Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

    اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ

    گلگت میں موجود پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق گلگت میں موجود معروف اور سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کے مکان پر 2 افراد نے پتھراؤ کیا اداکارہ کے مطابق ملزمان ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں –

    رپورٹس کے مطابق نائلہ جعفری نے آئی یو تھانے میں درخواست دی نائلہ کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھکمیاں دیں اور ان پر حملہ کرتے ہوئے گھر کے اندر پتھراؤ بھی کیا رتاہم وہ محفوظ رہیں-

    اداکارہ نے اپنی درخواست میں اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پر حملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔

    پاکستانی فنکا روں کا جانوروں کو اذیت پہنچانے والوں پر برہمی کا اظہار

    انڈسٹری میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا…

  • چلاس سی ٹی ڈی کاروائی میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    چلاس سی ٹی ڈی کاروائی میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    چلاس سی ٹی ڈی کاروائی میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق، لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کے محلے رونئی میں سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر چھاپہ مارا نتیجتا سی ٹی ڈی آفیسر سمیت 5 پولیس اہلکار مارے گئے جب کہ 2 سویلین بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہوئے.

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گھر میں مفرور دہشت گرد چھپے ہوئے تھے جب کہ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے غلط انفارمیشن کی بنیاد پر کارروائی کی ہے بوڑھی نابینا منہ کے سامنے مارا گیا جواں سال بیٹا اظہار اللہ دہشت گرد نہیں بلکہ نمل میں بین الاقوامی تعلقات کا طالب علم تھا.

    سانحہ چلاس نے کئی سوالات جنم دیے ہیں. قتل کیا گیا اظہار اللہ یہ کیسا دہشت گرد تھا جس کے خلاف ابھی تک کسی تھانے میں ایف آئی آر تک نہیں تھی؟ یہ کیسی کارروائی تھی جس میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں گھر کے اندر پڑی تھیں جب کہ جن مبینہ دہشت گرد طالب علم اور اس کے ساتھی کو مارنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی ان کی لاشیں گھر سے باہر تھیں حالانکہ معاملہ اس کے برعکس ہونا چاہئے تھا.

    سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلعی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر باہر سے آکر اتنا بڑا آپریشن کیسے کیا ؟ کارروائی اتنی رازداری اور بھاری نفری کے ساتھ اچانک کی گئی تھی پھر گھر میں موجود صرف دو کم عمر بچوں نے پولیس کا اتنا بھاری نقصان کیسے کیا ؟ کہیں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دونوں سویلین کو مارنے میں کسی تیسری پارٹی کا ہاتھ تو نہیں ہے؟ کہیں دیامر میں کسی بڑے آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے یہ پلانٹڈ کارروائی تو نہیں ہے؟

    سانحہ چلاس میں جاں بحق طالب علم کے لواحقین نے احتجاج کیا، اس دوران مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں سڑک پر نکل آئے اور لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا، ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کئے تا ہم شہریوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1288008566738235392

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ سانحہ چلاس میں نمل یونیورسٹی کا طالب علم اظہار کو ناحق شہید کر کہ دہشت گردی دیکھانے کے خلاف اج رات 8 بجے ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا جائے گا۔تمام حق پرست خدا ترس احباب سے گزارش ہے کہ اس ٹرینڈ میں ہمارا ساتھ دیں

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اظہار الحق طالب علم نمل یونیورسٹی اسلام اباد کے خلاف پورے پاکستان میں کوئی ایف آئی ار درج نہیں۔مگر چلاس میں پولیس نے رات کو گھر گھس کر شہید کر دیا۔
    دیامر کی عوام اس ظلم پر خاموش نہیں رہےگی۔

    دوسری جانب گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس میں چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال نے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

    گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی پی اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے وقیع کی رپورٹ طلب کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس جوانوں نے بے پناہ قربانیوں دی ہیں ۔ علاقے کے لئے جان قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

  • سی ٹی ڈی اہلکاروں کی چھاپے کے دوران شہادت پر گورنر گلگت نے کی رپورٹ طلب

    سی ٹی ڈی اہلکاروں کی چھاپے کے دوران شہادت پر گورنر گلگت نے کی رپورٹ طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس میں چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال نے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

    گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی پی اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے وقیع کی رپورٹ طلب کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس جوانوں نے بے پناہ قربانیوں دی ہیں ۔ علاقے کے لئے جان قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

    واضح رہے کہ چلاس میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 شہری جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گھر پر چھاپہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 شہری اور 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مفرور ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں جنید، شکیل، سہراب، اشتیاق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے،فائرنگ میں جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت کےنام سے ہوئی

    ایس پی دیا مر شیر خان کا کہنا تھا کہ کارروائی رات گئے کی گئی، تحقیقات جاری ہے ،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

  • میری اجازت کے بغیر وزیر کیوں بنے؟ مولانا برہم،پارٹی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

