Baaghi TV

Category: کراچی

  • مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

    مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

    مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ، سندھ کابینہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹر یٹرز کی تقرری کا اختیار دے چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی قیادت اور اسٹیک ہولڈرز سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے تقرر سے متعلق مشاورت کرلی، جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج ہونے کا امکان ہے۔

    سندھ کابینہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری کا اختیار دےچکی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے 7 جولائی کو سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کوایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات کرنےکی منظوری دی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی بطور یڈمنسٹریٹرکراچی تعیناتی پر تحفطات کا اظہار کیا تھا، ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت، ذمہ دار ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات

    واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت، ذمہ دار ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات

    نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر حادثے میں 2 بھائیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ اس سے پہلے کوئی ہیوی گاڑی نہیں چلائی، چانس ملنے پر گاڑی چلا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغیرلائسنس نوجوان کو ہیوی ٹینکر چلانے کا موقع دینا بچوں کی جان لے گیا، ٹینکر ڈرائیور کے حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ میرا نام شکیل اور عمر20سال ہے، میرا شناختی کارڈ بنا ہواہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا، اس سے پہلے میں نے کوئی ہیوی گاڑی نہیں چلائی، اس گاڑی پر چانس ملا تھا تو آج کل یہ چلا رہا تھا۔

    ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں گلی سے ریورس نکل رہا تھا موٹر سائیکل نیچے آگئی، دونوں بچے ٹینکر کے نیچے گھس گئے تھے، مجھے دونوں بچوں کی موت پر افسوس ہے۔

    یاد رہے نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر حادثے میں موٹرسائیکل سوار2بھائیوں کی موت ہوئی تھی ، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے 20 سالہ واٹرٹینکرڈرائیور کوپکڑا اور بدترین تشدد کےبعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور شکیل کی انتہائی غفلت سے پیش آیا، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کو موٹرسائیکل پرمدرسے چھوڑنے جارہا تھا جبکہ عمر ڈرائیور انتہائی تیزی سے ٹینکر ریسورس کر رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق گلی میں موٹرسائیکل پر مدرسے جانے والے بھائی ٹینکرکی زد میں آگئے ، جاں بحق بھائیوں کی عمر یں 16 اور 5 سال تھیں۔

  • پی ٹی آئی نے نیب سے ایک بڑا مطالبہ کر لیا

    پی ٹی آئی نے نیب سے ایک بڑا مطالبہ کر لیا

    ‏سندھ کابینہ میں صوبائی وزارتوں کی ردوبدل کا فیصلہ, پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا فیصلے پر اظہارِ خیال،

    خرم شیر زمان کا نیب سے محکموں میں وزراء کی کرپشن کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ،

    صوبائی وزراء محکموں میں بیضابطگیوں کی چوری کے خوف سے تبدیل ہورہے ہیں.‏وزراء کی تبدیلی سے قبل کڑا احتساب ضروری ہے، خرم شیر زمان

    تعلیم، صحت، آبپاشی،لائواسٹاک،بلدیات ہر محکمہ کرپشن کا گڑھ ہے.سندھ حکومت نے وزارتوں کے ساتھ میوزیکل چیئر گیم کھیلنا شروع کردیا ہے

    کابینہ میں وزیروں کے بجائے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا جائے.‏نالائق اعلی کی ثوبت میں رہ کر کابینہ کے تمام وزیر نالائق ہیں

    13 سالوں سے سندھ کا پیسہ اومنی اور جعلی اکاؤنٹس کی نذر ہوتا آیا ہے کرپشن میں لت پت وزیروں کو بھاگنے کا اب کوئی راستہ نہیں ملے گا

    نیب صوبائی محکموں میں کی گئی بےضابطگیوں کیخلاف فوری کارروائی کرے.

