Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے،مشعال ملک

    یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے،مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی برادری فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے۔

    اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پرامن جدوجہد کرنے والوں کو سزائیں دینا سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔مشعال ملک نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں اور کشمیری عوام کی آواز سنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل صرف اور صرف سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری قیادت کی رہائی خطے میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

    مشعال ملک نے زور دیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے کے بجائے انہیں ان کا حق خودارادیت دیا جائے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

  • نئے آپریشن سندور کی بات بھارت کی شکست کا اعتراف ہے، عطا تارڑ

    نئے آپریشن سندور کی بات بھارت کی شکست کا اعتراف ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہن اہے کہ بھارت کو معرکہ حق میں منہ کی کھانی پڑی، نئے آپریشن سندور کی بات بھارت کی شکست کا اعتراف ہے، بھارت نے کوئی بھی مس ایڈونچر کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کا بھارت کو جواب فیصلہ کن ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، دہشتگردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، مکار بھارت کی سوچ کھوکھلی ہے، بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی بناکر پیش کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کا شکار اور بھارت دہشتگردی کا پروموٹر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کا کہا تھا، بھارت جھوٹے آپریشن پر کوئی بیانیہ نہیں بناسکا، بھارت بین الاقوامی سطح پر بھی دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کی ریاستی پالیسی دہشتگردی ہے، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔

    عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جاتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت فلمیں بنالیتا ہے مگر کلبھوشن کی گرفتاری پر بری طرح ناکام ہوا، ایک فتنہ الہندوستان ہے، دوسرا کالعدم ٹی ٹی پی ہے، بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی سطح پر پیش کیے، دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت کو معرکہ حق میں منہ کی کھانی پڑی، نئے آپریشن سندور کی بات بھارت کی شکست کا اعتراف ہے، بھارت نے کوئی بھی مس ایڈونچر کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کا بھارت کو جواب فیصلہ کن ہوگا، ہم اپنے دفاع کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے، حکومت اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آئسولیشن کا شکار ہے، پاکستان کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے، دنیا میں بھارت غیر مقبول ہوکر رہ گیا، پاکستان امن مشن کو لے کر چل رہا ہے۔

  • اسلام آباد امن مذاکرات، ایران کا جواب تاحال موصول نہیں: عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد امن مذاکرات، ایران کا جواب تاحال موصول نہیں: عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد میں امن مذاکرات کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر یقینی کا شکار ہے، جہاں ایران کی جانب سے وفد کی شرکت کی باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام مسلسل ایرانی قیادت سے رابطے میں ہیں اور سفارتی سطح پر بات چیت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے تاکہ مذاکرات کے دروازے کھلے رہیں۔
    ‎پاکستان اس پورے معاملے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
    ‎ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے لیے جاری جنگ بندی کا وقت 22 اپریل کو صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گا، جس کے بعد صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے۔ اس تناظر میں ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اس سے خطے میں امن کے امکانات جڑے ہوئے ہیں۔
    ‎پاکستانی سفارتی حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی شرکت نہ صرف مذاکرات کو کامیاب بنانے میں مدد دے گی بلکہ کشیدگی کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ اسی لیے پاکستان نے ایرانی قیادت کو قائل کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور سفارتی کوششیں تیز کر رکھی ہیں۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایران جلد مثبت فیصلہ کرے گا

  • جعلی ادویات پر ہنگامی الرٹ جاری

    جعلی ادویات پر ہنگامی الرٹ جاری

    ‎لاہور سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جہاں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے 6 اہم ادویات کے مخصوص بیچز کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ادویات انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی گئی ہیں اور فوری طور پر انہیں مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
    ‎تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈریپ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ادویات کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران ان ادویات کے مخصوص بیچ نمبرز غیر مؤثر اور جعلی ثابت ہوئے ہیں، جس کے باعث مریضوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
    ‎ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام فارمیسیز اور ڈسٹری بیوٹرز فوری طور پر ان ادویات کا اسٹاک واپس لیں اور مزید فروخت روک دیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    ‎خاص طور پر کالا موتیا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے آئی ڈراپس "گلینٹرم” کو جعلی قرار دیا گیا ہے، جس کے استعمال سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی دوا کے استعمال سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں اور مشکوک ادویات سے فوری اجتناب کریں۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ عوام اپنی صحت کے حوالے سے محتاط رہیں اور صرف مستند اور رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدیں۔ اگر کسی شہری کو مذکورہ ادویات سے متعلق معلومات حاصل ہوں یا وہ ایسی ادویات دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

