Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہاکی اولمپئن کینسر میں‌ مبتلا ، سندھ حکومت نے ہاتھ پکڑ لیا

    ہاکی اولمپئن کینسر میں‌ مبتلا ، سندھ حکومت نے ہاتھ پکڑ لیا

    ہاکی اولمپئن کینسر میں‌ مبتلا ، سندھ حکومت نے ہاتھ پکڑ لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے ہیرو اور ہاکی اولمپئن نوید عالم اس وقت کیسنسر میں مبتلا ہیں اور اچھی خبر ہے کہ سندھ حکومت نے ان کے علاج معالجے کا ذمہ اٹھا لیا ہے. ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت فیض منگی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

    فیض منگی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نوید عالم کا علاج کرایا جا رہا ہے۔اس بارے میں‌کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکٹریٹری نے سندھ حکومت کے خط موصول ہونے سے آگاہ کر دیا ہے. حیدر حسین کے مطابق نوید عالم کے شوکت خانم اسپتال میں داخلے سے متعلق فیملی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے

    تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے

    جمعرات کو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) کی ممتحن ٹیموں کے ذریعہ امتحانات میں چیٹنگ کے دوران تقریبا تئیس طلباء پکڑے گئے.

    اطلاعات کے مطابق ، ایس ایس سی پارٹ I کے امتحانات کے پہلے دن ، ریاضی کے ایگزام پیپر کو بظاہر سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا تھا اور بعد میں واٹس ایپ گروپس پر وسیع پیمانے پر پھیلا یا گیا تھا.

    اطلاعات کے مطابق ، سائنس گروپ کے طلباء صبح کی شفٹ میں ریاضی کا پیپر دے رہے تھے۔جیسے ہی امتحان شروع ہوا سوالیہ کاغذ کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا۔. تاہم بورڈ کے عہدیداروں نے ایسی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

    دوپہر کی شفٹ میں ، جنرل گروپ کے ریگولر اور نجی طلباء اپنے سوکس ، نیچرل سایئنس، اور حفظان صحت ، تاریخ ، خوراک اور تغذیہ اور کمپیوٹر اسٹڈیز کے پرچے دینے ایگزام سینٹر پہنچے۔. تاہم ،پیپر لیک ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ، تمام پیپرز وقت پر شروع اور اختتام پذیر ہوئے۔ بی ایس ای کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے مختلف امتحانات مراکز کو متحرک کیا اور امتحانات کے نفاذ اور انتظام کوتسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیٹنگ کے کلچر ختم کرنا ہوگا۔

    مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے امتحانات مراکز کے سی سی ٹی وی کیمرا مانیٹرنگ روم کا بھی جائزہ لیا اور وہاں کی جانے والی تیاریوں کی تعریف کی۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹس ، طلباء اور عملے کے ممبروں کو ہدایت کی کہ وہ COVID-19 معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں ساتھ ہی انہوں نے ماسک پہننے پر زور دیا۔

    تاہم ، بی ایس ای کے نے تصدیق کی کہ مختلف امتحانات مراکز کے دوروں کے دوران ، ٹیموں نے 23 طلباء کو غلط طریقوں کے استعمال اور امتحانات میں دھوکہ دہی کا مظاہرہ کرتے ہوے پکڑا۔ بورڈ نے طلباء کو معطل کردیا اور جب تک بی ایس ای کے ان کے معاملات کا فیصلہ نہیں کرتی ہے ان طلبا کے نتائج کو روکا جائے گا

  • کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، ہولڈنگ اور سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

    کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی، ہولڈنگ اور سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

    شہر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ہولڈنگ بورڈ،اسٹیمر،سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع سینٹرل میں تمام ہولڈنگ بورڈ، اسٹیمر ، سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    ضلع سینٹرل ڈی ایم سی ایڈورٹائزنگ شعبےنےتمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے ، تاہم ابھی تک سائن بورڈ اسٹیمراورہولڈنگ بورڈ ہٹائے نہیں گئے۔

    خلاف ورزی کرنے پر ڈی ایم سی کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے لیکن ضلع ایسٹ،ضلع ویسٹ اور ضلع ساوتھ میں سائن بورڈ ہٹائے نہ جاسکے۔

    سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے باوجود عمل درآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، شہر میں بارشوں سے قبل ہی تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 15 جولائی سے بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہلے اسپیل کا دورانیہ 15 سے 17 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور اس اسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

  • خاتون پاکستان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54ویں برسی آج مناہی جارہی ہے

    خاتون پاکستان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54ویں برسی آج مناہی جارہی ہے

    کراچی :خاتون پاکستان اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 54ویں برسی آج مناہی جارہی ہے، پاکستان کی آزادی میں ان کے چھوڑے گئے نقوش آج بھی تازہ ہیں۔

    مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں لازوال کردار نبھایااورمسلم خواتین میں آزادی کا جذبہ جگایا،مادر ملت،خاتون پاکستان محترمہ فاطمہ جناح نے ہر قدم پر اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ نبھایا،اس عظیم ہستی کو ہم سے بچھڑے 54برس بیت گئے مگر پاکستان کی آزادی میں ان کے چھوڑے گئے نقوش آج بھی تازہ ہیں۔

    فاطمہ جناح بانئی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سب سے چھوٹی بہن ، 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کی اور ممبئی میں پریکٹس شروع کی، 1929 میں بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہو گئیں۔

    فاطمہ جناح نے بھائی کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا، بانئی پاکستان نے ان کی خدمات کا اعتراف ان الفاظ میں کیا "فاطمہ میرے لیے روشنی اور امید کی کرن کی طرح ہے”۔

    قیام پاکستان کے بعد فاطمہ جناح نے مہاجرین کی آبادکاری کا مشن سنبھالا اور ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی ،خواتین کو متحرک کرنے کیلئے پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جس نے بعد میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی شکل اختیار کی۔

    1965 میں پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے فاطمہ جناح کو جنرل ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار نامزد کیا، ڈھاکہ میں ان کے انتخابی جلسے میں ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوئے۔

    فاطمہ جناح نے ایوب خان کو ڈکٹیٹر قرار دیا ، بالواسطہ صدارتی انتخاب کے متنازعہ نتائج میں انہیں کامیابی حاصل نہ ہو سکی، 9 جولائی کو ہارٹ اٹیک سے فاطمہ جناح کی موت آج بھی ایک معمہ ہے ،پاکستان کے عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے ۔

  • پی پی کشمیر کی سب سے بڑی سوداگر جماعت ہے

    پی پی کشمیر کی سب سے بڑی سوداگر جماعت ہے

    بلاول زرداری کے خطاب پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا سندھ کے نالائق بچے کشمیر میں چھٹیاں منانے پہنچے ہوئے ہیں،میرے نانا میری والدہ، بلاول زرداری اپنےابو کا نام نہیں لیتے،کشمیر کی عوام باشعور ہے کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے،بلاول بتائیں کہ راجیو گاندھی کے دوران اقتدار کشمیر کے بینر کس نے اتروائے،بلاول کے والد نے پیسے لیکر ملک پر ڈرون حملے کروائے،

    بلاول کے چاچو وزراء اعظم ہار چور اور راجہ رینٹل مشہور ہوئے،وہ بلاول کشمیر کی آزادی کے بھاشن دے رہے ہیں، پی پی کشمیر کی سب سے بڑی سوداگر جماعت ہے،سندھ کی زمینیں بیچنے کے بعد فرزند زرداری کی نظریں کشمیر کی سرزمین پر ہیں،

    بلاول کے والد نے کشمیریوں کا سودا کرکے باہر جائیدادیں بنائی، عمران خان دنیا بھر میں کشمیر کے سفیر ہیں،عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔
    عمران خان کی قیادت میں ہی کشمیر آزادی سے ہمکنار ہوگا۔

  • ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

    ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سمیت پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے20ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 2 سال سے فنڈز کی کمی کے باعث اضافے کا اطلاق نہیں ہوسکا تھا، تنخواہوں میں اضافے سے ملازمین کے مالی معاملات بہتر ہوں گے۔

    لیئق احمد نے مزید کہا کہ فنڈز ملتے ہی تنخواہیں 20فیصد اضافے کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

    سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری

    خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بجٹ منظور ہوا جس میں سرکاری ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مستفید ہوں گے۔

