Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

    مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

    مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں گزشتہ روز ہونے والی افطاری مییں ہونیوالی ملاقاتوں پر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے اپوزیشن چیمبر میں جاری ہے. اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کر رہے ہیں. پارٹی اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں. اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے احتجاج سےمتعلق مختلف تجاویزدی جارہی ہیں ، عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالہ سے بھی اجلاس میں فیصلہ ہو گا.
    واضح رہے کہ مریم نواز اس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس پہنیچں تو انہوں‌ میڈیا سے بھی گفتگو کی.

     

    مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

  • حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا عوام کو تباہ و برباد کر کے حکومت کرنے کا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیل نکالنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقت میں عوام کا اتنا تیل نکل چکا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کر سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی خراب صورتحال تبدیلی سرکار کی ناکامی ہے. حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں بلکہ سیاست دانوں کا کام ہے، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ واقعی ملک میں تبدیلی آ گئی ہے، ماضی میں آئی ایم ایف کی مشاورت سے بجٹ بنتے تھے اب آئی ایم ایف خود پاکستان کا بجٹ بنا رہی ہے.

  • مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہونے کے بعد پہلی بار پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچی ہیں ،اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمان کی بالا دستی عوام کی بالا دستی ہے، پاکستان کو انہی اصولوں پہ چلنا ہے .مریم نواز نے کہا کہ سول سپر میسی اور عوام کی بالا دستی سے ہی ملک نے چلنا ہے . پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کے موقع پر کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے، نواز شریف کے جیل میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کل بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کی تھی ، آج وہ پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی .

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

     

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

  • ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے درخواست پر سماعت کی، افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کی پہلے تین ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہیں. اس نے عوام کو بارہ ارب سے زائد کا عوام کو نقصان پہنچایا. اسکے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں. جس پر جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عدالت نے ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی.

    واضح رہے کہ نیب نے مشارکہ و مضاربہ کے تحت کاروبار کی آڑ میں عوام سے دھوکہ کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے اور جعلی اے کے فوریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی واہ کینٹ کے سربراہ افضل خالق المعروف ڈبل شاہ کیخلاف 7 ارب 75 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا،اس نے 3540 شہریوں کو لالچ دے کر ان سے پونے 8 ارب روپے بٹورے تھے ۔ افضل خالق کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ دوآبہ ضلع ہنگو کے ایک نجی اسکول میں استاد تھا۔

  • افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے۔ غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گزشتہ روز افطار پارٹی دی گئی تھی جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی، افطار پارٹی کے بعد اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے.

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    جیل سے باہر آنے کی نواز شریف کی ایک اور کوشش

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر جیل سے باہر آنے کی کوششیں شروع کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں.

     

    نواز شریف کے جیل جانے میں کس کا کردار، مراد سعید نے بتا دیا

     

    نواز شریف نے جیل میں مریم نواز کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبرآ گئی

  • کرکٹر آصف علی کے لئے صدمہ بیٹی انتقال کرگئی

    کرکٹر آصف علی کے لئے صدمہ بیٹی انتقال کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ انتقال کر گئی ہے وہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور امریکہ میں زیرِعلاج تھی. آصف علی جو اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر تھے ان کو اطلاع ملتے ہی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور ان کی فوری وطن روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ٹیم اور منیجمنٹ آصف علی کے ساتھ ہے اور ان کی فوری وطن روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں.

  • #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو دی جانے والی افطار پارٹی کا سوشل میڈیا پر بھرپور چرچا رہا، #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، بلاول کے خصوصی ٹیلی فون پر مریم نواز بھی افطاری میں شریک ہوئیں ، اس افطار پارٹی کو لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دن بھر بحث جاری رہی اور شام #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ٹرینڈ میں وفاقی وزراء بھی ٹویٹ کرتے نظر آئے.

    ٹویٹر پر مرتضی ساہی نے لکھا کہ ،اگر شہر کے سب چور اکٹھے ہوجائیں تو سمجھ لو شہر میں ایماندار تھانے دار آگیا ہے۔

    احمد شاہ نے افطار پارٹی کی تصویر میں شرکاء پر نشان لگاتے ہوئے لکھا کہ ابو بچاو پارٹی میں آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف اور اسفند یار ولی کی اولاد شریک ہے.

    جہانزیب گل نے لکھا لوٹ کو عزت دو

    وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے بھی ٹویٹر پر ابو بچاو افطار پارٹی ٹرینڈ میں حصہ لیا

    عزیز آزاد نے لکھا کہ

    https://twitter.com/AzizAzaad/status/1130176394686869504

    نوید شہزاد جٹ نے لکھا کہ قوم کی وہی بیٹی جسکے JIT کے "نامحرموں” کے سامنے پیش ہونے پر ن لیگیوں اور وٹس ایپ گروپ صحافیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا تھا…اب وہ بتائیں کہ اس تقریب میں کون کون محرم ہے؟

  • بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

    بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن کو دی گئی افطار پارٹی میں‌ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو مسلسل نظر انداز کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو دی گئی افطار پارٹی میں مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی. مریم نواز اور حمزہ شہباز افطار پارٹی میں شرکت کے لئے اکٹھے زرداری ہاوس گئے. زرداری ہاوس پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مریم نواز کو خوش آمدید کہا ،بلاول مریم کا استقبال کرنے آئے تو انہوں نے مریم سے حال احوال پوچھا ،حمزہ شہباز مریم نواز کے پیچھے تھے، بلاول نے حمزہ سے کوئی بات نہیں کی، مریم سے جب بلاول نے خیر مقدمی کلمات کہہ دئیے تو اس نے حمزہ شہباز کو آگے کیا جس پر بلاول رسمی طور پر حمزہ شہباز سے بغلگیر ہوئے. افطار پارٹی کے دوران بھی بلاول نے اپنی ساتھ والی نشست پر مریم نواز کو بٹھایا جب کہ حمزہ شہباز دو نشستیں چھوڑ کر دوسری جانب بیٹھے تھے. افطار پارٹی کی جاری ہونے والی تصویروں سے نظر آتا ہے کہ حمزہ شہباز کا دل و دماغ زرداری ہاوس میں نہیں اور وہ یہاں آ کر خوش نہیں کیونکہ انہیں نظر انداز کیا گیا. افطار پارٹی کے دوران حمزہ شہباز زیادہ وقت خاموش رہے جبکہ مریم دیگر قائدین کے ساتھ بات چیت کرتی رہیں.

    زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

     

     

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

  • زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    زرداری ہاوس میں اپوزیشن کی افطار پارٹی ،حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی افطار پارٹی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے. افطار پارٹی میں مریم نواز خصوصی طور پر شریک ہوئیں. مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی بھی عید کے بعد ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زرداری ہاوس میں اپوزیشن آج اکٹھی ہوئی، بلاول کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹئ میں سابق صدر آصف علی زرداری ،مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، آفتاب شیر پاو، لیاقت بلوچ، رضا ربانی،شیری رحمان ،مولانا فضل الرحمان جہانزیب جمالدینی، حاصل بزنجو،زاہد کان و دیگر نے شرکت کی. مریم نواز کے زرداری ہاوس پہنچنے پر بلاول نے استقبال کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز بھی مریم کے ہمراہ تھے. بلاول اور مریم کی الگ سے ملاقات بھی ہوئی ہے. افطاری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کی‌صدارت آصف زرداری اور بلاول زردای نے کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس ہو گی جس میں حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا اعلان کیا جائے گا. حکومت کے خلاف احتجاج پارلیمنٹ ہاوس کے اندر اور باہر ہو گا. اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا. اجلاس میں قومی حکومت کے مطالبے اور قبل از وقت الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی.

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

    بلاول زرداری نے اجلاس میں کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا الگ منشور اور نظریہ ہے لیکن موجودہ حالات میں تمام جماعتوں کو ایک ہونا پڑے گا. کوئی جماعت اکیلا احتجاج نہیں کر سکتی. اس لئے سب متحد ہو کر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں.

    اجلاس میں جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ بھی شریک تھے اپوزیشن کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق نے جانے سے معذرت کی تھی اور نمائندہ وفد بھیجا تھا.