Baaghi TV

Category: کراچی

  • جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان

    جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان

    پاکستانی فلم و ڈراما کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔ خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے سے متعلق ماہرہ خان کا بیان سامنے آگیا۔
    اپنے بیان میں انھوں نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم اب گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بل پاس کروائیں۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، تب تک خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔ساتھ میں انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔

  • فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔اس حوالے سے فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ ڈیلٹا وائرس ہمارے بہت قریب ہے۔
    اداکار نے کہا کہ ’گزشتہ روز مجھ میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد، میں نے کچھ دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ’مجھ میں ابھی تک ڈیلٹا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے لیکن احتیاطاًً میں آئسولیٹ ہوں۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا چکا ہوں اور اس کے باوجود بھی مجھے ڈیلٹا وائرس ہوگیا ہے۔ اداکار کی اس انسٹاگرام اسٹوری کے بعد شوبز ستاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین اٴْن کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعاگو ہیں۔

  • کرپٹ ترین افسر ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور خالد خان کو عہدوں سے برطرف کرکے گرفتار کیا جائے، نبیلہ خانم

    کرپٹ ترین افسر ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور خالد خان کو عہدوں سے برطرف کرکے گرفتار کیا جائے، نبیلہ خانم

    آفیسرز ایکشن کمیٹی پاکستان کی مرکزی صدر نبیلہ خانم نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو نا اہل ایڈمنسٹریٹر نے تباہ و برباد کردیا ہے۔ بھتہ لیکر پوسٹنگ دینا اور قانون کا نہ ماننا انکی فطرت ہے ۔ کرونا کی وجہ سے ہم نے احتجاج موخر کردیا ہے لیکن ہم نیب اور ایہنٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خالد خان کے گھر چھاپہ مارا جائے جہاں مال موجود ہے۔
    ساری ڈیلنگ خالد اور آصف کرتے ہیں ۔ جبکہ خاص ایجنٹ میں طارق صدیقی، امتیازابڑو، خالد خان ، آصف، عزرا مقیم ، سیف عباس ، بشیر صدیقی، عمران صدیقی ، فنانشل ایڈوائزر بھٹو، مظہر خان ، اصغر درانی شامل ہیں۔ نبیلہ خانم نے کہا کہ کرپٹ ترین افسر ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد اور خالد خان کو عہدوں سے برطرف کرکے گرفتار کیا جائے۔
    نبیلہ خانم نے کہا کہ دانش سعید کو مفلوج کرکے اصل افسران کی تعیناتی روک دی گئیں ۔

    جعلی چیک جاری کرائے گئے۔ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ طارق صدیقی، امتیازابڑو، خالد خان ، آصف، عزرا مقیم ، سیف عباس ، بشیر صدیقی، عمران صدیقی ، فنانشل ایڈوائزر بھٹو، مظہر خان ، اصغر درانی اور چند اور افسر کمائی کا ذریعہ ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی چارج شیٹ یہ بھی ہے کہ اپنے ٹرن اوور میں دس فیصد ریکوری بھی نہیں دے سکے۔ نالوں کی صفائی کے پیسے کھا گئے ۔
    جعلسازی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی نے فوری فوجی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ فنانس میں اصل لست کے بجائے پنشنرز کو جن سے رشوت لی گئی تھی رقوم دیمجا رہی ہیں ۔ ایکشن کمیٹی نے دعوی کیا کہ وزراء بھی اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری کے اور ہائی کورٹ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

  • ملک بھر میں عورتوں اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے : رخسار بٹ

    ملک بھر میں عورتوں اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے : رخسار بٹ

    ورلڈ وومن فانڈیشن کی سربراہ رخسار بٹ نے کراچی سمیت ملک بھرمیں معصوم بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عورتوں اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد انسان کہلانے کے لائق نہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز درندگی کا کوئی نیا واقعہ سننے کو ملتا ہے۔
    عدم تحفظ کی اس فضا نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے۔ایسے گھنانے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ اس ملک میں قانون تو بن جاتے ہیں لیکن مجرمان عبرت ناک سزاوں کے شکنجے میں آنے سے با آسانی بچ جاتے ہیں۔یہ حقیقت جرائم پیشہ عناصر کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کے مجرمان کا عدالتی ٹرائل کم سے کم وقت میں کر کے اور انہیں عبرتناک سزائیں دے کر ان جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • گورنر ہأٔوس سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی تصدیق

    گورنر ہأٔوس سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی تصدیق

    گورنر ہاؤس سندھ میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔گورنر سندھ سیکریٹریٹ کے ذریعے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹری سیکریٹری سیکشن میں 80 ملازمین کی غیرقانونی بھرتی کی گئی تھی ۔

    رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ کے 70ملازمین کے پاس سندھ کا ڈومیسائل نہیں۔ کئی ملازمین کی ڈگریاں جعلی اور کچھ کوغلط ترقیاں دی گئیں۔تمام بھرتیاں 2005 سے 2013 کے درمیان یعنی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے دور میں کی گئی تھیں۔

