Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:سوہدرہ فلڈ ریلیف کیمپ میں 200 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

    گوجرانوالہ:سوہدرہ فلڈ ریلیف کیمپ میں 200 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے ریلیف اقدامات جاری ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ سوہدرہ پہنچے اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں قائم ریلیف کیمپ میں 200 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے عوامی خدمت کا شاندار جذبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شبانہ روز کاوشیں متاثرین کے لیے سہارا ہیں۔ جانوروں اور فصلوں کے نقصان کا ازالہ بھی حکومت کرے گی جبکہ گندم کی قیمتوں پر فوری قابو پا لیا گیا ہے۔

    سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، 100 سے زائد این جی اوز کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

    تقریب میں اے سی سی جی فیصل سلطان، اے سی وزیرآباد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ:عید میلاد النبی ﷺ، درود وسلام اور ریلی کی بہار

    گوجرانوالہ:عید میلاد النبی ﷺ، درود وسلام اور ریلی کی بہار

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ربیع الاول کے مبارک مہینے میں ادارۃ المصطفی انٹرنیشنل، حلقہ گوجرانوالہ نے نوشہرہ سانسی، نئی آبادی میں درود شریف کی محافل کا اہتمام کیا، جو یکم سے 12 ربیع الاول تک جاری رہیں۔ ان محافل کے بعد 12 ربیع الاول کو ایک پروقار اور خوبصورت ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔

    اس ریلی کی قیادت معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا حافظ حسان مصطفائی صاحب نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن کے دامن اور سیرت نبوی ﷺ کو تھامنے میں ہے۔ انہوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ صرف ایک محفل یا ریلی میں شرکت کرنا کافی نہیں، بلکہ پوری زندگی حضور اکرم ﷺ کے نام وقف کر دی جائے۔

    علامہ حسان مصطفائی نے مزید فرمایا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بھی سیرت النبی ﷺ اور درود شریف کی کثرت سے پڑھنے کی ترغیب دینی چاہیے، تاکہ ان کے دلوں میں بھی عشق مصطفی ﷺ کے سچے جذبات پروان چڑھ سکیں۔

  • گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاندار ریلی، نعروں سے فضا گونج اٹھی

    گوجرانوالہ: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شاندار ریلی، نعروں سے فضا گونج اٹھی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)دنیا بھر کی طرح گجرانوالہ کے نواحی گاؤں موکھل سندواں میں بھی سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے دن پر شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت صاحبزادہ محمد احمد رضا موکھلوی احسان اللہ سیفی اور علامہ محمد مبشر مصطفائی نے کی۔

    ریلی میں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے اور رنگ برنگی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔ جلوس الوارث مسجد مین بازار موکھل سندواں سے ہوتا ہوا حیدری چوک، قبرستان روڈ سے گزرتا ہوا مرکزی جامع مسجد گلستان انوار چشتیہ میں اختتام پذیر ہوا۔

    ریلی کے دوران آمدِ مصطفیٰ ﷺ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، اہلِ علاقہ نے جلوس کے شرکا پر گل پاشی کی اور جگہ جگہ مشروبات اور کھانے کی سبیلیں لگا کر پرتپاک استقبال کیا۔ آخر میں دُور دراز سے آئے ہوئے علمائے کرام نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں پراثر بیانات دیے اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

  • گوجرانوالہ: این اے 66 ضمنی الیکشن، بلال فاروق تارڑ کے حق میں برادریوں کی حمایت کا اعلان

    گوجرانوالہ: این اے 66 ضمنی الیکشن، بلال فاروق تارڑ کے حق میں برادریوں کی حمایت کا اعلان

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی) این اے 66 ضمنی الیکشن، بلال فاروق تارڑ کے حق میں برادریوں کی حمایت کا اعلان

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں ضمنی الیکشن این اے 66 کے سلسلے میں عثمان بٹ کی زیر نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ کی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف برادریوں کے عمائدین اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ، سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ، میر ابرار احمد بٹ، عثمان نت، عدنان احمد جٹ، چوہدری مبشر چٹھہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

    مقررین نے کہا کہ 18 ستمبر کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے اور بلال فاروق تارڑ کو کامیاب بنا کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں بلال فاروق تارڑ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔

    اس موقع پر میر ابرار احمد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور پاکستان کا عالمی وقار بلند کیا، اگر علاقے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو وہ ذاتی جیب سے منصوبے مکمل کروائیں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ این اے 66 کے عوام بلال فاروق تارڑ کو ایوانِ اسمبلی تک پہنچائیں گے۔

