Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ بڑی آزمائش کے دہانے پر، قوم کو خدمت کے جذبے کے ساتھ متحد ہونا ہوگا،فیصل ندیم

    سندھ بڑی آزمائش کے دہانے پر، قوم کو خدمت کے جذبے کے ساتھ متحد ہونا ہوگا،فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے ہزاروں رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کردیا۔

    اسی سلسلے میں جماعت کے شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں ایک شاندار خدمت کنونشن منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے آنے والے ہزاروں رضاکاروں نے شرکت کی۔ کنونشن میں رضاکاروں نے مخصوص جیکٹس پہنی اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔کنونشن کے شرکاء کو ملک کے مختلف حصوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور اس میں کام کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایک بڑی آزمائش کے دہانے پر ہے اور اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کو خدمت کے جذبے کے ساتھ متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلے ہی ریسکیو سینٹرز قائم کرچکی ہے اور فری کشتی سروس بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ فیصل ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہزاروں رضاکاروں کا یہ قافلہ دن رات متاثرین کی خدمت کے لیے تیار ہے۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت انسانیت کو صرف آفات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو پورا سال اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کرتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاروں کا یہ جذبہ پاکستان کی اصل پہچان ہے اور اسی سے ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

    خدمت کنونشن سے صدر خدمت خلق شفیق الرحمن وڑائچ، مرکزی ترجمان تابش قیوم اور میڈیکل ٹیم کے ارکان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں رضاکاروں اور میڈیکل ٹیموں نے دن رات کام کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے اور یہ سلسلہ بحالی کے مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔کنونشن میں شریک رضاکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہر ممکن وسائل کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود رہیں گے۔
    پاک بحریہ ملک کی محافظ اور تابناک مستقبل کی معمار ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

  • بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ

    بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام نالوں کو بارشوں سے قبل کلیئر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جون سے نالوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری ہے تاکہ بارشوں میں پانی کے نکاس میں رکاوٹ نہ آئے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران کم سے کم مشکلات پیش آئیں، اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کی مشینری اور گاڑیاں نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران سٹی وارڈنز کو بھی اہم شاہراہوں پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

  • مون سون کے مزید طوفانی اسپیل، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

    مون سون کے مزید طوفانی اسپیل، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

    سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں مون سون کے ایک اور طوفانی اسپیل کے باعث شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

    فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ جہلم میں بھی شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا، جس سے نظامِ زندگی متاثر ہوا۔قصور کے علاقے گنجے کلاں میں ایک نوجوان دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے آپریشن اندھیرے کے باعث روک دیا گیا ہے اور یہ صبح دوبارہ شروع ہوگا۔ متاثرہ نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے نشیبی علاقے میں جمع پانی میں ڈوبا تھا۔

    ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق جلالپور پیر والا میں 25 ریسکیو بوٹس آپریشنل ہیں اور مزید 38 کشتیاں روانہ کی گئی ہیں۔ مظفر گڑھ اور علی پور جتوئی کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔ جلالپور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، رات اور پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

    مظفر گڑھ میں عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹنے کے نتیجے میں متعدد بستیاں زیرِ آب آ گئیں اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور بند ٹوٹنے سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بہاولپور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، تحصیل حاصل پور میں متعدد زمیندارہ بند ٹوٹ گئے، جس کے باعث موضع پلہ، چھوہن، نصیر پور، خیرو دیہ، لڈن ریاستی، نور پور اور نورو چکری سمیت متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔

    قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 8 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    علی امین گنڈاپور کا پشاور میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    کے پی کے،میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 15 پرنسپل معطل

    غزہ پر اسرائیلی حملے، اسکول اور خیمے نشانہ، 21 فلسطینی شہید

  • پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

    پاکستان میں دوسرا چاند گرہن، سپر بلڈ مون کا دلکش نظارہ

    پاکستان میں اس سال کا دوسرا چاند گرہن جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی مظاہرہ رات 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوا۔

    مکمل چاند گرہن رات 10 بج کر 31 منٹ پر دیکھا گیا، جو اپنے عروج پر 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچا۔ مکمل گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن رات 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا اور پورا عمل رات ایک بج کر 55 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔یہ چاند گرہن نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ زمین کے سائے سے گزرتے ہوئے یہ منظر ’سپر بلڈ مون‘ کہلاتا ہے، جب چاند سرخ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق زمین کی فضا سورج کی نیلی شعاعوں کو فلٹر کر دیتی ہے جبکہ سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے، جس سے اس کا رنگ بدل کر سرخ دکھائی دیتا ہے۔ یہ مظہر اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند ایک سیدھ میں آجائیں۔فلکیاتی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ قدیم زمانے سے پورے چاند کو انسانی نیند، کاشتکاری اور فصل بونے کے عمل سے جوڑا جاتا رہا ہے اور کسان اسے بیج بونے کے لیے موزوں وقت تصور کرتے ہیں۔

    روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

    8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان

    موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل

    ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا

  • سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان

    سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان

    حکومتِ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث 44 تعلقوں (تحصیلوں) کے 1651 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 16 لاکھ 38 ہزار 491 افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع سے 6 ہزار 288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 57 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے 154 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 772 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 39 ہزار 576 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

    محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 161 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 ہزار 267 مویشیوں کو منتقل کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 78 ہزار مویشیوں کو ویکسین اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہےحکومتی ترجمان کے مطابق سیلاب کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے مسلسل متحرک ہیں۔

    روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

    8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان

    موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل

    ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا

  • سہ ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کی افغانستان کو شکست

    سہ ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کی افغانستان کو شکست

    142 رنز کےجواب میں افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستانی اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ کل پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم اور ابرابر احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سآج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکی۔پاکستانی بلے باز افغان اسپنرز کے سامنے جدوجہد کرتے رہے۔ فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور کپتان سلمان علی آغا نے 24 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 17 جبکہ حسن نواز اور فہیم اشرف نے 15،15 رنز اسکور کیے۔ محمد حارث ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صاحب زادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

    کپتان راشد خان نے 3، نور احمد نے 2 اور اے ایم غضنفر نے ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی نے 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، سلمان مرزا کی جگہ صفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔

    لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت پر ریکارڈ گرفتاریاں

    گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر نئے آئی جی بلوچستان مقرر

    دریائے چناب اور ستلج میں سیلاب، جلال پور پیر والا زیر آب، مساجد میں اعلانات

  • سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، مراد علی شاہ

    سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ،سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے، وزرا متحرک اور فعال ہیں۔

    سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے بارے میں فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ کمشنر، وزیر آب پاشی اور سیکرٹری سے اپ ڈیٹ لی ہے،تین بجے کی صورتحال کے مطابق پنجند بیراج پر 6 لاکھ کیوسک پانی آیا ہے، جام خان شورو اس وقت وہاں موجود ہیں، ان کو کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے، پنجند کے میژر میں کمی آئی ہے جو بائیس میل دور واقع ہے، کم ہونے کے بعد پنجند میں پانی کا بہاؤ تیز ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، دونوں مقامات کو دیکھتے ہوئے 8 لاکھ کیوسک کی تیاری کررہے ہیں، سیلابی ریلے کی آمد میں تاخیر ہوئی، 9 ستمبر کو گدو بیراج پر پیک متوقع ہے،ہم 8 لاکھ کیوسک پانی کی تیاری کررہے ہیں، ہر ایک گاؤں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے، آبادی نے از خود انخلاء کیا ہے لیکن حکومت انہیں آگاہ کررہی ہے، 48 گھنٹوں میں لوگوں کو نکالا جائے گا، متاثرہ آبادی میں گزشتہ سیلاب کے لحاظ سے اونچے گھر تعمیر کیے ہیں، کمشنرز نے انخلاء کے لیے تمام سہولتیں تیار کرلی ہیں۔

    سامعہ حجاب کیس:ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ریلیف کیمپس، ہیلتھ کی سہولت کے مراکز، مویشیوں کے لیے باڑوں کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، گدو بیراج سے اوپر کوہ سلیمان کے علاقوں میں کوئی بڑی بارشوں کا امکان نہیں، تھر پارکر، ٹھٹھہ، حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے وزراء متحرک اور فعال ہیں،ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ، جام دھاریجو، محمد علی ملکانی، ریاض شاہ سمیت صوبائی اسمبلی کے نمائندے بھی اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔

    غزہ کی شہید بچی پرمبنی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

  • کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

    کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

    کراچی میں منگھو پیر روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے رہائشی سوسائٹی کی کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ روز منگھوپیر تھانے سے تقریباً 2 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوسائٹی کی کیش وین نجی بینک کے سامنے رکی تو رائیڈر 22 لاکھ سے زائد رقم کا تھیلا لے کر بینک چلا گیا۔ اس دوران جب کیش وین واپس جانے لگی تو 5 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا۔

    ملزمان رقم سے بھرا تھیلا چھین کر 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق لوٹی گئی رقم 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد تھی۔ ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور گولیاں بھی ساتھ لے گئے۔

  • ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے  میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

    ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم بلدیاتی حکومت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس فیصلے کی وجہ ’خراب کارکردگی‘، وعدے پورے نہ کرنا اور انتظامی معاملات سے مسلم لیگ (ن) کو الگ رکھنا قرار دی گئی۔سٹی کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے کہا کہ میئر کے انتخاب سے قبل کیے گئے وعدوں کی مکمل خلاف ورزی کی گئی، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے باوجود کراچی کے فیصلوں میں ن لیگ کو نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں اتحادی ہونے کے باوجود کراچی میں صورتحال ایک نکتہ عروج پر پہنچ گئی ہے، مقامی سطح پر ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو۔ فیروز خان نے مزید بتایا کہ اپوزیشن بنچز پر جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نورِ حق میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین سے ملاقات کی اور مختلف آپشنز پر بات کی، جن میں میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل ہے۔اگرچہ جماعت اسلامی کے پاس 130 نشستیں ہیں اور ن لیگ کے ساتھ ممکنہ اتحاد سامنے آیا ہے، لیکن میئر مرتضیٰ وہاب کو اپنی جماعت کے 155 اراکین، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر کی حمایت حاصل ہے، اس لیے ان کا عہدہ فی الحال محفوظ دکھائی دیتا ہے۔

    فیروز خان نے میئر اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو شہر کے مسائل حل کرنے میں ’انتہائی ناکام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کچرے کے ڈھیروں تلے دب چکا ہے اور عوام کو ناقابل قبول حالات میں جینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف فوٹو سیشنز اور بیانات تک محدود رہ کر وعدے توڑ دیے، جبکہ ن لیگ کو امید تھی کہ اتحاد شہر کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

    جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    قصور: بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کے درمیان، 1975 کی بھٹو روایت تازہ

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دارالعلوم مجددیہ کے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی

    صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ ہیں،مفتی محمد جان نعیمی کی جانب سے ملیر میں منعقدہ جلوس کی وزیراعلیٰ سندھ نے قیادت کی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 12 ربیع الاول، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے،عید میلادالنبی ﷺ پر سندھ سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے،عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے آج ملیر میں جلوس میں شرکت کی ہے،حضور ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،ہم پر لازم ہے کہ رب کی مخلوق کی خدمت کریں اور حضور ﷺ کے اصولوں پر عمل کریں،سندھ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دیتا ہوں،میری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے اور وطن دشمن نست و نابود ہوجائیں