Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی : میٹرک سائنس کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    کراچی : میٹرک سائنس کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

    کراچی میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے 9 بجے آؤٹ ہوا، جبکہ پرچہ شروع ہونے کا وقت 9 بج کر 30 منٹ تھا۔

    جبکہ کنٹرولرامتحانات کا کہنا ہے کہ ریاضی کاپرچہ سینٹرزپرجانےکےبعد آؤٹ ہوا،بورڈ سے پرچہ نکل جانےکے بعد سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے-

    خیال رہے کہ اس سے قبل امتحانات کے پہلے روز بھی شدید بندنظمی رکھنے میں آئی تھی اور بیشتر امتحانی مراکز پرچے کا وقت شروع ہوجانے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد تک بورڈ کی جانب سے پرچہ ملنے سے محروم رہے جبکہ کچھ علاقوں میں امتحانی پرچہ مقررہ وقت کے 4 منٹ بعد ہی فوٹو کاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا۔

  • ضلع کیماڑی پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی،منشیات ڈیلر گرفتار

    ضلع کیماڑی پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی،منشیات ڈیلر گرفتار

    ضلع کیماڑی پولیس کی لاشاری محلہ گولیمار میں کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی۔

    انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر عبیداللہ ولد محمد اشرف گرفتار۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے 22 عدد پیکٹ وزنی 12 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ایس ایچ او پاک کالونی انسپیکٹر فدا خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

    ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا اور شھر بھر میں منشیات فروشوں کو منشیات کی ترسیل میں ملوث ڈیلر ہے۔

    مورخہ 20 جون 2021 کو کیماڑی پولیس نے ملزم (عبیداللہ) کے لیے بلوچستان سے چرس لانے والے ایک مرد و دو خواتین کو 29 کلو چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔

    ملزم کے خلاف مقدمہ الزام 208/21 بجرم دفعہ 6/9c اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم اجلاس

    سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اہم اجلاس

    صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے )کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سلیم رضا کھڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ قانونی تعمیرات کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہے،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

    غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ماس کیمپین کی منصوبہ بندی کی جائے۔ سندھ حکومت بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

    پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے۔ ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، ان کو فعال کیا جائے۔ایس بی سی ایس کو افرادی قوت اور ضروری ایکوپمینٹ فراہم کیا جائے گا۔
    غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسر کی ذمّہ داری ہے۔ اگر رپورٹ نہیں کی گئی تو ، سمجھا جائے گا افسر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سائیڈ سے غیر قانونی تعمیرات کی کوئی سرپرستی نہیں۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ جو بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

    غیر قانونی پورشن بن جاتے ہیں، چھوٹے چھوٹے پلاٹون پر آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔آئے دن بلڈنگ گر جاتی ہیں ، جس سے نقصان ہوتا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بہتر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کےفیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

  • عید سے پہلے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

    عید سے پہلے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

    پاکستان میں تہواروں کے موقع پر منافع خور اپنی منافع خوری میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں، عید کے ایام قریب آتے ہی عیدی کمانے کی مد میں‌ معمول کے کرائیوں میں اضافہ کردیتے ہیں،عید الاضحی سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بلا اجازت اضافہ کر دیا گیا ہے.
    وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کےاحکامات پرزائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے.
    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جی، اورموٹروے پولیس کوخط لکھا گیا ہے، انٹرسٹی، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی جانچ پڑتال کے لئے نگراں کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نگراں کمیٹیوں کے ذریعےزائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر ہائی ویز، موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے.

  • مریم اور صفدر کو ملی بڑی خوشخبری

    مریم اور صفدر کو ملی بڑی خوشخبری

    مریم اور صفدر کو ملی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    کیپٹن (ر) صفدر اورمریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی گئی عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقات کا حکم دیا تھا مزار قائد منیجمنٹ بورڈ نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کی تھی .درخواست گزار نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا، کیپٹن (ر) صفدر اورساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے،

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    واضح رہے کہ مریم نواز کے کراچی کے دورے کے دوران کیپٹن ر صفدر نے مزار قائد پر نعرے لگائے تھے ،انہی دنوں حکومت مخالف تحریک چل رہی تھی اور کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا،جلسہ ختم ہونے کے بعد سندھ پولیس نے کراچی میں مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کر لیا تھا ،بعد ازاں عدالت نے انہیں اگلے روز ضمانت پر رہا کیا تھا

    جب مریم نوازنے فاتحہ کے لیے ہاتھ اٹھائے تو اس دوران کیپٹن (ر) صفدرنے فاتحہ خوانی نہیں بلکہ ان کو پابند کیا گیا تھا کہ جونہی مریم نوازفارغ ہوں توآپ نے زورزور سے "ووٹ کوعزت دو” کے نعرے لگانے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ بڑی عمرکے لوگوں کی طرف سے یہ آوازیں بھی سننے کوملیں کہ قبراورمزار کا احترام کریں یہ سیاست یہاں نہ کریں جس پرخاموشی کی بجائے کیپٹن صفدر نے مریم کی طرف منہ کرکے زور زور سے نعرے لگانے شروع کردیئے تھے

  • کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان میں ریلوے لائن ٹوٹ گئی،ٹرین حادثے سے بچ گئی

    کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان میں ریلوے لائن ٹوٹ گئی،ٹرین حادثے سے بچ گئی

    کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی ہے، علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی 13 اپ عوام ایکسپریس ٹرین کو روک کر حادثے سے بچا لیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکین نے کھڑے ہوکر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا.

    جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔

    ٹرین ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹڑی کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ہدایت ملنے ٹرین ڈرائیور نے عوام ایکسپریس کو بہت کم رفتار سے اس مقام سے گزارا اور اب ٹرین منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ٹوٹی ہوئی پٹری کی تاحال مرمت شروع نہیں کی جاسکی ہے، کراچی سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینوں کو اس مقام پر روک کر کم رفتار سے گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایکسپریس بی اسی طرح ٹوٹی ہوئی پٹری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی

  • کراچی کی مویشی منڈی میں ’انوکھے بچھڑے‘ کے چرچے

    کراچی کی مویشی منڈی میں ’انوکھے بچھڑے‘ کے چرچے

    ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی، کراچی کی منڈیوں سپر ہائی وے اور ملیر میں بھی بڑی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں۔

    کراچی کے علاقے ملیر کی مویشی منڈی میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کی پانچ ٹانگیں ہیں اور اس کی پانچویں ٹانگ پیٹھ پر موجود ہے، بچھڑے کے مالک کا کہنا تھا کہ بچھڑے کی پانچویں ٹانگ ہے لیکن اسے زبان سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

    مفتی غلام ماجد کا کہنا تھا کہ بچھڑے میں کوئی عیب یا نقص نہیں ہے، پانچویں ٹانگ قدرتی امر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بیل میں کوئی نقص یا کمی نہیں ہے یہ اضافی چیز ہے اس لیے پانچ ٹانگوں والے بچھڑے کی قربانی جائز ہے۔

  • پاکستان اسٹیل ملز میں ہونے والی چوری کا ڈراپ سین

    پاکستان اسٹیل ملز میں ہونے والی چوری کا ڈراپ سین

    گذشتہ ماہ پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کا معمہ حل کرلیا گیا ہے، چوری میں کون ملوث تھا؟ اہم حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

    بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز میں گذشتہ ماہ ہونے والے چوری کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ادارے کا قیمتی سامان چوری کرنے میں اسٹیل ملز کے ملازم ہی ملوث نکلے۔

    خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کنٹرول روم انچارج عالم خان، ڈرائیور ارشاداور گارڈ حسین شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے تانبے کے رول، اسٹیل مل کی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے اور ان پر مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب ہوا جس کا مقدمہ انچارج ورکشاپ محمداسلم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق ایم آر ایچ ٹی ورکشاپ کے اندر سے تانبے اور پیتل کے رول غائب پائے گئے جو کہ کم وبیش تین ٹن کے قریب تھے، ورکشاپ کے قریب بڑی گاڑیوں کے ٹائر کے نشانات بھی پائے گئے تاہم پولیس نے مقدمے میں سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • سی این جی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے

    سی این جی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے

    سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا، دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔

    وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی گئی پھر صوبہ سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔

    اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کیئے گئے اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا؟

  • ضلع ملیر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے کیمرے نصب

    ضلع ملیر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے کیمرے نصب

    کراچی کے ضلع ملیر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے نئی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے مضافاتی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں 50 کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنڑول روم بنایا ہے، ضلع ملیر میں 4 ہزار سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے تعاون سے کیمروں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، ضلع ملیر کی پولیس موبائلوں پر جدید کیمروں کا سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد پر نگرانی رکھنے میں مدد ملے گی