  • گوجرانوالہ:موٹرسائیکل چوری کے خلاف بڑی کارروائی، 7 گروہوں کے 16 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ:موٹرسائیکل چوری کے خلاف بڑی کارروائی، 7 گروہوں کے 16 ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ(نامہ نگار،محمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) پولیس نے ماہِ اگست کے دوران موٹرسائیکل چوروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 گروہوں کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 42 موٹرسائیکلیں، 3 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز، اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس طارق محمود کی زیرِ نگرانی ٹیموں نے جدید سائنسی طریقہ کار اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان ملزمان کا سراغ لگایا۔ گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والا مالِ مسروقہ متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر، سی پی او محمد ایاز سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی تاکہ شہریوں کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل نےا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،کیا-

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی،آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہاانہوں نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اس فریضے کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

    سکھ برادری نے آرمی چیف کا پرجوش خیر مقدم کیا اور سیلاب کے دوران سول انتظامیہ و فوج کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دربار صاحب کرتارپور کا فضائی جائزہ بھی لیافیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کی بروقت اور فعال حکمتِ عملی کو سراہا جس سے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے میں مدد ملی۔

    سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مشکل حالات میں عوام کی خدمت پر انہیں سراہا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر گجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا۔

    سائبر کرائم ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ

  • گوجرانوالہ: دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، فوج اور رینجرز ریلیف سرگرمیوں میں مصروف

    گوجرانوالہ: دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، فوج اور رینجرز ریلیف سرگرمیوں میں مصروف

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ)گوجرانوالہ میں دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور رات بھر فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ مختلف دیہاتوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ صورتحال انڈر کنٹرول ہے۔

    سیلابی صورتحال میں پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ دریائے چناب کے قریبی تمام علاقوں میں ریسکیو اہلکار مسلسل کشتیوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔

    محکمہ انہار کے مطابق دوپہر ایک بجے کی رپورٹ کے تحت ہیڈ مرالہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 49 ہزار 748 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 43 ہزار 283 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ خانکی بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 10 لاکھ 01 ہزار 480 کیوسک، جبکہ قادر آباد بیراج پر آمد و اخراج 9 لاکھ 35 ہزار 722 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح نالہ ایک میں پانی کا اخراج 46 ہزار 950، نالہ ڈیک کنگرہ میں 7437 اور پلکھو میں 4400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں 13 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرین کو ریلیف اور ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • قلعہ دیدار سنگھ میں دلخراش واقعہ، 6 سالہ بچہ مشین میں آ کر جاں بحق

    قلعہ دیدار سنگھ میں دلخراش واقعہ، 6 سالہ بچہ مشین میں آ کر جاں بحق

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے علاقہ قلعہ دیدار سنگھ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 6 سالہ بچہ پلاسٹک دانہ مکسر مشین میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، محلہ محمد پورہ میں 6 سالہ معیز مشین پر بیٹھا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بٹن پر لگنے سے مشین چل پڑی۔ شور کی آواز سن کر لوگ اس کی طرف دوڑے لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی معیز دم توڑ چکا تھا۔

    پولیس تھانہ قلعہ دیدار سنگھ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • گوجرانوالہ:افغانی ڈکیت گینگ گرفتار، 11 لاکھ سے زائد نقدی اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ:افغانی ڈکیت گینگ گرفتار، 11 لاکھ سے زائد نقدی اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): گوجرانوالہ کی سٹی وزیرآباد پولیس نے رہزنی اور دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک افغانی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی، 5 ڈبہ پیک موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت خیر اللہ اور محمد گل کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے شہری ہیں۔ یہ ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان آتے تھے، وارداتیں کرتے اور پھر واپس چلے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ گینگ وزیرآباد کے علاوہ سیالکوٹ اور گجرات میں بھی وارداتیں کر چکا ہے۔

    وزیرآباد پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار، ہیومن ریسورس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان ملزمان کا سراغ لگایا۔

    اس حوالے سے سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور معاشرتی برائیوں پر قابو پانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • گوجرانوالہ:محمد سفیان ٹوپا سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے

    گوجرانوالہ:محمد سفیان ٹوپا سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار، محمد رمضان نوشاہی)پنجاب پولیس کے افسر، محسن محمد سفیان ٹوپا کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کی اس ترقی پر پنجاب پولیس اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

    تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ایس ایچ او چوہدری احسان ٹوپا اور محرر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ شوکت گجر نے محمد سفیان ٹوپا کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی پوری ٹیم بھی موجود تھی جس میں اے ایس آئی مبشر حسین، سب انسپکٹر ملک عطرت، اے ایس آئی انصر میکن، اے ایس آئی چوہدری طارق حسین، اے ایس آئی سی سی ڈی کاشف جرال اور اے ایس آئی سید وقار شاہ شامل تھے۔ ان سب نے محمد سفیان ٹوپا کی کامیابی کو سراہا اور ان کی مزید ترقی کے لیے دعا کی۔

    پنجاب پولیس کے افسران مرزا یاسر اور مرزا مظفر بیگ نے بھی محمد سفیان ٹوپا کو مبارک باد دی اور ان کی اس کامیابی کو محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر قرار دیا۔