پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان سے بارہا مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے مطلوبہ یقین دہانیاں حاصل نہیں ہو سکیں۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ حالیہ دنوں افغانستان کا دورہ کرنے والا وفد پاکستانی حکومت کی اجازت سے نہیں گیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ ممالک کے درمیان ہیں اور پاکستان کا اس بارے میں کوئی مخصوص مؤقف نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ سفارتی رابطوں کے بارے میں فی الحال حتمی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
پاکستان کا افغانستان سے متعلق موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
