Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا

    کراچی پولیس نے برطانوی پولیس افسر کا گم سامان برآمد کر کےحوالے کر دیا

    کراچی پولیس نے ایئرپورٹ پر برطانیہ کے ایک پولیس افسر کا قیمتی سامان گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی برآمد کرکے ان کے حوالے کر دیا۔

    ایس ایچ او ایئرپورٹ تھانہ کلیم خان موسیٰ کے مطابق برطانوی ڈیٹیکٹو ڈنکن ویر وے اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے اور ایئرپورٹ پر موجود ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں اپنا کوٹ گم کر بیٹھے، جس میں بٹوہ اور چابیاں موجود تھیں۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری سرچ آپریشن کیا اور سامان برآمد کر کے ڈنکن ویر وے کے حوالے کر دیا۔

    کراچی پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں ڈنکن ویر وے نے پولیس کی تیز کارروائی اور بہترین رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے کراچی پولیس نے میرا سامان نہایت تیزی سے ڈھونڈ نکالا، میں ان سب کا بے حد شکر گزار ہوں۔

    راولپنڈی میں آپریشن، انتہائی مطلوب افغان ڈکیت سمیت 3 ملزمان ہلاک

    جاسوس کی گرفتاری پر بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کی تصویر دیکھا دی

    بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا

  • چینی سرمایہ کاروں کی سندھ حکومت کو  سرمایہ کاری کی پیش کش

    چینی سرمایہ کاروں کی سندھ حکومت کو سرمایہ کاری کی پیش کش

    چین کے سرمایہ کاروں نے حکومت سندھ کے ساتھ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

    صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں چینی وفد نے کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک پر دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے تحت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ سندھ نے ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے ہیں۔

    ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ سرمایہ کاری کے لیے ایک زرخیز خطہ ہے اور ہر سرمایہ کار کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کراچی تا روہڑی ٹرین منصوبے میں تعاون کی پیش کش کے ساتھ دیگر سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری کی ترغیب بھی دی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کا فیصلہ

    آئی ایم ایف نے علاقائی کشیدگی کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

  • کراچی ایئرپورٹ ،برطانوی پولیس افسر کا گمشدہ سامان واپس کر دیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ ،برطانوی پولیس افسر کا گمشدہ سامان واپس کر دیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے برطانیہ سے آئے ایک پولیس افسر کی گمشدہ جیکٹ اور قیمتی سامان برآمد کر کے اسے بحفاظت واپس کر دیا۔

    ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس افسر ڈنکن وروی (Duncan Worvey) اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ 5 اکتوبر کو قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔ وہ اپنی سالانہ تعطیلات کے دوران اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا میں پہنچ کر گاڑی میں سوار ہو کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جیکٹ پارکنگ ایریا میں سامان کی ٹرالی پر بھول آئے ہیں۔جیکٹ میں ان کی گاڑی کی چابیاں، برطانوی کرنسی (پاؤنڈز)، یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ، بینک کارڈز، اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ گمشدگی کا احساس ہونے پر انہوں نے فوری طور پر ایئرپورٹ پولیس سے رابطہ کیا۔

    ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا اور اطراف میں تلاش شروع کی۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد پولیس کو وہ جیکٹ اور تمام اشیاء جوں کی توں حالت میں مل گئیں۔بعد ازاں پولیس نے سامان کو مکمل تصدیق کے بعد برطانوی افسر ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا۔

    برطانوی پولیس افسر نے ایئرپورٹ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، تیزی اور ایمانداری کی دِل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "کراچی پولیس نے اپنی دیانتداری سے میرا دل جیت لیا ہے، میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔”

  • شرجیل میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے وفد  کی ملاقات

    شرجیل میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے وفد کی ملاقات

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی بھی اجلاس میں شریک تھے،وفد نے اپنی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہناتھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ عوام کے لیے جدید، ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے ، الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی،حکومت سندھ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق نجی شعبے کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ یہ صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولے گی، سندھ حکومت پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور الیکٹرک وہیکلز اس سمت ایک اہم قدم ہیں،

  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس، متعدد اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس، متعدد اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بینیولنٹ فنڈ نوٹیفکیشن معطل کرنے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے سرنڈر کی پالیسی، گندم اجراء پالیسی 2025–26 اور آئل کمپنیوں سے انفرااسٹرکچر سیس کی وصولی سمیت کئی فیصلے کیے گئے۔

    بینیولنٹ فنڈ کے تحت کابینہ نے سرکاری ملازمین کے مطالبات پر محکمہ خزانہ کے پنشن اصلاحات سے متعلق نوٹیفکیشنز معطل کر دیے اور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔کچے کا امن منصوبہ: ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کی گئی، جس کے تحت غیر مسلح ہونا، خاندانوں کا تحفظ، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے میں اسکول، اسپتال اور ترقیاتی منصوبے بھی بحال ہوں گے۔

    گندم پالیسی کے تحت 1.265 ملین میٹرک ٹن گندم فلور ملز اور چکیوں کو فی 100 کلو بوری 9500 روپے میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آٹے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔انفرااسٹرکچر سیس کے تحت آئل کمپنیوں پر 102 ارب روپے کے واجبات کی وصولی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    دیگر فیصلے:

    78 ایل بی او ڈی ملازمین مستقل۔صوبے بھر میں ٹائر پیرو لائسز پلانٹس پر پابندی۔پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات۔وفات سرٹیفکیٹ فیس ختم۔وراثتی سرٹیفکیٹس میں ترامیم۔آغوش اسپیشل چلڈرن اسکول کا کنٹرول ڈی ای پی ڈی کے سپرد۔این ای ڈی یونیورسٹی میں ریسرچ کمرشلائزیشن کمپنی قائم۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدامات شفافیت، معاشی استحکام اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ہیں۔

  • کراچی میں ستمبر کے دوران جرائم کی صورتحال، سی پی ایل سی رپورٹ جاری

    کراچی میں ستمبر کے دوران جرائم کی صورتحال، سی پی ایل سی رپورٹ جاری

    سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ستمبر 2025ء کے دوران کراچی شہر میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز کی بڑی تعداد چھیننے اور چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مسلح اور غیر مسلح ملزمان نے مختلف علاقوں سے 27 گاڑیاں چھینیں جبکہ 172 گاڑیاں چوری کی گئیں۔ اسی عرصے میں 517 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 3 ہزار 181 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔اعداد و شمار کے مطابق شہریوں سے ایک ماہ کے دوران 1 ہزار 542 موبائل فون چھینے گئے، جبکہ بھتے کی 3 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 51 شہری قتل ہوئے، جس سے کراچی میں جرائم کی سنگینی ایک بار پھر اجاگر ہو گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ، بابر سلیم سواتی کا انکار

    بھارت،مغربی بنگال میں مودی پارٹی پر عوام کا حملہ، رکن پارلیمنٹ زخمی

    حماس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں سخت شرائط

    عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی ترجمان کے ساتھ اسپیس، سنگین خدشات

  • پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں،سعید غنی

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری پر سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور بتائیں کے بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی،کیا وجہ ہےکہ ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے، وفاقی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہے، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے،کل عظمیٰ بخاری نے کہا بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ تھے تو وہ سازشیں کررہے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت شہبازشریف کریں اور بتائیں اگر بلاول نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو کیاسازش کی، شہبازشریف تو بلاول کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ کتنے کامیاب وزیر خارجہ ہیں، کیا وزیراعظم پنجاب کی حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی تعریف کریں گے؟ پاکستان جب تنہائی کا شکار تھا تو بلاول نے آئیسولیشن سے نکالا تھا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، جب نہریں بنانے کی بات ہو رہی تھی تب بھی پنجاب میں پانی کی کمی تھی، ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھاکہ پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی ہے، اگر آپ نئی نہریں بنائیں گے توپنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا، انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اور سندھ کی اکثریت پیپلزپارٹی سے مطمئن ہے، پیپلزپارٹی کےکامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں۔

  • کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی، مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک

    کراچی میں ایس آئی یو کے مبینہ مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم احتشام الدین ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایس پی امجدشیخ کے مطابق سرجانی جیلانی گوٹھ میں ایس آئی یو کے مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا ملزم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکارمحفوظ رہےاور بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگے ، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف بھتہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔

    دوسری جانب میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد گلزار ، وحید اور فہیم نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

  • پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے،شرجیل میمن

    پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے،شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، پنجاب حکومت تنقید پیپلز پارٹی پر کر رہی ہے، اصل ٹارگٹ وفاقی حکومت ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، نفرت پھیلانے کے بجائے متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں، جنوبی پنجاب میں لوگ مدد کے لیے رو رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فوری ریلیف دیا جائے، عالمی برادری سے اپیل کی جائے، کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ کام کیا جارہا ہے، ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں آپ کی انگلیاں توڑ دیں گے، ڈرنے والے نہیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی معاہدے کر کے بھاگی نہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں، میرا پانی میری مرضی جیسی باتیں کوئی آئین کو ماننے والا نہیں کرسکتا، میں بھی سو چیزوں پر کہہ سکتا ہوں میرے وسائل میری مرضی لیکن میں نہیں کہوں گا۔ میری بجلی میری گیس میرا کوئلہ میری مرضی کہہ سکتا ہوں لیکن نہیں کہوں گا، نفرت انگیز بیانات کو پروموٹ نہ کریں۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ سے لڑنا نہیں چاہتے، آپ زبردستی ہمیں میدان میں نہ اتاریں، پنجاب حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، سیز فائر کس بات کا ؟ پنجاب کے عوام ہمارے اپنے ہیں،اگر پنجاب کے عوام پریشان ہوں گے تو ہم بات کریں گے، پنجاب کے عوام کی مدد کیلئے وفاق سے دس بار اپیل کرنا پڑی تو کریں گے۔

  • تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی

    تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی

    تھرپار کے سرحدی علاقے سنورانی میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانی مویشیوں کو نشانہ بنا ڈالا، واقعے میں کئی بکریاں ہلاک اور زخمی ہو گئیں۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام تحصیل ڈاہلی کے گاؤں سنورانی میں پیش آیا۔ عام طور پر سرحد پار کرنے کی صورت میں بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے لیکن اس بار بھارتی فوج نے ظلم روا رکھا۔متاثرہ مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا جبکہ 15 کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ ان کے مطابق زخمی بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، سعودی معاہدے پر گفتگو

    سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان