Baaghi TV

Category: کراچی

  • حلیم عادل کو قائد حزب اختلاف بنانا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ،پیپلز پارٹی

    حلیم عادل کو قائد حزب اختلاف بنانا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ،پیپلز پارٹی

    حلیم عادل کو قائد حزب اختلاف بنانا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ،پیپلز پارٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے حلیم عادل شیخ کو کھری کھری سنا دیں

    رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی کرکے حلیم عادل اپنے جرائم چھپا نہیں سکتے، کراچی کے عوام حلیم عادل کو اچھی طرح پہچانتے ہیں،حلیم عادل کو قائد حزب اختلاف بنانا سندھ اسمبلی کی توہین ہے ،حلیم عادل اپنے لیڈر سے پوچھیں کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کرتے تھے نیب حلیم عادل کے جرائم میں سہولت کار ہے ،وہ ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے وزیراعظم پہلے میڈیا کی آزادی کی بات کیا کرتے تھے اور آج میڈیا پر پابندی آمریت کے دور سے بھی زیادہ ہے

    قبل ازیں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کاطیارہ کس نے استعمال کیا؟ طیارے میں بلاول کے ساتھ کون سوارتھا؟ جہاز میں کون لوگ سوار تھے،تفصیلات دی جائیں،

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے جہاز میں بلاول زرداری ، ایک ایم این اے اور دو ایم پی ایز گھوم رہے ہیں یہاں لوگوں کے لیے ایمبولینس نہیں۔

    دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ کسی صوبے میں کاپی یا پیپر آؤٹ، لیٹ کی شکایات نہیں،سندھ کے وزیرتعلیم کشمیر الیکشن مہم میں مصروف ہیں، وزیرتعلیم کشمیر کے اسکولوں کو سندھ اسکولزکی طرح بنانے کا اعلان نہ کریں، سندھ کی تعلیم کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے،پرچی پر آئے چیئرمین سندھ کے نوجوانوں کو بھی پرچی کی عادت لگانا چاہتے ہیں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں، وفاقی حکومت سندھ میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے،

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سونے کی ڈکیتی کرنے والے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کی، کارروائی میں 2 مطلوب ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کھوکھرا پار میں سنار کی دکان میں واردات کا اعتراف کیا ہے، ملزمان 49 تولہ سونا اور 10 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • سندھ میں میٹرک کے امتحانات ، دوسرے روز ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات ، دوسرے روز ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    اندرون سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسرے روز بھی ریاضی کا پرچہ آغازکے چار منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات جاری ہے ، میٹرک امتحانات میں آج بھی نقل کا سلسلہ زوروں پر رہا اور پرچہ آؤٹ ہونے کاسلسلہ نہ رک سکا۔

    اندرون سندھ میں بورڈ کی چھاپہ مارٹیم میں بوٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر آئیں ، میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی ریاضی کا پرچہ آغازکے چار منٹ بعد ہی آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر آگیا۔

    امتحانی مراکزکے باہردفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود خواتین کا رش رہا اور گورنمنٹ میونسپل گرلز اسکول مینار روڈ کے باہر لڑکیاں نقل کیلئے مددفراہم کرتی رہیں۔

    دوسری جانب عمرکوٹ میں پرچہ واٹس ایپ کےذریعے وائرل ہوا جبکہ سانگھڑ میں پرچہ شروع ہونے سے پندرہ منٹ پہلے سوشل میڈیا پر آگیا، جس کے بعد امتحانی مراکز کے باہرنقل مافیا سرگرم رہے اورانتظامیہ بے بس نظرآئی۔

  • کراچی جوبلی مارکیٹ کا ایک اور حصہ زمین بوس ہوگیا

    کراچی جوبلی مارکیٹ کا ایک اور حصہ زمین بوس ہوگیا

    کراچی میں قائم قدیم جوبلی مارکیٹ کا ایک اور حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں دکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

    کراچی میں قائم جوبلی مارکیٹ کا حصہ زمین بوس ہونے کا واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ دکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

