Baaghi TV

Category: کراچی

  • وفاق کا سندھ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ

    وفاق کا سندھ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ

    وفاق نے سندھ میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کو ختم یا پابندیوں میں نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

    وفاق نے سندھ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کردہ سخت پابندیوں کی مخالفت کی اور وزیراعلیٰ مراد علی شہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کاخواہش مند وہی ہوسکتاہےجو امریکامیں چھٹیاں گزارے‘۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی اٹھتی معیشت کو نہ گرائیں، ایس اوپیزپر عمل درآمد نہ ہونا وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کاحکم ہےصوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا، لاک ڈاؤن کے نام پر سندھ میں پولیس، اے سی اور ڈی سی گردی ہورہی ہے‘۔

    عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’سندھ میں ویکسین پھلوں کی طرح فروخت ہو رہی ہے کیونکہ لوگ گھروں پر لگوا رہے ہیں کچھ کو تو ویکسین لگائے بغیر ہی سرٹیفیکٹ بھی مل گئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن یا مکمل بندش کا فیصلہ پہلا نہیں بلکہ آخری حل ہے، سندھ حکومت پہلے ایس اوپیزپرعمل کرائے اور پھردیگر آپشنز کو دیکھے‘۔

  • کورونا کی تشویشنال صورتحال ، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ

    کورونا کی تشویشنال صورتحال ، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈائون کے فیصلے کو مسترد کردیا
    این سی او سی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت کو سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی اپنانی چاہیے تھی.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا لاک ڈائون کے حوالے سے وڈیو بیان

    این سی او سی کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان بہت بڑی مصیبتوں سے بچایا ہے۔این سی او سی کے فیصلوں میں تمام ادارے اور اسٹیک ہولڈر آن بورڈ ہوتے ہیں۔سندھ میں لاک ڈائون نادر شاہی لاک ڈائون کے مترادف ہے.

    پورے ملک میں صوبے سندھ کا ریشو ویکسین میں کم رہا، صوبہ سندھ نے ایک بھی ویکسین خریدی نہیں.اس مصیبت میں ہم ساتھ ہیں ہم سب نے مل کر جنگ کرنی ہے،

    پچھلے سال کووڈ کے لیے 5 ارب رکھے گئے جو لیپس ہوگئے ، 69 لاکھ ویکسین وفاق نے صوبے کو فراہم کی ہے، مرتضٰی وہاب اس صورتحال پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
    میری ہمارے پارلیمانی لیڈر بلال غفار سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اس نادر شاہی لاک ڈائون کی مخالفت کی تھی۔

    سمارٹ لاک ڈائون لگایا جاتا، ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جاتا، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جاتا۔ پچھلے سال بھی اس طرح کے نادر شاہی فرمان جاری کرکے سندھ حکومت نے ہیرو بننے کی کوشش کی تھی، اپوزیشن لیڈر کے بغیر پارلیمانی لیڈرز کو بلایا گیا،
    اس فیصلے سےغریب لوگ اور تاجر برادری پریشان ہوگی۔

    شہر کراچی میں کچی آبادیاں ہیں ایک گھر میں 10 لوگ رہتے ہیں، ویکسین بڑٰی تعداد میں موجود ہے صوبے میں مگر لگائی نہیں جارہی ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو سندھ حکومت نے تنخواہیں نہیں دی۔

    سندھ حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹوٹل ٹوپی ڈرامہ کیا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے اس قسم کے لاک ڈائون کی مخالفت کی ہے۔

    ہم صرف سمارٹ لاک ڈائون کی حمایت کرتے ہیں،
    مگر اس سے پہلے تاجر برادری اور غریبوں کے لیے پیکیج لایا جائے، ڈاکٹرز صرف مریض کی بیماری دیکھتا ہے اس کا پیٹ نہیں دیکھتا، پیٹ خالی ہے یا بھرا ہوا ہے یہ حکومتوں کو دیکھنا پڑتا ہے،

    سندھ حکومت کا یک طرفہ فیصلہ ہے تاجر برادری سمیت اپوزیشن نے خدشات کا اظہار کیا،مجھے انہوں نے اجلاس میں نہیں بلایا، مجھے بلاتے تو میں اندر بھی بتاتا اور باہر بھی بتاتا کہ کیا بات ہوئی ہے، پنجاب میں لاک ڈائون لگا تھا تو لوگوں کو راشن اور پیسے بھی دیے گئے تھے،

  • لیاری میراناکہ ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی عدم توجہی سے عوام شدید اذیت میں مبتلا

    لیاری میراناکہ ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی عدم توجہی سے عوام شدید اذیت میں مبتلا

    لیاری میراناکہ ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی عدم توجہی سے عوام شدید اذیت میں مبتلا

    سندھ حکومت کے لاک ڈاٶن کے اعلان کے بعد ویکسينیشن سینٹرمیں عوام کا ویکیسن لگانے کے لیے رش بڑھ گیا ہے۔

    لیاری میراناکہ ڈسپنسری میں عوام کا جم غفیر ویکسين لگانے پہنچ گٸی لیکن ڈاکٹر اور ویکسين لگانے والا اسٹاف تاحال غاٸب
    سندھ حکومت کے لاک ڈاٶن کے اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد کا ویکسينیشن سینڑز میں رش لیکن ڈاکٹر اور اسٹاف کی نااہلی سندھ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا گیا ہے جبکہ کراچی کے بیشتر سینٹرز پر یہی شکایات مل رہی ہیں کہ عوام صبح سویرے پہنچ جاتی ہے لیکن ڈاکٹر اوراسٹاف کی غاٸب رہنے کی شکایت مسلسل ملنے کے بعد انتظامیہ کا حرکت میں نہ آنا کٸی سوالات کو جنم دیتا ہے
    وزیر اعلی سندھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پہچیو ویکسين سینٹرز میں ڈاکٹرز اسٹاف کی کوتاہی کا فورا نوٹس لیں اور ڈاکٹرز اور اسٹاف کی وقت پر حاضری کو یقینی بناٸیں تاکہ عوام کو اذیت سے بچایا جاۓ۔

  • کورونا کی تشویش ناک صورتحال ، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ

    کورونا کی تشویش ناک صورتحال ، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر سرکاری سطح پرکوئی بھی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، 8 اگست تک کوئی بھی سرکاری تقریب نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے بعد سرکاری سطح پرکوئی بھی تقریب نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کوروناصورتحال پروزیر اعلیٰ نے سندھ کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 8 اگست تک کوئی بھی سرکاری تقریب نہ کی جائے۔

    سندھ اسمبلی کااجلاس بھی ملتوی کرنے کے لیےاسپیکرسےرابطہ کرلیا گیا ہے اور سندھ اسمبلی کااجلاس وڈیو لنک کےذریعےکرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صرف اسپیکراسمبلی اجلاس میں عملےسمیت موجودہوں، باقی ممبران وڈیو لنک کےذریعےاجلاس کی کارروائی میں شامل ہوں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاؤن 8اگست تک رہے گا،9اگست سے کھولنےکی طرف جائیں گے، عوام کی جانب سے 9دن پورا تعاون کیاگیا تو پوری امید ہے وباکاپھیلاؤ روک سکیں گے۔

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والوں کوجواب دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والوں کوجواب دینے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والوں کوجواب دینےکافیصلہ کرلیا ، مرتضیٰ وہاب وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنےوالوں کوجواب دینےکافیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کےترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے ، مرتضیٰ وہاب وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ، جس کے بعد پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کےترجمان مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کوبعض اوقات غیرمقبول فیصلے کرنا ہوتے ہیں، صورتحال کودیکھ کرہی غیرمقبول فیصلےکیےجاتےہیں، کوروناکےمریضوں میں خطرناک اندازمیں اضافہ ہورہاتھا، اسی لیے کراچی سمیت سندھ کی صورتحال دیکھ کرہی اہم فیصلہ کیا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں پردباؤبڑھ رہاتھا،75فیصدکی حدتک چلےگئےتھے ، ایران اٹلی جیسی صورتحال خدانخواستہ کراچی میں آسکتی تھی، متعلقہ ماہرین سے رائے کے بعد ہی لاک ڈاؤن کافیصلہ کیا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ این سی اوسی نےآج صبح بڑامثبت بیان ریلیز کیاہے، اسد عمر اور مرادعلی شاہ کی آج صبح بھی بات چیت ہوئی ہے، این سی اوسی کی مشاورت سےآگےبڑھ رہےہیں، وفاقی حکومت کاتعاون اورسپورٹ حیثیت رکھتی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسین کراناچاہیں توزیادہ تعدادمیں کراسکتےہیں، شہری خدارا ویکسی نیشن پرتوجہ دیں،ویکسین لگوائیں۔

  • دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی

    دکانوں سے کورونا بڑھ رہا ہے سیاسی جلسوں سے نہیں؟ کراچی تاجر کمیٹی

    کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن پر سوال اٹھادیا۔

    کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے خلاف پریس کانفرنس کی جس میں کمیٹی کے سربراہ محمد رضوان، رؤف ابراہیم، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

    تاجروں نے کہا کہ حکومت پیر سے دوبارہ کاروبار کھولنے کا اعلان کرے، سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جبکہ دیگر صوبوں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیں.

    چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد غیرمنصفانہ لاک ڈاؤن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں، اس لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے، آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

    تاجروں نے مزید کہا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر ٹیکس معاف کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا.

