Baaghi TV

Category: کراچی

  • راشن دینے کے بجائے عوام کو صرف بھاشن دیا گیا

    راشن دینے کے بجائے عوام کو صرف بھاشن دیا گیا

    ‏قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی نوابشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس.

    کانفرنس کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا ہر جگہ این سی او سی کی مشاورت سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے۔

    سندھ میں سندھ حکومت نے نادر شاہی حکم دیا ہے۔لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے.‏پوری دنیا میں پاکستان کی مثال دی جاتی ہے کروبا وبا کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔

    این سی او سی کے فیصلوں کو سراہا گیا تھا این سی او سی کے فیصلوں میں تمام صوبے شامل ہوتےہیں۔

    دنیا میں لاک ڈاؤن کا رزلٹ اچھا نہیں آیا پچھلے سال مارچ میں وزیر اعلیٰ نے رونا دھونا کیا تھا.‏گراؤنڈ پر کچھ کام نہیں کیا تھا۔

    راشن دینے کے بجائے عوام کو صرف بھاشن دیا گیا ٹرانسپورٹ بند کرکے عوام کوپریشان کیا گیا نادر شاہی حکم کےتحت لاک ڈائون لگا یا گیا۔

    سندھ میں لاک ڈاؤن پاکستان کی معشیت کے خلاف سازش ہے این سی او سی کی گائیڈ لائن کو فالو نہیں کیا گیا۔

  • اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کا لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ،جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کا لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ،جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کا لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ

    آئی جی سندھ میڈیا سیل کا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    گرفتار ملزم وجاہت علی بانبھان جعلی صحافتی ادارے سے وابستہ ہے، ملزم مختلف لوگوں کو فون کرکے خود کو سینٹرل پولیس آفس میڈیا سیل کا اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی رپورٹر وجاہت نے شہری سے رابطہ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار روپے منگوائے تھے،

    شہری کی کچھ عرصہ قبل کار چوری ہو گئی تھی، ملزم نے شہری کو کہا آپ کی کار نواب شاہ سے مل گئی ہے، کار واپس دلوانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی، 1 لاکھ 30 پر معاملہ طے ہوا۔

    ملزم خود کو پولیس اہلکار بھی ظاہر کرتا تھا،
    ملزم کے مطابق اس کے دوستوں نے مل کر میڈیا چینل بنایا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کی جارہی ہے.

  • قائدآبادپولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

    قائدآبادپولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

    قائدآباد پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف ایکشن۔

    پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان منشیات کی سپلائی، موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس، غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔

    گرفتار خاتون فرزانہ اور بہرام خان عرف بانی منشیات کی فروخت میں ملوث گروہوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    دونوں ملزمان کے نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔گرفتار ملزمان نور اللہ علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم کا ساتھی فرار ہے جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

    پولیس نے گرفتار ملزم نور اللہ سے اسلحہ اور شرافی گوٹھ کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    گرفتار تمام ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہےچاروں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان نوراللہ اور ذیشان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

  • گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    گورنرسندھ کا صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کے بجائے کاروباربند کیا جا رہاہے، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا کہ جس انڈسٹری کے کارکنوں نے ویکسی نیشن کرائی ہے اسے بند نہ کیا جائے، وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، بہتر تھا سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے، روزگار بند کرنا اور کرفیو جیسے لاک ڈاؤن لگانے کے خلاف ہیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کوئی صوبہ اکیلا فیصلہ نہیں کرسکتا بلکہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے تحت اقدام کرے گا۔

    گورنر سندھ نے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی پوری ٹیم کی ناکامی ہے، وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں، ایس او پیز پر پابندی میں وہ جیسی مدد چاہیں گے ہم حاضر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے گزشتہ روز بھی کہا ہے فیکٹریاں بند نہ کریں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت، وزیراعظم عمران خان اور صدرمملکت عارف علوی آپ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، شہری گھروں تک محدود

    کراچی میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، شہری گھروں تک محدود

    سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، شہر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاون کا دوسرا روز ہے، شہر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل جبکہ نظام زندگی مفلوج ہے، شہری اپنے گھروں تک محدود ہیں۔

    ضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کی ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں سفر کی محدود اجازت دی جارہی ہے.

    مختلف شاہراہوں پرپولیس کی جانب سےلگائےگئےناکےختم کردیئے گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی صورتحال ہونےکےباعث ناکےختم کئےگئے۔

    مختلف مقامات پرلگائے گئےناکوں پرصرف ٹریفک پولیس اہلکارتعینات ہیں۔

    دوسری جانب ضلع انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے دکانیں بند کرانےکا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز کی روشنی میں یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    اندرون سندھ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد نہ ہوسکا حیدرآباد میں شہری بنا ماسک سڑکوں پرگھوم رہےہیں.

    عمر کوٹ کےبیشتر کاروباری مراکز کھلےہیں جبکہ خیرپور میں پولیس اور دکانداروں میں آنکھ مچولی جاری ہے، نوشہروفیروزمیں تمام کاروباری مراکز کھلےہیں۔

    دوسری جانب وفاق نے سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کی مخالفت کی اور وزیراعلیٰ مراد علی شہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کاخواہش مند وہی ہوسکتاہےجو امریکامیں چھٹیاں گزارے‘۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی اٹھتی معیشت کو نہ گرائیں، ایس اوپیزپر عمل درآمد نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کاحکم ہےصوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا، لاک ڈاؤن کے نام پر سندھ میں پولیس، اے سی اور ڈی سی گردی ہورہی ہے‘۔

  • سندھ حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں سے قبل ہی واپس لینا پڑا

    سندھ حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں سے قبل ہی واپس لینا پڑا

    سندھ حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن 24 گھنٹوں سے قبل ہی واپس لینا پڑا.

    کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز، کئی بازار کھلے، ایس او پیز ہوا ہوگئیں. کراچی میں لاک ڈاؤن پہلا روز تضادات کا شکار رہا جبکہ بڑے بازار اور کاروباری مراکز تو بند رہے لیکن کئی علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں اور شہری بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے رہے۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگاکرماسک اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی دیکھا گیا۔شہر یوں نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث رکشوں میں سفر کیا۔

    ایک رکشے میں 5، 5 لوگ سفر کرتے رہے اور بڑی تعداد میں شہریوں نے ماسک بھی نہیں لگائے ہوئے تھے۔بڑے بازار اور کاروباری مراکز تو بند رہے لیکن ناگن چورنگی، سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال اور دیگر کئی علاقوں میں بازار اور مارکیٹیں کھلی رہیں۔

    ایسی صورتحال میں اپوزیشن اور وفاق نے بھی سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جبکہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور یہاں تک کہ گورنر سندھ نے صورتحال کی خرابی کا سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال دیا۔

    حالات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرنا پڑا اور صوبائی محکمہ داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

    شہر میں چھوٹی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں، رکشا، ٹیکسی اور چنگ چی چلانے کی بھی اجازت دے دی گئی جبکہ دودھ کی دکانیں اور بیکریز کو کھلا رکھنے کے اوقات کار سے بھی استثنٰی دیا گیا ہے۔

    ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت سندھ کے تمام سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں تاہم محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 8اگست تک صوبے کے تمام سرکاری محکموں کو بند رکھا جائے گا اور ان محکموں کے ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

  • ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افردا گرفتار

    ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افردا گرفتار

    کورونا لاک ڈاﺅ ن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بہاد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی –

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی اور دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا-

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ، شادی ہال اور ایک کیفے کوبھی سیل کر دیا گیا۔

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    دوسری جانب موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ تھانے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کر دیا گیا سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں کچھ سیکٹرز کو دی جانے والی استثنی کے علاوہ وفاق کےزیر انتظام مندرجہ ذیل سیکٹرز بھی پہلے سے تعین کردہ SOPs کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    فضائی آپریشن معمول کے مطابق پہلے سے وضع کردہ SOPs کے مطابق جاری رہیں گے، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ اپنا آپریشن جاری رکھے گی وفاق کے زیرانتظام دفاتر میں عملے کی تعداد کو کم سے کم اور کرونا SOPs کے مطابق فرائض سر انجام دینے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں‌-

