Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بیان

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بیان

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بیان

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ منت ترلے دھونس دھمکی میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کانیاڈرامہ شروع ہوچکا ہےتینوں جماعتوں کی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہورہی ہے،

    اوبن بلیٹ، انتخابی اصلاحات اور اوورسیز پاکستانیوں کے دشمنوں کو قوم پہچانتی ہے، پی ڈی ایم اپنی ذاتی مفادات کے خول میں قید ہے،

    پی ڈی ایم کا عروج و زوال نیب مقدمات، پیشیوں اور این آر او سے جڑا ہے.پی ڈی ایم کا اچار جان لے کہ نئے پاکستان میں قانون ان کے گھر کی لونڈی نہیں ہے،

    کرپٹ ٹولے نے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جائیدادیں بنائیں، ان کے مقدر میں بھٹکنا لکھا ہے،ڈھونگیوں کے جلسوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑھتا،

    عمران خان اپوزیشن کے سامنے چٹان ہے،انشاللہ کشمیر انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی.

  • بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر رہنما سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

    بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر رہنما سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر رہنما سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

    بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سردار ممتاز حسین ساسولی کے انتقال سے پارٹی ایک بھادر و ثابت قدم ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔
    مرحوم سردار ممتاز حسین ساسولی کی پارٹی کے لیئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے فرزند و پی پی پی سٹی ایریا 114 کراچی کے صدر طالب بروہی سے تعزیت اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • سعید غنی کا شکریہ میری پبلسٹی کررہے ہیں، مجھےگرفتار کرنا ہےتومیں موجود ہوں

    سعید غنی کا شکریہ میری پبلسٹی کررہے ہیں، مجھےگرفتار کرنا ہےتومیں موجود ہوں

    قائد حسب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ
    میری چار ایکڑ زمین ہے جو الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہے،کوئی ثابت کرتا تو آج میں جیل ہوتا،
    بحیثیت اپوزیشن لیڈر انہوں نے میری زبان بندی کی،لاکھوں ایکڑ پر پی پی نے ناجائز قبضے کیے،
    میں جو بات کروں گا اس کا ثبوت بھی دوں گا،
    1990 سے تین سال پہلے تک 65 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی،جس میں 43 ہزار ایکڑ زمین پی پی نے دی۔
    نیب ایک آزاد ادارہ ہے،سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں،سعید غنی بتائیں فرحان شرلا کون ہیں،زمینوں پر قبضے کے لیے ایک سانڈ کو چھوڑا ہوا ہے،سرکاری سانڈ سعید غنی نے زمین پر چھوڑے ہوئے ہیں،
    سعید غنی کا شکریہ میری پبلسٹی کررہے ہیں، مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں موجود ہوں،آپ کے وزیراعلیٰ پر سات کیسز ہیں،ضمیر عباسی نیب کا اسٹاف تھاجو پیپلزپارٹی کا فرنٹ مین رہا،مرتضيٰ وہاب نے سمری بناکر دی ناصر لوتھا کو زمین الاٹ ہوئی،اس کے خلاف پٹیشن کرنے جارہے ہیں،نیب کے اندر انہوں نے خود کیس بناکر بھیجا،میرے خلاف درخواست گزار سندھ حکومت ہے،ہم نہ بھاگنے اور دہمکانے والے نہیں ہیں۔

    محترمہ کی شہادت پر یہ لوگ لیڈر بن گئے،
    شہادت کے وقت زمینوں کا ریکارڈ جل گیا،ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا گیا،اس کے بعد پتہ چلا کہ ریکارڈ جعلی ہے،10 لاکھ ایکڑ زمین کی ہیر پھیر ہوئی، کمپیوٹرائیزیشن میں بھی جعلسازی ہوئی، نظر محمد لغاری کی رپورٹ موجود ہے،91 سے 96 سے ریکارڈ موجود ہے،
    17 ہزار ایکڑ میں دو ہزار ارباب رحیم باقی سب پی پی کے دور کی ہیں،9 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ موجود ہے،سمری بننے کے بعد زمین کینسل کی گئی اس پر قبضہ موجود ہے،ناصر لوتھا 9 ہزار ایکڑ زمین پر قابض ہے،جعلی کھاتے اور چالان سے اربوں روپے کمائے جارہے ہیں۔
    سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہورہی ہے،
    سندھ میں ہزاروں ایکڑ سے زائد جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے،جامشورو مراد علی شاہ کے علاقے میں جنگلات کی4 لاکھ 64 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،ہم پودے لگارہے ہیں یہ جنگلات کاٹ رہے ہیں،سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر جعلی قبضے پی پی نے کروائے ہیں۔
    مافیا کی طور سندھ کی زمینوں کو بیچ دیا ہے،
    نیب کو اس معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،
    ملک کے اداروں سے کہتا ہوں پی پی ملک کو کمزور کررہی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں سندھ کی زمینوں پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔
    سپریم کورٹ کے موجودہ کسی جج کو سوموٹو لیکر انکوائری کرنی چاہیے،جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھ سے شروعات کی جائے،ہم سرکاری زمینیں خالی کرواکے سرکار کو واپس کریں گے۔

  • چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی لیاری آمد

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی لیاری آمد

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی لیاری آمد پر پی پی پی کراچی ڈویژن میں شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار
    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی اور ان کی پی پی کی خدمات کا سراہا ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نسیمہ ناز بلوچ کی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت کے لئے وقف تھی، پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے نسیمہ ناز بلوچ کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی ایک طاقت ور صدا کے طور پر نسیمہ ناز بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نسیمہ ناز بلوچ کو خواتین کی ایک مؤثر نمائندے کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت و دیگر بھی موجود تھے۔

  • مردم شماری پر حکومت سندھ  نے بھی تحفظات اٹھا دیے

    مردم شماری پر حکومت سندھ نے بھی تحفظات اٹھا دیے

    مردم شماری پر حکومت سندھ نے بھی تحفظات اٹھا دیے

    باغی ٹی وی : وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پرسب سےزیادہ اسٹینڈ پیپلزپارٹی نےلیاہے.یونیسف والوں نےایک سروےکیاتھا اور رپورٹ بھی سامنے آئی تھی،مردم شماری اور یونیسف کی رپورٹ ایک ہی وقت میں سامنے آئی،کراچی میں سب کومردم شماری پرتحفظات تھے،

    ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر کسی کوکراچی میں آکررہنےسےنہیں روک سکتے،صوبائی فنانس کمیشن ہوناچاہیےصوبائی فنانس کمیشن بناہواہے مگرکام نہیں کررہا،اس سال سےصوبائی فنانس کمیشن کام شروع کردے گا،

    خیال رہے کہ مردم شماری کے حوالے سے کراچی والے بہت زیادہ تحفظات رکھتے ہیں‌. اسی طرح سندھ بھی اس پر اعتراض کرتا آیا ہے . اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کی طرف سے بھی الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ آبادی کے تناسب میں ہیر پھیر کر کے قومی وسائل کو خاص افراد تک محدود رکھا گیا ہے .

  • کراچی شیر شاہ ہونڈا کمپنی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی

    کراچی شیر شاہ ہونڈا کمپنی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی

    شیر شاہ ہونڈا کمپنی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی، 10 افراد زخمی
    زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق بس ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا کئی بار لوگوں نے تنبیہہ کی لیکن وہ نہ مانا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

  • طلبا کس کس مضمون کا امتحان دیں گے

    طلبا کس کس مضمون کا امتحان دیں گے

    طلبا کس کس مضمون کا امتحان دیں گے

    باغی ٹی وی : کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا.طلبااور والدین ایڈمٹ کارڈکےحصول کیلئےپریشان ہیں.اس لیے چھٹی کےروزبھی بورڈآفس میں طلباکا رش لگا رہا . طلبا کی اکثریت کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں ،

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن طلبانےفیس تاخیرسےجمع کرائی ان کو ایڈمٹ کارڈکےحصول میں مشکل کاسامناہے ،رواں سال صرف اختیاری مضامین کےپیپرز ہونگے،نہم سائنس گروپ کےطلباو طالبات 4 پرچے دیں گے،سائنس گروپ میں میتھس، فزکس،کیمسٹری،بائیولوجی یا کمپیوٹر کاپرچہ دینا ہوگا.

    دسویں جماعت سائنس گروپ کےطلباو طالبات 2 پر چے دیں گے.

  • ملک میں پانی کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ملک میں پانی کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ملک بھر میں پانی کی کمی کا مسئلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

    ملک میں پانی کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کم بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے کی وجہ سے دریا خشک ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں فی کس پانی کی دستیابی 11 سو ملین کیوبک میٹر سالانہ رہ گئی ہے جبکہ پنجاب میں اب پانی نکالنے کے لیے 600 فٹ گہرائی تک جانا پڑتا ہے۔

    ہر سال خریف اور ربیع کی فصل کو 45 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں زیر زمین پانی کی سطح گرنے لگی ہے، ایک وقت تھا جب 50 فٹ نیچے میٹھا پانی مل جاتا تھا لیکن اب 600 سے 700 فٹ گہرائی میں جانا پڑتا ہے۔

    آبی ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پانی کے نئے ذخائر نا بنائے گئے اور پانی کا ضیاع نہ روکا گیا تو قحط سالی کا شکار ہو جائیں گے، اس وقت پانی کی فی کس دستیابی 1100 ملین کیوبک میٹر سالانہ ہے، جیسے ہی یہ ایک ہزار کیوبک میٹر سے نیچے آئی تو قحط کا شکار ہو جائیں گے۔

