Baaghi TV

Category: کراچی

  • سیاسی مخالف نا کام کرتے ہیں اور نا کرنے دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

    سیاسی مخالف نا کام کرتے ہیں اور نا کرنے دیتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

    وزیر اعلیٰ سندھ کے چیف ایڈوائزر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپنی صحت کیلئے اور اپنے گھر والوں کی صحت کیلئے ماسک کا استعمال کریں‌، ماسک کو صحیح‌ سے پہنیں، کچھ افراد نے نے نیچے تھوڑی پر ماسک پہنا ہوتا ہے، ماسک کو ذمہ داری کے ساتھ پہنیں‌، کرونا کی چوتھی لہر جو بھارتی ویرینٹ‌ ہے، اس کو شاید قابو پانے میں مشکل پیش آئے کیونکہ یہ بھارتی سازش ہے، پچھلے چند روز میں آپکی مدد سے جو لوگوں کی ذہن سازی کی ہے کہ اس کے مثبت اثرات ملے ہیں، کل کے دن یعنی دو اگست کو سندھ کی دو لاکھ دس بائیس ہزارافراد نے ویکسین لگوائی ہے، پچھلے دنوں سے یہ چار گنا تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، پہلے ایکسپو سینٹر پر ہمارا ویکسینیشن سنٹر چوبیس گھنٹے کام کررہا تھا، اب سندھ حکومت نے صوبہ کہ ہر ضلع میں‌ ویکسینیشن سنٹر قائم کردیے گئے ہیں، دارالعلوم میں پڑھنے والے بچے کثیر تعداد میں ویکسین نکلوانے نکل رہے ہیں، کراچی شہر میں‌ ایک لاکھ بندہ ویکسین نکلوانے نکلے گا تو رش ہوگا، ہم سے بخوبی ادراک رکھتے ہیں، ویکسینیشن سنٹر پر ماسک کا استعمال کریں، ہمارے پاس کچھ موبائلز ہیں اس کے ذریعے بھی ویکسینیشن کررہے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے منافق سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہوں کہ پیجاب میں‌یو کے ویرینٹ‌ کے پھیلنے پر کسی نے احتجاج نہیں‌ کیا، ہم نے کام شروع کیا تو ہمیں سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، نا کام کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں‌نیشنل ایشو پر متحد ہوکر کام کرنا چہیے، ہمیں عوام کو سمجھانا ہوگا کہ گھروں سے بے جا نہ نکلا جائے، ڈاکٹرز کئ مشورے کے مطابق احتیاط کیا جائے، اللہ نہ کرے یہویرینٹ پھیلے، اللہ ہمیں‌توفیق دے کہ ہم جلد اس ویرینٹ پر قابو پالیں.

  • سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

    صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔

    صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

  • اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے منصوبہ بنالیا۔

    ذرائع کا کہنا کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائےجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی ڈپٹی کمشنرزکوڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں ڈرائیورتھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرزاورمحکمہ صحت حکام نےگراؤنڈزکی تلاش شروع کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے موبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو سندھ میں 2 لاکھ 11ہزار افراد نے ویکسینیشن کرائی.

    لوگ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہو رہے ہیں، موبائل ویکسینیشن سے شہریوں کو مزید آسانی ہوگی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ ایکسپو سینٹر کے بعد 11 مختلف سینٹر 24 گھنٹے ویکسینیشن کر رہے ہیں، دو اگست کا ہدف سوا 2 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہے۔

  • کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع

    کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع

    شہرقائد کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

    محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تعداد550 ہے، مختلف اسپتالوں میں 93 مریض وینٹ پر ہیں.

    آف وینٹ مریضوں کی تعداد248 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 209ہے، مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد1344 ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد809 ہے، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں535 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں۔

    اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آکسیجن والےا یچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 413ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل مریضوں 236بیڈز خالی ہیں۔

    قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.1 دیکھی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ان دنوں پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، تمام صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن نافذ العمل لاک ڈاؤن کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو عدالت نے سنائی خوشخبری

    پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو عدالت نے سنائی خوشخبری

    پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو عدالت نے سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد بخش مہر و دیگر کے خلاف اثاثہ بنانے پر نیب انکوائری کیس سندھ ہائیکورٹ نے محمد بخش مہر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی

    عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی رکن قومی اسمبلی محمد بخش مہر سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے ،وکیل نے کہا کہ ایم این اے محمد بخش مہر علیل ہیں ،پیش نہیں ہوسکتے، نیب حکام نے عدالت میں کہا کہ انکوائری جاری ہے، رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے،

    قبل ازیں احتساب عدالت سکھر میں اثاثہ جات کیس کی سماعت 23اگست تک ملتوی کر دی گئی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی 2 ریفرنسز میں عدالت میں پیش ہوئے اعجاز جاکھرانی سمیت 5 ملزمان پر ایک ریفرنس 74 کروڑ کا دائر ہے

    قبل ازیں سند ھ ہائیکورٹ میں اسٹیل مل میگا کرپشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،نیب نے کہا کہ چیئرمین معین آفتاب شیخ کی بریت کےفیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ نے حقائق نظر انداز کیے،

    قبل ازیں احتساب عدالت کراچی ،میں پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،جج رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بذریعہ لنک عدالت میں ہوئی گواہ شعیب احمد اورڈاکٹر عاصم عدالت میں پیش نہیں ہوئے عدالت نے ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان اور گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، وکیل نے قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے کیسز میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر شرجیل میمن اوردیگرکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوروناوائرس میں مبتلاہوگئے ، قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، وکیل نے بتایا کہ قائم علی شاہ علیل ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔

    شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، جس پر عدالت نے شرجیل میمن، قائم علی شاہ اوردیگرکی عبوری ضمانت میں 21ستمبر تک توسیع کردی اور نیب سےآئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

    نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ میں من پسندافراد کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، جس میں قائم علی شاہ، شرجیل میمن نے سندھ ہائیکورٹ سےعبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، سندھ پولیس کو نیا ٹاسک مل گیا

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، سندھ پولیس کو نیا ٹاسک مل گیا

    سندھ حکومت نے صوبے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت سندھ میں کرونا ایس او پی کی خلاف ورزیوں پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے.

    نوٹی فیکیشن کے مطابق پولیس انسپکٹر اورایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق تین کے تحت کارروائی کر سکیں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا اورہدایات دے سکیں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ د کانوں،فیکٹریوں اور دفتروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکےگا، اس سے قبل کارروائی کااختیارڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنرکو حاصل تھا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں مزید اٹھارہ سو سینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چھتیس افراد اس وبا کے باعث انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار ستاون ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ کےاٹھارہ سو سینتالیس نئےکیسزمیں سے تیرہ سو بیالیس کا تعلق کراچی سےہے، ضلع شرقی میں422،وسطی 206،کورنگی میں 237، ضلع جنوبی میں 339 ،ملیر117،غربی میں 21نئےکیسزرپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 325 افراد نے کرونا کو شکست دی، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد333102ہوگئی۔

  • ننھی ماہم کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

    ننھی ماہم کا زیادتی کے بعد قتل، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا

    ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 سالہ ماہم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماہم کے قتل کے بعد فوراًٍ ٹیم بنائی گئی، عرفان بہادر اورشاہنوازچاچڑ کے ہمراہ ٹیم بنائی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈی این اے سیمپل جمع کیے گئے اور ملزم کو گرفتار کیا ، جس کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

    یاد رہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ننھی ماہم کے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی این اے رپورٹ کے بعد ملزم کی شناخت ظاہر کریں گے۔

    واضح رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا.

    جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

    ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔

  • کراچی میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے 3 بچوں کو کاٹ لیا

    کراچی میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے 3 بچوں کو کاٹ لیا

    کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں کمی نہیں آسکی، قائد آباد میں آوارہ کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا۔

    کراچی کے علاقے قائد آباد کے ماروی گوٹھ میں آوارہ کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا، 2 سالہ ماسٹر راجا، 3 سالہ بی بی ریحانہ اور 4 سالہ بے بی آسیہ گلی میں کھیل رہے تھے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کتے نے بچوں کو منہ اور سر پر کاٹا ہے، بچوں کو فوری طور پر اینٹی ریبیز ویکسین، ایمیون گلوبلن لگائی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال میں اب تک 8 ہزار سے زائد کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کتے نے بچی سمیت 4 افراد کو کاٹ لیا تھا۔

    واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں پیش آیا تھا، جہاں گھر کے باہر کھیلتی بچی کو پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا، کتا اس سے پہلے بھی 3 افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا تھا۔

    بچی سے متعلق جناح اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ بچی کو قومی ادارہ برائے اطفال میں داخل کیا گیا تھا۔ بچی کی حالت بہتر ہے تفصیلی معائنے کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ سندھ حکومت نے بتادیا

    کراچی میں 9 اگست کے بعد بھی لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں ؟ سندھ حکومت نے بتادیا

    ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نواگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس ککرتے ہوئے کہا کہ 9اگست کے بعد لاک ڈاؤن کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ فیصلے ٹاسک فورس کرتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس اوپیزکو فالو کرنا ہے اور کورونا کو روکنا ہے، 2لاکھ 11 ہزار لوگوں کو اسی صوبے میں ویکسین لگی ہے۔

    سندھ حکومت پر تنقید کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ میں توابھی بھی پی ٹی آئی والوں کوتنقیدکانشانہ نہیں بنارہا، کچھ لوگ منفی سیاست اورپروپیگنڈہ کر رہے ہیں، جن لوگوں نے گزشتہ دنوں ایکسپو سینٹر میں جوکیا وہ غلط ہے۔

    گذشتہ رات ڈیفنس میں ہونے والے شادی کی تقریب سے متعلق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی تقریب میں انتظامیہ گئی اور اسے بندکروایا گیا، قانون کےمطابق جوکارروائی بنتی ہے وہ ہونی چاہیے، وہ افرادجوتقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے انہیں بھی سوچنا چاہیے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کوشش ہے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کو گلی محلوں تک پھیلا دیا جائے اور جولوگ اختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