Baaghi TV

Category: کراچی

  • کلفٹن پولیس اسٹیشن کو ملٹری پولیس نے گھیرے میں لے لیا 

    کلفٹن پولیس اسٹیشن کو ملٹری پولیس نے گھیرے میں لے لیا 

    کراچی: کلفٹن پولیس اسٹیشن کو ملٹری پولیس نے گھیرے میں لے لیا 

    تفصیلات کے مطابق الصبح ساوتھ سٹی اسپتال کے مقام پر ناکے پے تعینات پولیس اہلکاروں نے ملٹری افسر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ملٹری افسر نے اہلکاروں کو دھمکیاں دی جس پر ملٹری افسر کو تھانے منتقل کیا گیا۔ ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے افسر کو روکنے والے اہلکاروں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس اور ملٹری کے اعلی افسران کے درمیان بات چیت کا سلسلہ کلفٹن تھانے میں جاری رہا۔ شہر بھر سے ملٹری کے سادہ اور وردی میں ملبوس دستے کلفٹن تھانے پہنچ گئے ۔ کلفٹن تھانے کے دروازے پر ملٹری پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال نہ لے جایا جا سکا۔تھانے میں موجود عملہ خود کو یرغمال سمجھنے لگا۔

  • سی این جی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، صارفین پریشان

    سی این جی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، صارفین پریشان

    کراچی میں عوام نے شکوہ کیا ہے کہ بجٹ کے بعد سی این جی کی قیمت میں 16 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے، پمپس مالکان نے قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں تاہم بیشتر پمپس پر سی این جی کی فروخت نئے نرخوں 140 روپے کلو کے حساب سے جاری ہے۔

    کراچی میں 2 ہفتے بعدCNG دستیاب
    سی این جی صارفین یکدم اس اضافے سے افسردہ دکھائی دیتے ہیں.

    جبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ایل این جی پر لگے سیلز ٹیکس کے سبب قیمت بڑھانی پڑی ہے۔دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث الدین پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا.

    کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

  • موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

    موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

    رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لانڈھی اورکورنگی میں مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 3رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلوں کےپارٹس نکال دیتےتھے اور نکالےگئےپارٹس دوسری موٹرسائیکلوں میں فٹ کرتے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے ،ترجمان

    یاد رہے مئی میں اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےموٹرسائیکلیں چھیننےکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا تھا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔

  • اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے سندھ حکومت پر سنگین الزامات

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے سندھ حکومت پر سنگین الزامات

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف مزید پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرعی پانی کی چوری، کتوں کے کاٹنے اور گندے پانی کی فراہمی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کررہے ہیں۔

    حلیم عادل نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کےخلاف اربوں روپوں کی کرپشن کی نیب میں انکوائری ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ میں 43لاکھ ایکڑ اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، جعلی الاٹمنٹ میں ملوث افسران نے 10لاکھ ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ کرکے ریکارڈ جلا دیا ہے، ہم سپریم کورٹ میں جعلی الاٹمنٹ کیخلاف درخواست دےرہےہیں۔

    اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سے نا امید ہوچکے، ایوان میں صرف اپنے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

    حلیم عادل نے الزام عائد کیا کہ جیکب آباد میں پولیس کے سپاہیوں کو قتل کرنے والے ڈاکو صوبائی وزیر کے محافظ ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست پکے کے ڈاکو ہیں، نیب چھاپوں کے بعد کچے کے ڈاکو محمد میاں سومرو کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ نے انکشاف کیا کہ بلاول بھٹو کے زیر استعمال جہاز سندھ حکومت کا ہے، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ کا جہاز بلاول استعمال کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • میٹرک امتحانات میں بدانتظامی، فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر

    میٹرک امتحانات میں بدانتظامی، فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز ہی طبعیات کا پرچہ آغاز کے چند منٹ کے بعد ہی آؤٹ ہوا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات میں نقل کا بازارگرم ہیں ، کراچی میں دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا‌۔

    کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد ، اورنگی اورگلشن میں پرچہ تاخیر سے پہنچا ، میٹرک بورڈ سے چند قدم کے فاصلے پرقائم مرکز میں بھی طلبا پرچے کے منتظر رہے۔

    دوسری جانب سکھر میں کمرہ امتحان میں طلبہ موبائل فون واٹس ایپ کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف عمل نظر آئے جبکہ بورڈ انتظامیہ نقل کرنے والے طلبہ کے سامنے بے بس نظر آئی۔

    نوابشاہ میں امتحانی مراکزکے باہردفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود نقل کرانےوالوں کارش رہا۔

    خیال رہے کوروناکی وجہ سے اس سال وزارت تعلیم کے فیصلے کے تحت صرف اختیاری مظامین کے امتحان لئے جارہے ہیں جبکہ پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے رکھا گیا ہے۔

  • عمران خان کونسی ایسی کرپشن کررہے ہیں جومہنگائی اتنی بڑھ گئی، شازیہ مری

    عمران خان کونسی ایسی کرپشن کررہے ہیں جومہنگائی اتنی بڑھ گئی، شازیہ مری

    عمران خان کونسی ایسی کرپشن کررہے ہیں جومہنگائی اتنی بڑھ گئی، شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج والدین بچوں کوتعلیم نہیں دے سکتے، ملک کو آج چیلنجز کا سامنا ہے ،کون سا گھر آج خوشحال ہے؟ آئے روز تیل اور بجلی مہنگی ہورہی ہے ہمیں آج کٹھ پتلی حکمران نظر آتے ہیں،آج ہر پاکستانی پونے 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے،عمران خان کونسی ایسی کرپشن کررہے ہیں جومہنگائی اتنی بڑھ گئی،بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر سب کو اعتماد میں لیا جائے ،عوام کی چیخوں کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا، حکومت عوام کا خون چوس کر انہیں دیوار سے لگا رہی ہے، وزیردفاع دعویٰ کرتے ہیں کوئی غریب ڈھونڈ کر دکھائیں،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن میں بھی نیازی سرکار دھاندلی کرنا چاہ رہی ہے، کشمیر کا سودا کس طرح عمران نیازی نے کیا ہم نہیں بھول سکتے، اب آزاد کشمیر میں جو آزاد لوگ ہیں وہ اس سودے کو سامنے رکھیں گے، عمران نیازی کشمیر کا سودا کر چکے ، امریکہ کے دورے کے دوران انہوں نے کشمیر کا سودا کیا، اسکی واپسی کے بعد مودی نے یہ کام کیا، کیوں کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا گیا،ہمیں جواب چاہئے لیکن آج تک جواب نہیں ملا.

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

    حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

  • کراچی: فزکس کا پیپر امتحان شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا

    کراچی: فزکس کا پیپر امتحان شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا

    کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا میٹرک کے سالانہ امتحانات کا کراچی میں آج سے آغاز ہوگیا ہے –

    تاہم پہلے روز ہی بدانتظامی کا واقعہ اس وقت رپورٹ ہوا جب فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا مگر الآصف گورنمنٹ اسکول ملیر تک نہ پہنچ سکا۔

    اسکول میں 10 بجے تک بھی پیپر شروع نہیں ہوسکا جبکہ اسکول انتظامیہ کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ طلبہ کو پیپر کرنے کے لئے 2 گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔

    دوسری جانب امتحان کے آغاز کے 4 منٹ بعد آؤٹ ہونے والا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جبکہ کچھ مراکز پر طلباء امتحانی کاپی لئے پیپر شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہاں موجود ان کے والدین پریشان ہیں۔

    کراچی: نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

  • سراج درانی کیس، دستاویزات جمع کروانے پر ملزمان کے وکیل کا اعتراض

    سراج درانی کیس، دستاویزات جمع کروانے پر ملزمان کے وکیل کا اعتراض

    سراج درانی کیس، دستاویزات جمع کروانے پر ملزمان کے وکیل کا اعتراض

    احتساب عدالت کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی گئی

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگراحتساب عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ اظہر حسین بھی احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے گواہ کی جانب سے دستاویزات جمع کروانے پر ملزمان کے وکیل نے اعتراض کیا .وکیل نے کہا کہ نیب کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہ الیکشن کمیشن کا مجاز نہیں ہے احتساب عدالت کراچی نے وکلا کےاعتراض پر حکم محفوظ کرلیا

    درخواست گزار ملزمان نے نیب کے نئے کال اپ نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب ریفرنس دائر کرچکا ہے مزید انکوائری نہیں کرسکتا ہے

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

    نیب کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے 1 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے جن میں سے انہوں نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردیں اسپیکر سندھ اسمبلی کے غیر قانونی اثاثہ جات میں گھر اور35 گاڑیاں شامل ہیں اور دیگر اثاثوں میں 11 گاڑیاں ، بیٹے کے بنام اور اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد شامل ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی خریداری کیلئے رقم کی ادائیگی ان کے ملازمین کے نام سے کی گئی ہے۔ نیب کی طرف سے مارے گئے چھاپے کے دوران مرکزی ملزم اور ان کے دیگر اہلخانہ سے 11کروڑ روپے کی قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں اور ان کے لاکر سے 350 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا جبکہ نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سال 2007ء سے سال 2018ء تک 11 کروڑ روپے آمدن ظاہر کی جو کہ زرعی زمنیوں کی بتائی گئی تاہم دوران تفتیش ملزم نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھی۔

  • کراچی: نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

    کراچی: نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

    کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔

    بورڈ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلئے شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھل کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    میرے بچو زد نہ کریں امتحانات دینے میں‌ تمہارا ہی فائدہ ہے:اسی لیے امتحانات ضرور ہوں گے :وفاقی وزیرتعلیم

  • فغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان کو مزید چیلنجوں کا سامنا ہوگا : مصطفی کمال

    فغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد پاکستان کو مزید چیلنجوں کا سامنا ہوگا : مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلائ کے بعد پاکستان کو مزید چیلنجوں کا سامنا ہوگا۔ ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ملک و قوم کو اندرونی طور پر مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے اور یہ تب تک ممکن نہیں جب تک سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور ملک کے وسیع ترین مفاد میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر انتظامی اور انتخابی اصلاحات نہیں کرتیں، اس سلسلے کی سب سے بڑی زمہ داری تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور مشترکہ اور متفقہ انتظامی اور انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائے۔
    میرے دور میں تخواہیں، پیٹرول اور دیگر تمام اخراجات ملا کر 300 ارب روپے خرچ ہوئے اور ان سے ہونے والا ترقیاتی کام آج تک لوگ نہیں بھولے جبکہ سندھ حکومت 10320 ارب روپے 10 سالوں میں خرچ کرچکی، آج سندھ دنیا میں رہنے کے لائق بدترین جگہوں میں شامل ہے۔ پاک سر زمین پارٹی نے پاکستان کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کیے ہیں، یہی وجہ ہے آج کراچی سے کشمیر اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں مقامی صحافیوں سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر پی ایس پی امریکہ و کینیڈا کے نگران سید طاہر وفاقانی سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بڑے بڑے دعوے کیئے گئے تھے اس سال پھر بارشوں میں شہر کا حال سب کے سامنے ہوگا۔ لوگوں کو خود اپنے لیے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ورنہ متعصبانہ سندھ حکومت اور نااہل وفاقی حکومت مل کر عوام کی زندگی اجیرن کرتے رہیں گے۔ عمران خان کی وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں جس کے عوض پیپلز پارٹی کو سندھ مٹ کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور شدید کرپشن کے باعث سندھ کے رہنے والوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