  • سندھ حکومت نے اگر یہ کام کیا تو مخالفت کروں گا، گورنر سندھ کا اعلان

    سندھ حکومت نے اگر یہ کام کیا تو مخالفت کروں گا، گورنر سندھ کا اعلان

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پورے پاکستان کوفراہم کیاجائے گا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ بہترین سہولت ہے اچھے لائحہ عمل کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، سندھ کے شہریوں کی امید عمران خان ہے اصل تبدیلی عمران خان کی وژن سے ہی آئے گی،ارباب رحیم اور دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند ہے،مرتضیٰ وہاب کو کراچی ایڈ منسٹریٹ مقرر کرنے کی مخالفت کریں گے کراچی میں ہر فیصلہ اتفاق رائے سے ہوتا ہے ،شہر کسی کی جاگیر نہیں،طے ہوا تھا کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر سیاسی ہوگا،ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تقرری پر تمام اسٹیک ہولڈرز کوا عتماد میں لیناہوگا،کراچی کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑےگا وزیراعظم نے اس میٹنگ کی صدارت کی، اسد عمر، عسکری قیادت بھی تھی، طے ہوا تھا کراچی کا ایڈمنسٹریٹر غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہوگا، سندھ حکومت کی غیرسنجیدگی پرعوام کوصحت کارڈنہیں مل سکےگا،سندھ کے عوام کو سہولت بھی ملے گی اور زندگی بھی آسان ہوگی لوگوں کی آمدنی کم اور صحت اخراجات زیادہ ہیں،

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • پولیس نے مفتی تقی عثمانی پرمبینہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا،اقدام قتل کی دفعات درج

    پولیس نے مفتی تقی عثمانی پرمبینہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا،اقدام قتل کی دفعات درج

    پولیس نے مفتی تقی عثمانی پرمبینہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمےمیں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم عاصم لئیق کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ عوامی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے ، ملزم کوعدالت میں پیش کرکےریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تھا اور تفتیش کے دوران مشتبہ شخص اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

    ملزم نے بیان مین کہا بیوی ناراض ہوکر چلی گئی تھی،گھریلو پریشانی کا شکار تھا،مفتی صاحب سےدعا کراناچاہتا تھا جبکہ مفتی تقی عثمانی نے بتایا فجرکے بعد ایک شخص نے علیحدگی میں بات کرنا چاہی اور قریب جانے پرچاقو نکال لیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم 2 سال سے مختلف نوعیت کے ذہنی امراض کا شکار ہے، ملزم گلشن اقبال کے ذہنی امراض کے کلینک سے علاج کر رہا ہے، اور اس نے رابعہ سٹی میں اسٹیٹ ایجنسی بھی کھول رکھی ہے۔

    تفتیشی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی حکام نے زیر حراست ملزم سے سوالات اور پوچھ گچھ مفتی تقی عثمانی و دیگر علما کی موجودگی میں کی، ابتدائی طور پر ملزم ذہنی امراض کا شکار نظر آتا ہے، اور دہشت گرد کارروائی کے امکانات بظاہر نظر نہیں آ رہے۔

  • ہمارے لیے الگ ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا جائے.خواجہ سرا

    ہمارے لیے الگ ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا جائے.خواجہ سرا

    کراچی کے خواجہ سراؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کے لیے کورونا ویکسین سینٹرز میں الگ کاؤنٹر قائم کرے یا کوئی سرکاری اسپتال مختص کردے کیونکہ ویکسین سینٹر میں الگ ڈیسک یا کاؤنٹر نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مسائل کا سامنا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کی رہنما بندیا رانا نے کہا ہے کہ مجھے بہت سے خواجہ سراؤں نے بتایا ہے کہ ویکسین سینٹر میں الگ ڈیسک یا کاؤنٹر نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مسائل کا سامنا ہے، مرد ہو ں یا عورت کوئی ان اپنی لائن میں انھیں لگنے نہیں دیتا، اگر کوئی لائن میں کھڑا ہو تو اس کو لوگ حقارت سے دیکھتے ہیں، اس لیے بہتر ہے حکومت خواجہ سراؤں کے لیے ویکسین سینٹرز میں الگ کاؤنٹر قائم کرے یا کوئی سرکاری اسپتال مختص کردے۔

    موسیٰ کالونی کے علاقے میں رہائش پذیر 34سالہ خواجہ سرا شنو نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد کوروناویکسین نہیں لگوارہی ہے کیونکہ ان ڈر ہے کہ اس ویکسین سے ان کوطبی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،غلط افواہیں اور آگہی نہ ہونے کی وجہ سے خواجہ سرا ویکسین لگوانے سے گریز کررہے ہیں۔

