پنجاب حکومت نے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سربراہی میں اینٹی ڈرون یونٹ اور اینٹی ڈرون سسٹم قائم کیا جائے گا جو خصوصی ڈرون فلیٹس کی مدد سے فضائی نگرانی کرے گا۔
حکام کے مطابق ان یونٹس کا مقصد حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی مشتبہ فضائی سرگرمی کی فوری نشاندہی کرنا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے اور عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