    اگر دکانیں کھلنے سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، تو کیا سیاسی جلسے جلوسوں سے کورونا کیسز نہیں بڑھے، ماہرین کہہ رہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی مطلوبہ استعداد نہیں ہے

  • کراچی میں لاک ڈاؤن کےدوران بھی جوڑیا بازار کھلارہے گا

    کراچی میں لاک ڈاؤن کےدوران بھی جوڑیا بازار کھلارہے گا

    کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کےباوجود معاشی حب صدر کا جوڑیا بازار لاک ڈاؤن میں بند نہیں ہوگا۔

    صدر ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ اجناس کی قلت نہیں ہوگی،کراچی سمیت سندھ اور ملک بھرکو سپلائی جاری رہے گی۔

    گروسرز ايسوسی ايشن کا کہنا ہے کہ کراچی کی لیاقت آباد اور واٹرپمپس ہول سیل مارکیٹ بھی بند نہیں ہونگی۔ سندھ حکومت کے ہول سیل مارکیٹس کھلی رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 25 لاکھ دھاڑی دار مزدوروں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ديہاڑی دار مزدور اور غریب کے بچے بھوک سے مرجائیں گے۔

  • کورونا ویکسین کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

    کورونا ویکسین کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھرگھر جاکر کورونا ویکسین فروخت کرنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

    عدالت نے مزید عدالتی ریمانڈ پر تینوں ملزمان کو جیل بھیج دیا، دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیٹر محمد ذیشان ڈی ایچ او شرقی کے دفتر میں تعینات تھا،ملزم دیگر2ملزمان کو ویکسین فراہم کرتا تھا۔

    پریڈی پولیس نے اطلاع ملنے پرکامیاب آپریشن کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان میں ہیلتھ سروسزفراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔

    ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم گھر گھر جاکر لوگوں کو فائزر سمیت دیگر کورونا ویکسنیز لگاتے تھے، فائزر ویکسین کے15ہزار روپے فی ڈوز چارج کرتے تھے۔

    ملزم نے بتایا کہ میں اب تک60سے زائد افراد کو فائزر ویکسین لگا چکا ہوں، پولیس کے مطابق ملزمان کو سرکاری ویکسین فراہم کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ رقم کے عوض کورونا ویکسین کی فروخت میں محکمہ صحت کے افسران اور فلاحی ادارے کے عہدیدار مرکزی کردار ملوث نکلے۔ ملزم ذیشان نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسر سمیت دیگر نے ویکسین فروخت کرنے کا کہا۔

    ویکسین لگانے والوں کی انٹری بیرونِ ملک جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیتے تھے۔ ویکسین فروخت کرنے کے بعد پیسے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو دیتے تھے۔

  • CAA کے 18 ملازمین کورونا وائرس کا شکار

    CAA کے 18 ملازمین کورونا وائرس کا شکار

    کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے 18 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد زیادہ بیمار ملازمین کو کلفٹن کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کئی ملازمین گھروں پر قرنطینہ کر چکے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کورونا سے متاثرہ ملازمین ہیڈ کوارٹر، ایئر پورٹ، کارگو اور میڈیکل شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذارائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی اے اے ہیڈ کوارٹرز کے 5، ایئر پورٹ کے 10 اور سی اے اے میڈیکل سینٹر کے 3 ملازمین کورونا وائرس سے بیمار ہوئے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے

    وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں لاک ڈاؤن سے ملکی معاشی شہ رگ بند کرنا چاہتی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی سمیت سندھ بھر میں نادر شاہی حکم کے تحت نادر لاک ڈاؤن لگانا افسوسناک ہے، یہ سازش ہے جو حکومت اور پولیس کی بھتہ خوری کیلئے لگایا گیا ہے.

    کراچی سے ملک بھر میں معیشت کا پہیہ چل رہاہے، ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن ملک میں کئی مہینے پیچھے لے جاتاہے، وزیراعلیٰ کل اپنے ہوش میں نظر نہیں آرہے تھے، لاک ڈاؤن ہونے سے ریونیو کم اکٹھا ہوگا۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹر کے کہنے پر اور مال پانی اکٹھا کرنے کیلئے کراچی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا، حالانکہ صرف متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا تھا.

    کیونکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح مختلف ہے، لیکن سب کچھ بند کرکے یہ لوگ پاکستان کی شہ رگ بند کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے خلاف سندھ حکومت سازش کررہی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی نہیں پاکستان دشمنی کررہی ہے، ٹرانسپورٹ بند ہے ، ایسے میں اگر فیکٹریاں کھول بھی دیں تو کیا مراد علی شاہ مزدوروں کو چھوڑ کر آئیں گے.

    شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے جس سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، پوچھتا ہوں کہ سندھ حکومت نے ٹھیک طرح سے کورونا ویکسینیشن کیوں نہیں کی۔