  • شرمیلا فاروقی بھی قائم علی شاہ کیلئے دعاگو

    شرمیلا فاروقی بھی قائم علی شاہ کیلئے دعاگو

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کورونا وائرس کے شکار سید قائم علی شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے نفیسہ شاہ کا وہ بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے والد سید قائم علی شاہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی تھی۔
    شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ سید قائم علی شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔پی پی رہنما نے سید قائم علی شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ نفیسہ شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرے والد قائم علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا تھا کہ انہیں کورونا وائرس کی تمام علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں گھر پر ہی ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے والد کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

  • آئی جی سندھ اور سینئر پولیس آفیسرز نے شہیدوں کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی

    آئی جی سندھ اور سینئر پولیس آفیسرز نے شہیدوں کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی

    انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ مشتاق احمد مہر اور کراچی پولیس چیف سمیت سینئر پولیس آفیسرز نے شہیدوں کے بچوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہداء کے بچوں اور فیملی کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور انکے مسائل اور حالات سے آگاہی لی۔
    امن دشمن عناصر نے جب بھی میلی آنکھ سے اس شہر کے امن کو دیکھا توشہیدوں اور غازیوں نے اپنے خون اور جوانمردی سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔یوم شہداء ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کی قربانی دیکر اس شہر اور ملک میں امن قائم کیا، ان شہیدوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی۔
    محکمہ پولیس کے شہیدوں کے خاندان کے ہر فرد کیساتھ قدم بہ قدم کھڑا ہے ہم انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑینگے ۔

    شہداء کے لواحقین ہماری اولین ذمہ داری ہیں اور ہم اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ایڈمن ذوالفقار علی لاڑک سمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رضویہ قبرستان میں مدفون شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔آج یوم شہداء پولیس کے دن ہم اپنے شہید افسران و جوانوں سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ انکی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے .

  • یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: عوامی نیشنل پارٹی

    یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: عوامی نیشنل پارٹی

    عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن وامان کے قیام میں پولیس فورس کا مثالی کردار ہے ۔ سندھ پولیس سمیت ملک بھر کے پولیس فورس کے شہداء تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد کیئے جائینگے۔کراچی شہر جو کہ کئی دہائیوں تک دہشت گردی کا شکار تھا۔ اس شہر میں قیام امن کے لیئے لازوال قربانیاں دینے پر سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری

    قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے۔ یومِ شہداء پولیس کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں بھی پولیس کا کردار تاریخی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس وباء کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے اور میں پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

  • 6 ڈاکوؤں کی منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، لاکھوں لوٹ لیے، 2 افراد جاں بحق

    6 ڈاکوؤں کی منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، لاکھوں لوٹ لیے، 2 افراد جاں بحق

    شہر قائد کے علاقے بفرزون میں ڈی سی آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا، ڈاکو کیش سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بفرزون ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب 6 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران منی چینجر کی ایک وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، اور کیش لوٹ کر 3 موٹر سائیکلز پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، کیش وین میں لوٹ مار کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور تفتیش شروع کر دی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک کیشیئر شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات 3 موٹر سائیکلز پر سوار 6 ملزمان نے کی، عینی شاہدین کے بیانات پر پولیس ٹیم ملزمان کی تلاش میں روانہ ہو گئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے میڈیا سےگفتگو میں کہا بینک کلائنٹ نے 6 ہزار ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے، منی چینج والے بدلے میں کیش لینے بینک آئے تھے، پاکستانی روپے میں رقم 9 لاکھ 85 ہزار روپے تھی.

    ڈاکوؤں نے واردات سے پہلے گاڑی پر فائرنگ کی، پہلے کمپنی کے ملازمین کو زخمی کیا اور پھر کیش چھین کر 3 ون ٹو فائیو پر فرار ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں ملی ہے جس میں کچھ واضح نہیں، بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کر رہے ہیں، کچھ مثبت پیش رفت ہوئی مگر ابھی شیئر نہیں کر سکتے، کچھ اطلاعات ہیں کہ کون سے گروہ ایسے کام کر رہے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ بڑی رقم منتقل کرنے کی ایس او پی فالو نہیں کی گئی، ہائی روف وین میں رقم منتقلی کی اطلاع ہمیں نہیں دی گئی تھی.

    واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جلد اس کیس کو حل کر لیں گے، معلومات لیک ہوئی ہے تب ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کیش وین میں 4 افراد سوار تھے، فائرنگ سے کیشیئر اور ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا، اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی جب کہ ایک ملازم صحیح سلامت ہے.

    معلومات کے حصول کے لیے پولیس کی دوسری ٹیم نجی بینک گئی، معلوم ہوا کہ کیش وین نے ایک جگہ سے 6 ہزار ڈالر لیے اور بینک میں جا کر شہری کو دیے۔

    ایس ایس پی وسطی کے مطابق وین سے ساڑھے 9 لاکھ روپے کے قریب رقم لوٹی گئی۔