Baaghi TV

Category: کراچی

  • جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ جوبلی مارکیٹ کے ایم سی کے دکانداروں کو کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی، نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کیا جا رہا ہے، عدالت عظمیٰ کے تمام احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں جوبلی کلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر غنی میمن اور ممبران اقبال عبدالعزیز اور ایم آصف کے علاوہ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز ابڑو، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ کے ایم سی کو کسی بھی مارکیٹ یا مکان کے انہدام سے کوئی خوشی نہیں ہوتی نہ ہی کے ایم سی لوگوں کو بے گھر یا بے روزگار کرنا چاہتی ہے، کے ایم سی کی مارکیٹس میں کاروبار کرنے والے لوگوں کی اکثریت کا تعلق غریب و متوسط طبقے سے ہے اور ان کے روزگار کا واحد ذریعہ یہی دکانیں تھیں لیکن ماضی میں یہ دکانیں نالوں پر تعمیر کی گئیں جس کے باعث برساتی نالے متاثر ہوئے اور نکاسی آب کا مسئلہ سامنے آیا، کراچی کی آبادی میں متواتر اضافے کا دباؤ یہ نالے برداشت کرنے سے قاصر رہے اور بلاآخر نکاسی آب میں رکاوٹ آنے کے سبب نالوں پر بنی مارکیٹس کو ہٹانا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متبادل جگہ فراہم کی جائے جس پر کام ہو رہا ہے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ جوبلی مارکیٹ میں اب تک 164 دکانیں مسمار کی جاچکی ہیں جبکہ بقیہ دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے یہ دکانیں نالے پر تعمیر کی گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ہٹانا پڑ رہا ہے، جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے وفد کے ارکان نے کہا کہ یہ دکانیں ہمارے روزگار کا واحد ذریعہ ہیں اور ہر دکان سے کم از کم پانچ افراد کا روزگار وابستہ تھا اور پانچ خاندانوں کی کفالت انہی دکانوں کے ذریعے ہو رہی تھی جنہیں ان دکانوں کے ختم کئے جانے سے مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے جلد از جلد انہیں اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے جگہ دی جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے ایم سی کی قدیم مارکیٹس میں شامل ہے جہاں طویل عرصے سے کاروبار جاری تھا اور یہ کلاتھ مارکیٹ خرید و فروخت کا اہم مرکز بن چکی تھی تاہم شہر کے وسیع تر مفاد میں یہ ضروری تھا کہ یہاں نالے پر بنی ہوئی دکانوں کو ہٹایا جائے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں لہٰذا نالے کو کلیئر کرنے کا کام جاری رہے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے کرایہ دار متاثرہ دکانداروں کی بحالی کا عمل بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گاکیونکہ ہماری خواہش ہے کہ ان لوگوں کا روزگار بھی کسی نہ کسی صورت چلتا رہے تاکہ انہیں مالی مشکلات سے چھٹکارا مل سکے، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں اس امر کو سامنے رکھا جائے گا کہ انہیں کاروبار کے لئے ایسی جگہ دی جائے جہاں وہ اطمینان کے ساتھ مستقل اپنا کاروبار کرسکیں جیسا کہ اس سے پہلے شہر میں ہٹائی گئیں دیگر کے ایم سی مارکیٹس کے دکانداروں کو متبادل فراہم کیا گیا ہے، انہوں نے وفد کے ارکان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔

  • محرم الحرام استعمار کے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتا ہے ،متحدہ علماء محاذ

    محرم الحرام استعمار کے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتا ہے ،متحدہ علماء محاذ

    متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں حکومتی ایس اوپیز کی پابندی کرتے ہوئے خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی کی زیر صدارت منعقدہ تقدس و استقبال محرم الحرام سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت پاکستان اندرونی و بیرونی سازشوں اور نازک صورتحال کا شکار ہے۔
    ان حالات میں پاکستان کسی طور بھی فرقہ واریت ،مذہبی منافرت اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام و ملک دشمن امریکہ ، اسرائیل، بھارت و استعماری قوتیں ایک مرتبہ پھرپاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازشیں کررہے ہیں جس کے خلاف شیعہ سنی علماء و عوام کو اپنا مثبت و تعمیری اوراصلاحی کردار اداکرنا ہوگا۔
    علماء نے کہا کہ محرم الحرام استعمارکے خلاف امن و حدت و بیداری کا درس دیتاہے ۔

    اسلامی ہجری سال کا پہلا عشرہ فاروقؓ و حسینؓکی غم ناک شہادت سے شروع ہوتاہے، محرم میں امن و یکجہتی کی فضاء برقراررکھی جائے،حکومت فول پروف سیکورٹی یقینی بنائے، علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے مقدسات و جذبات کا احترام اور متنازعہ تقاریر سے اجتناب کریں۔ علماء نے ملک خصوصاً کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام پر زور دیاہے کہ وہ کورونا جیسی مہلک و موذی بیماری سے بچائو کیلئے مکمل ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
    حکومت جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف ترجیحی بنیادوں پر صحت و صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے۔علماء نے کہا کہ اصحاب رسولؐ و اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔اہل بیت اطہارؓ و اصحاب رسولؐ اور دیگر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیںوہ ملک دشمن اور استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
    پاکستان میں الحمدللہ شیعہ سنی ملکی امن و استحکام ،فرقہ واریت کے خاتمے اور حب اہل بیت و اصحاب رسولؐ کیلئے متحد و بیدار ہیں .

