اہم تجارتی مرکز گھنٹہ گھر بالکل قریب ھے اور اسکے علاوہ فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں چک جھمرا جنکشن ریلوے اسٹیشن بھی موجود ھے۔

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد(محمد اویس)فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے فیڈمک کا فوجی فاونڈیشن اور چین کی تیانجن یونیورسٹی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر جنوری 2020ء کے پہلے ہفتے سے چار کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کے لئے فوجی فاونڈیشن کو ایم تھری کے مرکزی گیٹ کے بالمقابل کمرشل ایریا میں 22 ایکڑ جگہ لیز پر فراہم کی جائے گی اور یونیورسٹی کی عمارت آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کورس ڈیزائننگ اور مختلف شعبہ جات کے قیام کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ چیئرمین فیڈمک کے مطابق یہ یونیورسٹی صنعتی زونز میں لگنے والی صنعتوں کو جدید تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کا اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں کورسز کے اجراء کے لئے انڈسٹری سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • معزوری کو مجبوری نہیں سمھجنا چاہیئے۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا

    معزوری کو مجبوری نہیں سمھجنا چاہیئے۔ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد رانا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں سجھنا چاہے بلکہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اوربحالی میں مشترکہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔انہوں نے یہ بات سینٹر فار ڈس ایبل نشیمن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نشیمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ فاروق بٹ،سوشل ویلفیئر آفیسر منیبہ محبوب اور دیگر کے علاوہ زیر تربیت خصوصی بچے بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت اوربحالی کے لئے نشیمن کی شاندار فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی معذوری میں مبتلا بچوں کوسنبھالنا ایک دشوار کام ہے اس ضمن میں والدین کے بوجھ میں سہارا بننے والے فلاحی ادارے معاشرے کی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے تقریب کے دوران مختلف خاکے،ٹیبلوز،ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز میں عمدہ پروفارمنس پیش کرنے والے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے ٹیچرز بھرپور داد کے مستحق ہیں جو یہ کٹھن فریضہ کامیابی سے نبھارہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ادارہ نے بتایا کہ سنٹر میں خصوصی افراد کو کمپیوٹر سافٹ ویئر،ڈریس ڈیزائننگ،بیوٹیشن،ہوم اپلانسز،موٹرسائیکل اینڈ آٹو الیکٹریشن کے شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔

  • فیصل آباد ،حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

    فیصل آباد (محمد اویس) حادثہ میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، نعش ورثاء کے حوالے، تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ مہندی محلہ گلی نمبر 8 کے رہائشی 35 سالہ وسیم ولد شبیر کو حادثہ میں زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی الائیڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیاہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد اس کی نعش ورثا کے حوالے کر دی

  • کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈ نے خواتین کی نئی کولیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پر مبینہ طور پر قرآنی آیات لکھ دیں

    فیصل آباد (محمد اویس)کپڑوں کے معروف پاکستانی برانڈز نے خواتین کی نئی کلیکشن میں لباس پر مختلف جگہوں پرمبینہ طورپر قرآنی آیات لکھ دیں جس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع ہوگئیسوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد کے جہانزیب خان نامی شخص نے ایس پی کمپلینٹ سیل کو درخواست دی جس میں موقف اپنایا کہ "اپنا کاروبار کرتا ہوں اور ستائیس نومبر کو خرید فروخت کے سلسلے سٹی امپوریم چین ون روڈ فیصل آباد گیا تو سائل نے وہاں سے لیڈیز سوٹ خرید ا جو اتحاد ٹیکسٹائل کا بنا ہوا تھا گھر پہنچ کر دیکھا تو متذکرہ بالا سوٹ کے ڈیزائن میں بسم اللہ شریف اور کلمہ شریف کنندہ پایا گیا ، واپس سٹی امپوریم مال میں آیا اور وہاں پر موجود عملہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد ٹیکسٹائل کا مال کمیشن پر سیل کرتے ہیں، آپ اتحاد ٹیکسٹائل سے بات کریں ، اتحاد ٹیکسٹائل کی مین شاپ واقع سنٹر پوائنٹ گوجرانوالہ روڈ پر گیا اور وہاں پر موجود منیجر سے بات کی اور بتایا کہ آپ کا ایک سوٹ جو کہ ITTEHAD DIGITAL LINEN FALL 19 جس پر کلمہ شریف اور بسم اللہ شریف تحریر ہیں جو کہ سراسر غلط خلاف شریعت اور خلاف قانون ہے جس پر منیجر سیخ پا ہوگیا اور سائل نے بدتمیزی اور زدوکوب کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔

  • پاکستان بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں انجینئر عظیم رندھاوا

    فیصل آباد (محمد اویس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوانے کہا ہے 22دسمبرپاکستان بھر سےجماعت اسلامی کے کارکن اسلام آباد میں مظلوم کشمیری عوام سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے،سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مارچ میں فیصل آباد سے بھی ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا،کشمیریوں کی چیخیں پوری دنیا سن رہی ہے مگر اسلام آباد میں براجمان حکمران قبرستان کی سی خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔
    پاکستان کے غیور عوام سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیںگے۔المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا زور کا ساتھ نہیں دیتی ۔کشمیر میںبھارتی ظلم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں مگر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں۔

  • آگ کی لپیٹ میں آنے سے ایک مریض خطرناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل

    فیصل آباد (محمد اویس) آگ کی لپیٹ میں آکر موٹرسائیکل مکینک جھلس گیا تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق 32سالہ اسماعیل ولد محمد حیات ساکن شاہ پور دکان پر موٹرسائیکل ٹھیک کررہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سے گرنے والے پیٹرول کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ شخص آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں برن یونٹ میں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمداویس) سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب06مجرم اشتہاری کو گرفتارکیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے04عدد پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے2.980گرام چرس اور15لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد امین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے1.360کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1192/19بجرم9C/CNSAتھانہ ملت ٹاون ،تھانہ ملت ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم جاوید اقبال کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے15لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1185/19بجرم3/4PHOتھانہ ملت ٹاون میں درج رجسٹر کرلیا۔