    سندھ میں لاک ڈاون اورپھرپابندیاں :سمجھ سے بالاترنہیں مانتے:وفاق کا اعتراض

    بیکری، ڈیری ملک شاپز پر کوئی وقت لاگو نہیں ہوگا، دودھ کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے، گاڑیوں کے عملے کا ویکسیینیشن کارڈ چیک کر کے جانے دیا جائے۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کے تحت کام کرسکتے ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی، ٹیکسی اور رکشہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی، گنجائش سے زائد افراد رکشہ، چنگچی اور ٹیکسی میں سوار نہ ہوں، گاڑی میں دو افراد کی سواری پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی، دودھ اور بیکری کی دکانوں کے عملے کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے-

    ویکسی نیشن کیلئے رش،احتجاج،دھکم پیل،سیکیورٹی گارڈ زخمی:پولیس طلب کرلی گئی

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں‌ ہنگامہ آرائی، ویکسی نیشن روک دی گئی

    کراچی ایکسپو سینٹر میں‌ ہنگامہ آرائی، ویکسی نیشن روک دی گئی

    شہر قائد میں قائم سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں ایک بار پھر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد انتظامیہ نے ویکسین نیشن روک دی۔

    کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے روز شہری بڑی تعداد میں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹر پہنچے۔

    قطار میں لگے شہری کئی گھنٹوں تک اپنی باری نہ آنے پر مشتعل ہوئے اور انہوں نے دوسری بار ہنگامہ آرائی کی۔ مشتعل افراد نے پہلے صبح اور اب شام کو ویکسی نیشن سینٹر میں کھڑکیوں و دروازوں کے شیشے توڑے۔

    پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو اس دوران بھگدڑ مچی کی جس کی وجہ داخلی دروازہ ٹوٹ گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔

    انتظامیہ کے مطابق مشتعل افراد نے ویکسی نیشن سینٹر میں ڈیوٹی دینے والے نرسنگ عملے کو زدوکوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد ایک ہال میں ویکسی نیشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے تین روز قبل ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمیں بلاک کرنے اور اُن پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا.

    جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے پہنچی، یہ سلسلہ گزشتہ دو ، تین روز سے جاری ہے۔

    عملے کی قلت اور شہریوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایکسپو سینٹر میں ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔

  • ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے

    ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکے گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی فنڈز سے قائم ہونے والے گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے آفریدی کو میدان سے متعلق بریفنگ دی۔

    بوم بوم آفریدی نے کہا کہ گلشن اقبال کے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈ وزیراعظم کا بڑا تحفہ ہے، نوجوان کے لیے کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند قدم ہے۔

    اس موقع پر رکن اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید کھیلوں کے منصوبے مکمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں میدانوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے یا پھر گراؤنڈ ابتر صورت حال کے باعث کچرا کنڈی کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالمگیر خان کے اقدام کو گلشن اقبال کے نوجوان کرکٹرز کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

  • آل سٹی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کی جانب سے لگائے لاک ڈاؤن کی حمایت کردی

    آل سٹی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کی جانب سے لگائے لاک ڈاؤن کی حمایت کردی

    آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ نے کورونا کی چوتھی لہر میں حکومت سندھ کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی حمایت کردی۔

    آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ اہم عوام کی تاجروں اور ورکروں کی جان کی حفاظت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کے باعث ہم حالت جنگ میں ہیں۔ سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ہم حکومت سے ہر وقت تعاون کرتے آئے ہیں آگے بھی تعاون جاری رہے گا ۔

    کرونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے احتیاط اور ویکسینیشن ہی واحد علاج ہے ۔تاجر برادری کا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ روڈوں پر جگہ جگہ ویکسینیشن کیمپ لگائیں جائیں۔

    جنہوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کروائی انکو ویکسین لگائی جائے۔ تاجر برادری کی جانب سے مختلف مارکیٹوں میں ویکسینیشن کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

    اگر مکمل لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے تو مارکیٹوں میں ویکسینیشن کی اجازت دی جائے۔ اس لاک ڈاؤن میں تاجروں کو تمام ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے ریلیف دیا جائے۔ وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ کے الیکٹرک کے بلو کو معاف کیا جائے۔

    اگر سندھ حکومت کو ویکسینیشن کروانے کے عمل میں مشکلات درپیش ہیں تو پرائیوٹ سیکٹرز کو اجازت دی جائے ہم خود ویکسین منگوا کر اپنے عملے سے فری میں عوام کو لگوائیں گے۔ اسطرح 8 دنوں میں پورے صوبے کو ویکسینیٹ کیا جاسکتا ہے۔