Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔

    سلمان اکرم راجہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا اسپتال داخل کیا جا رہا ہے،حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی اسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہےمناسب اور بروقت علاج عمران خان کا حق ہے اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

    کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پاکستان میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالمی اور سفارتی برادری کو ایک پیغام بھیجا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی اور سفارتی برادری کو یہ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے اہلخانہ کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں الشفاء اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا علاج مناسب طریقے سے ہو سکے۔

    عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، ذاتی مفاد کیلئے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

  • اسلام آباد :مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی

    اسلام آباد :مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی

    اسلام آباد میں مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    اسلام آباد پولیس نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے لیے دیئے گئے مراسلے پر جواب جاری کر دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں عبادت کے اوقات میں کم از کم ایک سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہو گی، مسجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اردگرد پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، مساجد، امام بارگاہوں میں داخل اور نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ ہو گا مساجد کے مین گیٹ کے باہر ریڑھی بانوں ، گداگر، ٹوپیاں اور دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی ہو گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں مشکوک شخص، سرگرمیوں یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع دی جائے ، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ تمام ہدایات پر فوری عمل کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔

  • عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، ذاتی مفاد کیلئے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

    عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، ذاتی مفاد کیلئے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کے علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادار ے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ‘عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اورعلاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرین امراضِ چشم کریں گے،اس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جیل میں فراہم سہولیات اور صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطے کی سہولت دینے کا حکم دیا تھا۔

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    سلمان صفدر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے جیل میں فراہم کی گئیں طبی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہےعمران خان اپنی آنکھوں کے مسئلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    خطرناک اور تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

    آئندہ 15 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے-

    رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جس کی منظوری کی صورت میں نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 257 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی،اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 273 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

    پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کیلئے 24 گھنٹے انتظار کریں،سوریا کمار یادیو

    مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔

    قبل ازیں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی۔

    عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

  • عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

    عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

    سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لندن میں مقیم ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی،وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے جیل حکام کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروائی گئی،بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔

    پاک بھارت ٹاکرا:محسن نقوی کولمبو روانہ

    دوسری جانب علیمہ خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں سے 20 منٹ بات کی۔

    عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی سے عمران خان کی فون پر بیٹوں قاسم اور سلمان سے بات کروانے کا حکم دیا تھا، اب ہم تصدیق کررہے ہیں کہ عمران خان سے بیٹوں کی فون پر بات کروا دی گئی ہے عمران خان تقریباً 20 منٹ تک اپنے بچوں سے بات کرسکے ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد والد کی آواز سن کر عمران خان بے حد خوش ہوئے۔

    آلو کے کاشتکاروں کیلئے وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    آلو کے کاشتکاروں کیلئے وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  • پاک بھارت ٹاکرا:محسن نقوی  کولمبو روانہ

    پاک بھارت ٹاکرا:محسن نقوی کولمبو روانہ

    کولمبو میں ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں –

    ذرائع کے مطابق وہ میچ سے قبل قومی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے اس کے علاوہ وہ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے دیگر عہدیداران اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی اس اہم میچ کے موقع پر کولمبو میں موجود ہوں گے، یوں پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے نمائندے ایک ہی مقام پر جمع ہوں گےسری لنکا کرکٹ کی جانب سےمختلف بورڈز کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی اس موقع پر شریک ہوں گے۔

    بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا شہباز شریف اور آصف زرداری سے اظہارِ تشکر

    آئی سی سی نے ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان، بھارت، بنگلادیش، افغانستان اور سری لنکا کے سربراہان کو مدعو کیا ہے تاکہ باہمی مکالمے کے ذریعے حالیہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ ملاقات کولمبو میں پاک بھارت میچ کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ہوگی اس اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے جو ورلڈ کپ سے قبل بعض معاملات پر کشیدہ ہو گئے تھے، آئی سی سی چاہتا ہے کہ یہ نمائندے ایک ساتھ بیٹھیں، میچ دیکھیں اور مثبت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔

    آلو کے کاشتکاروں کیلئے وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  • ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جلد کچھ نہ کچھ کریں گے، وزیر خزانہ

    ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جلد کچھ نہ کچھ کریں گے، وزیر خزانہ

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کو حکومت روزگار نہیں دے سکتی، حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں، نجی شعبہ ہی روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔

    لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی، محصولات میں اضافہ ہو گا، تنخواہ دار طبقہ زیادہ ٹیکس دیتا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ہے، تعمیراتی شعبے میں کام ہو رہا ہے، ٹیکس نیٹ کو وسیع کر رہے ہیں، ہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو الگ اور تعمیرات کے سیکٹر کو الگ دیکھتے ہیں، تعمیراتی سیکٹر سے دیگر سیکٹرز منسلک ہیں، جہاں بھی آپ کو دقت ہو گی ہم مسائل کو حل کریں گے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے معاملات دیکھ رہے ہیں، 10 سے 12 دن دے دیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جلد کچھ نہ کچھ کریں گے، پراپرٹی سیکٹر کے متعدد ٹیکسوں کی شرح کی کمی پر غور کریں گے، ہمیں مختلف سیکٹرز کے ایشوز کے ساتھ اپنے فنانس کو دیکھنا ہوتا ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملکی معیشت پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معاشی نظم و ضبط کے لیے سخت مگر ضروری فیصلے کیے، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے دو چار تھی، 2022ء کے سیلاب نے ہماری معیشت پر گہرا اثر ڈالا مگر 2025ء کے سیلاب کے نقصانات کو برداشت کرنے کے ہمارے پاس وسائل موجود تھے، آئی ٹی ایکسپورٹس پاکستان کا مستقبل ہیں، یہ آئی ٹی ایکسپورٹس 3 سے 4 ارب ڈالرز کی ہیں، آئی ٹی سیکٹر برآمدات میں کردار ادا کر سکتا ہے، آئی ٹی سیکٹر 8 سے 10 ارب ڈالرز برآمدات کا پوٹینشل رکھتا ہے، آئی ٹی سیکٹر سارا پیسہ پاکستان نہیں لا رہا، 4 سے 5 ارب ڈالرز باہر رکھتے ہیں، برآمدات کی مد میں سارا پیسہ واپس ملک میں آنا چاہیے، اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی، عام آدمی کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا ہے، تنخواہ دار طبقہ زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

  • اسلام آباد میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی والا سوشل میڈیا پیغام جعلی قرار

    اسلام آباد میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی والا سوشل میڈیا پیغام جعلی قرار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام کو مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک مشتبہ خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تاہم متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی بھی الرٹ کسی مجاز ادارے کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق یہ پیغام بدنیتی پر مبنی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور کسی غیر معمولی خطرے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، لہٰذا عوام ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور افواہوں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

  • عمران خان کی توشہ خانہ بلغاری سیٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر

    عمران خان کی توشہ خانہ بلغاری سیٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ بلغاری سیٹ کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل پر حتمی فیصلے تک عمران خان کی سزا معطل کر کے انہیں رہا کیا جائے، عمران خان کی دائیں آنکھ میں خون کا لوتھڑا بننے کی وجہ سے نظر شدید متاثر ہوئی ہے اور بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف کی رپورٹ کے مطابق عمران خان آنکھ کی تکلیف کا علاج جیل کی حدود میں ممکن نہیں ہے، عمران خان کی عمر 73 سال ہے اور ان کی مسلسل قید ان کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اسپیشل جج سینٹرل ون اسلام آباد نے 20 دسمبر 2025 کو عمران خان کو غیر قانونی طور پر سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو دفعہ 409 پی پی سی کے تحت 10 سال قید اور 1 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانے کی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے کرپشن کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 5(2) کے تحت کو مزید 7 سال قید کی سزا بھی سنائی، عمران خان پر ایک ہی الزام میں دو مختلف قوانین کے تحت سزائیں دینا قانون کی خلاف ورزی اور ڈبل جیپرڈی کے زمرے میں آتا ہے،عمران خان پبلک سرونٹ کی تعریف میں نہیں آتے، اس لیے ان پر دفعہ 409 کا اطلاق غلط کیا گیا،توشہ خانہ پالیسی کے تحت تحائف کی قیمت کا 50 فیصد ادا کر کے انہیں قانونی طور پر اپنے پاس رکھا گیا تھا، سیاسی مخالفین کے ایما پر ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی اور گواہ انعام اللہ شاہ کے بیانات میں تضادات سے بھرپور ہیں،

  • سید یوسف رضا گیلانی کی انٹر پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن سے ملاقات

    سید یوسف رضا گیلانی کی انٹر پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انٹر پارلیمانی یونین کی صدر ڈاکٹر ٹولیا ایکسن سے اہم ملاقات کی، جس میں عالمی جمہوریت، پارلیمانی سفارت کاری، کثیرالجہتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر جمہوری اقدار کے استحکام اور بین الپارلیمانی مکالمے کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر انٹر پارلیمانی یونین کو عالمی جمہوریت، مکالمے اور پارلیمانی ہم آہنگی کا ایک مؤثر اور فعال پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس فورم کو عالمی مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انٹر پارلیمانی یونین کی اسمبلیوں اور مختلف کمیٹیوں میں فعال اور بامعنی شرکت جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے امن، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی چیلنج بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے انٹر پارلیمانی یونین کے ساتھ قریبی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے تناظر میں اجتماعی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ملاقات میں خواتین کی سیاسی شمولیت اور صنفی مساوات کے فروغ میں انٹر پارلیمانی یونین کے کردار کو سراہا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے اور پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے آئینی و قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو خواتین کے معاشی استحکام اور سماجی تحفظ کا ایک مؤثر پروگرام قرار دیا، جس کے ذریعے لاکھوں خواتین کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

    گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور متعلقہ فریقین کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور انصاف پر مبنی حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات میں پاکستان اور انٹر پارلیمانی یونین کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور تکنیکی تعاون کو مزید فروغ دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارلیمانی استعداد کار میں اضافے، قانون سازی کے معیار کو بہتر بنانے اور تجربات کے تبادلے کے لیے مشترکہ اقدامات کو وسعت دی جائے گی۔

    ڈاکٹر ٹولیا ایکسن نے پاکستان کی پارلیمانی سرگرمیوں اور انٹر پارلیمانی یونین میں فعال شرکت کو سراہتے ہوئے جمہوریت، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کو مستحکم بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر مؤثر کردار ادا کرنے کی کوششوں کا تسلسل قرار دی جا رہی ہے۔