Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف نوری آباد پاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

    وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف نوری آباد پاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

    نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آبادپاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آبادپاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت سامنے آئی ، نیب نے سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی۔

    احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی ، جس کے بعد آغا واصف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کردیئے، آغا واصف کے اعتراضات پر عدالت نے نیب کونوٹس جاری کردیا ہے۔

    جج احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نیب 15 جولائی تک اعتراضات پر جواب جمع کرائے۔

    خیال رہے آغا واصف کیس میں شریک ملزم کے حیثیت سے نامزد ہیں، نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آغا واصف نےمنصوبہ کے الیکٹرک سے ملانے کیلئے لائن بچھانے کی سمری بھیجی، سمری بھیجنے کامقصد منصوبے کو قانونی کوردیکر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا۔

    ، نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرکمپنی میں مشتبہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں ،ان کو اور ان کی اہلیہ کووضاحت کا موقع دیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، ملزم کے اکاؤنٹس اور پلاٹ منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے۔

    بعد ازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے گھر کے واحد کفیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے گھر کے واحد کفیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے گھر کا واحد کفیل گولیاں مار کر قتل کردیا.

    کریم آباد پل کے قریب اعزاز نامی نوجوان کو دو گولیاں ماری ایک سر میں جا لگی جس سے موت واقع ہوگئی.

    پالیس نے بتایا کہ مقتول اعزاز لکی ٹیسٹائل میں کمپوٹر آپریٹر تھا۔مقتول لیاقت باد کا رہاشی تھا جو صبح نوکری کے کیئے نکلا تھا۔پالیس نے کہا واقعہ کے بعد دو نامعلوم افراد نے آفس آکر اطلاع دی تھی۔

    پولیس نے دونوں افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے ، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد لے لیئے گئے ہیں۔

    مقتول کے والد کا انتقال ہوچکا تھا ، گھر کا واحد کفیل تھا ، دو چھوٹے بہین بھائی ہیں.

  • نوجوان کی فلمی طرز کی بہادری، وکیل کو لوٹنے والے ڈاکو کو گولی کے آگے کر دیا

    نوجوان کی فلمی طرز کی بہادری، وکیل کو لوٹنے والے ڈاکو کو گولی کے آگے کر دیا

    کراچی کے علاقے ملیر میں ایک نوجوان نے فلمی طرز کی بہادری دکھاتے ہوئے ایک وکیل کو لوٹنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا، ساتھی کے فائرنگ کرنے پر نوجوان نے فملی انداز میں ملزم کو ہی گولی کے آگے کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب کار سوار وکیل محمد عمر کو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، گن پوائنٹ پر وکیل کو یرغمال بنائے دیکھ کر وہاں موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دبوچ لیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اور نوجوان کو گتھم گتھا ہو کر سڑک کے بیچ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    وہاں موجود ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھی نے اسلحہ نکال کر نوجوان پر گولی چلا دی لیکن چالاک نوجوان نے فلمی انداز میں خود کو بچاتے ہوئے ڈاکو کے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا، اپنے ہی ساتھی کو گولی لگتا دیکھ کر ملزم موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ زخمی ڈاکو نوجوان سے بیچ سڑک کے لڑتا رہا، پھر چھڑا کر سڑک کے دوسری طرف فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی ملزم نے رکشہ میں سوار ہو کر ملیر معین آباد میں پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا بہانا کیا، زخمی ملزم کو ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے زخمی ملزم رب نواز کو جناح اسپتال پہنچ کر گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سندھ اب کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا سندھ حکومت کا افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کرنے کا مطالبہ

    سندھ اب کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا سندھ حکومت کا افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کرنے کا مطالبہ

    سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے امکانی آمد سے پہلے سرحد سیل کردی جائے اور سندھ میں موجود افغان مہاجرین کو واپس اپنے ملک بھیجا جائے۔پیرکو جاری بیان میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ افغان مہاجرین کو فاٹا،کے پی کے ،پنجاب میں روکا جائے اور وہیں کیمپس لگائے جائیں۔
    انہوں نے کہاکہ سندھ میں ضیاء الحق کے دور کے لائے ہوئے افغان مہاجرین ابھی تک سندھ سے واپس نہیں گئے۔ان کو واپس بھیجا جائے۔اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بڑے پیمانے پے افغانیوں کا پاکستان کی طرف ہجرت کا امکان ہے۔افغان خانہ جنگی کی وجہ سے حکومت ابھی سے ہی افغان مہاجرین کی نقل مکانی روکنے کے لیے بارڈر سیل کرے۔
    انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی نقل مکانی ناگزیر ہوتو انہیں افغانستان سے ملحقہ علاقوں تک محدود رکھا جائے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دبائو ہے،اسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن وامان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہے۔ سندھ مزید کسی بڑی ہجرت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاق سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے سندھ حکومت پہلے ہی مالی وسائل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ کسی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،وفاق افغان مہاجرین کودیگر صوبوں میں رکھے یا ان کو اپنے ملک واپس بھیجے .

  • حلیم عادل شیخ کا تھرپارکر میں پرامن مظاہرین، صحافیوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت

    حلیم عادل شیخ کا تھرپارکر میں پرامن مظاہرین، صحافیوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا تھرپارکر میں پرامن مظاہرین، صحافیوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت

    دودو بھیل کے قتل کیس میں ملوث افراد کے لیے پرامن احتجاج پر پولیس گردی افسوسناک عمل ہے،ایڈووکیٹ لجپت سورانی سمیت صحافیوں مظاہرین پر شیلنگ لاٹھی چارج گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،

    تھرکول انتظامیہ کو اپنی الگ ریاست بنانے نہیں دیں گے۔تھرکول انتظامیہ سندھ حکومت کی غلامی کی بجاء متاثرین کے مسائل حل کرے۔فوری گرفتار کارکنوں اور مظاہرین کو رہا کیا جائے،تھر کے پرامن علاقے کو پیپلزپارٹی نے پر تشدد بنادیا ہے۔

    تھر کے لوگ بھوک پیاس کے بعد سندھ حکومت کے بدمعاشوں کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں،دودو بھیل کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام کوٹ مٹھی کے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔کسی صورت صحافیوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • مون سون سے قبل سندھ حکومت کی تیاریاں جاری

    مون سون سے قبل سندھ حکومت کی تیاریاں جاری

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ اداروں کے ہمراہ مون سون سیزن سے قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میونسپل حکام کے ساتھ مختلف برساتی نالوں کا جائزہ لیا۔

    کورنگی اور سی بی ایم نالہ پر کے ایم سی حکام نے بریفنگ دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورنگی کے3برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی عملہ نالوں کی صفائی کا کام احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نالوں سے کئی ٹن سالڈ ویسٹ نکالا گیا ہے، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ اور برساتی نالوں میں کچرا ڈالنے سے گریز کریں۔

    سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں کچرا پھینکنے سے نالے چوک ہوجاتے ہیں، نالے چوک ہوں تو خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، شہری نالوں پر کچرا نہ پھینکیں۔

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے مون سون کی پیش گوئی کررکھی ہے، کراچی کے شہری بھی موسلادھار بارش کے منتظر ہے۔

  • تاجروں کو کھیل کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے‘ محمد رضوان زویری

    تاجروں کو کھیل کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے‘ محمد رضوان زویری

    گلاس ٹاور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین، اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ اور آل سٹی تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد رضوان زویری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد کاروباری مسائل سے تاجر برادری ڈپریشن کا شکار ہے جس کے لیے تاجروں کو کھیل کی طرف راغب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولو گرائونڈ میں کرکٹ میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
    اس موقع پرصلاؤدین ،قیصر محمود ، نوید انصاری، محمد علی ، ریاض انصاری، اشفاق ، کلیم خان، نوید مغل،عبدلقادر ،مبین فرقان ،جاوید احمد موجود تھے ۔محمد رضوان زویری نے مزید کہاکہ کھیل صحت مند معاشرے کی نشانی ہے اسی لیے تاجروں کو کھیل کی طرف راغب کرنا ہماری ذمے داری ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ کاروباری مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار گلاس ٹاور کراچی کی ایک واحد مارکیٹ کی سطح پر نوجوان کاروباری افراد پر مشتمل کرکٹ کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے ابتدائی مراحل سے گزرتے ہوئے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ان نوجوانوں کی حکومتی سطح پر اگر توجہ دی جائے تو یقیناً ملک اور قوم کے لیے نام روشن کرسکتے ہیں۔

  • اکیسویں صدی کے بیوقوف سیاستدان ایک پانچویں دوسرا چوتھی بار اقتدار مانگ رہے ہیں

    اکیسویں صدی کے بیوقوف سیاستدان ایک پانچویں دوسرا چوتھی بار اقتدار مانگ رہے ہیں

    گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے بیان میں کہا پاکستان کی معیشت بڑھتی اور اپوزیشن کی مقبولیت دن بدن گرتی جارہی ہے۔

    اکیسویں صدی کے بیوقوف سیاستدان ایک پانچویں دوسرا چوتھی بار اقتدار مانگ رہے ہیں.

    ملکی تاریخ میں پہلی بار گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے، ملکی ترقی سے مایوس ہوکر اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے،

    پاکستان معاشی استحکام علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے.

    عمران خان کی قیادت میں ملک ای گورننس کی جانب جارہا ہے.پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے.

  • کراچی پریس کلب کا ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے سینئر صحافی ندیم ملک کو سمن جاری کیے جانے پر تشویش کا اظہار

    کراچی پریس کلب کا ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے سینئر صحافی ندیم ملک کو سمن جاری کیے جانے پر تشویش کا اظہار

    کراچی پریس کلب نے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ندیم ملک کو سمن جاری کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوکراچی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کی جانب سے ایک سینئر صحافی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کرنا صحافت اور اہل صحافت کو’’دہشت گرد‘‘قرار دیے جانے کے مترادف ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کو اپنی خبر کے ذرائع بتانے کے لیے ایک ایسی دفعہ کے تحت طلب کرنا جس پرعمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سزا دی جاسکتی ہو، پوری صحافی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔ فاضل جمیلی اورمحمد رضوان بھٹی نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ندیم ملک کو جاری کردہ نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اورآئین میں دیئے گئے صحافیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور ذرائع کی رازداری کے حق کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ انسداد دہشت گردی ونگ کا نوٹس واپس نہ لیا گیا تو صحافی برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

  • جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ْ

    جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ْ

    کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی۔پیرکوکراچی کی مقامی عدالت میں کالا جادو کے نام پر لوگوں سے جعل سازی کے معاملہ پرکیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزم اویس اور ارسلان کی دوسری بار درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔
    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لوگوں سے کالا جادو کے ذریعے ہر کام حل کرنے کے بہانے پیسے بٹورتے ہیں اور ملزمان نے فیس بک پر لعل مسیح کالا جادو اسپیشلسٹ ان پاکستان کے نام سے پیج بنایا ہوا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان لوگوں کو کالا جادو کے ذریعے ہر مسئلے کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں اور ملزمان نے متعدد شہریوں سے کالا جادو کے نام سے پیسے بٹور رکھے ہیں۔ایف آئی اے نے مزید بتایاکہ ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی لوگوں سے بھی پیسے بٹورے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے ملیر سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