Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: تحریک اہل سنت پاکستان کا عید میلاد النبی ﷺ کا شاندار جلوس

    گوجرانوالہ: تحریک اہل سنت پاکستان کا عید میلاد النبی ﷺ کا شاندار جلوس

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) تحریک اہل سنت پاکستان کا عید میلاد النبی ﷺ کا شاندار جلوس

    تفصیل کے مطابق،تحریک اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کا شاندار جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت مرکزی نائب صدر صاحبزادہ پیر محمد ضیا اللہ قادری نے کی۔

    جلوس کا آغاز مدرسہ رحمت القرآن سے ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جامعہ مسجد بلال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری جہانگیر مہر، سیکرٹری مالیات حافظ محمد جمیل نقشبندی، سیکرٹری نشر و اشاعت قاری محمد علی صدیقی، انجمن تاجران کھیالی کے عہدے داران اور دیگر علماء نے شرکت کی۔

    جلوس کے راستوں پر لوگوں نے دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائیں، جبکہ ایک عاشق رسول ﷺ نے جلوس کے شرکا پر نوٹوں کی بارش کی۔

    علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ 12 ربیع الاول کو رحمت کائنات اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے، اور ہم اپنے آقا کی آمد کی خوشی مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کو مختلف پہلوؤں سے بیان کر کے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرنی چاہیے تاکہ وہ سیرت پر عمل کر کے امن و امان کی زندگی بسر کر سکیں۔

    اس موقع پر ملک کی سلامتی اور سید زادے سید صادق حسین شاہ اور دیگر بیماروں کے لیے صحت کی دعا بھی کی گئی۔

    جلوس کے راستوں کو قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا، اور فضا "تکبیر” اور "رسالت” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ جلوس میں شرکاء کی تعداد ہزاروں میں تھی، جو کہ اس جشن کی عظمت اور محبت کا عکاس ہے۔

  • گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ کا جشن شان و شوکت سے منایا گیا

    گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ کا جشن شان و شوکت سے منایا گیا

    گوجرانوالہ: (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )عید میلاد النبی ﷺ کا جشن شان و شوکت سے منایا گیا

    تفصیل کے مطابق مطابق محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کا یوم ولادت باسعادت نہایت شان و شوکت اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس علامہ الحاج صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی، امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان، کی قیادت میں شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے نکالا گیا۔

    شہر بھر میں مساجد، گلیاں اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے، اور پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ جلوس میلاد کی گزر گاہوں کو سر سبز جھنڈیوں، بینرز اور آرائیشی محرابوں سے خوبصورت طریقے سے سجایا گیا۔

    یہ جلوس 1400 سے زائد مساجد سے نکلنے والے علمائے کرام کی قیادت میں ہوا اور میلاد مصطفی چوک، گھنٹہ گھر، دروروسلام تک پہنچ کر صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی کی دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوا۔

    ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر محکموں کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 200 سے زائد سنی فورس اور رضائے مصطفی پاکستان کی تنظیموں کے مجاہدین نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

    محفل میلاد کی صدارت علامہ صاحبزادہ پیر محمد داود رضوی نے کی، جس میں مختلف علما نے شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں حمد و نعت پیش کی۔

    علامہ ڈاکٹر مفتی محمد ابو بکر صدیق الازہری نے اس موقع پر کہا کہ یوم ولادت ہمیں نبی اکرم سے عشق و محبت کا پیغام دیتا ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی، قومی اور عالمی حیثیت پر غور کرنا چاہیے اور نظام مصطفیٰ کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    جلوس کے دوران خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جن میں پاکستان کی ترقی، امن و امان، اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے دعا شامل تھی۔

    عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام بھی شاندار جلوس نکالا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی اور شہریوں نے بڑے جوش و خروش سے میلاد کی تقاریب میں حصہ لیا۔