    آبی ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی، پانی کے ضیاع اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ارباب اختیار کو فوری نئے ڈیموں اور پانی کے استعمال میں احتیاط کو اپنانا ہو گا ورنہ قحط سالی سر پر کھڑی ہے۔

    پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے صدر اور جنرل منیجر بیراجز امجد سعیدکا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ آنے والے دنوں میں سنگین ہو سکتا ہے، 1960 کا آبی معاہدہ موجود ہے، بھارت کی بات کیا کرنی، ہمارے تو اپنے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم پر تحفظات سالوں سے چلے آ رہے ہیں۔

    امجد سعید کا کہنا تھا کہ7 ملین ایکٹر فٹ قیمتی پانی ہر سال سمندر کی نذر ہو جاتا ہے، یہ نااہلی نہیں تو اور کیا ہے۔

    ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 15، 20 سالوں سے لاہور شہر کا زیر زمین پانی ہر سال ایک میٹر نیچے جا رہا تھا، بارشوں میں کمی، دریائے راوی کی صورتحال اور شہریوں کی جانب سے پانی کا ضیاع اس کی بڑی وجوہات ہیں۔

    زاہد عزیز کے مطابق حکومتی اقدامات سے زیرزمین پانی کی سطح 2میٹر بلند ہوئی، آئندہ کئی سالوں کے لیے لاہور سمیت بڑے شہروں کے لیے یہ پانی کافی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور جنوبی پنجاب کے اکثر شہروں میں لوگوں کو میٹھے پانی کی قلت کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے پراجیکٹس بن رہے ہیں۔

  • کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسی نے قربانی کے جانور  پر تیزاب پھینک دیا۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محلے داروں میں ہوئے جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

    ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر 8 میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا، بعد ازاں جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

    پولیس نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔

  • اب سستے نہیں مہنگے سمارٹ فونز خریدیں، حکومت نے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی کمی کر دی

    اب سستے نہیں مہنگے سمارٹ فونز خریدیں، حکومت نے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی کمی کر دی

    اب سستے نہیں مہنگے سمارٹ فونز خریدیں، حکومت نے مہنگے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق سمارٹ فون صارفین اب مہنگے سمارٹ فون خریدینے کی تیاری کر لیں، کیونکہ حکومت کی جانب سے مہنگے سمارٹ فون اب سستے کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، حکومت نے مہنگے سمارٹ فونز پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی ہے- 500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 6 سو 50 روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی ہے جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 5 سو20 روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی ہے۔
    ایف بی آر نے تخمینہ لگایا ہے کہ تین سلیبز میں اضافے سے مزید 16 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔
    یہ ہے کہ چھوٹے موبائل فون پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے-رپورٹ کے مطابق جن سیٹ کی قیمت 100 ڈالرز سے زیادہ ہے اور 200 ڈالرز سے کم ہے ایسے موبائل فونز کی ریگیولیٹری ڈیوٹی 4ہزار 5 سو 10 سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

    جن موبائل فونز کی قیمت 200 ڈالرز سے زیادہ اور 350 ڈالرز سے کم ہے ان پر ریگیولیٹری ڈیوٹی 6 ہزار 180 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے پر سیٹ کردی گئی ہے۔ چند موبائل فون کمپنیاں جو کہ پاکستان میں کافی حد تک پذیرائی حاصل کر چکی ہیں اور لوگ بھی ان کے علاوہ دورے برانڈز کا انتخاب نہیں کرتے ہیں۔ اسکے برعکس موبائل بنانے والی پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی ویلیو کے مطابق 6 مختلف سلیبز پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے پر نظر ثانی کردی۔
    ایک درآمد شدہ ڈیوٹی 30 ڈالرتک کی قیمت والے موبائل فونز پر ڈیوٹی 300 روپے ہی رہے گی ، جبکہ ایسے موبائل جن کی ویلیو 30 ڈالرز سے زیادہ اور 100 ڈالر سے کم ہے ان پر فی موبائل 3000 روپے تک برآمدی ٹیکس لیا جائے گا اس سے قبل فی موبائل ریگیولیٹری ریٹ 2ہزار 9سو 40 روپے تھا۔ دوسری جانب وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کا کہنا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہو جائے گا۔
    ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کر دیا۔ بجٹ میں آئی ٹی کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے۔موبائل کالزپر ٹیکس لگنے پر وزارت آئی ٹی نے اعتراض اٹھایا تھا،ایف بی آر نے ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا،وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا ۔ ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ رواں مالی سال 20 ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کیا۔