Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج،10 سالہ بچہ جاں بحق

    کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج،10 سالہ بچہ جاں بحق

    کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج ہونے لگا۔ ڈکیتی کے دوران بچہ سمیت 2 شہری موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔

    کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، ملزمان بغیر تاخیر گولیاں برسانے لگے
    ڈکیتی مزاحمت کے دوران 10 سالہ بچہ کو قتل کردیا گیا۔باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق منگھوپیر پختون آباد کے قریب ڈاکو شہری کو لوٹ رہے تھے ،بچہ کے چہرے پر گولی لگی جس سے بچہ اسی وقت دم توڑ گیا فرار ہوتے ہوئے ڈکیتوں نے فائرنگ کی دس سالہ سلمان بچہ اور دو افراد جاں بحق ہوگے۔مسلح افراد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    اسی طرح کا ایک واقعہ فیڈرل بی میں پیش آیا۔فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بھی ڈاکوؤں نے واردات کے بعد فائرنگ کی جس سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

  • جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک میں مہنگائی و بے روزگاری وسودی نظام کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور حکومتی ناقص پالیسیوں ،مہنگائی و بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،دور ہٹو امریکی یاروپاکستان ہمارا ہے ،دور ہٹو آئی ایم ایف کے یارو ۔
    پاکستان ہمارا ہے،سودی نظام قبول نہیں ،امریکی غلامی قبول نہیں ،مہنگائی و بے روزگاری کوختم کروکے نعرے لگائے۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ لنگر خانے نہیں کارخانے لگاؤ، بے روزگاری ختم کرو۔
    نوجوانوں کو روزگار دو، کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کب ختم ہوگی ، بیوروکریسی، جاگیردار اور سرمایہ دار کریں لوٹ مار، عوام تباہ حال اور بے روزگار، 1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کہاں گیا ، IMF اور ورلڈ بینک کا ایجنڈا نامنظور، جاگیردار۔

    سرمایہ دار لوٹ کے کھاگئے پاکستان، عوام پر ظلم کی سیاہ رات کب ختم ہوگی ، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرو۔مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیرڈاکٹراسامہ رضی ، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان ودیگر بھی موجود تھے۔
    حافظ نعیم الرحمن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کراچی سے چترال تک قوم سراپا احتجاج ہے ،جب بجٹ کا مثبت اثر عوام کے گھروں میں نہ ہو تو یہ بجٹ عوام کا نہیں بلکہ خواص کا ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ خرچے بڑھ رہے ہیں اور آمدنی کم ہورہی ہے، بجٹ میں یہ بات تو موجود ہی نہیں تھی کہ ہر 15 دن بعد بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،حکومت میں آنے سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں آدھی ہوجائیں گی لیکن آج بجلی کا بل دوگنا ہوگیاہے،ملک میں مافیاوں کی حکومت ہے جو چہرے بدل بدل کر حکومت کرتے اورعوام کا استحصال کرتے ہیں ،جماعت اسلامی کی جدوجہد معیشت میں انقلاب اورنظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے۔
    امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کادست و بازو بنیں۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ مہنگائی نے کراچی کے عوام کی کمر توڑدی ہے ،مہنگائی و بے روزگاری نے کراچی کے عوام کو بنیادی ضروری سہولیات سے محروم کردیا ہے،مہنگائی و بے روزگاری سے خود کشی کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،نوجوان طبقہ ملازمتیں نہ ملنے پر جرائم کی طرف جاررہا ہے ،ملک میں سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کسی صورت قبول نہیں ہے،پوری قوم انگریزوں کے غلاموں کی غلامی پر مجبور ہے ۔
    یونس سوہن ایڈوکیٹ نے کہاکہ آج پورے پاکستان میں کراچی سے کشمور تک مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو مہنگائی کے خلاف مظاہرے کررہی ہے۔

  • آج 5 جولائی پیر کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا : پیپلزپارٹی

    آج 5 جولائی پیر کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا : پیپلزپارٹی

    پانچ جولائی 1977 میں پیپلزپارٹی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کراس وقت کے فوجی آمرجنرل ضیا الحق کی جانب سے مارشل لا لگانے کے خلاف پیپلزپارٹی کے تحت آج 5 جولائی پیرکے روز یوم سیاہ منایا جائے گا۔پانچ جولائی 1977کے دن پیپلزپارٹی کی م*منتخب حکومت کا تختہ الٹ کراس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کوگرفتارکرلیا گیا۔
    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا وہی ان کے ” عدالتی قتل” میں بھی ملوث تھے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو،سیکریٹری جنرل وقارمہدی ، پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر صوبائی وزیرسعید غنی ، سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویڑن ا?صف خان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں اس دن کو ہمیشہ سیاہ دن کیطور پر ہی یاد رکھا جائے گا۔
    ان کا کہنا ہے کہ 1977 کے مارشل لا کے بعد سیاسی کارکنوں نے اپنی جدوجہد سے پارٹی کو زندہ رکھا، پیپلزپارٹی اس دن کویوم سیاہ کیطور پرمنا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما?ں نے یوم سیاہ پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت کے بینر کو اٹھائے رکھیں گے جس کے لیے ان کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں ورکرز نے اپنی جانوں کی قربانی دی اور جمہوری حکومت کو ہٹا کر آمریت کے نفاذ کی کسی بھی کوشش کی پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں مزاحمت کرے گی۔
    صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا کہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جمہوری قوتوں کو اکھٹے ملکر قانون کی حکمرانی کو لاحق خطرات کا سامنا کرنا چاہیئے۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ا?صف خان کا کہنا ہے کہ جنرل ضیاء نے جموریت کی بساط لپیٹ کر ملک وقوم کے ساتھ بڑی زیادتی کی تھی ،پانچ جولائی 1977کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں مٴْلکی ترقی، عوام کی خوشحالی اور جموریت کی مضبوطی کے لیے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ آئندہ کسی بھی منتخب حکومت کا تختہ نہ الٹا جا سکے۔

  • ماہ نور بلوچ کی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آ گئی

    ماہ نور بلوچ کی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آ گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی ٹیلی فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں ماہ نور بلوچ سفید شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں جبکہ ایک تصویر میں انہیں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کسی منظر کی تصویر ہے۔

    ماہ نور بلوچ نے اپنی تصویروں کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ یہ ان کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کی چند جھلکیاں ہیں جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔ماہ نور بلوچ کی پوسٹ اداکار اظفر رحمان سمیت سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ وہ اداکارہ کو دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

  • الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بھاری فیسیں ختم کی جائیں : پاسبان

    الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بھاری فیسیں ختم کی جائیں : پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ممبران کی بھاری فیسیں ختم کی جائیں یا کم از کم اتنی رکھی جائیں کہ ایک عام آدمی باآسانی برداشت کر سکے کیونکہ کرپشن کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے۔ عوام وزیر اعظم کو بھی براہ راست اپنے ووٹوں سے منتخب کریں۔
    متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن کرائے جائیں۔ ایک ہی الیکشن سے قومی صوبائی اور سینیٹ کے نتائج مرتب کئے جائیں تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو۔ حلقہ جاتی نظام سرمایہ داروں جاگیرداروں اور طاقتوروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جمہوریت کا مطلب مساوی سیاسی حقوق ہیں موجودہ نظام میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل نہیں ہیں اس لئے اسے جمہوری نہیں کہا سکتا۔
    پارلیمنٹ تک عام آدمی کی رسائی ممکن بنائی جائے۔ ملک سے پیسے کے کھیل کو ختم کرنے کے لئے ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں ہیں ان کا مفاد خرید و فروخت سے وابستہ ہے، یہ نظام الیکٹ ایبلز کی سیاست کا محافظ ہے، ترقی یافتہ دنیا کی طرح پاکستان میں بھی متناسب نمائندگی کی طریقہ انتخاب کی ضرورت ہے۔ پی ٹی وی پر تمام سیاسی جماعتوں کے ہیڈز کو بلا کر اپنااپنا مشروط پروگرام عوام کے سامنے رکھنے کا برابر موقعہ دیا جائے۔
    قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن منعقد کئے جائیں۔ حکومت و اپوزیشن الیکٹ ایبلزاور وڈیرہ شاہی کے اثر سے باہر نکل کر انتخابی اصلاحات لائے ورنہ یہ مشق لاحاصل ہوگی۔ انتخابی اصلاحات ایسی ہوں جن کے دوررس نتائج ملک و قوم کے لئے فائدہ مندہوں۔ ووٹرز لسٹ تک ووٹرز اور امیدواروں کی آن لائن رسائی ممکن بنائی جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری بیان میں عوامی مفادات پر مشتمل انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز پیش کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے اخراجات تعلیم یافتہ ،باصلاحیت اور دیانتدار افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں،اس لئے ان اخراجات کو ختم کیا جائے۔
    ہر سیاسی جماعت کو پابند کیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے پارٹی اور انتخابی منشور سے ہٹ کر مہم نہیں چلا سکے گی تاکہ نان ایشوز،لسانی و صوبائی عصبیت،اور الزام تراشی کی سیاست کا خاتمہ ہو سکے۔ جس پر بھی کرپشن یا کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہوں تو وہ عدالت سے اپنے آپ کو کلئیر کرائے بغیر کسی بھی سطح کے انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو گا تاکہ ملک و قوم کو باکردار لیڈرشپ مل سکے۔
    پاسبان کے پاس الیکشن اصلاحات کا جامع منصوبہ ہے۔ اصلاحات کے لئے الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں سے آراء لی جائیں صرف پارلیمانی جماعتوں کی تجاویز کو قومی اتفاق رائے قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق خوش آئند ہے لیکن انہیں الیکشن لڑنے کا حق دینا پاکستان کے مستقل شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور سرمائے کہ وجہ سے پارلیمنٹ میں ایسے ممبران کیکثرت ہوجائے گی جو ملک کے معروضی حالات سے یکسر لاعلم ہوں گے ، جس کی وجہ سے ملک کا نقصان اور عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہو جائے گا .

  • ایم کیوایم کا با ب اب ختم ہوگیا ،ناکام ریلی، عوام نے مسترد کردیا ،جاوید شیخ

    ایم کیوایم کا با ب اب ختم ہوگیا ،ناکام ریلی، عوام نے مسترد کردیا ،جاوید شیخ

    پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں اور سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کا کہ ایم کیو ایم کا با ب اب ختم ہوگیا ،نا م نہاد حقوق ریلی کی نا کامی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے پی پی پی رہنمائوں نے کہاکہ حقوق کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا نے والوں نے صرف مال بنا یا ہے اور عوام کو مسائل اور پریشانیوں میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ،ایم کیو ایم بتا ئے کہ گزشتہ 35سال میں انہوںنے عوام کے لئے کیا کیا آج حقوق کی بات کرتے ہیں اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے پی پی پی رہنمائوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا یوم احتساب قریب ہے پارکوں پر قبضے ،چائنا کٹنگ اور بلدیاتی اداروں میں لوٹ مار اور بوگس بھرتی کا حساب انہیں دینا ہوگا پی پی پی رہنمائوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے تمام طبقے کے لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اد اکرتی رہے گی عوام کو دہشتگردی ،قتل و غارت گری سے نجات دلا یا ہے انشا اللہ شہر کراچی کی عوام کو خوشحالی دلا ئیں گے ۔

  • صوبائی فنانس کمیشن میں ریونیو کی بنیاد پر وسائل نہیں دیئے جاتے، فیصل سبزواری

    صوبائی فنانس کمیشن میں ریونیو کی بنیاد پر وسائل نہیں دیئے جاتے، فیصل سبزواری

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماسینٹر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ سال 2007 کے بعد صوبائی فنانس کمیشن نہیں آیا، صوبائی فنانس کمیشن میں ریونیو کی بنیاد پر وسائل نہیں دیئے جاتے۔اتوارکو مقامی ہوٹل میں سیو کراچی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرفیصل سبزواری نے کہا کہ گزشتہ سال کارپوریٹ پاکستان گروپ کے چارٹر آف کراچی سے سو فیصد اتفاق کرتے ہیں، چارٹر آف کراچی میں ضلعی حکومتوں کی حمایت کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلعی حکومت کے بجائے لوکل باڈی کا قانون دیا، سیوریج اور سڑکوں کی مرمت کا اختیار صوبائی محکمہ بلدیات کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ چار برس سے لوکل گورنمنٹ سے متعلق درخواست زیر التوا ہے، مردم شماری میں جان بوجھ کر غلطیاں کی گئی ہیں، شہر کے 14494 رہائشی بلاکس ہیں۔
    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ صوبائی فنانس کمیشن پر بات کی جائے، خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس میں 38 نئے ٹیکس لگے ہیں، انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 65 ارب روپے جمع ہوئے، شہر کا پراپرٹی ٹیکس بھی صوبہ جمع کرتا یے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

    بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں،فواد چودھری، شہباز گل اور فرخ حبیب جیسے بونے اس لئے بھی پریشان ہیں کہ ان کے لیڈر عمران خان سفارتی استثنیٰ کے بغیر امریکہ نہیں جا سکتے کیونکہ وہاں کی عدالت میں زیر التوامقدمات ان کا مقدرہیں۔
    اتوارکو جاری اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے ملک کے عوام کی طاقت پر بھروسہ ہے اور یہ بات بار بار ثابت ہوئی ہے کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا میڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے ہی اعتراف کرتے رہے ہیں کہ دھاندلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اقتدار میں لایا جاتا رہا ہے۔
    شازیہ مری نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان نام نہاد جعلی اکائونٹس سے ملنے والے 33ارب روپے کہاں ہیں شازیہ مری نے کہا کہ نام نہاد احتساب آمروں اور ان کی باقیات کا مشغلہ رہا ہے۔ وہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے احتساب کا ڈرامہ رچاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صدر آصف علی زرداری کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکائونٹس کیس سے 30ارب روپے سے زائد نکلے ہیں،حلیم عادل شیخ

    وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکائونٹس کیس سے 30ارب روپے سے زائد نکلے ہیں،حلیم عادل شیخ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکائونٹس کیس سے 30ارب روپے سے زائد نکلے ہیں،بلاول کی سی وی تیار ہورہی ہے جو امریکا میں دی جائے گی، وزیراعلی اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں،ہوسکتا ہے یہ امریکا حساب کتاب کرنے جارہے ہوں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں، سعید غنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتارہوں گا۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ گزشتہ روز ملیر میں جاکر بڑے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا اصل میں وزیراعلی سندھ یونس قدوائی زرداری کے فرنٹ مین ہیں جو یہ سارا کرپشن کا سسٹم چلا رہے ہیں۔
    آصف علی زرداری پر نیب کیسز میں تیس ارب روپے جعلی اکائونٹس سے ریکور ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ میں پانچ ہزار ارب کی چوری کی ہے۔مراد علی شاہ اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں،وزیر اعلی یونس سیٹھ سے ہدایات لینے جارہے ہیں، بلاول زرداری اپنی سی وی بنا کر امریکا جارہے ہیں، آصف علی زرداری کے دور میں 340 ڈرون حملے کئے گئے تھے، جب ایک غیرت مند قوم کے عظیم لیڈر نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ایئر بیس امریکا کو نہیں دیں گے تو یہ لوگ غلامی کرنے نکل پڑے ہیں، عمران خان نے جرا،ْت مندانہ فیصلہ کر کے امہ کی ترجمانی کی ہے۔
    اب یہ دور نہیں ہے قوم اپنی غیرت کے فیصلے خود کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے بجٹ میں ہم نے چارج شیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر تفصیلی چارج شیٹ ہر پریس بریفنگ میں دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کے 5 ہزار ارب عوام کے چوری کیے ہیں، ہم نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے، پیپلزپارٹی کے 30جعلی اکائونٹس سے تیس ارب روپے نیب نے ریکوری کئے ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ سندھ میں جنگلات کی 28 لاکھ،58 ہزار 748 ایکڑ زمین ہے جس پر قبضے کئے گئے،سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق صرف ضلع خیر پور ضلع کے کچے اور پکے چھوٹے بڑے 47 جنگلات کی 35 ہزار 761 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔،لاڑکانہ سرکل میں 17 ہزار 1 سو 81 ایکڑ زمین پر قبضہضلع جامشورو میں 4 لاکھ 66 ہزار 305 ایکڑ اراضی پر قبضے کئے گئے،عمران خان پاکستان میں جنگلات لگوا رہے ہیں سندھ میں جنگلات کاٹے جارہے ہیں،سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر جعلی قبضے پی پی نے کروائے ہیں،مافیا کی طور سندھ کی زمینوں کو بیچ دیا ہے،نیب کو اس معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،ملک کے اداروں سے کہتا ہوں پی پی ملک کو کمزور کررہی ہے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں سندھ کی زمینوں پر جے آئی ٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ کے موجودہ کسی جج کو سوموٹو لیکر انکوائری کرنی چاہیے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھ سے شروعات کی جائے سندھ کی سرکاری زمینیں قبضہ گیروں سے خالی کروائی جائیں۔

  • ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

    ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

    سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ حلیم کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہیں، آج حلیم مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے۔
    انہوں نے کہاکہ ایک بات ماننی پڑے گی حلیم بہترین اتھلیٹ (Athlete) ہیں، جس طرح حلیم عادل نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، یہ آپ کے بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس چیز کا خوف کھائے جارہا ہے، آپ کے پائوں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