Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ : مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ : مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیر آباد محمد طارق قریشی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم ستمبر سے اب تک 5 ہزار 608 کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 144 افراد کو 10 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، 37 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 5 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ 10 افراد کو تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں رہ کر زیادہ سے زیادہ چھاپہ مار کارروائیاں کریں اور مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں، مارکیٹوں اور سبزی و پھل منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سول لائن پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس پی سول لائن فرحت عباس کی زیر نگرانی ایک مشترکہ آپریشن میں تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ایک خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلو چارسواسی گرام آئس اور ایک کلو ایک سو چالیس گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کیف عرف کیفی اور ملزمہ نواب بی بی شامل ہیں۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے پولیس کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کی تندہی سے انجام دی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

    اس آپریشن میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر مدثر رفیق اور ان کی پولیس ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

  • گوجرانوالہ:خطرناک گینگ کے 6 افراد کو گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد

    گوجرانوالہ:خطرناک گینگ کے 6 افراد کو گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل کی قیادت میں ایک آپریشن کے دوران ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک گینگ کے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 18 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی، ایک ٹریکٹر ٹرالی (جس کی مالیت 22 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے) اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ گینگ شاہراہوں پر ڈکیتی کے علاوہ لوگوں کے گھروں اور فیکٹریوں میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے پولیس ٹیم کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ڈکیتوں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھیں گے تاکہ شہریوں کو امن و امان کی فضا فراہم کی جا سکے۔

  • گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ: تجاوزات، وال چاکنگ اور غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ، سید نوید حیدر شیرازی نے شہر میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات، وال چاکنگ، غیر فعال سٹریٹ لائٹس اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

    کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں موجود مسائل کو بلا امتیاز حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی بھی موجود تھے، جبکہ چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    کمشنر شیرازی نے مزید کہا کہ سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں، غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دیا گیا اور سی سی او کارپوریشن کو ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

  • گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کا پولیس  سے مقابلہ، دو ہلاک

    گوجرانوالہ: ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ، دو ہلاک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): شہر میں قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے پولیس کی کامیاب کارروائی میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالہ کے علاقے دھیرووالی میں چند روز قبل دو ڈاکوؤں نے ایک شہری کو قتل کرکے اس کی کار چھین لی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کے لیے گوجرانوالہ میڈیکل کالج لے جایا جا رہا تھا کہ لوہیانوالہ نہر کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو وہی ہیں جنہیں پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس نے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔

    شہر کے شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے شہر کو خطرناک عناصر سے پاک کرنے کا بہترین کام کیا ہے۔

  • ایف آئی اے،ایک ماہ میں 39 انسانی اسمگلرز سمیت 240 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے،ایک ماہ میں 39 انسانی اسمگلرز سمیت 240 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلروں، اشتہاریوں اور وائٹ کالر کرائم میں ملوث ملزمان کےخلاف اگست کی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے ماہ اگست کے دوران 85 مقدمات درج کئے،رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،رواں ماہ اگست کے دوران 209 ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کرائے گئے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے رواں ماہ انسانی اسمگلرز کے خلاف 63 مقدمات درج کرتے ہوئے 39 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا، جبکہ 49 انسانی اسمگلرز کے خلاف درج مقدمات کو چالان کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں بیرون ملک ایران اور بلغاریہ میں شہریوں کے اغواء میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 6 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

    مقدمات میں ملوث ملزمان نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر تقریبا 12کروڑ روپے ہتھیائے۔ مختلف کاروائیوں میں ملزمان سے پاکستانی پاسپورٹس کے علاوہ، سپین، یو کے، اٹلی اور یونان کے جعلی دستاویزات برآمد کئے گئے۔ مقدمات میں شامل انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرتے ہوئے ہتھیائی گئی رقم کی برآمدگی کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ریڈنگ ٹیمز نے بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران کاروائی کرتے ہو ئے 21 مقدمات درج کئے جبکہ 190 ملزمان کو گرفتار کیا۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف درج 160 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے اووربلنگ میں ملوث گیپکو اہلکاروں کے خلاف 36 انکوائریز رجسٹرکیں۔ اووربلنگ کئے گئے 25 کروڑ یونٹس متاثرہ کنزیومرز کو واپس دلوائے گئے۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 80 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مختلف الزام علیہان کے خلاف 363 نئی انکوائریز درج کی گئیں رواں ماہ کے دوران 833 انکوائیریز کی تحقیقات کو میرٹ پر فائنل کیا گیا ۔ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے

    نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ مشکلات کا حل کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں، بلکہ تمام جماعتوں کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کی تاریخ پر روشنی ڈالی، کہ جب پیپلز پارٹی بنی تھی، اس وقت ملک مارشل لاء کے زیر اثر تھا اور قوم مشکلات کا شکار تھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور قوم کے حوصلے بلند کیے، حالانکہ ملک اس وقت ٹوٹ رہا تھا۔قمر زمان کائرہ نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے اور غریب عوام اپنے گھریلو بلز اور بچوں کی فیسیں ادا نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچایا، جبکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ہر شخص کو اس کا حق دینے کا عزم رکھتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کا حل تمام جماعتوں کے مشترکہ اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں آپس میں لڑنے کی بجائے ملک کے عوام کے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا اور مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ قمر زمان کائرہ نے ٹیکس ادائیگی کی ضرورت پر بھی زور دیا، کیونکہ ملک کی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ انھوں نے دہشت گردی کے واقعات پر سیاستدانوں کی طرف سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی بھی مذمت کی۔ بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے مسائل کا حل بلوچستان کے اندر سے ہی نکلنا چاہیے۔ نواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے کا ذکر کرتے ہوئے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر نواز شریف علاج کے لیے باہر جاتے ہیں تو کوئی حرج نہیں، لیکن انہیں ماضی کی طرح نہ بھیجا جائے۔

  • گوجرانوالہ: زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ: زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): گزشتہ ماہ چیانوالی روڈ پر دوران واردات ایک کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کی گاڑی روٹین گشت کے دوران مراد ہسپتال کینال روڈ پر ناکہ بندی پر موجود تھی۔ اسی دوران تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آ رہے تھے جنہوں نے پولیس گاڑی دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دو فرار ہو گئے۔

    ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو راہزنی اور زیادتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ شریف شہریوں کی عزت سے کھیلنے والے اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ :آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صغیر شاہد

    گوجرانوالہ :آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،صغیر شاہد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): کونسل آف دی آرٹس پنجاب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد نے گوجرانوالہ میں آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور اعلان کیا ہے کہ کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کو آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لیے ایک یادگار ادارہ بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کلچر کے تحفظ اور آرٹ کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس ضمن میں چیمبر آف کامرس کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

    ڈائریکٹر آرٹس کونسل گوجرانوالہ غلام عباس فراست نے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کلچر کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں، خاص طور پر یونیورسٹیز کے ساتھ روابط کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ، مختلف اضلاع سے آرٹ کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور اسے صوبائی سطح پر متعارف کروانے کے لیے بچوں کے درمیان مقابلے کروائے جائیں گے۔

    صدر چیمبر آف کامرس فیصل ایوب نے بھی آرٹس کونسل کے فروغ میں تعاون کا یقین دلایا۔

  • گوجرانوالہ:خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

    گوجرانوالہ:خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کامونکی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ایمرجنسی اور ہسپٹال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔

    وزیر صحت نے ایم ایس کو ادویات کی دستیابی اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہت جلد ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا آغاز کیا جائے گا اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو وائبریٹ کرکے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کامونکی میں مشینری کے ایشوز حل کئے جائیں گے اور ہسپتال کے ارد گرد عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم چل رہا ہے اور مونکی پاکس کی دنیا بھر میں بیماری آ رہی ہے، اس لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

    وزیر صحت نے کہا کہ مریض جعلی ڈاکٹروں سے علاج کروا کر ہسپتال میں لیٹ پہنچنے ہیں اس طرح ان کا علاج مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے کسی بھی بیماری کی صورت میں نزدیکی سرکاری ہسپتال کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے ارد گرد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی 24/7 سہولت مہیا کی جائے گی اور ٹی ایچ کیو کامونکی ہسپتال میری پہلے بھی ترجیح رہی تھی اب بھی ہے بہت جلد ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں کو ریشنلائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