Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے 3 اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس

    سندھ کے 3 اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس

    سندھ حکومت نے تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔

    سندھ لوکل گورمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز ضلع کورنگی، غربی اور وسطی میں ایڈمنسٹریٹر کی ‏تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

    سندھ کی اعلی شخصیت کی ناراضی کے بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ منسوخ کیا گیا ہے۔

    ‏تین میں سے دو ایڈ منسٹریٹر پر نیب کیسسز چل رہے ہیں، نیب زدہ افسران کو تعینات کرنے پر ‏وزیراعلی نے بھی اہم شخصیت سے باز پرس کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہپہلے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنرز کے پاس تھا جسکی وجہ سے بلدیاتی ‏امور شدید متاثر ہو رہے تھے۔

  • سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے

    سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے

    سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے
    ویب ڈیسک 4 اگست 2021 سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بڑے فیصلے سامنے آگئے، کئی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے ‏گئے۔ ‏

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے سبکدوش وزرا اور مشیروں نے ملاقات کی جس میں ‏وزیراعلیٰ نےآگاہ کیا کہ آپ سے ذمہ داریاں واپس لی جارہی ہیں۔

    وزیر زراعت اسماعیل راہو، وزیرخوراک ہری رام کشوری سے محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔ نثارکھوڑو ‏اور سہیل انورسیال سےبھی وزارتیں واپس لےلی گئی ہیں۔

    لیاقت آسکانی ، ساجدجوکھیو اور منظوروسان کو کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دینےکافیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

    ضیاعباس شاہ، ریاض حسین شیرازی کو بھی کابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔ سعیدغنی ‏اور ناصرشاہ سے بھی ایک ایک وزارت واپس لی جارہی ہے۔

    گیان چند اور جام شورو کو کابینہ میں ذمہ داری دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے5گھنٹےتک ‏وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں اور انٹرویوز کیے۔

  • چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، 2 وزرا سمیت پی پی کے 15 رہنما طلب

    چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، 2 وزرا سمیت پی پی کے 15 رہنما طلب

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سندھ حکومت کے 2 وزرا اور پیپلزپارٹی کے 8 ارکان اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر سرکل کی تحقیقات کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

    سینیئر حکام نے بتایا کہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، ارکان اسمبلی شہلا رضا، ناز بلوچ، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، قادر خان مندوخیل اور قادر پٹیل کو بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کیا گیا ہے جبکہ ان تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق نازیبا تقریر کے معاملے پر گرفتار ملزم کے موبائل فون سے ان افراد کے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ پی پی کے ارکان اسمبلی کے علاوہ 7 مزید عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

  • 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا

    6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سال کی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے مقامی عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

    ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات کے مطابق ملزم نے چھ سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عادل نذیر سہتو نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی درخواست مسترد کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

  • سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آکسیجن ختم، مریضوں کو منتقل کرنا پڑا

    سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آکسیجن ختم، مریضوں کو منتقل کرنا پڑا

    کراچی کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹرمیں آکسیجن ختم ہوگئی۔

    ایک تیماردار نے بتایا کہ صبح 4 بجے سے مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی جس کے باعث مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جب کہ اسپتال عملے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔

    دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ ٹراما سینٹر کے ایک آکسیجن پلانٹ میں خرابی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بعض وارڈز میں آکسیجن کی سپلائی متاثر ہوئی۔

    ڈاکٹر صابر کا کہنا تھاکہ آکسیجن پر موجود مریضوں کو فوری طورپرسول اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ آکسیجن پلانٹ کی خرابی دور کرلی گئی ہے۔

  • پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت پی ٹی آئی ہے، خورشید شاہ

    پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت پی ٹی آئی ہے، خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماء‌ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئے گی تو روزگار دے گی، لاکھوں کو دیا ہے، اب بھی دے گی، ارباب علمگیر اور پی ٹی آئی کا اتحاد کرسی کیلئے ہے، اگر یہ اتحاد مہنگائی کے خلاف ہوتا ےو سب سے پہلے میں ویلکم کرتا، اقتدار کے علاوہ معیشت کیلئے یہ اتحاد کیا جاتا تو میں واحد سیاستدان ہوتا جو کھل ان کی حمایت کرتا، بدقسمتی سے یہ اقتدار کی جنگ ہے، غریبوں کا درد کسی کو نہیں ہے، اس ملک کے غریبوں کا درد کسی کو نہیں ہے.

    خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ ہمیں ایمان کے حد تک رات کو سوتے وقت بھی یہ سوچتے ہیں کہ آج کوئی بھوکی تو نہیں سوئی ہے، آج کوئی بچے بھوکے تو نہیں سوئے ہیں، اس کو میں نے تیس سال میں ثابت کیا ہے، یہاں پر لوگوں‌ کو راستے دیے ہیں، روزگار دیا ہے، اپروچزز دیے ہیں، ہسپتال دیے ہیں، ہم نے تعلیم دی ہے، بہت جلد دیکھیں گے کہ میں اپنے بچوں کو اینٹ سے اٹھا کر اوپر لے کر آؤں گا، آج پاکستان میں‌سبزیادہ کرپشن پی ٹی آئی میں ہے، وزیر صحت پر کرپشن کا الزام لگا ہے، اسے نکال بھی دیا گیا ہے، جن جن وزیروں کو نکالا گیا ہے، دوسری طرف ان کو لگایا جا رہا ہے.

  • تشویشناک صورتحال ، لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    تشویشناک صورتحال ، لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا اور مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کا پانچواں روز ہے ،24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوگیا اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔

    مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافے کے باوجود کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں ملتان 27.6 فیصد سے پہلے نمبر پر، حیدرآباد 24.4 فیصد سے دوسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 20.1 ریکارڈ کی گئی تھی، جس پر صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 4 دن میں مثبت کیسز کی شرح 4فیصد گرگئی۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے.

    اس صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے لیے انتظامات کم پڑنے کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی تعداد550ہے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 102 مریض وینٹ پر ہیں۔

  • کونسا نیا فیچر متعارف کروادیا جو یوٹیوبرز کیلئے خوشی کا باعث بنا؟

    کونسا نیا فیچر متعارف کروادیا جو یوٹیوبرز کیلئے خوشی کا باعث بنا؟

    آج یوٹیوب پر پہلے سے کہیں زیادہ زبردست ویڈیوزاپ لوڈ کی جاتی ہیں، نئے فارمیٹس تخلیق کیے جا رہے ہیں، ہر لمحے نئے اسٹارز اور فنکارپیدا ہو رہے ہیں، دنیا بھر میں روزنہ 1,000 سے زائد کریئٹرز، 1,000 سے زیادہ سبسکرائبر کی حد عبور کر رہے ہیں، نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آ رہا ہے، ہم اِن نئے کریئٹرز کو سراہنا اوراُنھیں زیادہ بڑی تعداد میں آڈیئنس بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، آج کے دن سے ہم پاکستان میں اپنے ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کررہے ہیں، جس میں ایسے کریئٹرز کو نمایاں کیا جائے گا جو”آن دی رائز“ ہیں، ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹر کو نمایاں کیا جائے گا، ٹرینڈنگ پر’کریئٹر آن دی رائز‘ کے بیج کے ساتھ خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔

    ایسا کریئٹر جس کے 1,000 سے زائد سبسکرائبر ہوں، اسے نمایاں طور پرکیا پیش کیا جائے گا۔”آن دی رائز“ کریئٹرز کو مختلف عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا جن میں ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر کی تعداد میں اضافہ شامل ہیں لیکن یہ عوامل یہاں تک محدود نہیں ہیں اور اُنھیں، مستقبل میں، مزید دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، ہر ہفتے ایک کریئٹر کواُجاگرکیا جائے گا؛ ہم اُنھیں بات سے آگاہ بھی کریں گے کہ اُنھیں کب فیچر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے پرانے اور نئے مداحوں کے ساتھ اپنا تبصرہ شیئر کر سکیں! ہمیں اُمید ہے کہ اس سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئٹرز دریافت کرنے میں مدد ملے گی.

  • اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا

    اگلے سال دسمبر میں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کو کھول دیا جائے گا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیا جائےگا اور یہ ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں زیرتعمیرشوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرشیڈول کے مطابق جاری ہے.

    اگلےسال دسمبرمیں کراچی شوکت خانم ٹرسٹ کوکھول دیاجائےگا، کراچی شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں کینسرکے75فیصدمریضوں کامفت علاج ہوتاہے.

    کراچی میں اگلے سال کے آخر میں شوکت خانم اسپتال کھول دیاجائے گا ، اپیل ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں۔

  • کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا    عمران خان

    کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنےسوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر شئیر کیں اور پیغام میں لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔


    عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔

    واضح رہے کہ حا ل ہی میں دیئے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے، ایلیٹ کلاس کی چوری ملک تباہ کر دیتی ہے، منی لانڈرنگ براہ راست کرنسی کو متاثر کرتی ہے، بینظیر اور نوازشریف نے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، دونوں کی کرپشن ختم کرنے کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