Baaghi TV


اسلام آباد کے قریب دو ڈرون مار گرائے گئے، ائیرپورٹ عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند

karachi airport


پاکستانی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم کے قریب فیصل آباد روڈ کے علاقے میں پرواز کرنے والے دو مشتبہ ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔
سینئر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز دارالحکومت کے فضائی حدود کے قریب منڈلا رہے تھے جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
‎واقعے کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر اسلام آباد کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے تمام آپریشنز بھی وقتی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔
‎ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
‎حکام کے مطابق سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

More posts