Baaghi TV

Category: کراچی

  • سنئیر وکیل کو پالتو کتے کے کاٹنے کا کیس ، فریقین میں صلح ہو گئی

    سنئیر وکیل کو پالتو کتے کے کاٹنے کا کیس ، فریقین میں صلح ہو گئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سنئیر وکیل کو پالتو کتے کے کاٹنے کا کیس ، زخمی ہونے والے وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا –

    باغی ٹی وی : صلح نامہ کے مطابق کتوں کا مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے ہمایوں خان کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے-

    اگر کوئی کتا رکھیں گے تو اس کو کلفٹن کنٹوئمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گے اگر کتوں کو باہر لے کر جائیں گے تو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظامی کے ساتھ لے کر جائیں گے –

    جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے،کتوں کا ملک عائشہ چندریگر فاوئنڈیشن اور اے سی ایف اینمیل کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے-

  • کرونا کے بڑھتے کیسز،اندورن ملک سے سندھ آنے والے مسافروں پر کڑی شرائط عائد کردی

    کرونا کے بڑھتے کیسز،اندورن ملک سے سندھ آنے والے مسافروں پر کڑی شرائط عائد کردی

    صوبائی حکومت نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اندورن ملک سے سندھ آنے والے مسافروں پر کڑی شرائط عائد کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سے سندھ آنے والے مسافروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران سفر اپنے کرونا سرٹیفیکٹ ساتھ رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر کرونا ویکسی نیشن کےساتھ ہی سفر کرسکتےہیں۔

    اویس قادرشاہ نے ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کو بھی کرونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سےدرخواست کی ہے کہ فوری طور پر کرونا ویکسین کرائیں،اس سلسلے میں سندھ کے تمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریزکو احکامات جاری کردیئےگئے۔

    وزیرٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بس مالکان کرونا سرٹیفکیٹ کےبغیر مسافروں کی ٹکٹس بک نہ کریں، اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کےتعاون سےہی ہم کرونا کی وبا کےپھیلاؤ کو روک سکتےہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ آج کرونا وائرس کے باعث مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 920 نئے کیسز سامنے آئے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5566 ہوگئی ہے، اس وقت 22359 مریض زیرعلاج ہیں اور 21590 مریض گھروں اور 65 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں 704مریض زیرعلاج ہیں اور کرونا سے متاثرہ 648 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.اس وقت کورونا کے 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کا گورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں نئے فائر اسٹیشن کا افتتاح

    گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کا گورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں نئے فائر اسٹیشن کا افتتاح

    گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کا گورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں نئے فائر اسٹیشن کا افتتاح

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں جدید فائر ٹینڈرز کی شدت سے ضرورت تھی ۔ عمران خان کی حکومت نے اس کو سچ کر دکھایا۔اب یہ کے ایم سی کی ذمہ داری ہے کے ان کو فنکشنل بنانے کے لئیے تجربہ کار ڈرائیور اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت پورے پاکستان میں یکساں ہونی چاہئیے۔کراچی واٹر بورڈ کی کارکردگی ایک غمگین فلم کی مانند ہے۔

    مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی استحکام اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔صنعتوں کو ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔کے الیکٹرک صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔

    صنعتوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو مطلوبہ انفرااسٹرکچر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان صنعتی فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں۔
    ملکی معیشت کے لیے کراچی کی تعمیر و ترقی اور انفرااسٹرکچر میں اصلاحات اور اس سے منسلک مسائل کا وزیر اعظم مکمل ادراک رکھتے ہیں۔
    صنعتی شہروں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے کی کوششیں میں حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی میگا منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کورنگی صنعتی علاقے میں شجر کاری مہم میں مشترکہ کام کریں گےاور اس علاقے کو خوبصورت اور سر سبز بنائیں گے۔حکومت کی جانب سے صنعتوں کی بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔جس طرح اس مسئلے کو افہام تفہیم سے سلجھایا گیا اور بروقت غلط فہمیاں دور کردی گئیں، اس کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    ایس ایم منیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاوفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں انتہائی بہترین بجٹ پیش کیا۔صنعتی ایسوسی ایشز کو فائر ٹینڈرز کی فراہمی بہت اچھا فیصلہ ہے۔کووڈ میں وفاقی حکومت کی پالیسی بے مثال رہی ہے۔ پاکستان آرمی کی لازاوال قربانیاں ہے۔ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے کہا ملک کی تعمیر اور ترقی میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

    آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

    انسپیکٹر جنرل(آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے بھر میں کام کرے گا۔

    مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں، سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا ہونا چاہیے، شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو ہر کوئی دیکھ سکے گا.

    سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی، سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا، کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے، پتہ ہونا چاہیے، کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی، پہلے تفتیشی افسر کو پتہ ہوتا تو دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا تھا، کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی، ایچ آرایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے، اپڈیٹ نہ ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا۔

    اس حوالے سے مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس ویلفیئر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں، اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاخوار نہیں ہوں گے، جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی۔

    انسپیکٹر جنرل سندھ نے مزید کہا کہ ایک ایپلی کشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی، سندھ پولیس مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

  • سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق، نویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق، نویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    اندرون سندھ میں آج بھی نویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور طلبا موبائل فون کے ذریعے کھلےعام چھپائی کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور بورڈزکے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے، سکھر میں آج بھی نقل مافیا بورڈ انتظامیہ سے آگے رہی۔

    نویں جماعت کا دوسرا پرچہ ٹائم سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا اور نقل روکنے کے لئے بنائی گئی کمیٹیاں ناکام ہوگئیں جبکہ امتحانی مراکزکے اندر واٹس ایپ کااستعمال نہ رک سکا۔

    لاڑکانہ میں بھی امتحانی قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں، پیپر واٹس اپ پر آؤٹ ہوا اور طلبا موبائل فون کے زریعے کھلےعام چھپائی کرتے رہے۔

    اسی طرح نوشہر وفیروز اور شکارپور میں بھی پیپر کے دوران ماحول مختلف نہ تھا، دوسرا پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا، نقل بھی ہوتی رہی اور انتظامیہ بے بسی کی تصویربنی رہی۔

  • ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شرکت کریں گے-

    دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی-

    آج سے مسجد الحرم منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے پر پابندی عائد

    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا حرمین انتظامیہ

  • مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص ذہنی مریض نکالا

    مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص ذہنی مریض نکالا

    مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص ذہنی مریض نکالا

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار مفتی تقی عثمانی پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کے گھر تک پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تفتیش کے دوران مشتبہ شخص اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم 2 سال سے مختلف نوعیت کے ذہنی امراض کا شکار ہے، ملزم گلشن اقبال کے ذہنی امراض کے کلینک سے علاج کر رہا ہے، اور اس نے رابعہ سٹی میں اسٹیٹ ایجنسی بھی کھول رکھی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کی 2 بیویاں اور ایک بیٹی ہے، دونوں بیویاں ملزم سے ناراض ہیں۔
    ملزم سے برآمد ہونے والے چاقو کا ماہرین سے معائنہ کرایا جائے گا، تاکہ چاقو پر زہر یا کسی اور مادے کی موجودگی سے متعلق معلوم ہو سکے، مزید قانونی کارروائی کا تعین ماہرین کی اس رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

    تفتیشی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی حکام نے زیر حراست ملزم سے سوالات اور پوچھ گچھ مفتی تقی عثمانی و دیگرعلما کی موجودگی میں کی، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم ذہنی امراض کا شکار نظر آتا ہے، اور دہشت گرد کارروائی کے امکانات بظاہر نظر نہیں آ رہے۔

  • سندھ میں کورونا ویکسینیشن مہم ، کراچی بازی لے گیا

    سندھ میں کورونا ویکسینیشن مہم ، کراچی بازی لے گیا

    سندھ میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں کراچی بازی لے گیا ، کراچی ڈویژن کی 18.74 فیصد آبادی کو ایک ڈوز لگ چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے چھ ڈویژنز میں کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے.

    اب تک سندھ بھر میں 1.9 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 645000 افراد کو ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں سندھ میں 97000 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ، سندھ کی کورونا ویکسی نیشن مہم میں کراچی ڈویژن پہلے نمبر ہے.

    کراچی ڈویژن کی 18.74 فیصد آبادی کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جبکہ کراچی میں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 10.2 ملین ہے۔.

    ذرائع نے بتایا میرپورخاص ڈویژن کی 8.69 فیصد آبادی ، حیدرآباد کی 7.8 فیصد آبادی ، شہید بینظیر آباد ڈویژن کی 6.46 فیصد آبادی ، سکھر کی 5.75 فیصد آبادی اور لاڑکانہ کی 4.75 فیصد آبادی کو ویکسین کی 1 ڈوز لگ چکی ہے۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے جبکہ حکومت پاکستان مختلف کمپنیز کی کورونا ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

  • وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ خوش آئیند ہے

    وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ خوش آئیند ہے

    ‏وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ شاندار ہے، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

    پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار
    نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لئے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم پاکستان میں آٹو سیکٹر میں بہترین انداز میں کام کررہی ہے۔

    چھوٹی گاڑیوں پر ریلیف سے متوسط طبقہ کی مشکلات میں کمی آئے گی.وزیر اعظم کی ٹیم پر اعتماد ہے، رواں سال گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کا ہدف باآسانی مکمل ہوگا،

    وفاقی حکومت کا ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ شاندار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً پاکستان کے مفاد کی خبر نےمخالفیں کے دلوں پر چھریاں چلادی ہیں۔

    عمران خان کی گاڑیوں سے متعلق اسکیم سے عوام استفادہ حاصل کریں گے.

  • ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے

    ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے

    سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سمیت ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ملک مخالف، ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ پر غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے نے کہا کہ ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے جنسی غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا بھی حکم دیتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

    پی ٹی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ٹاک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا گیا ہے، غیر اخلاقی ویڈیو ہٹانے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں، پی ٹی اے جواب پر عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا تھا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