  • گوجرانوالہ: پنجاب کسان کارڈ ،کسان دوست اقدام  ہے،بلال فاروق تارڑ

    گوجرانوالہ: پنجاب کسان کارڈ ،کسان دوست اقدام ہے،بلال فاروق تارڑ

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)سابق صوبائی اسمبلی ممبر بلال فاروق تارڑ نے گوجرانوالہ میں پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور کسانوں کو خوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسان کارڈ کسانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس سے نہ صرف ان کے مسائل حل ہوں گے بلکہ انہیں بلا سود قرض کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

    تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے اور کسان کارڈ اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 30 ہزار روپے کے حساب سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا جو کہ 6 ماہ کے اندر واپس کرنا ہو گا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج دیا ہے جس میں کسان کارڈ کے علاوہ گرین ٹریکٹر اسکیم، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، جدید زرعی مشینری و آلات اور کھادوں کی اصلاح و پختگی جیسی سہولیات شامل ہیں۔

    سابق ایم پی اے نے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروائیں تاکہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ان سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

  • گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ کے علاقے میں 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: تھانہ کینٹ کے علاقے میں 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) تھانہ کینٹ کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اس واردات کو انجام دیا۔

    پولیس کے مطابق، ملزم شاہد نے اپنے دو سگے بھائیوں احمد اور حامد، چچا زاد بھائی اظہر اور بہنوئی امانت کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ یہ تمام افراد گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر ایک کمرے میں سو رہے تھے جب ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ قتل خانوادگی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ ملزم شاہد اور مقتولین میں کئی سالوں سے زمین کے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ ملزم نے اس تنازعے کا خاتمہ کرنے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، چار افراد کی موت

    گوجرانوالہ،گولیاں چل گئیں، چار افراد کی موت

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گولیاں چل گئیں، چار افراد چل بسے

    واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر چار افراد کی جان لی،چاروں افراد گھر میں سو رہےتھے جب ملزمان گھر میں گھسے اور گولیاں چلا دیں، ملزمان کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوئی ہے،گولیاں لگنے سے 2 سگے بھائی اور 2 کزن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،لزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، فریقین میں کافی عرصے سےجھگڑا چل رہا تھا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    گوجرانوالہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے 04 افراد کے قتل کا معاملہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ، آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی ترجیحی اقدامات پر یقینی بنائی جائے، ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر احمد، حامد، اظہر اور امانت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • آئینی ترامیم ایک دو دن نہیں، یہ مہینوں کا کام ہے۔عمر ایوب

    آئینی ترامیم ایک دو دن نہیں، یہ مہینوں کا کام ہے۔عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم ایک دو دن نہیں، یہ مہینوں کا کام ہے۔

    عمر ایوب گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھاکہ یہ سارا فراڈ ہے، حکومت جو ترامیم کرنے جا رہی ہے وہ بڑی خطرناک ہیں، یہ غلط ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں، یہ سپریم کورٹ کے اوپر ایک عدالت بنانا چاہ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اپنی من مانی وہاں سے کروائیں، اس کی ہم نے مخالفت کی،مولانا فضل الرحمٰن نے بھی مخالفت کی ہے، جب ترامیم ہوتی ہیں تو ایک ایک شق پر بحث ہوتی ہے، اینٹی منی لانڈرنگ پر 8 ماہ لگے اور اٹھارہویں ترمیم پر ایک سال لگا تھا، آئینی ترامیم کے لیے ایک دو دن نہیں، یہ مہینوں کا کام ہے،حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں، آرام سے بیٹھ جاہیں، انہوں نے ہمارے بندوں کو اٹھایا جس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی تھی، میں نے کہا کہ ہمارے اراکین کو اٹھا کر ترامیم کروانا چاہتے ہیں،ایسا نہیں ہو گا،ممبر کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کچھ نہیں کرنے دیں گے، ہم صحیح رستے پر ہیں، رب ایسے حالات بنائے گا یہ چیزیں نہیں ہوں گی.

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

  • گوجرانوالہ : 8 سالہ بچے کا قتل، سنگدل باپ گرفتار

    گوجرانوالہ : 8 سالہ بچے کا قتل، سنگدل باپ گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک سنگدل باپ نے اپنے 8 سالہ بیٹے کو تشدد کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم حامد نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو رات کے اندھیرے میں دفنا دیا۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مقتول بچے کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

    اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے اور لوگ اس سنگدل باپ کی حرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • بابائے پنجابی،ڈاکٹر فقیر محمد فقیر

    بابائے پنجابی،ڈاکٹر فقیر محمد فقیر

    ڈاکٹر فقیر محمد فقیر
    بابائے پنجابی

    11 ستمبر 1974 یوم وفات

    پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر 5 جون 1900ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ پنجابی زبان و ادب کی متعدد خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ’’بابائے پنجابی‘‘کہا جاتا ہے۔ 1951ء میں انہوں نے پنجابی زبان کا اولین رسالہ ’’پنجابی‘‘ جاری کیا پھر ڈاکٹر محمد باقر کے ساتھ پنجابی ادبی اکادمی قائم کی جس کے تحت پنجابی زبان و ادب کی متعدد قدیم و جدید کتابیں شائع ہوئیں۔ وہ ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے اور انہوں نے پنجابی زبان کو نئے اسلوب اور نئے آہنگ سے آشنا کیا۔ ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی مدون کی ہوئی کتب میں کلیات ہدایت اللہ، کلیات علی حیدر، کلیات بلھے شاہ اور چٹھیاں دی وار، شعری کتب میں صدائے فقیر، نیلے تارے، مہکدے پھول، ستاراں دن، چنگیاڑے اور مناظر احسن گیلانی کی النبی الخاتم اور عمر خیام کی رباعیات کے منظوم تراجم شامل ہیں۔

    11 ستمبر 1974ء کو پنجابی زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر فقیر محمد فقیر وفات پاگئے اور گوجرانوالہ میں احاطہ مبارک شاہ بڑا قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

  • پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم جاری، 38 لاکھ بچوں کو ویکسین

    پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم جاری، 38 لاکھ بچوں کو ویکسین

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): پنجاب کے 15 اضلاع میں انسداد پولیو مہم زوروں سے جاری ہے۔ پہلے روز 38 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی خود نگرانی کریں اور مسڈ چلڈرن کی سو فیصد کوریج یقینی بنائیں۔

    چیف سیکرٹری نے ساہیوال اور چکوال میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

    محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، پنجاب میں ایک کروڑ 39 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ دیگر 12 اضلاع میں یہ 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

  • گوجرانوالہ :سرکاری سکول میں  زیادتی کا معاملہ،طالبات نے بیانات ریکارڈکرا دیئے

    گوجرانوالہ :سرکاری سکول میں زیادتی کا معاملہ،طالبات نے بیانات ریکارڈکرا دیئے

    گوجرانوالہ: شہر کے سرکاری سکول میں 5 طالبات سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ طالبات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔

    باغی ٹی وی : متاثرہ طالبات کوگوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں گرفتار ملزم عمران بھی موجودتھا طالبات نے عدالت میں بیانات میں کہا تھا کہ ملزم نے متعدد بار زیادتی کانشانابنایا، دیگر لڑکیوں سے بھی ملزم نے زیادتی کی ہے، ملزم ویڈیو بناتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ ویڈیو وائرل کردوں گا، اسکول کے اوپر والی منزل پرخاتون ٹیچر کی رہائش ہے، اوپر والے فلور پر ہی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ وہ اس پر کچھ بھی نہیں کہناچاہتا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیانات سربمہر لفافے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیے۔

    سونے کی قیمت میں ہزراوں روپے کی کمی

    واضح رہے کہ ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا، گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے جس میں بچیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ہے اور متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی