Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔بلاول

    پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔بلاول

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں۔

    کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ غزہ میں بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ میں صحافیوں ،ڈاکٹرز اور نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اورامید ہے غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، تاریخ گواہ ہے اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، امید ہے کہ پوری امت مسلمہ دیکھے گی یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے ، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے،خاص طورپر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دی یقیناً یہ سب کو پسند آیا ہوگا، خیرپورکا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں موجود ہے، سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ خصوصی اکنامک زون شروع کیا، یہ سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی کامیابی ہے اور ہمیں اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے اور شہر سے تو ہے ہی نہیں، مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں، بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔

    پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ موسمی تبدیلی سے جو نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے، پی ڈی ایم حکومت کی تاریخ میں یاد رکھا جائےگا کہ لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ غریب ممالک کا حق ہے، لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ کی بدولت سندھ میں بیس لاکھ گھر تعمیر کررہے ہیں، خدا نخواستہ کسی اور سے نہیں سندھ حکومت دنیا سے مقابلہ کرتی ہے،

  • کراچی میں امن و امان برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں:  ضیا لنجار

    کراچی میں امن و امان برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں: ضیا لنجار

    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    ضیا لنجار نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کے تحت نمٹا جائے گا۔ اپنے بیان میں ضیا لنجار نے ہدایت دی کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے جبکہ اینٹی رائٹس دستوں کو بھی ہر وقت تیار رکھا جائے۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شہر میں اس وقت کسی بھی مقام پر احتجاج نہیں ہو رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ نیو کراچی سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

  • ، پیپلز پارٹی حکومت کا عزم  کہ پولیو فری پاکستان بنانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    ، پیپلز پارٹی حکومت کا عزم کہ پولیو فری پاکستان بنانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کے ایم سی گزری میٹرنٹی ہوم آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ای او سی کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، یونیسیف ، گیٹس فاونڈیشن، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک تھے.وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میٹرنٹی ہوم میں دو نومولود بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا .وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 13 تا 19 اکتوبر 2025ء تک جاری رہے گی،انسدادِ پولیو مہم کے دوران 10.6 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی،پولیو کا خاتمہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، ہر بچہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کا حق رکھتا ہے ،80 ہزار ہیلتھ ورکرز اور 21 ہزار سکیورٹی اہلکار مہم میں شریک ہیں،ویکسینیشن ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، بچوں کو وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مکمل نگرانی کا حکم دیا اور کہا کہ سندھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا عالمی اداروں کے ساتھ تعاون ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونیسف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن انسداد پولیو مہم کی معاون ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے علما، اساتذہ، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ والدین اپنے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور معذوری سے بچائیں،کسی بچے کے رہ جانے پر قریبی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں، پیپلز پارٹی حکومت کا عزم کہ پولیو فری پاکستان بنانا ہے،

  • افغان اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، بلاول بھٹو زرداری

    افغان اپنی سرزمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بلا اشتعال حملے کا مؤثر جواب دیا، دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ افغان حکومت یہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    جوابی کاروائی،افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ

  • کراچی سمیت سندھ  بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

    سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔فداری ضابطہ (کریمینل پروسیجر کوڈ) کی دفعہ 144 ایک قانونی شق ہے جو ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی مخصوص علاقے میں محدود مدت کے لیے چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر سکے۔

    مزید کہا گیا:’ حکومت سندھ اس بات سے مطمئن ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کو عوامی سلامتی کے خلاف اجتماع کرنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (پی پی سی ) کے تحت — یعنی ’ کسی سرکاری حکم کی نافرمانی’ — ان افراد کے خلاف مقدمات درج کریں جو پابندی کی خلاف ورزی کریں۔

    بنوں میں فتنہ الخوارج کا حملہ، حوالدار شہید، ایک جوان زخمی

  • 1 لاکھ 32 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لانچوں کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    1 لاکھ 32 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل لانچوں کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے شعبہ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے ساحلی راستے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بھری تین لانچیں پکڑ لیں۔ حکام کے مطابق ان لانچوں سے 132,564 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا ہے۔

    ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق میرین انفورسمنٹ یونٹ نے یہ کارروائی انسدادِ اسمگلنگ مہم کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی۔ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لانچیں ساحلی راستے سے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کراچی منتقل کر رہی ہیں، جس پر ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ میرین انفورسمنٹ ٹیم نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخصوص لانچوں کا سراغ لگایا اور انہیں روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ کارروائی کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ لانچوں کو بحفاظت کراچی پورٹ منتقل کر کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) کے دفتر پہنچا دیا گیا۔

