Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

    گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کا معاملہ ،انتخابی مہم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جامع منصوبہ سازی مکمل کر لی گئی

    بھرپور اور مؤثر انتخابی مہم کیلئے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی گلگت روانہ ہو گئے،سیف اللہ خان نیازی گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے ،اقتدار میں رہنے والی حریف جماعتوں کی کارکردگی اور بیانیے کے نقائص خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے عوام پر واضح کئے جائیں گے

    چیف آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان کے طول و عرض میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ،مقامی و قومی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور گفتگو بھی چیف آرگنائزر تحریک انصاف کے شیڈیول کا حصہ ہین،سیف اللہ نیازی پولنگ اسٹیشنز کی سطح تک تحریک انصاف کے امیدواروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے

    گلگت قیام کے دوران سیف اللہ خان نیازی پولنگ ڈے کے حوالے سے مربوط حکمت عملی، ووٹرز کی معاونت اور پولنگ سٹیشنز تک رسائی کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیں گے ،سیف اللہ نیازی مصدقہ انتخابی نتائج کی مربوط انداز میں وصولی کے ذمہ داروں کا بھی تعین کریں گے ،چیف آرگنائزر تحریک انصاف حریف امیدواروں کیجانب سے انتخابات کی شفافیت پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کے سدِباب کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنائیں گے

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی گلگت کا دورہ کریں گے. وزیراعظم اتوار کو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے

    بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

  • بلاول نے حکومت کو پھر للکاردیا

    بلاول نے حکومت کو پھر للکاردیا

    بلاول نے حکومت کو پھر للکاردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وارننگ دی ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ووٹروں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

    سکردو میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کا ایک ایسا نمائندہ ہوں جو ناصرف ملک بلکہ پوری دنیا میں آپ کی آواز اٹھا سکتا ہوں۔ عوام کی خدمت صرف پیپلز پارٹی کرتی ہے۔ ہم نے سندھ میں مفت ہسپتالوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔ اب سکردو میں بھی دل کے علاج کے لیے ہسپتال بنائیں گے۔انہوں نے گلگت بلتستان الیکشن کو یہاں کی عوام کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں 15 نومبر تک یہاں موجود ہوں، کسی کو آپ کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی جماعتوں کو سپورٹ کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ دھاندلی کی کوشش نہ کرنا۔ اگر دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ ہم کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔


    انہوں نے اپنے خطاب میں عوام سے وعدہ کیا کہ آپ ہمیں منتخب کرتے ہیں تو بی بی شہید کے بیٹے کا وعدہ ہے، آپ کو روزگار دے گی۔ پیپلز پارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہو چکی ہے۔ سکردو کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر یقین ہو گیا کہ جیت صرف تیر کی ہوگی

    اس سے قبل بلاول نے کہا تھا کہ حکومت گلگت بلتستان میں مرضی کا مینڈیٹ‌چاہتی ہے . اس کی یہ خواہش پوری نہیں‌ہونے دی جائے گی،

  • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے عوام سڑکوں پر آگئی

    گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے عوام سڑکوں پر آگئی

    گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حق میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی پارٹیوں،اراکین سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک ریلی نکالی۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ریلی ہائی سکول نمبر 1 گلگت سے نکلی گئی جو شہر کے مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی گلگت پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔اس جلسے میں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ن،اسلامی تحریک،راہ حق پارٹی اور دیگر کئی سیاسی،مذہبی جماعتوں کے اراکینِ،ممبران اور اعلیٰ عہدہ داران نے شرکت کی۔اس جلسے سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حق سے محروم رکھنا زیادتی ہے،مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،بھارتی حکومت نے یہاں کے باشندوں پر جو ظلم ڈھائے ہیں اسکی پوری دنیا گواہ ہے،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر پر بھارتی تسلط کے خاتمے تک ان کے ساتھ ہیں مقررین نے اقوام عالم سے پر زور اپیل کرتے ہوئیکہا کہ وہ بھارتی ظلم،جبر کے خاتمے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

  • غیرت کے نام پر  بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    گلگت پولیس نے غیرت کے نام پر سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار لیا۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کے حکم پر ایس ایچ او جگلوٹ کی سربراہی میں ملزم کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف تھانہ جگلوٹ میں مقدمہ نمبر درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملزم ناصر ولی ولد حاجی دار سکنہ تانگیر ضلع دیامر حال مقیم جگلوٹ نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو پستول سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن صاحب نے ایس ایچ او جگلوٹ و عملہ کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور بہترین کاروائی پر کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

    بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے

    صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلی مہدی شاہ، اور محمد علی اختر سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے پیپلز پارٹی کا استقبال کیا،چیٸرمین بلاول کے استقبال کیلیے اسکردو ایٸرپورٹ پر جیالے جمع تھے،جنہوں نے جیے بھٹو کے فلک شفاف نعرے لگائے اور بلاول زرداری کا استقبال کیا،

    https://twitter.com/saeedaghaPPP/status/1318862792427032576

    بلاول زرداری نے کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو عوام کا تحفظ ہو سکے گا،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مفادات کا تحفظ کروں گا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کروں گا۔ پیپلز پارٹی روزگار فراہم کرنے والی جماعت ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا،عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں،زبردستی فیٹف سے متعلق قانون سازی کرائی گئی، عمران خان چاہتا ہے پارلیمان اس کی جلسہ گاہ بنے ،آپ کو عوام کا سمندر جواب دے گا کہ اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے ،عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے پیپلزپارٹی امیدوارجاویدحسن کو نگرمیں الیکشن سے پہلے نااہل قراردینےکی کوشش کی جارہی ہے،اگر دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے ، جمہوریت کیلیے، انصاف کیلیے ہم تین نسلوں سے قربانی دے رہے ہیں ہم نےقربانی دیدی ہےآپ کوہمارے خون کےساتھ انصاف کرنا ہوگا،عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے مسائل کون حل کرسکتا ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،

  • علی آباد ہنزہ میں 14 افراد کی رہائی کیلئے 6 دن سے دھرنا جاری

    علی آباد ہنزہ میں 14 افراد کی رہائی کیلئے 6 دن سے دھرنا جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنزہ کے علاقے علی آباد میں بابا جان اور انکے دیگر ساتھیوں کی رہائی کیلئے پیر کے روز سے شروع ہونے والا دھرنا آج بھی جاری ہے

    علی آباد اور ہنزہ سے ملحقہ دوسرے علاقوں میں بابا جان کی رہائی کیلئے مظاہرے کئیے گئے۔ علی آباد میں جاری دھرنے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں ، ہنزہ کے وکلاء، بابا جان کے اہل و عیال و دیگر نے خطاب کیا۔

    عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کو رہا نا کیا گیا تو گلگت سمیت سارے علاقے میں دھرنا شروع کیا جائیگا۔ گزشتہ روز بھی سخت سردی کے باوجود مظاہرین نے رات سڑک پر گزاری۔ مین سٹریم میڈیا میں اس عوامی احتجاج کی کوئی کوریج نہیں کی جارہی۔

    علی آباد ہنزہ میں یہ دھرنا گزشتہ چھ دنوں سے جاری ہے اور اسے ہنزہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا قرار دیا جارہا ہے۔

    ہنزہ کے عوام مطالبہ کرتے ہیں، بے گناہ بھائیوں کو رہا کریں، ہم میں مزید سہنے کی ہمت نہیں، گلستان رانی اسیر شکر اللہ کی بہن نے کہا کہ ہم دھرنے میں ہیں، دس سالوں سے چودہ بھائی اسیران ہنزہ کے نام سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں،میرے بھائی کو قید کیا گیا، میری چھوٹی بہن جو فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ تھی ،سات مئی 2016 کو جب اس نے سنا کہ بھائی کو سزا ہوئی تو اس نے خود کشی کی کوشش کی،اسیران کے گھر کے بہت زیادہ مالی و جانی نقصان ہوئے، کچھ کے بھائی اس صدمے کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اس دنیا سے چلے گئے

    ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی سوچا کہ کہ انکا کوئی قصور ہے یا نہیں ، میرا بابا بے گناہ سزا کاٹ رہا ہے، اتنا ظلم کیوں ہو رہا ہے ہمارے ساتھ،بے قصور لوگوں کو پکڑا ہوا ہے، ملزم چھوڑ دیئے جاتے ہیں، کس گناہ میں یہ سزا کاٹ رہے ہیں، حکومتی اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ پلیز میری ہیلپ کریں.

  • دوران مرمت بجلی آ جانے سے محکمہ برقیات کے دو ملازمین  جاں بحق

    دوران مرمت بجلی آ جانے سے محکمہ برقیات کے دو ملازمین جاں بحق

    دوران مرمت بجلی آ جانے سے محکمہ برقیات کے دو ملازمین جاں بحق
    گلگت علامہ اقبال ٹاؤن کے مقام پرکھمبے پر مرمتی کام کے دوران محکمہ برقیات کے دو ملازمین بلالاور ابوذر جاں بحق ہوگئے۔دونوں نوجوان گلگت علامہ اقبال ٹاؤن میں بجلی کے کھمبے پرچڑھ کر مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے تھے کہ اس دوران اچانک بجلی آن ہونے کے باعث دونوں نوجوان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان بلال ولد نوشروان کھمبے کے پول کے اوپر ہی جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا نوجوان ابوذر ولد غلام حسین کھمبے کے پول سے گر کر شدید زخمی ہوا جسے بعد ازاں سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کے ورثا نے دونوں نوجوانوں کی موت کو محکمے کے بعض ملازمین کی حد درجہ غفلت قرار دیتے ہوئے اعلی حکام کو اس واقعے پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • دیامر میں اشتہاریوں کے خلاف  پولیس کا کامبنگ آپریشن  جاری

    دیامر میں اشتہاریوں کے خلاف پولیس کا کامبنگ آپریشن جاری

    گلگت۔ ضلع دیامر کے مختلف مقامات میں اشتہاریوں کے خلاف پولیس کامبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ۔ایس پی دیامیر شیرخان کی قیادت میں ایس ایچ او داریل اور اس کی ٹیم نے سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر چھائے مار کر مزید چار مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ داریل کو مطلوب ایف آٸی آرنمبر 14/20 دفعہ /506/337f/324/341 میں ملوث مجرمان اشتہاری حکیم خان،شیربہادر ولد مصرخان عبدالمالک ولد حکیم خان امتیاز ولد بہادر ساکنان پھوگچ داریل کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔۔رواں ہفتے کامبنگ آپریشن میں درجنوں اشتہاری گرفتار ہوچکے ہیں ۔ایس پی دیامر نے کہا کہ تمام مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری تک اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

    گلگت بلتستان اسمبلی میں نتخابات کے لیے پولنگ 15 نومبر کو ہوگی، 25سے 30 ستمبر تک کاغذات جمع کرائے جا سکتے ہیں ،امیدواروں کی فہرست یکم اکتوبر کو شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 7 اکتوبر کو ہوگی

    کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر مقرر کی گئی ہے،امیدواروں کوانتخابی نشانات 20 اکتوبر کو الاٹ کیے جائیں گے

    انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں ملی بڑی سیاسی کامیابی

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دی تھی، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار ھوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔

    گلگت بلتستان الیکشن ، بلاول زرداری کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری

  • دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    دیو سائی میدان کتنا بڑا ہے؟ سفر بلتستان ندیم اعوان کے قلم سے

    بچپن میں پریوں اور دیو کی کہانیاں پڑھا کرتے تھے۔ اندازہ تھا دیو بہت بڑی جسامت کا ہوتا ہے۔

    یہ اندازہ دیو سائی کا بھی تھا کہ یہ دنیا کی چھت ہے اور بہت بڑا میدان ہے۔ مگر کتنا بڑا؟؟؟

    چلم چوکی کراس کرنے کے بعد جب دیو سائی پہنچے تو سب سے پہلا سوال یہی ذھن میں آیا۔

    گاڑی میں یہی موضوع شروع ہوگیا
    کتنا ایکڑ ہوگا؟
    سینکڑوں ایکٹر ہوگا اسی لیے تو امریکا کی اس پر نظر ہے۔
    گاڑی کا میٹر دیکھیں سفر کے اختتام پر کلو میٹر نکل آئیں گے۔
    مگر بھیا ہم تو ایک سیدھ میں سفر کررہے ہیں اس کا پھیلاو بھی تو بہت ہے۔
    اندازہ کریں اگر اسٹیڈیم بنایا جائے سو اسٹیڈیم بن جائیں گے۔
    جانے دو بھائی سو تو کچھ بھی نہیں یہ تو بہت بڑا ہے

    کتنا بڑا؟ اس سوال کا جواب تو گوگل چاچا سے ہی مل سکتا ہے مگر اس وقت سگنل ندارد۔

    دماغ میں اٹکے سوال کے ساتھ سفر جاری تھا اور دیو سائی کا حسن آنکھوں میں سمو رہے تھے۔

    سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر جہاں درخت ختم ہوجاتے ہیں اور سال کے 8 ماہ برف رہتی ہے۔ قدرت کا حسین شہکار ہے۔


    یہاں کا موسم بے ایمان ہے۔ اچانک بدل جاتا ہے۔ آسمان پر تیرتے بادل مصور کائنات کی حمد بیان کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

    اسکردو پہنچ کر سگنل کیا آئے سمجھیں جان میں جان آئی۔ موبائل پر سرچنگ شروع کی۔ دیو سائی کا رقبہ 3 ہزار مربع کلو میٹر سامنے آیا۔

    اسلام آباد 220، پشاور 215، راولپنڈی 259، ملتان 286، فیصل آباد 1300، لاہور 1772 مربع کلو میٹر ہیں۔

    پاکستان کاصرف ایک شہر کراچی دیو سائی سے بڑا ہے جس کا رقبہ 3780 مربع کلو میٹر ہے۔

    تو ہم سمجھانے کے لیے کہ سکتے ہیں دیو سائی تقریبا کراچی کے برابر ہے۔ اب کراچی والے ذرا تخیلات میں کھو کر گلشن حدید سے یوسف گوٹھ اور کیماڑی سے سرجانی ٹاون کا سفر کریں۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کھڈے اور بارش کے پانی سے گزر کر خود کو دیو سائی پر محسوس کریں