Baaghi TV

Category: کراچی

  • محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، مجالس کھلی جگہوں پر کی جائیں، ماسک پہننا، سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے، بچوں اور بوڑھوں کو مجالس میں شریک ہونے کی اجازت نہیں، ذاکرین کی ویکسی نیشن ایک ڈوز لازم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماسک پہننے، سینی ٹائزر کی دستیابی اور ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، مجالس کے انعقاد کیلئے ذاکرین کی ویکسی نیشن کم سے کم ایک ڈوز لازمی ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کو مجالس اور جلوس میں شریک ہونے کی اجازت نہ دیں۔
    ذاکرین کے ذریعے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر انحصار کرکے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، مجالس کھلی جگہوں پر کی جائیں، 6 فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور نشانات کو لگایا جائے۔

    شرکا کیلئے خصوصی اسپاٹ ویکسی نیشن کیمپوں کا قیام کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ یومیہ 10 لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

  • کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    کراچی میں لاک ڈاوُن سے ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی

    لاک ڈاوُن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ مافیا منی بس مزدا کیل اور رکشوں نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے مزید دس سے بیس روپے کرایہ بڑھا دیا جس سے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مسافروں اور کنڈیکٹر حضرات کی آپس میں لڑائی جھگڑے والی صورتحال ہے مہنگائی کے ہاتھوں پسی ہوئی لاچار عوام مزید پریشانیوں میں گہر گئی لاک ڈاوُن سے پریشان لوگ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے التجا کررہے ہیں کہ خدارا حکومت ہوش کے ناخن لے کاروبار زندگی بحال کیا جائے مہنگائی کو کنٹرول کرکے ٹرانسپورٹ کی خود ساختہ من مانیوں کو لگام دی جائے.

  • مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے آلودگی کو ملک سے ختم کرنا ہے، یوم آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم کشائی کی گئی چھوٹے بچے اور بچیوں نے سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیاں اٹھائی رکھیں تھیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے سے فضا گونج رہی تھی اس موقع پر مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلی مذہبی و روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمیں محبت ہے اس کی ترقی کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے، مرکز جامعہ نور القرآن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے، پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے، آلودگی کو ختم اور فضا کو شفاف بنانے کیلئے ہر فرد کو ایک پودا لگانا چاہئے، یوم آزادی منا کر ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم اور یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی اقرا یونیورسٹی کے آنر حنیدلاکھانی، عنایت اللہ درانی،ایم پی اے وسیم قریشی،انجمن نوجوان اسلام کے سلیم عطاری،سماجی رہنما عبدالقادر نورانی، ایڈوکیٹ افضل روشن، سینئر صحافی آصف جئے جا بھی موجود تھے، سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں دل و جان سے عشق ہے، پاکستان کے دفاع، بقاع اور سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کے عوام یوم آزادی منائیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، انہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا وبا سے نجات کیلئے توبہ استغفار کیا جائے، ملک میں نظام مصطفی ؐ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے، تمام آنے والے معزز مہمانوں نے جامعہ نورالقرآن کا وزٹ کیا جامعہ سیدہ کائنات، نورالقرآن کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور سیدہ خدیجہ الکبری میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور جامعہ نورالقرآن کی خدمات کو سراہا۔

  • مولانا تنویر الحق تھانوی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

    مولانا تنویر الحق تھانوی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
    اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہوں اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہی، وفاقی پارلیمانی نظام ایک دوسرے کو برداشت کر کے آگے چلنے کا نام ہے، ملک میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔
    نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنے والے عوام کے مسترد کردہ ہیں، یہ لوگ ملک بھر میں مسترد ہوں گے، ارباب رحیم پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے کتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے کا حق ہے، عمران خان اپوزیشن لیڈر کے اوپر سندھ میں کسی اور کو لے کر آئے ہیں جس پر حلیم عادل شیخ کو سوچنا چاہیئے کے اب ان کی حیثیت کیا ہے۔
    اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاست میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے، سندھ میں ہی ہمارا جینا مرنا ہے، امید ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ایکٹیو نہیں تھا جبکہ مسلم لیگ نون اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

  • کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید کی وفد کے ہمراہ عمران اسماعیل سے ملاقات

    کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید کی وفد کے ہمراہ عمران اسماعیل سے ملاقات

    کریسنٹ آرٹ گیلری کے سی ای او ناصر جاوید نے وفدکے ہمراہ گورنر ہائوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور آرٹ اور کلچر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا وفد میں آرسمیر ناصر اور سدرہ ناصر بھی شامل تھے اس موقع پر ناصر جاوید نے گورنر سندھ کو گیلری کی آرٹ کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آرٹ نمائشوں کے زریعے ملک کے آرٹ اور کلچر کی ترقی اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کام کررہے ہیں گورنر سندھ کے اس سلسلے میں تعاون پر مشکور ہیںان کی کاوشوں سے گورنر ہائوس میں گزشتہ دنوں تاریخی آرٹ گروپ شو کا انعقاد ممکن ہوا گورنر ہائوس کی مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹنگ کا کام جاری ہے اس موقع پرعمران اسماعیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور کلچر کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے وزیر اعظم عمران خان آرٹ کلچر اور ٹورازم کو ترقی یافتہ ممالک کے مساوی لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مختلف منصوبو ں پر کام جاری ہے بعد ازاں ناصر جاوید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو آرٹ بک کا تحفہ پیش کیا ۔

  • پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،ترجمان حکومت سندھ کی پریس کانفرنس

    پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں،ترجمان حکومت سندھ کی پریس کانفرنس

    ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان ویکسینیشن کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ہی ڈیلٹا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی والے صرف تنقید کرتے ہیں، یہ خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ‘بدقسمتی سے لوگوں کو اپنی جان سے زیادہ اپنے موبائل سم کی پرواہ ہے، اپنی جان کی قیمت ہم نے سمجھی ہوتی تو شاید اس طرح کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی’۔
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 22 ہزار افراد کو ویکسین لگی ہے، ویکسینیشن کے عمل میں جو تھوڑے بہت مسائل ہیں انہیں محکمہ صحت حل کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پہلے ایکسپو سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا تھا اب کراچی کے ہر ضلع میں 11 مختلف مقامات پر 24 گھنٹے کام کرنے والے ویکسینیشن سینٹر کو حکومت نے قائم کیا ہے۔
    مرتضی وہاب نے کہا کہ ‘ہم نے روزانہ ڈھائی لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اس میں ہمارا ساتھ دیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اندازہ ہے کہ کچھ جگہوں پر رش ہے، اگر صرف کراچی میں ہی ایک لاکھ افراد ویکسین لگوانے کے لیے گھر سے نکل رہے ہیں تو رش ہوگا تاہم ہم رش میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرسکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں شکرگزار ہوں گا ان شہریوں کا جو ویکسین لگوانے کے لیے نکلتے وقت ماسک پہنیں گی’۔
    انہوں نے بتایا کہ ‘حکومت نے اندرون سندھ کام کرنے والے چند موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی کراچی حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ گلیوں محلوں میں ویکسین لگاسکیں’۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چند لوگوں نے اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، جب وہ لوگ لاہور میں برطانوی قسم کی وجہ سے سخت فیصلے ہوتے ہیں تو احتجاج نہیں کرتے تاہم کراچی میں ایسا کیا جاتا ہے تو یہ لوگ سیاست کرتے ہیں۔
    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی والے لوگوں کو ورغلاتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی کو نہ مانو، یہ لوگ اتنے منافق ہیں کہ اگر ہمارے کسی شہر میں صورتحال بے قابو ہوئی تو یہ الزام سندھ حکومت پر ڈال دیں گی’۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جس پر اسد عمر نے کل سختی کرنے کا اعلان کیا، میں سمجھتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہمیں متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی

    آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی

    آزادکشمیر میں کراچی سے سیر کو آنے والی سیاحوں کی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے آزادکشمیر چھٹیاں منانے کے لیے آنے والی فیملی کو اس وقت گہرا ‏صدمہ پہنچا جب ایک بچہ دریائے نیلم میں بہہ گیا۔

    سیاحوں کی فیملی دریائے نیلم پر خوبصورت نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ ‏اچانک ہی بچے کا پاؤں پھنسل گیا اور وہ دریا کی تیز موجوں میں بہہ گیا۔

    بچے کو ڈوبتا دیکھ کر والد کو روک نہ سکا اور اس نے دریا میں چھلانگ لگا دی، والد خود بھی ‏پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا اور دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی تاہم کئی گھنٹوں ‏کی جدوجہد کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔

  • بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں، 9 اگست سے 6 سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازم کردی گئی، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، نئی ایڈوائزری کے تحت 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے، پاکستان کے ایئرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
    پاکستان آنے سے 72گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی ۔
    کورونا کے پیش نظر پاکستانی ایئرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری پر9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

    ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔اسی طرح پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی بھی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ اماراتی حکومت نے پاکستان ، بھارت، نیپال، نائجیریا، یوگنڈا اور سری لنکا میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔ 5اگست بروز جمعرات سے ان چاروں ممالک سے ویزہ ہولڈرز کویو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔

  • ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کا سینٹرل پولیس آفس میں داخلہ بند

    ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کا سینٹرل پولیس آفس میں داخلہ بند

    آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے کراچی کے سینٹرل پولیس آفس میں ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
    آئی جی سندھ کے جاری کیئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ناصرف مہمانوں پر بلکہ پولیس ملازمین پر بھی ہو گا۔آئی جی سندھ مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر عمل کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے گی۔

  • سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے منصوبہ بنالیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکوڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں ڈرائیورتھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرزاورمحکمہ صحت حکام نے گراؤنڈزکی تلاش شروع کردی ہے، وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