Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی ہلاکت،خبر رساں ادارے کی فیک رپورٹنگ

    بلوچستان میں دہشتگردوں کی ہلاکت،خبر رساں ادارے کی فیک رپورٹنگ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائیٹرز نے بلوچستان میں‌ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے فیک رپورٹنگ شروع کر دی،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی نیشنل ریفائنری کمپنی کے بلوچستان کے علاقے داریگوان میں واقع سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

    تاہم یہ رپورٹ اصل صورتحال کی عکاسی نہیں کرتی۔ این-40 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم “فتنہ الخوارج ” سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد مارے گئے تھے، جسے غیر ملکی میڈیا نے ایک مائننگ سائٹ پر حملے کے طور پر پیش کیا۔رائیٹرز کی اس حوالہ سے رپورٹنگ گمراہ کن اور پروپیگنڈہ ،زمینی حقائق کے برعکس ہے،دفاعی و سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی درست اور تصدیق شدہ رپورٹنگ نہایت اہم ہے، کیونکہ غلط معلومات نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کرتی ہیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، اور حالیہ عرصے میں کئی شدت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے نیٹلی بیکر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر مسئلے کے پُرامن حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہوئے پرامن حل کو موقع دیں گے تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے، جو عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

  • اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل کی ترسیل بحال، فیول بحران کا خطرہ ٹل گیا

    اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل کی ترسیل بحال، فیول بحران کا خطرہ ٹل گیا

    اسلام آباد: اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل لے جانے والے ٹینکرز کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق پابندی کے خاتمے سے ملک کے شمالی علاقوں میں ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ریفائنری ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پیداوار جلد شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی بہتر ہوگی۔

    اس سے قبل خام تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث اٹک ریفائنری کی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، جبکہ جیٹ فیول کی قلت کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے تھے۔ ریفائنری حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک پابندیاں فوری طور پر نہ ہٹائی گئیں تو آپریشنز معطل کرنا پڑ سکتے ہیں۔مزید برآں، ریفائنری کی ممکنہ بندش کے باعث اسلام آباد اور پشاور کے ایئرپورٹس پر جیٹ فیول کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ تھا، جو اب پابندی ختم ہونے کے بعد کم ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی چین کی بحالی سے نہ صرف مقامی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مستقبل میں ایسے بحران سے بچنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافہ

    پاکستان میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافہ

    ‎پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں جنوری 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 2,108 سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار وفاقی اور صوبائی ایچ آئی وی کنٹرول اداروں کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں، جو ایک سنگین عوامی صحت کے بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق اس خطرناک صورتحال کی کئی بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ غیر محفوظ طبی طریقہ کار ہے، جہاں سرنجز اور دیگر طبی آلات کو بار بار استعمال کیا جاتا ہے، جو وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی کلینکس میں انفیکشن کنٹرول کے ناقص انتظامات بھی اس بیماری کے پھیلنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق خون کی منتقلی سے قبل مناسب اسکریننگ نہ ہونا بھی ایک بڑی وجہ ہے، جس کے باعث متاثرہ خون کے ذریعے وائرس منتقل ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ مزید برآں، غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند معالجین یعنی عطائی ڈاکٹروں کی موجودگی اور ان پر کمزور نگرانی نے بھی صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
    ‎ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اب ایچ آئی وی صرف مخصوص خطرے کے شکار گروپس تک محدود نہیں رہا بلکہ بچوں سمیت عام آبادی میں بھی پھیل رہا ہے، جو ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔
    ‎اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق سرنجز کے ایک بار استعمال کو سختی سے یقینی بنایا جائے، خون کی منتقلی سے قبل جدید معیار کے مطابق مکمل اسکریننگ لازم قرار دی جائے، اور نجی کلینکس کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ غیر معیاری علاج اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ہو سکے۔
    ‎اس کے ساتھ ساتھ طبی عملے کی تربیت اور عوامی آگاہی مہم بھی نہایت ضروری ہے، تاکہ والدین اپنے بچوں کے علاج کے دوران محفوظ طریقہ کار کا مطالبہ کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت سے بچا جا سکے۔

  • یوم مزدور پر یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    یوم مزدور پر یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
    ‎حکومت کی جانب سے یہ تعطیل محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دی جاتی ہے، تاکہ ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار کو تسلیم کیا جا سکے۔ یوم مزدور دنیا بھر میں ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے، جہاں مزدوروں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود اور بہتر کام کے حالات کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام ادارے بند رہیں گے، جبکہ بعض ضروری خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔ اس موقع پر مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے تقاریب، ریلیاں اور سیمینارز بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں مزدوروں کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
    ‎اس سال یکم مئی جمعہ کے روز آنے کے باعث عوام کو تین روزہ تعطیلات کا موقع بھی ملے گا۔ جمعہ کی سرکاری چھٹی کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات شامل ہو جائیں گی، جس سے شہریوں کو مختصر تعطیلات گزارنے کا موقع ملے گا۔
    ‎ماہرین کے مطابق یہ موقع نہ صرف مزدوروں کی خدمات کو سراہنے کا دن ہے بلکہ اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ ان کے حقوق کے تحفظ اور بہتر حالات کار کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

    ‎عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر پانچ لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئی ہے، جو حالیہ مہنگائی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
    ‎آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی سطح پر بدلتی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آ رہی ہے۔
    ‎چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، فی تولہ چاندی 34 روپے سستی ہو کر 8324 روپے کی سطح پر آگئی۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کمی عام صارفین کے لیے کسی حد تک ریلیف سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیورات یا دیگر مقاصد کے لیے چاندی خریدتے ہیں۔
    ‎دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 4766 ڈالر پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں یہ کمی امریکی معیشت، شرح سود اور عالمی سیاسی حالات سے جڑی ہوئی ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے، تاہم کسی بھی بڑی عالمی تبدیلی کی صورت میں قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

  • چین کے خلائی پروگرام میں دو پاکستانی خلا باز منتخب

    چین کے خلائی پروگرام میں دو پاکستانی خلا باز منتخب

    ‎بیجنگ: چین کے خلائی پروگرام میں دو پاکستانی خلا بازوں محمد ذیشان اور خرم داؤد کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جو جلد چین میں تربیت حاصل کریں گے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق دونوں خلا بازوں میں سے ایک کو مستقبل میں چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ بھیجنے کا امکان ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو کوئی پاکستانی خلا باز پہلی بار چینی خلائی اسٹیشن کا سفر کرے گا، جو پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی ہوگی۔
    ‎چائنا ڈیلی کے مطابق پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب اور تربیت چین کے خلائی پروگرام میں بین الاقوامی تعاون کی ایک نمایاں مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو خلائی میدان میں عملی شکل دینے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
    ‎چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا خلائی پروگرام ہمیشہ سے پرامن مقاصد اور انسانیت کی بہتری کے لیے وقف رہا ہے۔ چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے خلائی تجربات اور کامیابیوں کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے اور دیگر ممالک کو بھی اس میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کا مینڈ اسپیس پروگرام مختلف ممالک کے ساتھ سائنسی تجربات، تکنیکی آزمائشوں اور خلا بازوں کی تربیت کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا تاکہ انسانیت کو کائنات کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کی جا سکے۔
    ‎یاد رہے کہ فروری 2025 میں چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی اور پاکستان کے ادارے سپارکو کے درمیان اسلام آباد میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب اور تربیت کے لیے باقاعدہ تعاون کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

    الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے. موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ، EV گاڑیوں کے فروغ سے ناصرف ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی، بلکہ یہ ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے. قومی ای -وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور اس اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے.

    اجلاس کو ای وی کی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کیلئے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری ہو چکے. ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں. آئندہ 5 سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ہے، جس سے اندازا” 4.5 بلین ڈالر تک فیول کی بچت ہوگی. گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان قسطوں پر الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے.اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاللہ تارڑ ، اویس خان لغاری ، احسن اقبال، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ، چئیر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،بھارتی گودی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،بھارتی گودی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ

    پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے حیران کن طور پر محض 10 منٹ میں پہلگام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر کے پاکستان کو نامزد بھی کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے پہلگام سے جائے وقوعہ تک تقریباً 5 کلومیٹر کے دشوار گزار فاصلے، جو ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے، کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ مختلف بھارتی چینلز نے بغیر تصدیق کے حملے کو منظم دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی۔واقعے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف اشتعال انگیز اور جنگی بیانیہ منظم انداز میں سامنے آ گیا، جسے بعد ازاں عالمی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی اس غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رپورٹنگ کو خود بھارت کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مبصرین کے مطابق اشتعال انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈا صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

    عالمی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف رپورٹنگ ایک پہلے سے تیار شدہ منصوبے کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی میڈیا کی جانب سے بھارتی رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دینا گودی میڈیا کے کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ پہلگام فالس فلیگ واقعہ بھی مبینہ طور پر ایسے بیانیے کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، اور اسے اڑی اور پلوامہ جیسے واقعات سے جوڑا جا رہا ہے

  • معرکہِ حق کےغازی  نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی اور قوم کے ہیرو کیپٹن علی حسن ، تمغہ جرأت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا ، اس اہم دفاعی کامیابی میں قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ،10 مئی کو بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے میں فتح کی خبر پر سجدہ شکر ادا کیا،

    معرکہ حق کے غازی اور شہدا نے ثابت کیا کہ فتح اسلحے سے نہیں بلکہ اس بے خوف جذبے سے ملتی ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جائے.معرکہ حق وہ عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانیوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی

    دوسری جانب معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستانی نوجوانوں کے ولولہ انگیز پیغامات پرمشتمل ویڈیوجاری کر دی گئی،نوجوانوں نےمعرکہ حق میں شاندار فتح پرمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کاعزم ظاہر کیا،نوجوانوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ؛معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو خطہ میں امن کاضامن اورسیکیورٹی پرووائیڈرکےطور پرایک نئی شناخت دی،عالمی طاقتوں نےدنیا میں امن کیلئےپاکستان کوباعث اعتماد قراردیااوردنیا کےفیصلے پاکستان میں ہورہے ہیں ،بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو دنیا میں ایک نیا مقام دلا دیا ،

    نوجوانوں کا نیا ولولہ اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے، معرکہ حق میں فتح سےثابت ہواپاکستان اپنےدفاع اور خطےکےاستحکام کی ذمہ داری لینےکی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے