پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان بیرون ملک تمام سفارتی مشنز میں سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تقریبات کو محدود کرتے ہوئے صرف روایتی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ استقبالیہ تقاریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور خطے کے دیگر ممالک اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو امید ہے کہ مکالمہ اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل نکلے گا اور جلد ہی پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی واپس آئے گی۔
یوم پاکستان سادگی سے منانے کا فیصلہ، استقبالیہ تقاریب نہیں ہوں گی