  • پورے اگست کو آزادی کا مہینہ سمجھ کر منایا جائے، خالد مقبول

    پورے اگست کو آزادی کا مہینہ سمجھ کر منایا جائے، خالد مقبول

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس مسائل کا شکا ہمارا ملک ہے، 14 اگست کو یوم آزادی منانے کی بجائے پورے اگست کے پہینے کو یوم آزادی کے طور پر منانے کی ضرورت ہے، اگست میں ہجرتوں‌ کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا، آزادی کے حصول کا آغاز ہوچکا تھا، ہم یکم اگست سے آٹھ اگست تک یوم آزادی منا رہے ہیں، پرچم بلند کر کے دنیا کو پاکستانی کا ادراک کرایا جا سکے ، تاکہ پاکستان کے خواب کی تعبیر دنیا کو دیکھائی جاسکے، ایسا پاکستان جہاں رواداری کے ساتھ سب کو رہنے کا حق حاصل ہو، عام پاکستانیوں کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچائی جائے، ایسا پاکستان جہاں ہر کسی اپنی مذہبی رسومات کو ادا کرنے کھلی اجازت ہوگی، پاکستان کی نمائندگی عام پاکستانی نمائندہ کررہا ہو، آج بھی پاکستان میں حقیقی جمہورہت کی بجائے جاگیردرانہ حکومت ہے.

  • ی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

    ی آئی اے کا انوکھا فیصلہ مسافروں کو پانی کی بوتلوں کی فراہمی روک دی گئی

    پی آئی اے نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔

    پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کیلئے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔منیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔

  • گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئیے جانے والے وزرا کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

    گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئیے جانے والے وزرا کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

    گورنر ہاوس کراچی میں سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے وزراکی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزراسے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزرامیں اراکین صوبائی اسمبلی گیان چند اسرانی عرف گیانو مل، محمد ساجد جوکھیو، سید ضیاعباس شاہ اور جام خان شورو شامل تھے۔
    اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حلف کی پاسداری مذہبی اور قومی فریضہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ سندھ کابینہ کے اراکین آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور گڈ گورنینس کے لئیے خلوص نیت کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ گورنر سندھ نے کابینہ میں شامل نئے وزراکو مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، علی رضا نقوی عرف علی رضا گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، علی رضا نقوی عرف علی رضا گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کر کے کالعدم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کراچی نے سروس روڈ اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے علی رضا نقوی عرف علی رضا ولد محمد ثقلین نقوی کو گرفتار کر لیا ملزم واردات کی غرض سے جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کر کے ملزم سے ایک TT پستول 30 بور 6 گولیاں لوڈ میگزین برآمد کرلیا ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہی کراچی میں ملزم کی وارداتیں تیموریہ تھانہ کی حدود میں طاہر ملا اور کار پر فائرنگ کر کے دو افراد قتل کیا گیا شریف آباد کے علاقے میں میڈیکل اسٹور پر دو اور فوٹو اسٹیٹ کی دوکان پر ایک افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔
    خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مسجد باب السلام میں نمازیوں پر فائرنگ کر کے 7 نمازیوں کو شہید کیا ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلاگیا تھا اب دوبارہ دہشتگردی کیلئے لڑکوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا کے گرفتار کر لیا گیا ملزم شام میں لڑنے والی تنظیم زینبیون کے لڑکوں سے بھی رابطہ میں ہیں ۔

  • پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

    پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے : آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے ، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔انہوں نے کہا کہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

  • شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی،سید نا صر حسین شا ہ

    شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی،سید نا صر حسین شا ہ

    صوبائی وزیر اطلاعات سید نا صر حسین شا ہ نے یوم استحصال کشمیر کے مو قع پر اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ ملک بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ آج بھی جاری ہے۔
    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کے لئے جدوجہد کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد اقوام ِ عالم کی توجہ بدترین بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروانا ہے، انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کر رہی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے رہیں گی-

  • کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد

    کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 5 اگست کا دن ہے اور آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا اور ہم نے آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے وزیراعلی ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ ریلی کا انتظام کمشنر کراچی نے کیا۔
    ریلی میں صوبائی وزرا، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ ندیم انجم، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار چوہدری اور دیگر اعلی افسران اور معزر افراد نیشرکت کی۔ وزیراعلی ہاس کی لان میں پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے گئے، ریلی کے شرکا نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کی تصاویر اٹھا کر واک کیا۔ ریلی سے قبل کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔ تمام ریلی کے شرکا نے پاکستان او کشمیر کی جھنڈیاں ہاتھ میں اٹھا رکھی تھیں۔

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    ‏یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

    مودی کی دہشتگردی کو آج دو سال ہوگئے ہیں مودي کے اس ظالمانہ، غاصبانہ اقدام پر پوری دنیا نے مذمت کی ہے پوری دنیا میں مسلمان اور کشمیری سراپا احتجاج ہیں آج آزاد کشمیر میں مودی کے مظالم کو شکست ہو چکی ہے۔باہیس کروڑ پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔عمران خان ہمارا لیڈر اپنا وعدہ ضرور پورا کرے گا۔کشمیر کو ضرور آزادی ملے گی۔5اگست کا دن ان ظالموں کے استحصال کے دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔کشمیر کی آزادی پورے خطے کی آزادی ہے۔