Baaghi TV

Category: کراچی

  • 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کس دور میں بنائے گئے؟

    40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کس دور میں بنائے گئے؟

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 40 لاکھ لوگوں کے جعلی شناختی کارڈ کس دور میں بنائے گئے.

    اگر یہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوگئے تو جمہوری عمل پر سوال اٹھ جائے گا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں جعلی شناختی کارڈز کے اجراء پر ایم کیو ایم نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ غلط کام ہوئے ہیں، نادرا سندھ کے 39 ملازمین کو معطل کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

  • سندھ پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی

    سندھ پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی

    سندھ حکومت نے پولیس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب ہر کیس میں کسی بھی شہری کی گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔

    سندھ حکومت نے پولیس رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے پولیس رولز 26 میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    مسودہ کل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    محکمہ قانون کے ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت سنگین جرائم کے سوا دیگر عمومی مقدمات میں پولیس مبینہ ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے گی، مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق مسودے میں 10 سے زائد مختلف دفعات پر نامزد فرد کی گرفتاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پولیس رولز 1934ء میں ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

    سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس رول 26 میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔

  • شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان پنجاب کے علاقے دنیاپور میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس نے فیوچر کالونی میں دوران گشت کارروائی کی۔

    گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد۔

    پولیس نےملزمان کی نشاندہی پر ایک اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔

    تحویل میں لی گئی موٹرسائیکلیں تھانہ عوامی کالونی اور شرافی گوٹھ کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں۔

    گرفتار ملزمان کیخلاف موٹرسائیکل چوری کی cctv فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی جس کے ذریعے ملزمان کو شناخت کیا گیا۔

    دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں، الفلاح، ماڈل کالونی اور شرافی گوٹھ میں مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں نیک مراد اور محمد عاقب شامل ہیں۔

  • اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے اداکار کو بھی پریشان کردیا

    اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے اداکار کو بھی پریشان کردیا

    شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم کو کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے تشویش میں مبتلا کردیا۔

    اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں عید سے پہلے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے۔

    اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’ہمارے حکام اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ ایک بہت بڑی تشویش کی بات ہے۔‘

    اداکار نے ڈکیتی کی ایک واردات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کل ڈی ایچ اے میں ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے تمام لوگوں کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ گئے۔‘

    اعجاز اسلم نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ٹیگ کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، بیک ویو مرر کی چوری بھی بہت عام ہے، کیوں ان جرائم پر کوئی سخت سزا نہیں دی جاتی، وارداتوں کی وجہ سے شہری اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

  • نیب کراچی نےمحکمہ تعلیم اور صحت میں اربوں روپےکرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی

    نیب کراچی نےمحکمہ تعلیم اور صحت میں اربوں روپےکرپشن کی تحقیقات کی منظوری دیدی

    ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے کےمیگا کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ۔

    نیب کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب کراچی نجف قلی مرزا کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب نے 6 انکوائیریز کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔

    اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اربوں روپے مالیت کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    نیب کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں 11 غیر قانونی ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیے گئے،محکمہ آرکائیو میں 2 ارب کے اسکینڈل کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی اور دیگر افسران کے خلاف بھرتیوں اور تقرریوں کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ہے.

    ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے افسر مدد علی آرائیں کے خلاف بھئ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

  • سرکلر ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کا حصہ ادا کرنے کو تیار ہیں

    سرکلر ریلوے کے لیے 6 ارب روپے کا حصہ ادا کرنے کو تیار ہیں

    وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے اپنا چھ ارب روپے کا حصہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نالوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، ڈزاسٹر مینجمنٹ پلان، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں پیش رفت اور بی آر ٹی پر بریفنگ دی گئی۔

    کمشنر کراچی نے بتایا کہ محمود آباد نالہ، گجر نالہ اور اورنگی نالہ بڑی حد تک کلیر کیے جاچکے ہیں۔متاثرین کو 82 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

    ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ کے سی آر روٹ پر واقع انڈرپاس اور فلائی اوور بنانے کی اسٹڈی کرلی ہے۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

    ریلوے میں پہلی بار عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز کی تجویز زیر غور ہے، ملت ایکسپریس حادثہ محکمہ ریلوے کو بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس حادثے کے بعد ایگزامنرز نے بوسیدہ بوگیوں کی کلیئرنس بند کردی، ملت ایکسپریس حادثے میں ایک ٹرین ایگزامنر کو معطل کیا جاچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جارہا تھا۔

    دوسری جانب عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بس والوں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی بکنگ آفس پر پریشانی کا شکار ہیں۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے نے بوگیوں کی عدم موجودگی پر عید اسپیشل آپریشن ملتوی کیا ہے۔

  • کراچی میں بس کے اندر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

    کراچی میں بس کے اندر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

    کالا پل کے قریب بس کے اندر ایک شخص کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں کالا پل کے قریب ایک شخص نے بس کے اندر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیرنذیرشیخ نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو روکا تو مشتبہ شخص بھاگا اور بس میں چڑھ گیا اور بس کے اندر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے بس موجود خواتین کو گولیاں لگیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے اور تفتیش جاری ہے ، خواتین کو گولیاں کس کی لگی،تفتیش کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تھی.

  • کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران

    کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کا بحران پیدا ہوگیا، کےالیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز بارش کی وجہ سے تاحال بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سب اسٹیشن میں پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ناگن چورنگی، انڈاموڑ، شادمان اور نارتھ کراچی کے بیشتر علاقوں میں شہری بجلی کے منتظر ہیں۔

    اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، نارتھ کراچی7ڈی ون، لیاقت آباد، اولڈسٹی ایریا، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گرومندر، جیکب لائنز، گارڈن اور اورنگی میں بھی بجلی بند ہے۔

    کورنگی، قائدآباد اور گلشن حدید کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا، 1900 فیڈرزمیں سے 1737سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی جزوی طور پر متاثر ہے۔

  • منشیات اور دہشت گردی کیخلاف نائن یونٹ کے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع

    منشیات اور دہشت گردی کیخلاف نائن یونٹ کے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع

    اسپیشل برانچ نے منشیات اوردہشت گردی کے خلاف کے نائن یونٹ خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ نے منشیات فروشی اور دہشت گردی کیخلاف اقدام اٹھاتے ہوئے کے نائن یونٹ نے نئے خریدے گئے خصوصی کتوں کی ٹریننگ شروع کردی۔

    اسپیشل برانچ کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ٹریننگ دی جارہی ہے، ڈاگ یونٹ پہلے بھی موجود تھا لیکن ٹریننگ نہیں دی جاتی تھی، تربیت یافتہ کتے منشیات کیخلاف مہم میں کارگر ثابت ہوں گے۔

    اسپیشل برانچ نے کہا کہ جہاں مشینیں ناکام ہوجائیں وہاں کتوں کی حس کام کرتی ہے، کے نائن ڈاگ بم یا بارودی مواد ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

    پہلےمرحلے میں کتوں کوڈسپلن سکھایاجارہاہے، دوسرےمرحلے میں نارکوٹکس، بم ڈیٹیکشن ٹریننگ دی جائےگی اور تیسرے مرحلے میں کتوں سے کھوجی کا کام بھی لیا جائے گا۔

    اسپیشل برانچ کے مطابق اندرون سندھ میں مختلف کیسز میں مدد لی جاسکے گی، 3 ماہ کے اندر تمام تربیت یافتہ کتے تیار ہوجائیں گے، ہمارا مقصد منشیات اوردہشت گردی کےخلاف کام کرناہے۔

    کے نائن یونٹ کو بڑے پیمانے پر بنانے کی تیاریاں ہیں، موجودہ بیج کوتربیت دینے کے بعد نئے کتے خریدےجائیں گے۔