Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری: اہم تقرریاں اور توسیع، نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری: اہم تقرریاں اور توسیع، نوٹیفکیشن جاری

    
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف اہم سرکاری تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    سرکاری اعلامیے کے مطابق تنویر احمد کو پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، اور انہیں وزارتِ آئی ٹی کے منصوبے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر 22 جون تک تعینات کیا گیا ہے۔
    ‎اسی طرح کاشف ذوالفقار کو منصوبے کا ڈائریکٹر (پالیسی اینڈ گورننس) مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
    ‎مزید برآں، وزیراعظم نے انڈس واٹر کمشنر محمد مہر علی شاہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مہر علی شاہ کو انڈس واٹر کمشنر کے اضافی چارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  • 
اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر شفیع جان اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی

    
اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر شفیع جان اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی

    
اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔
    واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نے پولیس کے رویے پر شدید احتجاج کیا۔ پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا کے ایک رکن اور حکومتی ترجمان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا اور ان کا گریبان تک پھاڑ دیا گیا۔
    ‎سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک صوبائی وزیر کے ساتھ اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے اور پولیس کو اپنے طرزِ عمل کا احساس ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور واقعے کو غیر ضروری طور پر کشیدہ بنایا۔
    ‎واقعے کے بعد موقع پر کشیدگی دیکھنے میں آئی جبکہ پولیس اور حکومتی نمائندوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ تاہم صورتحال بعد ازاں قابو میں آ گئی۔

  • 
اسلام آباد میں مساجد کی سکیورٹی ، مسلح گارڈ کی تعیناتی لازم

    
اسلام آباد میں مساجد کی سکیورٹی ، مسلح گارڈ کی تعیناتی لازم

    وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مساجد کی انتظامیہ کو سکیورٹی کے حوالے سے جوابی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
    پولیس نے ہدایت دی ہے کہ عبادت کے اوقات میں ہر مسجد میں کم از کم ایک مسلح سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، جسے اسلحہ رکھنے کی اجازت مسجد کی حدود تک ہوگی۔
    ‎مزید ہدایات کے مطابق مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اردگرد کی پارکنگ کے لیے کوئی اضافی راستہ نہیں ہوگا اور داخلے و نکلنے کے لیے صرف ایک مرکزی راستہ مقرر کیا گیا ہے۔
    ‎مسجد کے مین گیٹ کے باہر ریڑھی بان، گداگر، ٹوپیاں اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی، جبکہ مشکوک افراد یا سامان کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔
    ‎پولیس نے مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام اصول و ضوابط پر فوری عمل کریں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس خوشگوار انجام تک پہنچ گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس خوشگوار انجام تک پہنچ گیا

    ‎اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیملی کیس کی سماعت کے دوران ایک جذباتی اور مثبت پیش رفت سامنے آئی، جہاں عدالت کی کوششوں سے میاں بیوی نے دوبارہ ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
    ‎سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جنہوں نے دونوں فریقین کو مصالحت پر آمادہ کیا۔ بعد ازاں میاں بیوی نے عدالتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے شوہر کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن فراہم کرے گا۔
    ‎سماعت کے دوران چاروں بچوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی والدین سے ملاقات کرائی گئی۔ جسٹس کیانی نے بچوں کو روسٹرم پر بلا کر ان سے گفتگو کی۔ بچوں نے آبدیدہ ہو کر اپنی والدہ سے گھر واپس آنے کی درخواست کی، جس پر عدالت کا ماحول جذباتی ہوگیا۔ جج نے بچوں کو تحائف بھی دیے اور ریمارکس دیے کہ “بچوں کا بٹوارا نہیں ہو سکتا، بچے پراپرٹی نہیں ہوتے۔”
    ‎جسٹس کیانی نے ازدواجی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت اپنا گھر چھوڑ کر نئے گھر آتی ہے، اس لیے اسے محبت اور احترام ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر گھریلو تنازعات میں خاندانوں کی مداخلت مسائل کو بڑھا دیتی ہے اور معاشرے میں تربیت کی کمی بھی نمایاں ہے۔
    ‎دورانِ سماعت ایک شخص کو موبائل فون سے ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ عدالت کے استفسار پر اس نے بتایا کہ وہ کارروائی سے متاثر ہو کر اسے گھر والوں کو دکھانا چاہتا تھا۔ عدالت نے ضابطۂ کار کی خلاف ورزی پر اس کا موبائل فون ضبط کر لیا۔
    ‎عدالت کی جانب سے کیس کا تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جبکہ کیس کی پیروی سمعیہ قمر راجہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے کی۔

  • پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول کا دورہ،مشترکہ گشت میں شرکت

    پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز خیبر کا ترکیہ کے اکساز نیول کا دورہ،مشترکہ گشت میں شرکت

    پاک بحریہ کے حال ہی میں کمشن ہونے والے جدید ترین جہاز خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کے اپنے پہلے سفر کے دوران ترکیہ کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگتریز TURGUTREIS- XIII اور مشترکہ گشت میں شرکت کی۔

    اکساز میں قیام کے دوران، پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر، وائس ایڈمرل رافت اوکتار (Vice Admiral Rafet Oktar) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ بحری تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقائی استحکام کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں، سدرن سی ایریا کمانڈر وائس ایڈمرل رافت اوکتار اور کمانڈر اکساز نیول بیس ریئر ایڈمرل حمدی ابانوز (Rear Admiral Hamdi Abanoz) نے دیگر ترک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا دورہ کیا،بندرگاہ کے دورے کے بعد، پی این ایس خیبر نے ترک بحریہ کے جہاز (TCG HEYBELIADA) اور SH-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق ترگتریز TURGUTREIS- XIII میں شرکت کی۔ اس مشق میں مختلف نوعیت کے بحری آپریشنز کی مشق کی گئی جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ترک بحریہ کے جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت (CORPAT) بھی کیا،دو طرفہ مشقوں کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • عمران خان کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل مکمل ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائےگا،محسن نقوی

    عمران خان کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل مکمل ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائےگا،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں زیرِ تعمیر نئی جیل آئندہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئی جیل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیل کے اندر مکمل طبی سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ قیدیوں کو علاج معالجے کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محسن نقوی نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے سنائی گئی ہے، اس لیے قانونی تقاضوں کے مطابق انہیں اسلام آباد کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام معاملات قانون اور ضابطے کے مطابق انجام دے رہی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر غفلت کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔اس معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جس ڈاکٹر سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہیں، انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے چار ماہ کی مبینہ غفلت کی بات درست نہیں اور اس معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر تشویش، بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار جیل انتظامیہ : شاہ محمود قریشی

    ‎سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔
    ‎انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اڈیالہ جیل میں کسی قیدی کی بینائی متاثر ہوئی یا ختم ہوئی تو اس کی ذمہ داری جیل انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ قیدی ہونے کے باوجود ہر فرد کے بنیادی حقوق ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق انہیں طبی سہولیات سمیت تمام حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔
    ‎سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی اور قانونی تقاضوں کے مطابق سلوک کیا جانا ضروری ہے۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطمینان تک دھرنا جاری رہے گا: اسد قیصر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر دھرنے میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے خود راستے بند کر کے دھرنے کو کامیاب بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، وہ انہی کے ساتھ دھرنے میں بیٹھ جائیں گے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل اطمینان ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

  • ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فوری اسپتال منتقل کیا جائے: بیرسٹر گوہر

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
    ‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت 16 فروری کا انتظار نہ کرے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر الشفا اسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں اپنے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم کی جائے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے، اس لیے انہیں ملک کے اندر ہی مناسب طبی سہولیات دی جائیں۔
    ‎بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا شروع ہو چکا ہے اور پارلیمنٹ لاجز کو سیل کرنے اور راستے بند کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

  • عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد عمران خان کو جیل میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو دشمنی کی حد تک لے جانا معاشرتی نقصان کا باعث بنتا ہے، اس لیے فطری اختلاف کو تصادم میں بدلنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا اسی میں ہے کہ سیاسی کشیدگی عوامی زندگیوں میں مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کی خرابی کا سبب نہ بنے۔ ان کے بقول سیاست خود مقصد نہیں بلکہ انسانی فلاح کے حصول کا ذریعہ ہونی چاہیے۔سربراہ جے یو آئی نے سرحدی صوبوں میں بڑھتی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصاً خیبر پختون خوا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر دہشتگرد حملوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، پنیالہ پولیس پر حالیہ مہلک حملہ چند ہفتوں میں دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    مولانا فضل الرحمن نے آئی جی پی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پنیالہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں نے شہید افسر کی سرکاری ایس ایم جی کیسے چھینی جبکہ اس وقت سی ٹی ڈی کی بھاری نفری ان کے ساتھ موجود تھی۔ مزید یہ کہ پیچیدہ اور پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑی فراہم نہ کیے جانے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں۔