کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ77کو نکالنے کیلئے سنگاپوری کمپنی وی میکس میرین پرائیویٹ لمیٹڈ کے ماہرین منگل سے امدادی کاموںکا آغاز کردینگے .
تفصیلات کے مطابق سنگاپوری کمپنی وی میکس میرین پرائیویٹ لمیٹڈ پہلے مرحلے میںسالویج آپریشن کیلئے ضروری آلات نصب کرے گی ، ماہرین کی ٹیم منگل کو متعلقہ جگہ کا معائنہ کرے گی جبکہ ٹیم کے ہمراہ کے پی ٹی حکام بھی جائیں گے ،سنگاپوری ماہرین کی ٹیم سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ دے گی،وزارت میری ٹائم نے جہاز نکالنے کے لئے 15 اگست کا وقت دیا ہے جبکہ جہاز پھنسے کی ابتدائی رپورٹ منگل کو جاری کی جائے گی،جہاز سے نکالے گئے کریو کے انٹرویوز کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے،جو کریو ممبرز جہاز سے تبدیل کئے گئے تھے ان سب کو بھی بلا کر انٹرویو کیا جارہا ہے ۔
Category: کراچی
-

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے ماہرین کل امدادی کاموں کا آغاز کریں گے
-

برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری
بلدیہ عظمی کراچی کا شہر کے برساتی نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔کراچی میں اس وقت گجر نالے پر 6 مقامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔اورنگی نالے پر 4 مقامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹربشیر صدیقی اس آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔
انھوں نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرکراچی کے برساتی نالوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر،علاقہ پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس،اینٹی انکروچمنٹ پولیس، رینجرز، لیڈی سرچر،سٹی وارڈن اور دیگراداروں کی ٹیمیں بھی موقع پرموجود ہیں۔بشیر صدیقی نے بتایا کہ شہر کے بڑے نالوں پر اب تک 97 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ تمام اضلاع میں تجاوزات کے خلاف دن اور رات آپریشن جاری ہے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ -

دنیا بھر میں آزاد میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہری رام کشوری لال
صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آزاد میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے، ہم سچ بولنے والوں کے حوصلے کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے خوف زدہ ہونے سے انکار کر دیا اور جو عام طور پر اپنی زندگیاں بھی داو پر لگا دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میرپورخاص کے دورے کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔
اس سے قبل صدر پریس کلب میرپورخاص راشد سلیم،سنئیر نائب صدر نذیر پہنور، سیکریٹری جنرل شوکت پہنور اور دیگر نے صوباِئی وزیر کا استقبال کیا۔ ہری رام کشوری لال کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے معاشرے آزادی صحافت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ صحافی برادری سچ کو سامنے لانے، طاقت کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور اہل اقتدار سے شفافیت اختیار کرنے کا مطالبہ ادا کرتی ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالادستی میں صحافیوں کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ صحافی کرونا کی عالمی وبا کے دوران بھی اگلے محاذ پر موجود رہے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے مزید کہا کہ عوام کو باخبر رکھنے کے لئے انہوں نے اپنی صحت کو بھی خطرات سے دوچار رکھا ہے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ ایک آزاد اور خودمختار میڈیا کے لیے جو خطرات ہیں ان کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور کا مزید کہنا تھا کہ صاحب اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار میڈیا پر قدغنیں لگانے کے بجائے آزادی صحافت کو یقینی بنائے جبکہ آزادی صحافت پیپلز پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی برادری کو تحفظ اور انکے حقوق دینے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی ہری رام کشوری لال نے صحافیوں کے ساتھ مل کر سندھ کے معروف جریدے روزنامہ کاوش کی 31 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد پیش کی۔ -

گلستان جوہر میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون کے واقعہ پر سیدہ شہلا رضا کا نوٹس
صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے گلستان جوہر میں باپ,سوتیلی ماں اور اسکے بھائی کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو باریک بینی سے تمام پہلوو ں پر تحقیقات کرنے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ایسے دلسوز واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ایسے واقعات کو چھپالیا جاتا تھا لیکن سوشل میڈیا اور میڈیا کی بدولت ایسے واقعات اب منظر عام پر آجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ خواتین پر کسی بھی طرح کے تشدد سے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم خواتین پر تشدد کے واقعات کے مقدمات کے اندراج کے موقع پر بعض اوقات پولیس بھی قوانین سے ناواقف پائی گئی ہے جس سے مظلوم کو انصاف کی مکمل فراہمی میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور سخت سزاو ں کے ذریعے ہی معاشرے سے ایسے واقعات کی بیخ کنی ہوسکتی ہے۔ -

پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ڈرائیو تھروویکسین سینٹر نے کام کا آغاز کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کی ہدایت پر جہاں ڈسٹرکٹ کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کرونا ویکسین کے حوالے سے عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکسین سینٹر و کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے وہیں پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں COVIDڈرائیو تھرو ایکسین سینٹر نے کام کا آغاز کردیا ہے ۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے شاہ فیصل کالونی ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور عوام کو ویکسین لگا نے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر پی پی پی سندھ کونسل کے اراکین صاحبزادہ معظم قریشی ،ہارون خٹک اور دیگر مووجود تھے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے کہاکہ ویکسین کے حوالے سے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی سطح پر ویکسین کیمپس لگا ئے گئے وہیں پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ضلع انتظامیہ کورنگی ،بلدیہ کورنگی کے تحت JDCکے اشتراک 24گھنٹے ڈرائیوتھرو ویکسین سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں بیک وقت 15افراد کو ویکسین لگائے جارہے ہیں میونسپل کمشنر غلام سرور راہیپوٹہ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنا اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں ماسک کا استعمال یقینی بنا یا جائے بلا ضرورت گھروں سے با ہر نکلنے سے اجتناب کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ کرونا وائرس سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے ۔ -

المصطفیٰ کے مختلف میڈیکل سینٹرزمیں طویل عرصہ سے کورونا کی تشخیص کیلئے فری ٹیسٹ جاری
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ترجمان اورسیکریٹری اطلاعات معین خان کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ المصطفیٰ کے مختلف میڈیکل سینٹرزمیں طویل عرصہ سے کورونا کی تشخیص کیلئے فری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال،ملیر،شاہ فیصل کالونی اوراورنگی ٹاؤن میں فری ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،صدرڈاکٹرعبدالرحیم اورجنرل سیکریٹری احمد رضا طیب بذات خوداِس پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں،روزانہ تقریباً800افراداِن سہولیات سے فائدہ اُٹھارہے ہیں۔کورونا کی مختلف اقسام نے جو پریشان کن صورت حال پیداکررہی ہے وہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،صرف سرکاری ادارے اورہسپتال اس صورت حال سے نہیں نمٹ سکتے اس لیے غیر سرکاری سماجی ادارے اس سلسلے میں اپنا بھر پورکرداراداکررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بلاتخصیص رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے کوروناکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر المصطفیٰ کی کوششیں جاری ہیں۔انہوںنے عوام سے اپیل کہ وہ مذکورہ سہولیات سے المصطفیٰ کے کسی بھی سینٹر زسے استفادہ کرسکتے ہیں،تمام ٹیسٹ اورویکسی نیشن وزارت صحت حکومت سندھ کے تعاون سے کی جارہی ہیں ۔ -

پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
امریکی ڈالر کے ملک میں گزشتہ 10ماہ کی بلندترین 164روپے سے بھی زائد سطح پر ٹریڈ ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ ملکی معیشت کو بھی دھچا لگا ہے۔یہ بات پاکستان میں کرنسی ڈیلرز کی نمائندہ تنظیم فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے میڈیا سے گفتگو میںکہی۔
انہوں نے بتایاکہ رواں سال مئی میں ڈالر کا ریٹ152 روپے تھا جو اب12روپے سے بھی زائد بڑھ کر164روپے سے زائد ہوچکاہے،یہ اضافہ پاکستانی روپے ،ملکی معیشت اورپاکستانی قرضوں کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ملک محمدبوستان نے کہا کہ حکومت اس مسئلے میں مکمل خاموش ہے حالانکہ حکومت کو اس پر بات کرنی چاہیئے کیونکہ امپورٹرز اور انویسٹرز روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر سے شدید پریشان ہیں اس کے ساتھ ہی جن پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذر یعہ سرمایہ کاری کی ہے وہ بھی پریشان ہیں اس لئے کہ وہ اگر پاکستانی روپے میں سرمایہ کری کریں اور ڈالر کا ریٹ بڑھے تو پھر انہیں بھاری نقصان پہنچتا ہے،حالانکہ روشن ڈیجیٹل انتہائی کامیابی سے جاری ہے کیونکہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں لوگوں نے پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے اپنے اکائونٹس کھولے اور2ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو ایسا لائحہ عمل اپنانا چاہیئے کہ روپے کی قدر میں کمی روکی جاسکے کیونکہ ڈالرکے بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے ملکی اکنامی کو نقصان پہنچے گا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے ممبران نے حکومت سے ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس کی مدت بڑھادی جائے تو500کمپنیاں اس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعہ2ہزار ارب کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے اور اگر حکومت آئی ایم ایف سے یہ شرط منظور کرانے میں کامیاب ہوجائے کہ ڈالر کا ریٹ دوبارہ152روپے ہوگا توملکی معیشت کو استحکام ملے گا، حکومت کو اس مرحلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں فوری اضافے کا اعلان کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے ملک کے عوام اورملکی معیشت کی مضبوطی بھی وابستہ ہے اور ڈالر بھی نیچے رہے گا جبکہ قیمتی زرمبادلہ بھی پاکستان آئے گا اورظاہر ہے کہ جب ڈالر پاکستان آئیں گے توپاکستانی روپیہ بھی مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انٹربینک کے علاوہ کہیں بھی ڈالر کی ڈیمانڈ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈالر خرید رہا ہے بلکہ لوگ اپنے پاس موجود ڈالر اب بھی فروخت کررہے ہیں جبکہ 95فیصد ایکس چینج کمپنیاں ڈالر انٹربینک میں سرینڈر کررہی ہیں اوریہ پاکستان میں بہتری کی علامت ہے -

مقبوضہ کشمیر اور سندھ کے لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں ہے، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمحکمہ پولیس کوکاروائی کے اختیارات دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پورے شہر کا کاروبار بند کر کے پولیس کا کاروبار شروع کرو ا دیا ہے، سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد سے پولیس شہریوں اور تاجروں سے وصولی کرنے میں مصروف ہے، وزیراعلی سندھ عادت سے مجبور ہیں، ایک بار پھر اپنی زبان سے پھر گئے، مودی کے کشمیر اورمراد علی شاہ کے کراچی میں جبری لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت سندھ نے پولیس کو اضافی اختیارات دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، پولیس شہر میں تاجروں کو بلا جواز پریشان کررہی ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود رشوت کے عوض من پسند علاقے کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے میں پولیس برابر کی ذمہ دار ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کروانے کی وجہ سے شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، انتظامیہ کی ملی بھگت سے رشوت کا دھنداجاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی چاندی کیلئے خصوصی اختیارات پولیس کو دیئے ہیں، سندھ حکومت کے ہر فعل سے دونمبری کی بو آتی ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کی دشمن بنی ہوئی ہے، شہر کا ہر طبقہ سندھ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔
-

نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں پارٹی عہدے اور ٹکٹ دیںگے، طارق حسن
آل پاکستان مسلم لیگ اسٹوڈینسں سندھ کے عہدیدران کے شمولتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صوبائی صدرطارق حسن نے کہا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے بہانے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پولیسں کے ذریعے کراچی کی عوام بلخصوص نوجوانوں ویکسینشن کے نام پر تذلیل کررہی ہے، تشدد کے ذریعے ناکے لگاکر شہریوں کو کان پکڑکراٹھک بیھٹک اورمرغہ بنارہی ہے، یہ ظلم و زیادتی مسلم لیگ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی، جبکہ سندھ حکومت ویکسینشن کے مراکز قائم نہیں کرسکی ہے، نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انکو پارٹی کے عہدے اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ دینگے.
محمد فیضان عباسی. اسد خان. بہروزعثمان صدیقی، محمد جبران، ضیاء بھائی، احمد دین اور ظفر بھائی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرلی ہے، اس موقع مسلم لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیز الحسن نے کہا کہ نوجوانوں کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے، مسلم لیگ لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالقیوم خان نے کہا کہ ملک و ملت کا سرمایہ ہیں اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدرسید مشرف علی نے کہا کہ نوجوانوں کو ہرسطح پرفعال کرینگے، مسلم لیگ لائرز ونگ کراچی کے صدر خرم شاہد میئو ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کی قوت سے مسائل حل ہونگے، اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے عہدیدران کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے کیونکہ نوجوانوں کا مستقبل مسلم لیگ سے وابستہ ہے انکو ہرمقام پرعزت و مقام دینگے.
-

اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں
اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں، ناصر شاہ
سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہناہےکہ اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں۔ناصر شاہ نے کہا کہ بنگالی اور برمی لوگوں کے علاقوں میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں جب کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ گرین لائن کے ٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے پربات ہورہی ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ ان کی بھی ویکسی نیشن ہونا چاہیے اور ویکسین اتنی دستیاب نہیں جتنے لوگ ویکسی نیشن کیلئے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثرکیوں نہ ہو، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی.