Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • صحت مند معاشرے کے قیام میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوکاکورس ناگزیر ہے۔ ڈی سی محمد علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے سلسلے میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کو کورس ناگزیر ہے۔اس سلسلے میں حکومتی سطح پر موثراقدامات کئے جارہے ہیں تاہم والدین کو بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے ویکسینیشن لازمی کرانے کا پیغام عام کیا جائے تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران ضلع میں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ضلعی کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد کے علاوہ محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین میں ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ والدین میں 15ماہ تک کے بچے کی 10مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کرانے کا احساس برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ایک قومی فرض ہے۔اس ضمن میں معاشرے تک یہ ذمہ داری ادا کرنے کا پیغام اجاگر کریں تاکہ سو فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے مقررہ ٹارگٹس کو شیڈول کے تحت مکمل کریں اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں بھی آگاہ رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ پیدائش سے پندرہ ماہ تک بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر تپ دق،پولیو،خناق،نمونیا،کالی کھانسی،کالا یرقان،گردن توڑ بخار،اسہال،تشنج اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے اور ہر یونین کونسل میں مرکز صحت سے یہ سہولت مفت دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت سالانہ 2لاکھ 70ہزاربچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف جبکہ ماہانہ 22ہزار500کا ٹارگٹ مقرر ہے جس کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد باجوہ نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15گرانفروشوں کو 52ہزارروپے کے جرمانے کئے۔تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سرگودھا روڈ اوردیگر علاقوں میں پھل،سبزی اورکریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو موقع پر ہی 5ہزارروپے تک کے جرمانے کئے

  • فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن،

    فیصل آباد ( محمد اویس) پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن،
    03عدد پسٹل،01عدد بندوق ،01عدد رائفل ،1.320کلوگرام چرس اور
    75لیٹر شراب برآمد ،01مجرم اشتہاری گرفتار۔
    سی پی اوفیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پر فےصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب01مجرم اشتہاری کو گرفتارکیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے03عدد پسٹل ،01عدد بندوق اور 01عدد رائفل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے1.320گرام چرس اور75لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابقتھانہ غلام محمد آباد پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم نعیم اقبال کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے1.100کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1757/19بجرم9C/CNSAتھانہ غلام محمدآباد ،تھانہ صدر پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم وقاص کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے50لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1509/19بجرم3/4PHOتھانہ صدر ،تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم مدثر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے25لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1501/19بجرم3/4PHOتھانہ مدینہ ٹاون میں درج رجسٹر کرلیا۔
    سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے

  • فیصل آباد:(سٹی ابتک)ستیانہ روڈ پر رکشہ ڈرائیور پر وارڈنز کے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج

    فیصل آباد:ستیانہ روڈ پر رکشہ ڈرائیور پر وارڈنز کے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج

    فیصل آباد:رکشہ ڈرائیورز کا ستیانہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر وارڈنز کے خلاف نعرے بازی

    فیصل آباد:وارڈن نے پرائیوٹ شخص کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور شاہزیب پر تشدد کیا

    فیصل آباد:وارڈن بلاوجہ تنگ کرتے اور رشوت مانگتے ہیں

    فیصل آباد:وارڈن نے بغیر غلطی کے پیسوں سے انکار پر تشدد کیا،کاغذات بھی چیک نہیں کئے، متاثرہ رکشہ ڈرائیور

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کے پٹواری اور منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو غلام محمد آباد کے رہائشی عمران جاوید نے درخواست گزاری تھی کہ پٹواری مقصوداحمد اور اس کے منشی فیصل حیات رقبہ کے ونڈاجات مرتب کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ سات لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوارالحسن شیرازی نے چھاپہ مارکر پٹواری اور اس کے منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چنیوٹ میں مقدمہ نمبر 10/2019درج کرادیا اورمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • فیصل آباد انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی

    فیصل آباد (محمد اویس)انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید دودن بھی پولیوٹیموں کو متحرک رکھا جاے گاتاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیوویکسین دی جاسکے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 78ہزار1سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جس کے لیے مجموعی طور پر 3323ٹیمیں مامور ہوں گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشین کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)عفیفہ شاجیہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) نے ہدایت کی کہ انسدادپولیوکی آئندہ قومی مہم سے قبل تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جاے اور سابقہ مہم کی خامیوں اور کمزوریوں کا بھی ازالہ ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہم کی رپورٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جاے تاکہ ضلع بھر میں کسی جگہ پانچ سال کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسین کے بغیر نہ رہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے ضروری انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت اہم عوامی مقامات پر پولیوٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور بعض دفتری وانتظامی امور کا جائزہ لیا

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انھوں نے ایف ڈی اے کے افسران سے تعارفی میٹنگ کی اور بعض دفتری وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز،چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ یاسر اعجازچٹھہ،پبلک ریلیشنز آفیسر ایف ڈی اے رانا لیاقت علی کے ہمراہ ایف ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ،فنانس ڈائریکٹوریٹ،کمپیوٹر سیکشن اور ون ونڈو کاؤنٹر کامعائنہ اور دفتری کام نمٹانے کی رفتار کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامرعزیزنے انھیں مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ عوام کی درخواستوں اور شکایات کو بلاتاخیر حل کیا جاے۔انھوں نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے اور کام کے معیار کو بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔انھوں نے اس موقع پر سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور دفتری قواعدوضوابط کا خصوصی خیال رکھیں۔

  • آر پی او فیصل آباد کی طرف سے کینسر کے مریض ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداددئیے

    فیصل آباد (محمد اویس) غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے کینسر کے مریض ڈرائیورکانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداد دئیے۔ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم چک نمبر 257ر۔ب جہانگیر خوردکا رہائشی ہیاور چند سال سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ناہید اسلم پولیس لائن ایم ٹی برانچ میں تعینات ہے اور بیماری کی وجہ سے میڈیکل رخصت پر ہے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادنے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔بیمارپولیس ملازمین کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈسے مالی امداد جاری کی جاے گی۔محکمہ پولیس اپنے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

  • ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات اینٹی کرپشن ٹیم اور محکمہ مال کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرکے چک نمبر535گ ب تحصیل صدر میں 73کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی قیمتی 236کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر میں اس سرکاری اراضی پر عبدالجبار،عبدالعزیزاورمحمدانور نے فش فارم قائم کررکھا تھا جس کو واگزار کراکر اراضی کو محکمہ مال کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • معاون خصوصی برائے کھیل ملک عمر فاروق کی کورین سپورٹس پروموشن ڈریم ٹوگیدر ماسٹر ایلومنائی میں نمایاں پوزیشن

    فیصل آباد( )وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے کورین سپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے تحت منعقد ہونے والے کورس ڈریم ٹوگیدر ماسٹر ایلومنائی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مذکورہ تربیتی کورس کی تکمیل پر کامیاب شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔ ملک عمر فاروق کو شاندار کارکردگی پر اعلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ تقسیم اعزازات و اسناد کی اس تقریب میں کوریا سپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین جیکی چو کے علاوہ سپورٹس ارگنائزیشنز کے اعلی عہدے داران اور حکومت کوریا کے کھیلوں سے منسلک نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ملک عمر فاروق نے تقریب میں موجود اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ کوریا سے حاصل ہونے والی اس بامقصد ٹریننگ اور تجربے کو اپنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک عمر فاروق ان دنوں کورین حکومت کی خصوصی دعوت پرسپورٹس پرموشن آگنائزیشن کوریاکے تحت منعقد ہونے والے تربیتی کورس میں شرکت کے لیے کوریا کے دورہ پر ہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