  • کراچی میں قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث سپاہ محمد کا دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث سپاہ محمد کا دہشتگرد گرفتار

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے سپاہ محمد کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم علی رضا نقوی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا اور واپس آنے کے بعد اپنا گینگ دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے شریف آباد ، تیموریہ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی، ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے ، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی کے زیرِصدارت اجلاس

    ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی کے زیرِصدارت اجلاس

    ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے محرم الحرام کی آمد سے قبل عاشورہٴ محرم کے پروگرامز کے حوالے سے مختلف مکاتبِ فِکر کے علمائے کرام اور جلوس کے منتظمین کے ساتھ خصوصی اجلاس میں ملاقات کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اجلاس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسٹنٹ کمشنرز ، کراچی واٹر اینڈ سیورئج بورڈ،K ۔
    الیکٹرک ،بلدیاتی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں محرم الحرام کے دوران مکمل مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دِیا جائے اور مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مجالسِ ، جلوس، اور میلادشریف کی تقریبات کے انعقاد میں باہمی تعاون سے کام لیاجائے ۔
    انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور کسی بھی قسم کے منفی عمل اور واقعہ کو روکنے کے لئے فول پروف لائحہ عمل اختیار کریں اس موقع پر انہوں نے کوروناکی چوتھی لہر کے خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجالس و جلوس کی انتظامیہ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایا جائے ۔
    مذکورہ ملاقات میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فِکرکے علماء نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو محرم الحرام کے دورا ن امن وامان قائم رکھنے اور عزاداری کے پُر امن انعقاد میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ جبکہ محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، میلاد شریف اور جلوسوں کے منتظمین نے جلوس کی گزگاہوں پر سڑک کی ٹوٹ پھوٹ، بجلی، صٖفائی اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کِیا۔
    ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل توجہ سے سُنے اور متعلقہ حکام اور ذمہ داران کو مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ’’کے ۔الیکٹرک‘‘ کے ذمہ داران کو محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ کا ایسا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی کہ جس کے سبب مجالس، میلاد اور عزاداری کے دیگر پروگرام متاثر نہ ہوں۔

  • ضلع غربی ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالہ سے اجلاس

    ضلع غربی ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالہ سے اجلاس

    محرم الحرام میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور امن وامان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے اقدامات کو عملی شکل دینے کی ہدایت ضلع غربی ڈپٹی کمشنر شہریار میمن کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یوٹیلیٹی سروسزفراہم کرنے والے اداروں کی شرکت عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کی بروقت تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جامعہ حکمت عملی اور باہمی مشاورت سے خدمات انجام دیں مساجد امام بارگاہوں،جلوس و تعزیوں اور مجالس کے مقامات پر خصوصی اقدامات کریں اور عوام کو کرونا ایس او پیز کے حوالہ سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی واضع کریں مذہبی تنظیموں کے نمائندوں،علمائ اکرام نے اپنی تجاویز اور مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے میں مصروف اداروں بلخصوص کے الیکٹرک،ادارہ فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی افسران کو اپنی کارکردگی مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات دئیے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ محرم کے حوالے ہونے والے تمام امور کی نگرانی متعلقہ افسران کرینگے اور علمائ کرام و منتظمین سے اشتراک عمل پیدا کرینگے اسطرح عاشورہ محرم کے خصوصی ایام میں تمام شعبہ جات فعال رہینگے جبکہ قانون نافذکرنے والے تمام ذمہ داران امن وامان کی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر کنٹرول رکھیں اور مذہبی منافقت پھیلانے والوں پر گہری نظر رکھیں اجلاس میں تمام متعلقہ شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی جبکہ ضلع غربی کی حدود میں موجود مساجد و امام بارگاہوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا فرائض کی انجام دہی کے دوران 2355 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش

    وزیراعلیٰ سندھ کا فرائض کی انجام دہی کے دوران 2355 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران 2355 شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ہیرو زتھے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔یوم شہدائے پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سندھ پولیس پر فخر ہے۔
    2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر صوبے خصوصاً کراچی شہر میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں شہداء کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ہماری پولیس دہشتگری کے خاتمے، جرائم اور قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم مقامات پر فرائض انجام دیئے اور38 پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا کا شکار ہو کرشہید ہوئے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کی بہترین خدمات اور لگن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور صوبے کے عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کے باعث ہم نے پولیس کے محکمہ کو بہترین تنخواہ پیکجز اور دیگر فوائد سے مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرتی رہے گی جس کے لیے ایک مناسب طریقہ کار تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی .

  • ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑےکیش وین پر فائرنگ کر کے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی

    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑےکیش وین پر فائرنگ کر کے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی

    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کیش وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی، فائرنگ کے نتیجے میں کیشئر اور سیکیورٹی گارڈ جان بحق جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے بفرزون ڈی سی آفس کے عقب میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کی کیش وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیشئر 32 سالہ شہروز ولد علی نواز اور سیکیورٹی گارڈ 50 سالہ مقصود افغانی جاں بحق جب کہ ایک سیکیورٹی گارڈ امتیاز زخمی ہوگیا جب کہ وین ڈرائیور علی معجزانہ طور پر محفوظ رہا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو کیش وین میں رکھا نقدی سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے ، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر جمع ہوگئے اور فوری طور پر تیموریہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تیموریہ فرزاد پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کیے، فائرنگ سے کیش وین کا ونڈ اسکرین چکنا چور ہوگیا جب کہ گاڑی کے مختلف حصوں پر بھی گولیاں لگیں۔

    جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےایس ایس پی وسطی ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ نجی بینک کے صارف عثمان نامی شخص نے گلیکسی ایکسچینج سے اپنے اکاؤنٹ میں 6 ہزار ڈالر منگوائے تھے،ڈالر جب بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے تو اس کے بدلے میں کیش وین پاکستانی کرنسی تقریباً 9 لاکھ 85 ہزار کے قریب نقدی لےکر جا رہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا

  • نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں لاک ڈائون کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیت چاند رات منانے نکل پڑے

    نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں لاک ڈائون کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیت چاند رات منانے نکل پڑے

    نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں لاک ڈائون کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیت چاند رات منانے نکل پڑے

    پولیس سڑکوں پر عوام کے ویکسینیشن کارڈ دیکھنے میں مشغول

    تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے کے بعد سے ابتک نارتھ ناظم آباد بلاک آئی خدیجہ مارکیٹ سے ایک125موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی گئی اور ایک 70 موٹرسائیکل مارکیٹ سے چوری کرلی گئی.
    اسکے علاوہ تقریباً 9 بجے رات 12 سے 15 ڈکیتوں پر مشتمل گروہ نے فائیو سٹار چورنگی امام کلینک کے بلکل پیچھے گلی میں نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں گھر کا مکمل صفایا کر دیا تفصیلات کے مطابق تقریبًا 1کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر لے گئے.

    اس دوران شاہراہ نور جہاں پولیس عوام کے ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے اور دکانوں سے جوڑ توڑ میں انتہائی مصروف رہی۔

  • سندھ میں کورونا کے باعث فی الحال تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، سعید غنی

    سندھ میں کورونا کے باعث فی الحال تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، سعید غنی

    وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے باعث فی الحال تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے، دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ8 اگست کو صورتحال دیکھ کر کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند رہیں گے، 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، صورتحال بہتر ہوئی تو فوری طور پر12ویں جماعت کے باقی ماندہ پیپرز لیے جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے سکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں۔ 8اگست کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا، صورتحال دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اساتذہ، طلباء اور عملے کو31 اگست تک ویکسین لگوانے کی ڈیڈلائن دے دی، انہوں نے وزراء تعلیم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرات تعلیم کانفرنس میں سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں 8 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی کہ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کی جائے، 18 سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن لازمی ہے ۔ وزارت تعلیم نے اساتذہ، طلباء اور ٹرانسپورٹ عملے کو31 اگست تک ویکسین کروانے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ اسی طرح ملک بھر کے جامعات میں31 اگست تک ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہوگی۔