  • ایران امریکا مذاکرات، پاکستان میں واپسی کے اشارے

    ایران امریکا مذاکرات، پاکستان میں واپسی کے اشارے

    ‎امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دونوں ممالک نے پاکستان میں مذاکرات کی بحالی کے اشارے دیے ہیں۔ اس خبر نے خطے میں امن کی امید کو ایک بار پھر تقویت دی ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق ایک امریکی خبررساں ایجنسی نے دو علاقائی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ثالثوں کو یہ تصدیق موصول ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کار اسلام آباد پہنچنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
    ‎یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے اور ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے خدشات موجود ہیں۔ تاہم مذاکرات کی بحالی کے اشارے اس بات کی علامت ہیں کہ دونوں فریق اب بھی سفارتی راستہ اختیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنا ایک اہم سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف خطے میں امن کے امکانات بڑھتے ہیں بلکہ پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق مجوزہ مذاکرات میں سیکیورٹی، پابندیاں اور علاقائی استحکام جیسے اہم نکات زیر غور آ سکتے ہیں۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سیاست اور معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

  • نواز شریف کا دیگر صوبوں کو پنجاب کا ترقیاتی ماڈل اپنانے کا مشورہ

    نواز شریف کا دیگر صوبوں کو پنجاب کا ترقیاتی ماڈل اپنانے کا مشورہ

    سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت ترقی کے میدان میں ملک میں سب سے آگے ہیں، جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے دیگر صوبوں پر زور دیا کہ وہ پنجاب کے کامیاب ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کریں تاکہ ملک بھر میں یکساں ترقی کا عمل آگے بڑھ سکے۔

    مری میں گلگت بلتستان کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے اور اس خطے کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور پر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبے وہاں کے عوام کا بنیادی حق ہیں، کیونکہ یہ خطہ قدرتی حسن، سیاحت اور معاشی امکانات کے اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے سیاح گلگت بلتستان آنا چاہتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ وہاں جدید انفراسٹرکچر، سڑکوں، ہوٹلنگ اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

    نواز شریف نے اپنی گفتگو میں ملکی ترقی کے حوالے سے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں متعدد بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دیگر صوبے بھی اسی طرز پر منصوبہ بندی کریں تو پورا ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو سکتا ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 برس سے وہاں ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہے، مگر اس عرصے میں عوام کو وہ سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔ نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے باوجود خیبرپختونخوا میں تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں نمایاں تبدیلی کیوں نظر نہیں آتی۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں سفارتی سطح پر بھی اپنا نام بلند کیا ہے اور عالمی برادری میں ملک کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر کام جاری رکھے گی۔

  • پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلیے اجلاس

    پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلیے اجلاس

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی.

    وزیرِ اعظم نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دے دی.اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی تھری اے کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کیلئے یہ ادارہ نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرے گا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ کی ذریعے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی استعداد میں بہتری لائی جائے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی جانچنے (KPIs) کا حصہ بنایا جائے. پی تھری اے کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو مزید شفاف اور تیز بنا رہے ہیں.

    اجلاس کو خطے اور عالمی سطح پر مختلف ممالک میں رائج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈلز کا موازنہ پیش کیا گیا. اجلاس کو مجوزہ نئے نظام کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے نظام کے تحت پی تھری اے کی نگرانی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری ڈویژن کریں گے. وزیرِ اعظم نے نئے منظور شدہ نظام کے حوالے سے عملدردآمد پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

  • چینی سفیر کی نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

    چینی سفیر کی نائب وزیراعظم،وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

    پاکستان میں چین کے سفیر کی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔لاقات کے دوران چینی سفیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کے فروغ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے خطے اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • پاکستان اور سوڈان اسلحہ معاہدہ روکنے کی خبر بے بنیاد قرار

    پاکستان اور سوڈان اسلحہ معاہدہ روکنے کی خبر بے بنیاد قرار

    خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سوڈان کے ساتھ 1.5 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ معاہدہ روک دیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے اس کی مالی معاونت سے انکار کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے پر زور دیا۔ تاہم یہ خبر جعلی اور بے بنیاد ہے۔

    خبر رساں ادارے نے خبر تو نشر کر دی لیکن اس پر پاکستانی حکام ،سعودی عرب کی جانب سے یا سوڈانی حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی،ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی خبریں اکثر بغیر ثبوت کے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ سیاسی یا سفارتی ماحول کو متاثر کیا جا سکے،شہریوں کو چاہئے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوؤں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں

  • بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

    بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

    پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد یہ پابندی دوسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کردہ، کمرشل اور فوجی طیارے آئندہ ایک ماہ تک بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 24 مئی 2026 صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جس کے بعد اب یہ بندش مسلسل دوسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن، آپریشنل اخراجات اور سفری اوقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