    ایف بی آر حکام نے کہا کہ ضبط شدہ ڈیزل اور لانچوں کی تفصیلات قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کی انسدادِ اسمگلنگ مہم پورے زور و شور سے جاری ہے اور ساحلی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ ایندھن، پٹرولیم مصنوعات، اور دیگر اشیائے صرف کی غیر قانونی ترسیل کو روکا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ہفتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت کے تحفظ بلکہ غیر قانونی تجارت کے خلاف ریاستی عزم کی علامت ہے۔

  • کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔مصطفیٰ کمال

    کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا آگے نکل چکی ہے، آرام کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، میں آپ سب میں سے ہی ایک ہوں، آپ کا حمایتی ہوں، مجھے اس منصب پر 6 ماہ ہوئے ہیں، آپ 60 سال کے مسائل بتاتے ہیں، میں ذمے داری لیتا ہوں، پہلے والوں پر الزام نہیں لگاؤں گا، ڈریپ میں میڈیکل آلات اور ادویات آتی ہیں، یہ وہ فورم نہیں کہ تمام مسائل بتائے جائیں، 24 گھنٹے فون پر موجود ہوں، چاہتا ہوں کہ چیزیں ٹھیک ہوں، اگر آپ کو مسائل حل کروانے ہیں تو آ کر ملنا پڑے گا،ہمارے پڑوس میں انڈسٹریز کا بڑا حصہ جا رہا ہے، میری کوئی دوا یا میڈیکل ڈوائیسز کی فیکٹری نہیں، آپ کو سہولت فراہم کرنا میری ذمے داری ہے، کراچی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان میں دواسازی صنعت کے فروغ کیلئے نئی سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا گیا چینی اور جرمن کمپنیوں کے ساتھ ملاقات میں دوا سازی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات کو بڑھانے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی طور پر 10 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید پلانٹ لگایا جائے گا۔ وزیرِ صحت نے واضح کیا کہ پاکستان کو اب درآمدی نہیں بلکہ برآمدی دواسازی کی عالمی معیشت کا حصہ بنانا ہے۔

  • کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انٹیلیجنس بنیادوں پر خفیہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل کر رہے تھے۔ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد بھی برآمد ہوئے جبکہ فارنزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی آن لائن کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایجنسی کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    چین کا امریکی جہازوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس عائد کرنے کا اعلان

    علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ گورنر کو موصول

  • خیرپور اسپیشل اکنامک زون "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز” میں شامل

    خیرپور اسپیشل اکنامک زون "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز” میں شامل

    خیرپور اسپیشل اکنامک زون "ایشیا پیسیفک کے نمایاں صنعتی زونز” میں شامل کر لیاگیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی عالمی سطح پر کامیابی، پاکستان کے لئے اعزاز ہے، ایف ٹی گلوبل فری زونز آف دی ایئر 2025 ایوارڈز میں شامل ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، یہ عالمی ایوارڈ سندھ کے صنعتی سفر میں ایک سنگِ میل ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون بین الاقوامی کامیابی حاصل کی ہے، ایف ڈی آئی میگزین نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کو ایشیا کے بہترین صنعتی زونز میں شمار کیا ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون ، چین، ویتنام، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے صنعتی زونز کے شانہ بشانہ قرار پایا ہے، یہ اعتراف سندھ حکومت کے پائیدار صنعتی ترقی اور جامع معاشی ترقی کے وژن کی توثیق کرتا ہے ، خیرپور اسپیشل اکنامک زون کی کامیابی سندھ کی پائیدار صنعتی پالیسی کا ثبوت ہے، سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے،

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کی علامت ہے،سندھ پاکستان کی صنعتی تبدیلی میں ایک نمایاں قوت کے طور پر ابھر رہا ہے،ہم علاقائی تجارت کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ معیاری روزگار کے مواقع پیدا ہوں،ویلیو ایڈیڈ مینوفیکچرنگ کے ذریعے برآمدی بنیاد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے،

  • جامعہ کراچی میں افسوسناک حادثہ،طالبہ کی موت،ڈرائیور معطل

    جامعہ کراچی میں افسوسناک حادثہ،طالبہ کی موت،ڈرائیور معطل

    جامعہ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے طلبہ و اساتذہ کو سوگوار کر دیا، جہاں سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ انیقہ سعید پوائنٹ سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ یہ حادثہ شعبہ ریاضیات کے سامنے اس وقت پیش آیا جب وہ یونیورسٹی پوائنٹ پر اُتر رہی تھیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ جیسے ہی انیقہ سعید بس سے اُترنے لگیں، ڈرائیور نے گاڑی اچانک چلا دیا، جس کے نتیجے میں وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور زمین پر گر کر بس کے ٹائروں تلے آ گئیں۔ موقع پر موجود طلبہ نے فوراً ڈرائیور کو روکا، تاہم انیقہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے جاں بحق طالبہ کے والدین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انیقہ سعید کی ناگہانی موت پورے جامعہ خاندان کے لیے صدمہ ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔”