Baaghi TV

Category: کراچی

  • سعید غنی کا پیر کو انکوائری اور گرفتاری کیلئے نیب دفتر جانےکا اعلان

    سعید غنی کا پیر کو انکوائری اور گرفتاری کیلئے نیب دفتر جانےکا اعلان

    .پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پیر کو انکوائری اور گرفتاری کیلئے نیب دفتر جانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہاکہ میں بغیر ضمانت نیب کراچی کے دفتر جاؤں گا، نیب مقدمہ درج کرے اور مجھے گرفتار کرے، چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل کے پاس ہے، ویڈیو کے بعد چیئرمین بلیک میل ہورہے ہیں۔
    انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں مجھ پر الزام لگایا کہ میرے خلاف انکوائری چل رہے، میں پیر کوبغیر ضمانت نیب کراچی کے دفتر جاؤں گا، نیب مقدمہ درج کرے اور مجھے گرفتار کرے، میں ضمانت بھی نہیں کرواؤں گا، نیب میرے خلاف 90 روزہ ریمانڈ لے میں وہاں پر بھی کوئی درخواست نہیں کروں گا، انہوں نے چیئرمین نیب ویڈیو اسکینڈل کے بعد کہیں کے نہیں رہے، وہ بلیک میل ہورہے ہیں، حلیم عادل کے پاس بھی ان کی ایک ویڈیو ہے،حلیم عادل نے 264 ایکڑ زمین پرقبضہ کررکھا ہے، میں حلیم عادل کی گرفتار ی کا مطالبہ کررہا ہوں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
    کیوں حلیم عادل کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتے، مجھے لگتا ہے ایک ویڈیو حلیم عادل کے پاس بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوا، نیب اس گندم اسکینڈل پر کیوں خاموش ہی علی ظفر شوگر ملز کا وکیل رہا ہے، علی ظفر کو گندم اسکینڈل پر فیصلے کا کہا گیا ہے۔ سیکشن اکتیس نیب کے اپنے لوگوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ میرے خلاف نیب کراچی میں کوئی تحقیقات ہو رہے ہیں پہلے ذکر نہیں کیا مگر اب نئی تحقیقات شروع کر دی ۔
    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں نہ انتقامی کارروائیاں کی نہ آئندہ کریگی۔ نیب کے لاڈلوں کے خلاف بات کرنے پر یہ کارروائیاں ہوتی ہیں، چیئرمین نیب خود مستعفی ہو جائے اور لوگوں کی بدعائیں نہ لیں۔ میں اگر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کی تحقیقات کرنے کی بات کرتا ہوں تو میرے خلاف تحقیقات کرنے کا کہ دیا جاتا ہے،نیب اس حکومت کا سیاسی ہتھکنڈے کا ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک یونس میمن یا یونس قدوائی کو دیکھا نہ ان سے ملا،میرے پاس چار برسوں میں سات وزارتیں رہیں، ان میں ان کی مداخلت یا کام صفر ہے۔

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاگیا جہاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور دیگر سینئرافسران نے انکا استقبال کیا اور ایس ایس یو کے دستے نے سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کانفرنس ہال ایس ایس یو میں اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں ڈی آئی جی مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
    کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی کورٹ پولیس چوہدری اسد، ایس پی سیکیورٹی- II امجد حیات، ایس پی ایف ایس سی عبد القیوم پتافی، ایس پی مددگار 15 عبداللہ میمن، ایس پی ایس ایس یو ارم اعوان، ایس پی چوکنڈی ڈاکٹر نجیب اور ایس پی سیکیورٹی – I اصغر عثمان نے اجلاس میں شرکت کی۔
    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کے پیشہ وارانہ معیار، انتظامی اور انسداد دہشت گردی آپریشنزکے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت میں مزید اضافے کی کوششوں کی تعریف کی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروسز ڈویژن کی سربراہی میں قائم کئے گئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کا افتتاح کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بتایا کہ جدید سازو سمان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔بعد ازاں، عمران یعقوب منہاس نی(S.W.A.T) ٹیم کے کمانڈوز کی طرف سے پیش کر دہ فرضی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اور کمانڈنٹ ایس ایس یو نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کویادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

  • نیب کا سیکشن 31-A مجھ پر نہیں بلکہ خود چیئرمین نیب پر لاگو ہوتا ہے،سعید غنی

    نیب کا سیکشن 31-A مجھ پر نہیں بلکہ خود چیئرمین نیب پر لاگو ہوتا ہے،سعید غنی

    وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کا سیکشن 31-A مجھ پر نہیں بلکہ خود چیئرمین نیب پر لاگو ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک ویڈیو پر بلیک میل ہوکر تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں اور کیسز پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ میں پیر کی صبح نیب کراچی کے دفتر میں اکیلا جائوں گا اور ساتھ کچھ کپڑے لے جائوں گا تاکہ نیب کی دوسری پریس ریلیز میں جو تحقیقات کے نام پر مجھے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے اس کی مجھ سے وہ تحقیقات کریں۔
    ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جس ویڈیو کی وجہ سے چیئرمین نیب موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہورہا ہے وہ ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس ہے کیونکہ اس کی گرفتاری اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیئرمین نیب سمیت تمام نیب اچھل پڑی ہے۔
    چیئرمین نیب قوم کو بتائیں کہ انہوں نے شوگر اسکینڈل، گندم اسکینڈل، پیٹرول پرائس اسکینڈل، ادویات اسکینڈل پر کون سی تحقیقات کی ہیں اور مختلف کمیشن کی رپورٹس کے باوجود اس میں جو پی ٹی آئی کے اے ٹی ایمز ملوث پائے گئے ان کے خلاف کون سے کیسز نیب میں دائر کئے ہیں۔

    اس وقت چیئرمین نیب کے پاس کچھ نہیں تاہم حکومت کے پاس ان کی ویڈیو ہے۔ ایم کیو ایم ملکی سیاست سے فارغ ہوچکی ہے اور ان کا طرز سیاست آج بھی الطاف حسین کے طرز سیاست کی طرح ہے اور وہ لسانی اور تعصبانہ سیاست کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غمی نے کہا کہ یکم جولائی کو کراچی میں سید ناصر حسین شاہ اور میں نے ایک پریس کانفرنس میں مختلف اشیوز پر بات کی اور اس میں ہم نے ہمارے پاس آنے والے نیب کراچی کے ایک خط جس میں نیب ہیڈ کواٹر سے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی زمینوں پر قبضوں کی شکایات رپورٹ کی روشنی میں ان کے خلاف تحقیقات کا کہا گیا تھا ہم نے مطالبہ کیا کہ جس طرح اپوزشن کے رہنمائوں کو ابتدائی اسٹیج پر گرفتار کیا جاتا ہے، نیب فوری طور پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ مجھے امید نہیں ہے کہ نیب اس طرح کی کوئی کارروائی کرے گی .

  • سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے

    سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے

    گجر نالہ متاثرین کی بحالی، بارشوں سے نمٹنے، ہاؤسنگ اسکیمز منصوبوں کے لیے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔

    سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں 3 الگ الگ درخواستیں دائر کردیں، جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔

    سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے۔ 5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکار ہوں گے۔ نیو ملیر، تیسر ٹاون سمیت دیگر ہاؤسنگ اسکیمز کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں۔

  • ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    پی ٹی اے نےٹک ٹاک پابندی کیس میں ایل جی بی ٹی سے متعلق 224 اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں، پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ درخواست گزارنےگمراہ کن حقائق بتاکرحکم امتناع لیا، درخواست گزار نے 14جون کو شکایت جمع کرائی، جس پر پی ٹی اے نے 22جون ہی کوہیش ٹیگ اورملتی جلتی ویڈیوز بلاک کیں۔

    پی ٹی اے نے ایل جی بی ٹی سے متعلق 224 اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ 22 جون کوایکشن لیامگرہائی کورٹ سے 28 جون کو حکم امتناع لےلیا گیا، ہمیں نوٹس جاری کیےبغیر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی تھی۔

    پی ٹی اے حکام کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ ہیں،چند صارفین کی ویڈیوز کی سزا 99 فیصدصارفین کو نہیں دی جاسکتی، قابل اعتراض مواد سے متعلق 5 جولائی تک شکایتیں نمٹا دیں گے۔

    ٹک ٹاک پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے، پی ٹی اے کےمؤقف کے بعد ٹک ٹاک کےخلاف حکم امتناع واپس لےلیاگیا ، بعد ازاں ٹک ٹاک کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی

  • گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مجھ سے متعلق نیب پریس ریلیز آئی ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے گزشتہ روز پریس ریلیز میں کہا گیا کہ میں نے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچایا نیب میرے خلاف تحقیقات کریں ،مجھے کوئی خوف نہیں چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہے ہیں حلیم عادل شیخ کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا،پیر کی صبح نیب کے دفتر جاؤں گا، اپنے کچھ جوڑے بھی لے جاؤں گا،نیب دفتر جاکر کہوں گا کہ مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے بٹھائیں گے اور تحقیقات کریں گے، نہ ضمانت لوں گا نہ ہی ریمانڈ کی مخالفت کروں ، بیشک چھ ماہ تک قید میں رکھو میں نے آج تک یونس میمن کو نہیں دیکھا نہ ہی فون کیا،خورشید شا ہ اور اعجا زجاکھرانی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سعید غنی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ چیئرمین نیب کہہ دیں حلیم عادل شیخ کوگرفتارنہیں کریں گے،حلیم عادل شیخ پرقبضے کے الزامات درست ہیں،نیب کی وجہ سے بے شمارلوگوں نے خودکشیاں کیں نیب کو اگر اپنا وقار تھوڑا بڑہانا چاہیے تو اسے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنا چاہیے، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے

    نیب نے جن گھروں کو غیرقانونی کہا وہ کون استعمال کر رہا ہے؟ نیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے،توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کو تکلیف ہو گی، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں، حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اٹھ رہے ہیں،حکومت کی طرح نیب نالائق اور نااہل ہے،چیلنج کرتا ہوں مجھے نوٹس بھیجیں، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتاؤں گا،

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

  • ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    پرانا گولیمارمیں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجر نے پراناگولیمارمیں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اغوا، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان منشیات فروش کاشف ڈاڈاکےاڈےپرکام کرتے ہیں، ملزمان نے ماربل مارکیٹ، آٹو گیراج اور دکانوں سے بھتہ وصولی کا انکشاف کیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان 250 سے زائد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے تاجر اوراس کے بھتیجےکو 5 لاکھ بھتہ نہ دینے پر قتل کیا تھا، فائرنگ کے واقعےمیں تاجر کا بیٹا زخمی بھی ہوا تھا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مخالف منشیات فروش فرقان کوقتل کرنے کااعتراف بھی کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • تاجروں کی لئے خوشخبری، سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں مزید اضافہ کردیا

    تاجروں کی لئے خوشخبری، سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں مزید اضافہ کردیا

    سندھ حکومت نے کاروباری اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کی چھوٹ دے دی۔ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے تک برقراررکھی جاسکتی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نجی و سرکاری دفاتر میں سو فیصد عملے کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات دے دیئے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک کر دئیے گئے۔ ہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات میں 4 سو مہمانوں کی اجازت بھی دے دی۔ شادی ہالز کے اندر 200مہمانوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ رات 12 بجے تک شہری ریسورنٹ میں ان اور آوٹ ڈور کی سہولت سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

    محکمہ داخلہ نے حکم نامے میں کہا پارکس، ان ڈور جم اور واٹر پارکس میں کورونا سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے، سینماء گھر اور تھیٹر انتظامیہ رات ایک بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں۔ نجی و سرکاری دفاتر میں 100 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کرسکتا ہے جبکہ چھوٹے بڑے سماجی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

  • چالان کیلئے روکنے پر ڈمپر نے پولیس افسر کو کچل دیا

    چالان کیلئے روکنے پر ڈمپر نے پولیس افسر کو کچل دیا

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سب انسپکٹر نے چالان کرنے کے لیے ڈمپر کو روکا تو ڈمپر ڈرائیور پولیس اہلکار کو روندتا ہوا فرار ہو گیا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈمپر ڈرائیور کو روکا اور اس کا چالان کرنے لگے تو ڈمپر ڈرائیور سب انسپکٹر پہ ڈمپر چڑھاتا ہوا فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ کو شدید زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پہ واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    واقعے کا مقدمہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔

  • جمشید کوارٹر پولیس کی کاروائی، دو کار لفٹر ملزمان گرفتار

    جمشید کوارٹر پولیس کی کاروائی، دو کار لفٹر ملزمان گرفتار

    جمشید کوارٹر پولیس کی کاروائی، دو کار لفٹر ملزمان گرفتار

    ملزمان مختلف علاقہ جات سے کاریں چوری کرکے پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے

    گرفتار ملزمان میں رضا بیگ اور نعمان شامل ہیں
    ملزمان سے دو کاریں اور غیر قانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ برآمد کرلیا.

    ابتداٸی تفتیش میں معلوم ہوا ہیکہ ملزمان کاروں کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے.پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا.

    ملزمان سے کار نمبری AJT-773 مہران چوری شدہ تھانہ حدود برآمد ہے.ملزمان کی نشاندھی پر دوسری کار شراڈ کھلے ہوٸے پارٹس انجن و دیگر پارٹس سمیت برآمد کی گئی۔

    نشاندھی پر برآمد کار شیراڈ کے انجن نمبر وغیرہ ملزمان نے رگڑ کر مٹاٸے ہیں جوکے واضح نظر نہیں آ رہے.ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی۔مزید تفتش جاری ہے.