    ذرائع کے مطابق جوبلی مارکیٹ میں پیش آنے والے واقعات پر علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے، مکینوں کو مارکیٹ سے متصل آبادی کے مکانات گرنے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جمعرات کے روز بھی جوبلی مارکیٹ کی 12 سے زائد دکانیں زمین بوس ہوئی تھیں جس کے بعد مارکیٹ کو سیل کردیا گیا تھا، دکانیں نالے پر قائم کی گئی تھیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نالہ کمزور ہونے سے دکانیں دھنس گئی ہیں، دکانیں نالے کے اطراف بنی ہوئی تھیں۔

    اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹیکنیکل ٹیم معاوئنہ کررہی ہے، مارکیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد اسے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے گیس بھرجانے کے باعث نالہ بیٹھ گیا ہو، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کھلی کچہری کے انعقاد پر ایس ایچ او سرجانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سعید بیگ

    کھلی کچہری کے انعقاد پر ایس ایچ او سرجانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سعید بیگ

    پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے تیسرٹائون لیاری ایکسپریس وے پر کھلی کچہری کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سرجانی تھانے کو حدود کے مطابق نفری اور موبائلیں فراہم کی جائیں تاکہ علاقے سے جرائم کا مکمل تدارک ممکن ہوسکے۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عاصم قائم خانی اور ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کی ہدایت پرایس ایچ او سرجانی اسد النبی اور چوکی انچارج ظفرخان نے تیسرٹاون لیاری ایکسپریس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا، جس میں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ، ممبرقومی اسمبلی آفتاب جہانگیرکے میڈیاکوآڈینیٹر PRO ندیم ملک، PTIرہنما اسلم خان ارشد خان پاکستان پیپلز پارٹی وارڈ 4 کے صدر وسماجی رہنما زاہد اللہ خان، یوسی 38 کے جنرل سیکریٹری نوازجدون، PPP کے سینیئر رہنمائوں عاشق راجپر، محمد علی تنیو، گل محمد، جماعت اسلامی کے علاقائی صدر فاروق بھائی،ریئل اسٹیٹ اونر ویلفیئر کے صدر ناصر لطیف،شفیع گل، الیکٹرونکس تاجر سرجانی کے صدر محمد عامر ، ڈسٹرکٹ ویسٹ پریس کلب وآل پاکستان جونیجو ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر مموں جونیجو ،رمضان ملک اور اہلیان علاقہ سمیت سیاسی،سماجی مذہبی اورممتازومعروف شخصیات نے شرکت کی۔
    اس موقع پر SHO سرجانی اسد النبی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کا عزم کیا۔ کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے علاقائی تاجروں کو مشورہ دیا کہ اپنے علاقوں میں CCTV کیمرے لگوائیں تاکہ کسی بھی ڈکیتی کے مجرموں اور وارداتیوں کو پکڑنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے عزم کیا کہ ڈکیتوں جرائم پیشہ افراد کاصفایا کر کے دم لونگا ۔
    اس موقع پر معزیزین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرجانی کراچی شہرکاسب سے بڑا علاقہ ہے جس میں نفری اور موبائلیں ناکافی ہیںان میں اضافہ کیا جائے اور معززین علاقہ نے تعینات ہونے والے عوام دوست SHO اسد النبی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سندھ پولیس بلخصوص DIG عاصم قائم خانی،SSP ویسٹ سہائے عزیز کی جانب سے کھلی کچہری جیسے اقدامات کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

  • کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والی خاتون کو غلط پرنٹنگ والا نوٹ مل گیا

    کراچی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والی خاتون کو غلط پرنٹنگ والا نوٹ مل گیا

    بینکوں میں قطار میں لگ کر باری کا انتظار کرنے کی بجائے شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقہ لانڈھی میں ایک خاتون نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی تو انہیں غلط پرنٹنگ والا نوٹ ملا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم سے مس پرنٹنگ والا نوٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ نوٹ پر قائد اعظم کی دو تصاویر ہیں جن میں سے ایک پر صرف ٹوپی ہے اور چہرہ غائب ہے۔
    خاتون شہری نے کہا کہ میں نے لانڈھی میں موجود ایک نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم سے گذشتہ دنوں اپنی تنخواہ نکلوائی، تنخواہ نکلوانے پر مجھے ایک ہزار روپے کا مس پرنٹنگ والا نوٹ ملا۔ میں کسی کے پاس یہ نوٹ لے جاتے ہوئے ڈر رہی ہوں کہ کہیں مجھے ہی جعلی نوٹ چھاپنے والا نہ سمجھ لیا جائے۔
    انہوں نے کہا کہ میری اسٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ برائے کرم اس پر نظر ثانی کریں تاکہ میرے ساتھ جو دھوکہ ہو گیا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔

  • کراچی میں قربانی کیلئے لائے گئے لاکھوں مالیت کے جانور چوری

    کراچی میں قربانی کیلئے لائے گئے لاکھوں مالیت کے جانور چوری

    شہر قائد میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے، نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں قربانی کیلئے لائے گئے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی سے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے گئے ، واقعہ رات 4 بجےکے قریب سیکٹر بی جدون چوک کےقریب پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان 2کاروں میں واردات کیلئے پہنچے، جہاں سے انھوں نے 6 بکرے اور 3 دنبے چوری کئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ویڈیو میں قربانی کے جانور چراتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزمان ایک ایک کرکے سارے جانور اپنے ہمراہ لے گئے ، بلوچ کالونی پولیس نے فوٹیج حاصل کرلی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کر دیا

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کر دیا

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں قائم کالعدم تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق حاصل سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کارروائیوں کا مرکز منگھو پیر اور کراچی کے ضلع ملیر کے گرد و نواح کا علاقہ رہا تاہم سندھ پولیس یہ بتانے کو تیار نہیں کہ داعش کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا یا اب بھی اس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق منگھو پیر سے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سندھ کے کچھ علاقوں اور ان سے ملحقہ بلوچستان میں کارروائیوں کو کنٹرول کر رہے تھے۔

    حاصل کردہ معلومات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ دو سالوں میں داعش، القاعدہ، ٹی ایل پی، ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سمیت مختلف گروپوں کے خلاف کارروائی کی جس میں داعش کے 53 آپریٹرز کو گرفتار جبکہ 65 کو ہلاک کیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے آپریٹرز کی سرگرمیوں کے خلاف بھی 193 مقدمات درج کیے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بازار، سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں مختلف تنظیموں کے عسکریت پسندوں کے خلاف دہشت گردی کے 150 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

  • میترک اور انٹر بورڈ میری وزارت میں نہیں آتے تا ہم معاملات کو دیکھ رہا ہوں : سعید غنی

    میترک اور انٹر بورڈ میری وزارت میں نہیں آتے تا ہم معاملات کو دیکھ رہا ہوں : سعید غنی

    با خبر ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ گو کہ میٹرک اور انٹر بورڈ میری وزارت میں نہیں آتی تاہم اس سلسلے میں معاملات کو دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی وزارت میں اسکولز اور کالجز آتے ہیں بورڈز اور جامعات نہیں آتے۔ لیکن شکایات پر متعلقہ بورڈ کے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات سے معلومات لی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے پرچے کے حوالے سے تمام متعلقہ چئیرمینز اور کنٹرولر امتحانات کو بروقت امتحانی پرچے مراکز پر پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز نقل مافیا سرگرم ہوگیا جس کی وجہ سے میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی کیوں کہ کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ آوٹ ہوگیا اور امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے ہی نقل مافیا کے ہاتھوں میں پہنچ گیا۔

  • موٹرسائیکل چورگرفتار

    موٹرسائیکل چورگرفتار

    ائیرپورٹ پولیس کی بھٹائی آباد میں کارروائی ہوئی ہے، موٹرسائیکل چھیننے/چوری میں ملوث ملزم گرفتار کیا ہے، گرفتارملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ فیروزآباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی، موٹرسائیکل چھیننے کا مقدمہ نمبر594/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کی گئی تھی، گرفتارملزم نے دیگرساتھیوں کیساتھ مل کرموٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، گرفتارملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، ملزم پیٹرس شوکت کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے.