Baaghi TV

Category: کراچی

  • پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی ؟فیصل سبز واری

    پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی ؟فیصل سبز واری

    پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی ؟فیصل سبز واری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کتنی ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کی؟

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بتائے انہوں نے کتنی وینٹی لیٹرز منگوائے ہیں،بتایا جائے آپ نے کتنے نئے ویکسی نیشن سنٹرز بنائے؟وزیراعلیٰ اپنے حلقے میں جاتے ہیں تو ہزاروں لوگ جمع ہو جاتے ہیں ،انوکھے فیصلے آئیسولیشن میں رہ کر کیے جا رہے ہیں ،پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی،کیا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو روکا جاسکا؟

    ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کورونا لاک ڈاون کو پولیس کی چاند رات قرار دے دیا ،فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی، کیا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو روکا جا سکا؟ حکومت کو چاہیے کہ موبائل کےذریعے لوگوں کو ویکسین فراہم کرے،20لاکھ سے زائد افراد کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں ہے،ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کیا تو کورونا مزید پھیلے گا،تاجروں کو ٹیکسز کی چھوٹ اور قرضے فراہم کیے جائیں،

    دوسری جانب تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے جب بھی کورونا سے بم گرایا تاجروں پر گرایا، ہمارے پورٹ کے کنٹینرز کو شہر میں آنے نہیں دیا جارہا 17ہزار ٹیسٹ کا نتیجہ ساڑھے3کروڑ لوگوں پر ڈالا جارہا ہے الیکشن میں ریلیاں، جلسےجلوس ہوئے اب کہتے ہیں کورونا پھیل گیا، ہمارے ٹیکسوں کو معاف کیا جائےآسان شرائط پر قرضےدیں،توزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے خلاف آرڈیننس جاری کریں،چاروں صوبوں میں سے صرف ایک صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کریں،

  • جدہ سے کراچی آنے والے چار مسافروں نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں

    جدہ سے کراچی آنے والے چار مسافروں نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، مزید نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے4مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    مذکورہ مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ تمام متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں حاجی انور خان ولد گل حبیب، ظہور میاں ولد حافظ مراد، کامران خان ولد عبداللہ اور نصراللہ ولد حاجی فیض محمد شامل ہیں۔

    قبل ازیں 9 جولائی اور 19 جولائی کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے23مسافر کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔ جبکہ 2 جولائی کو بھی جناح ایئرپورٹ پر ریاض سے پہنچنے والے 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل ‏کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 25 جون کو 17 مسافر کورونا مثبت آیا تھا۔

  • پولیس اسٹیشن شرافی گوٹھ کی بڑی کارروائی جعلی پولیس انسپکٹر  گرفتار

    پولیس اسٹیشن شرافی گوٹھ کی بڑی کارروائی جعلی پولیس انسپکٹر گرفتار

    پولیس اسٹیشن شرافی گوٹھ کی بڑی کارروائی جعلی پولیس انسپکٹر گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شرافی گوٹھ سب انسپکٹر عدیل شاہ نے پولیس اسٹیشن شرافی کی حدود الفلاح ندی کے قریب سے جعلی پولیس انسپکٹر عبدالروف کو پولیس انسپکٹر کی یونیفارم میں گرفتار کیا ہے۔ملزم سے پولیس کا جعلی کارڈ این جی او کا کارڈ اور پولیس سٹک بھی برآمد ہوئی ہے۔

    ملزم کے استعمال میں ہونڈا سوک گاڑی ہے ملزم نے گزشتہ روز طلاق یافتہ عورت سے پولیس انسپکٹر بن کر تین تولہ سونا لے کر فرار ہوا تھا۔

    ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے ملزم کو ایک ہی دن میں دھر لیا.پولیس پتہ لگارہی ہے کہ ملزم نے پولیس کی آڑ میں اورکس کے ساتھ فراڈ کیا ہے.

    جبکہ ملزم کا پرانا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہاہے ملزم کے پاس سےخدمت گوپانگ فاونڈیشن کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس ملزم سےمزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز: جامعہ سندھ جامشورو 8 اگست تک بند کر دی گئی، امتحانات ملتوی

    کورونا کے بڑھتے کیسز: جامعہ سندھ جامشورو 8 اگست تک بند کر دی گئی، امتحانات ملتوی

    یونیورسٹیز اور بورڈز ڈیپارٹمنٹ ، حکومت سندھ کی جانب سے جامشورو یونیورسٹی کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ، جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام حلقے 30 جولائی 2021 سے 8 اگست 2021 تک بند رہیں گے۔

    سندھ یونیورسٹی جامشورو اور اس کے کیمپس میں تمام شیڈول سمسٹر امتحانات 30 جولائی 2021 سے 8 اگست 2021 تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    شہروں کو ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں:اسد عمرنے لاک ڈاون حکمت عملی کوناپسند…

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ الحاق شدہ کالجوں ، اداروں اور مراکز میں آنے والے امتحانات بھی فوری اثرات کے ساتھ ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ ضروری خدمات کے عملے کے ارکان کوویڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پابندی کے تحت معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ برائے تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام درخواست گزاروں کو مطلع کیا گیا ہےکہ پی ایچ ڈی (لسانیات اور ادبیات) کے داخلے کے انٹرویو پہلے 3 اگست سے شیڈول کیے گئے تھے حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وبا کے باعث نافذ کردہ لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں یونیورسٹیاں بند ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہیں۔ نیا شیڈول بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

  • غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد، سندھ میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

    غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد، سندھ میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

    غیر ضروری گھر سے نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد، سندھ میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    سندھ میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا اور شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اورگاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔کریانہ، بیکری، سبزی، گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی۔بسوں کا پہیہ بھی رک جائے گا، صرف رکشا ٹیکسی چلیں گے جبکہ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی –

  • 2020-21ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین مالی سال ثابت ہوا

    2020-21ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین مالی سال ثابت ہوا

    2020-21ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین مالی سال ثابت ہوا۔ پٹرولیم قیمتیں 13 ماہ میں ریکارڈ اضافہ

    2020-21ء ملکی تاریخ کا مہنگا ترین مالی سال ثابت ہوا۔ اس ایک برس کے دوران آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، چائے، دودھ، دہی، دالوں، مصالحہ جات، صابن، واشنگ پائوڈر، ٹوتھ پیسٹ، مٹن، بیف، چکن، پھل، سبزی میں سے کوئی چیز ایسی نہیں بچی جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔ اِن اشیا کی قیمتوں میں اِس قدر اضافے کی سب سے بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 13ماہ کے دوران ہونے والا ہوش ربا اضافہ ہے۔ حکومت نے گزشتہ 13ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات 146.18فیصد تک مہنگی کیں جبکہ اِسی عرصے کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 82.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت نے 25جون 2020کے بعد سے اب تک مٹی کا تیل 146.18فیصد، لائٹ ڈیزل 122فیصد، پٹرول 58.47اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 45.39فیصد مہنگا کیا۔ جون 2020سے جولائی 2021کے دوران پٹرول 74.52روپے فی لیٹر سے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 118.9 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہےسرکاری دستاویزات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اِس وقت بھی پاکستان میں خطے کے باقی ممالک سے کم ہیں البتہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے فی کس آمدنی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
    حکومت کی طرف سے غذائی مصنوعات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم ترین سطح پر لانے کا عندیہ دیا گیا ہے لیکن کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کئے جانیوالے لاک ڈائون کیوجہ سے عملی طور پر اِن مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہی دیکھا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی سخت شرائط نے بھی روز افزوں مہنگائی میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے حکومت کو مہنگائی ختم کرنے کیلئے ڈالر، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

  • چیئرمین شادی ہالز کیٹررز اور ڈیکوریٹرز نے سندھ گورنمنٹ کی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا

    چیئرمین شادی ہالز کیٹررز اور ڈیکوریٹرز نے سندھ گورنمنٹ کی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا

    چیئرمین شادی ہالز کیٹررز اور ڈیکوریٹرز قیص منصور شیخ نے سندھ گورنمنٹ کی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فیصلوں میں عوام کی تکالیف اور مزدورطبقے کی تنگدستی کے بارے میں زرہ برابر بھی نہیں سوچتی ہے۔

    پوری دنیا کرونا سے ایس او پیز کو فالو کرتے ہوۓ لڑرہی ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ عوام کو مصیبتوں کے دلدل میں گھیسٹ کر کرونا سے لڑرہی ہے۔سندھ حکومت بتائیں مکمل لاک ڈاؤن میں غریب اور مزدور دیہاڑی دار طبقہ اپنے خاندانوں کی کفالت کیسے کریگا۔سندھ گورنمنٹ کرونا میں اپنی ناکامی کی سزا عوام کو نہ دے سکتی۔

    قیص منصور شیخ نے مزید کہا کہ ہم مکمل ایس او پیز کو فالو کررہے ہیں ہمیں کاروباری بندش قبول نہیں سندھ گورنمنٹ اپنا فیصلہ فوری واپس لیں۔

  • لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا انٹر کے امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ کا انٹر کے امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے پیش نظر اگلے ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے اعلان کردیا اور کہا لاک ڈاؤن کامیاب رہا تو 9اگست کو سب کھولنا شروع کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کی ، جس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہماری ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کچھ فیصلےہوئےہیں، سندھ ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے کئے، 20 یا 21مارچ 2020 میں ہم نے مکمل لاک ڈاؤن کیا تھا کیونکہ کوروناکی پہلی لہر میں جون میں صحت نظام پرسخت دباؤ تھا۔

    امتحانات کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے ایک ہفتے تک کوئی امتحان نہیں ہوگا، تاریخ بڑھائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے ، کوروناکی تیسری لہر کے اثرات ناردرن ایریاز میں آئے تھے، جس کے بعد ہم نے اپنی ہیلتھ کیئرکو بہتر کیا پھروبا پر کنٹرول شروع کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہرمیں ڈیلٹا ویئریئنٹ ہے، کوروناکی چوتھی لہرکافی خطرناک ہے ، ڈیلٹا ویرینٹ کم از کم 5لوگوں کو مزید متاثر کرتاہے، ڈیلٹا ریرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے۔

    کورونا کیسز سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایاکہ 100 میں سے 40 کیسز ڈیلٹا کے رپورٹ ہورہےہیں، جون میں500کیسزتھے اور گزشتہ3دن سے 2ہزار سے زائد کیسز آرہے ہیں، کوروناوائرس اوپن ایئرمیں کم اور تنگ جگہ پر زیادہ پھیلتا ہے۔

    ڈیلٹاویرینٹ کے پھیلاؤ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیلٹاویرینٹ کوروکانہ گیاتویہ تیزی سےپھیلےگا، وائرس کا پھیلاؤ نہ روکا تو اسپتال کی سہولتیں چوک ہوجائیں گی ، تقریباً5فیصدلوگوں کواسپتال کی ضرورت پڑتی ہے، ہمارے پاس میڈیکل سہولت ایسی نہیں کہ سب کوکورکرسکیں، 4یا5دن یہی صورتحال رہی توطبی سہولتیں کولیپ جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس میٹنگ کے بعد اسدعمر اور فیصل سلطان کو آگاہ کیاہے، اسدعمر اور فیصل سلطان نے یقین دلایا کہ عملدرآمد میں مدد کریں گے، یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے ، جو چیزیں کھلی ہوں گی ان کی فہرست جاری کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ سمیت کراچی کے لوگوں سے درخواست ہے جزوی لاک ڈاؤن میں تعاون کریں، جزوی لاک ڈاؤن 8اگست تک رہے گا،9اگست سے کھولنےکی طرف جائیں گے، 9دن پورا تعاون کیاگیا تو پوری امید ہے وباکاپھیلاؤ روک سکیں گے، ہماری دعا تو یہی ہے کہ 9دن بعد یہ وبا ختم ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ وبا ختم ہونےوالی نہیں مگر اسپتالوں کی صورتحال بہتر ہوگی اور یہ سب تب ہی ممکن ہوگاکہ ہم ایس اوپیز پرعمل کریں اور مکمل احتیاط کریں، آپ لوگوں کی مدداورتعاون سےہی یہ سب کچھ ممکن ہو پائے گا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی 2ہفتے پہلے کورونا کیسز کی شرح 6فیصد تھی ، اس وائرس کی چین بریک کرنے کیلئے اہم فیصلے کرناضروری تھے، کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 33فیصدکیسزکی شرح ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب نے اتفاق کیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کی ضرورت ہے، لوگ مدد کریں کہ یہ لاک ڈاؤن کامیاب ہو، لاک ڈاؤن کامیاب ہوا تو 9 اگست کو سب کھولناشروع کریں گے تو اطمینان ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سماجی فاصلے ،ایس اوپیز پرعملدرآمد ہی پھیلاؤ روکنے کاواحد طریقہ ہے، لاک ڈاؤن میں باور کریں گے کہ ویکسین کا عمل متاثر نہ ہو جبکہ ٹرانسپورٹ صرف ویکسین لگوانیوالوں کیلئے کھلی رہےگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ادویات اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کا کاروبار کھلا رہے گا، ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی ، بینک وفاق کے ماتحت ہیں مگر حاضری کم رکھنے کا کہیں گے جبکہ میڈیا نمائندوں کو ماسک کیساتھ کام کی اجازت ہے، ریسٹورنٹس کو صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہے اور ساتھ ہی گروسری، میڈیکل اسٹور، میٹ اینڈ ملک شاپ کھلےرہیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سندھ میں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورا ہورہا ، جب9 اگست چیزیں کھولیں گے توایس اوپیز کیساتھ سب کچھ ہوگا۔

  • کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد

    کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد

    شہر قائد میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

    جس میں کہا گیا کہ پابندی کا فیصلہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پرکیاگیا۔

    سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری جانب سے سفارشات میں کہا گیا تھا کہ تین بڑے نالوں گجر، اورنگی اورمحمودآباد نالے کےسروے کئے گئے.

    جس سے پتہ چلا ہے کہ 3 نالوں کے اطراف 100سے زائد کچرے چننے والے گروہ کام کرتےہیں ، تمام گروہ مرضی کی اشیاء اکھٹی کرکے باقی کچرا نالوں میں ڈال دیتےہیں۔

    سفارشات میں کہا ہے کہ شہر بھر کے تمام نالوں کی یہی صورتحال ہے، سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے پھر صورتحال ویسی ہی ہو جاتی ہے، نالوں میں کچرےکی وجہ سے بارشوں میں نالے ابل پڑتے ہیں۔

    سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔

  • ٌلاک ڈاؤن کا فیصلہ ، کراچی کے تاجر میدان میں آگئے ، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    ٌلاک ڈاؤن کا فیصلہ ، کراچی کے تاجر میدان میں آگئے ، سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

    تاجروں نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا یوٹیلیٹی بلزادائیگی کی ذمہ داری سندھ حکومت لے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے سندھ حکومت نے جانب سے کاروباری بندش کےفیصلے کو مسترد کردیا،انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ویکسین کے ہدف میں ناکامی کی سزا تاجروں کو دے رہی ہے، ایس او پیز فالوکررہےہیں مزید بھی کریں گے، کاروباری بندش قبول نہیں، سندھ حکومت کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لے۔

    تاجرایکشن کمیٹی کے رکن شرجیل گوپلانی نے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تاجر ایکشن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کو ویکسی نیشن سینٹر بنایا جائے، مارکیٹ میں ویکسی نیشن کیلئے ایسوسی ایشن بھرپور تعاون کرے گی۔

    شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، ٹیکس چھوٹ دی جائے اور یوٹیلیٹی بلز ادائیگی کی ذمہ داری سندھ حکومت لے۔

    تاجر رہنما رضوان عرفان نے بھی سندھ حکومت کےفیصلےکومستردکرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجر دشمنی ہے، وزیر اعلی سندھ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ،حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنےکی اپیل کی تھی اور ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانےکی تجویزدی تھی، ہمیں کہا گیا تھا کہ اچھا فیصلہ کیاجائے گا۔

    تاجر رہنما شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ بازاروں میں ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدہورہاہے، بہت سارےتاجروں نےویکسی نیشن کرلی ہے، حکومت کو کہا تھا بازاروں میں ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے۔

    تاجر رہنما الیاس میمن نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تاجر ایکشن کمیٹی کااجلاس بلالیاہے، حکومتی وزرانے کل ہم سے اجلاس کیا تھا، ہمیں کیاگیا تھاہم تاجروں کےحق میں اچھےفیصلےکریں گے۔