    میری اجازت کے بغیر وزیر کیوں بنے؟ مولانا برہم،پارٹی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی سے مشاورت کئے بغیر وزیر کیوں بنے، جمعیت علماء اسلام نے اپنے رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    شوکاز نوٹس گلگت میں جاری کیا گیا، جمعیت علماء گلگت بلتستان کی جانب سے نگران صوبائی وزیر مولانا سرور شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر وزارت سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ مولانا سرور شاہ نے جمعیت کی مرکزی قیادت اور صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت کے بغیر نگران حکومت میں صوبائی وزیر کا عہدہ قبول کیا جس کی وجہ سے جماعت اور مرکزی قیادت کی بدنامی ہوئی۔

    شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ اس سے قبل جے یو آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ممبر منتخب ہوئے تھے اور 2014ء سے 2019ء تک متفقہ طور پر جے یو آئی کے صوبائی امیر منتخب ہوئے اور اس وقت سرپرست جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے عہدے پر موجود ہونے کے باﺅجود اب تک مجلس عاملہ کے منعقدہ کئی اجلاسوں میں نہ صرف شرکت نہیں کی بلکہ آپ نے جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت اور مرکزی قیادت کی اجازت کے بغیر مرکزی حکومت کے قائم کردہ گلگت بلتستان کے صوبائی نگران سیٹ اپ میں صوبائی وزیر کا عہدہ قبول کیا، جس سے صوبائی جماعت کی بدنامی اور مرکزی قیادت ناراض ہوگئی۔ اس لیے آپ کو تحریری شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے کہ آپ سات یوم کے اندر صوبائی نگران وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیں،

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

     

    شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بعد از سات یوم صوبائی مجلس عاملہ جمعیت علماء اسلام کے دستور کے مطابق ضروری کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ کہ جے یو آئی کے رہنما مولانا سرور شاہ گلگت کی نگران حکومت میں صوبائی وزیر ہیں اور ان کے پاس محکمہ فاریسٹ اور وائلڈ لائف کا قلمدان ہے،

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

  • گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے ساتھ میٹنگ،طلبہ کو درپیش مسائل بارے بات چیت

    گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے ساتھ میٹنگ،طلبہ کو درپیش مسائل بارے بات چیت

    گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے ساتھ میٹنگ،طلبہ کو درپیش مسائل بارے بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاقب گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن کے گورنر اشتیاق احمد کی قیادت میں جی وائی اے کے آئی یو اور ڈسٹرک گلگت لیڈز کی وائس چانسلر جامعہ قراقرم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنس اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکیجس کیساتھ میٹنگ ہوئی ہے

    میٹنگ میں جامعہ قراقرم کی بلینڈیڈ ایجوکیشن سسٹم کے اوپر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وفد کی جانب سے طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے وی سی صاحب کو آگاہ کیا اور آن لائن کلاسیس سے جو پریشانیاں اور مشکلات بڑھی اس آگاہ کیا اور بلینڈیڈ ایجوکیشن سسٹم کو فعال کرنے اور اس پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر زور دیا اور انشاءاللہ بہت جلد ہنزہ ،نگر اور گلگت سے بلینڈیڈ ایجوکیشن سسٹم کے تحت فیسلیٹیشن سینٹرز کے ذریعے کام شروع ہوجائے گا.

    گلوبل یوتھ ایسوسیئشن مشکل کی اس گھڑی میں اپنے طلبہ کیساتھ کھڑی ہے اور انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی.

  • ن لیگ کو بڑا صدمہ، پانچ بار رکن اسمبلی بننے والی انتہائی اہم شخصیت کرونا کے باعث چل بسی

    ن لیگ کو بڑا صدمہ، پانچ بار رکن اسمبلی بننے والی انتہائی اہم شخصیت کرونا کے باعث چل بسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،وزیرزراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان انتقال کرگئے،

    صوبائی وزیر فدا حسین کا کہنا ہے کہ رہنمامسلم لیگ ن حاجی جانباز خان کورونا وائرس کا شکار تھے،حاجی جانباز خان کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے،حاجی جانباز خان چند روز سے سٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے

    حاجی زراعت خان سٹی ہسپتال گلگت میں زیر علاج تھے ۔حاجی جانباز خان پانچ مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے

    مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر حاجی جانباز ایک نفیس زیرک باضمیر سیاست دان تھے ان کی خلاء شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ان کی وفات پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت مرحوم کو غریق رحمت کرے اور لوحقین کو صبر جمیل عطاء کرے گلگت بلتستان آج ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہوگیا۔

  • گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ

    گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں بھی کرونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آ گئے جس سے گلگت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے 21مارچ سے گلگت بلتستان میں پندرہ دن کیلئے تمام مارکیٹیں بند کرنے اور سیاحوں کے داخلے پر تین ھفتوں کیلئے مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے،ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے،ہنگامی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، ممبران اسمبلی سمیت تمام سرکاری ملازمین کی5دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کیا جائےگا.

    گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 182افراد کےٹیسٹ کا رزلٹ آناباقی ہے,کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئےایک لیبارٹری قائم ہےجس میں ١ دن میں صرف 10افراد کا ٹیسٹ ممکن ہے,جی بی حکومت نے1330آئیسولیشن رومز ہوٹلوں میں بنائے ہیں,330 آئیسولیشن رومز میں زائرین کو رکھا ہے.

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت بلتستان ریجن میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام میں معاونت کرے، حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تقریباً 13 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ضروری طبی آلات کی خریداری کی ہے اور وینٹی لیٹرز کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو 60 کروڑ کے طبی آلات اور دیگر ضروری آلات کی خریداری کا ڈیمانڈ بھجوایا گیا ہے ابھی تک فراہمی نہیں کی گئی ہے.

    چیف کورٹ گلگت بلتستان اور اس کی ماتحت عدالتیں کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک بند رہیں گی۔ گلگت بلتستان حکومت نے بھی کوروناوائرس سے بچائو کیلئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے ایک قرنطینہ مرکز کے قیام کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو تقریباً تین سو خیمے بھیجے ہیں۔اس وائرس کے مشتبہ مریضوں کو مخصوص مدت کے لئے ان خیموں میں رکھا جائے گا.

  • وزیراعظم عمران خان کو گلگت میں کیا پسند آ گیا؟

    وزیراعظم عمران خان کو گلگت میں کیا پسند آ گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتی ،گلگت بلتستان کے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،کشمیر میں کرفیو ہٹنے پر آزادی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی،گلگت بلتستان کے آزادی کے دن بتانا چاہتاہوں ہمیں اسلام کےاصولوں پرچلنا ہوگا،

    غیرت مند انسان اللہ کے سوا کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف مقامات کو کھول دیا گیا ہے ،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے ،گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا،لوگوں کو عدل کا نظام دے کر سہولتیں فراہم کریں گے ،پاکستان کو سیاحت کے لیے دیا ہے،70ممالک کوآسان ویزے ملیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 52سال پہلے گلگت آیا تھا،مشکلات کے باعث گلگت بلتستان میں بہت کم سیاح آتے تھے ،دنیا کے تمام خوبصورت مقام دیکھ چکا ہوں،گلگت بلتستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ہے،چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے،گلگت بلتستان چین سے پاکستان کو ملاتا ہے،مستقبل میں گلگت بلتستا ن بھی ترقی کرے گا.

  • متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا آغاز حقوق متاثرین تحریک کا اعلان

    متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا آغاز حقوق متاثرین تحریک کا اعلان

    گلگت۔ (اے پی پی) متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے آغاز حقوق متاثرین دیامر ڈیم تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔متاثرین ڈیم کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد صادق کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین متاثرین ڈیم کمیٹی عطاء اللہ، جلال احمد مولانا محمد زمان، عبد الحی نمبردار، بشیر احمد، حاجت خان اور رحمت خان سمیت تھور ہڈور اور گوہرآباد کے کثیر تعداد میں متاثرین ڈیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ جائز مطالبات کے حق میں اور مبینہ طور پر واپڈا کی جانب سے نظرانداز کرنے پر 20 تاریخ کو گونر فارم کے مقام پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس کے علاوہ21 کو تھور، 22 کو ہڈور اور 23 تاریخ کو تھلپن میں بھی پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

  • 34 آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

    34 آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

    گلگت۔ (اے پی پی) گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے والے 34آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے، محکمہ سروسز سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے تحت سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج کو گریڈ 19سے گریڈ 20، سیکریٹری تعلیم اختر حسین رضوی کو گریڈ 19سے 20اور سیکریٹری ورکس خادم حسین سلیم کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دیدی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری قانون کی آسامی کو بھی گریڈ 19سے 20میں اپ گریڈ کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں، محکمہ صحت کے ڈاکٹر رشید احمد کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر خواجہ خان کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر محمد اقبال کو گریڈ 19سے 20، ڈاکٹر ممتاز احمد کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کمال نور کو گریڈ 19سے 20، سید حسین شاہ اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، اسلم ندیم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ خان کوگریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر محمد عسکری کو گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر اویس احمد کو گریڈ 18سے 19، محمد انور ناصراسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، کریم بخش اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، محمد حسن اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، عبدالاول اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہ رئیس خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، ناہیدہ کریم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، لال بیگم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہدہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18سے 19، نیلوفر خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شیر عباس لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، نجم الدین لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، سنبل خان لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، لیکچرر محمد رفیع کو گریڈ 17سے 18، شوبان لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، ارشاد حسین لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، فضل کریم لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد اقبال لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، صلاح الدین لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، اشتیاق احمد لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد حسن لیکچرر کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے دی گئی ہے۔