    مجاہد کالونی میں رہائش پذیر خواجہ سرا 27سالہ ستارہ نے بتایا کہ کورونا پاپندیوں میں نرمی کے باوجود ہمارے معاشی حالات بہتر نہیں ہوئے، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات منعقد ہورہی ہیں تاہم لوگ اب بھی ہمیں اپنے خوشی کے پروگرامز میں مدعو نہیں کرتے،ستارہ کا آبائی تعلق ملتان سے ہے اور اس کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اوقات میں ہم اپنے گھروں سے نکلتے ہیں، بھیک مانگ کراپنا پیٹ بھرتے ہیں، معاشرے میں خراب کردار موجود ہیں جو ہمیں تنگ کرتے ہیں آوازیں لگاتے ہیں لیکن ہم ان کے کسی باتوںکا جواب نہیں دیتے۔

    ایک خواجہ سرا شہناز کا کہپنا تھا کہ اس نے ضلع وسطی کے ایک کورونا سینٹر سے ویکسین لگوائی، انھوں نے بتایا کہ وہ ویکسین لگوانے کیلیے وہ مردانہ شلوار قمیض پہن کر بغیر میک اپ کے گئی تھیں، شہناز کا کہنا تھا کہ اب جن خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ پر جنس X لکھا ہوا ہے وہ کون سی لائن میں لگ کر ویکیسن لگوائیں؟۔

  • پاکستان کا وہ صوبہ جس میں کم عمر ملزمان کی تعداد بڑھنے لگی

    پاکستان کا وہ صوبہ جس میں کم عمر ملزمان کی تعداد بڑھنے لگی

    جیونائل جسٹس سسٹم کےباوجود سندھ میں کم عمر ملزمان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اس سلسلے میں سندھ کے جیلوں کی رپورٹ شائع کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سندھ کی جیلوں میں دو سو سے زائد نو عمر ملزمان ہیں، جن میں سے 126 کراچی، 22 حیدر آباد، سکھر 18 اور لاڑکانہ جیل میں 5 نو عمر ملزمان موجود ہیں۔

    جیل رپورٹ کے مطابق انڈر ٹرائل ماؤں کے ہمراہ جیل کاٹنےوالے بچوں کی تعداد چھبیس ہے، ان میں سے کراچی میں 17،حیدرآباد 2، سکھرجیل میں 5بچے ماؤں کے ساتھ موجود ہیں، اس کے علاوہ سکھر جیل میں اٹھارہ اور لاڑکانہ جیل میں پانچ نوعمر قانونی امداد کےمنتظرہیں۔

    طاہر اقبال ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کم عمر ملزمان کی گرفتاری کےبعد فوری ایف آئی آر سےگریز کرے۔

    ایس ایس پی شاہ جہان خان نے بتایا کہ سندھ پولیس کے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر معاون ثابت ہورہے ہیں، جس میں بچوں کےخلاف مقدمےکےاندراج سےقبل جرم کی نوعیت کودیکھاجاتا ہے، معمولی نوعیت کےکیسز پر ایف آئی آردرج نہیں کرتے، بچوں کی لڑائی کےکیسزمیں کوشش ہوتی ہےفریقین صلح کرسکیں۔

    جووینائل جسٹس ایکٹ کیا ہے؟

    سال دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان میں اٹھارہ سال سے کم عمر مجرم بچوں سے متعلق جووینائل جسٹس ایکٹ دو ہزار اٹھارہ نافذ کیا گیا، جس کے تحت دس سال سے کم عمر کا بچہ کوئی بھی جرم کرے تو وہ جرم تصور نہیں ہو گا اور دس سے اٹھارہ سال کی عمر کے بچوں کے جرائم کا فیصلہ اس نئے قانون کے تحت کیا جائے گا۔

    اس قانون کے تحت بچوں کے جرائم کے تین درجے بنائے گئے، چھوٹے جرائم انہیں کہا گیا جن کی سزا تین سال سے کم ہے، بڑے جرائم وہ ہیں جن کی سزا سات سال ہے اور سنگین جرائم انہیں قرار دیا گیا جن کی سزا سات سال سے زیادہ ہے۔