Baaghi TV

Category: کراچی

  • بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کیس،سماعت ملتوی،عدالت کا پولیس کو بڑا حکم

    بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کیس،سماعت ملتوی،عدالت کا پولیس کو بڑا حکم

    بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کیس،سماعت ملتوی،عدالت کا پولیس کو بڑا حکم

    دہشت گردی عدالت میں بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی

    ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ،جئے سندھ محاذ کے رهنما سجاد چانڈیو اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ایس یو پی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جلال محمود شاہ کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ،وکیل جلال محمود شاہ نے کہا کہ جلال محمود شاہ بیمار ہیں لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے عدالت نے جلال محمود شاہ کی موجودگی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی عدالت نے ڈاکٹر قادر مگسی ، جلال محمود شاہ ریاض چانڈیو اور سجاد چانڈیو کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کردی

    پولیس نے عدالت میں چالان جمع نہیں کروایا عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر چالان جمع کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی

    کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

    بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    واضح رہے کہ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے غریب شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے پر شہریوں نے احتجاج کیا تھا اور بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا

    بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

    زمینوں پر قبضے،تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

     بحریہ ٹاؤن میں دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے علیحدگی پسندوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے

    واقعہ کے بعد بحریہ ٹاؤن سے منسلک نجی بلڈرز اور ڈیولپرز کے نمائندے میاں اطہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے کاروبار غیرمحفوظ ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آ کر صورتحال دیکھیں، شرپسند عناصر کی جانب سے دکانیں، دفاتر اور املاک جلائی گئیں، ہم لٹ رہے تھے لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا، جب لوگوں نے اپنی جمع پونجی لگا دی تو اعتراضات آنا شروع ہوگئے۔

    قبل ازیں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں چاچا فیض محمد گبول کے فرزند مراد گبول، سردار قادر بخش گبول، حفیظ جوکھیو اور دیگر شامل تھے ،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملیر کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ملیر کے نمائندے بروکر اور سہولتکار بن چکے ہیں.

  • کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کا بدترین بحران جاری

    کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کا بدترین بحران جاری

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے پھٹنے والی لائنوں کے باعث کراچی میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا۔

    کراچی میں گزشتہ 48گھنٹوں سے پا نی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی مکمل طور معطل ہے جس میں کورنگی ، لا نڈھی، ملیر ، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، محمود آباد ، منظورکالونی ، فیڈر ل بی ایریا ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر شامل ہیں، شہر ی پا نی کی بو ند بو ند کو تر س گئے ہیں۔

    شہری واٹر ٹینکر ز خریدکر پا نی حاصل کررہے ہیں، عید الاضٰحی بھی قریب ہے ،شہر یو ں نے جا نور خر ید نا شروع کردیے ان جا نو رو ں کو پا نی کی ضروریا ت کو بمشکل پورا کیاجا رہا ہے ٹینکروں کے ذریعے جانوروں کے لیے پانی لیا جارہا ہے۔

    شہر شد ید گر می کی لپیٹ میں بھی ہے جس کی وجہ سے پا نی کی طلب میں اضافہ ہو گیا، کر اچی کو پہلے ہی 60کر وڑ گیلن پا نی کی کمی کا سامنا ہے ان حالا ت میں صورتحال مز ید خوف ناک ہو گئی ہے پورا شہر اس وقت پا نی کی فر اہمی سے متاثر ہے۔

    واٹر بورڈ حکام نے تمام صورتحال کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا ہے واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دس سے با رہ جو لا ئی کے دوران چار بڑے بجلی کے بر یک ڈاوئنز ہو ئے جس کی وجہ سے3 لا ئنیں پھٹ گئیں.

    پو را پا نی کی تر سیلی نظام درہم بر ہم ہو گیا، ان حالا ت میں شہر کو پا نی کی فر اہمی انتہا ئی مشکل ہو گئی ہے۔

    واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ شہر میں پا نی کی فر اہمی معمول پر آنے میں مز ید 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ تر جمان کے الیکٹرک نے واٹر بورڈ کے تمام الزامات کے بے بنیاد قرار دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ30 ارب روپے کا نا دھندہ ہے لیکن اس کے باوجو د دھا بیجی ، گھا رو پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر تنصیبا ت پر بلا تعطل بجلی فر اہمی کی جا ر ہی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ہما را عملہ واٹر بورد حکام سے فنی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں رہتا ہے غیر معمولی حالا ت میں عارضی تعطل کی صورت میں واٹر بورڈ کا اپنا بجلی کامتبا دل کا نظام مو جو د ہی نہیں ہے ایک نا دھند کو متواتر بجلی فر اہم کررہے ہیں۔

  • عملے کی حاضر دماغی نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی

    عملے کی حاضر دماغی نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی

    بینک عملے کی حاضر دماغی کام کرگئی، بینک لوٹنے کی نیت سے آنے والے ڈاکوؤں کو لینے کے دینے پڑگئے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں چار ملزمان بینک لوٹنے کی نیت سے داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا.

    ملزمان کی جانب سے بینک میں موجود افراد کو ہراساں کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بینک عملے نے حاضر دماغی سے کام لیتے سیکیورٹی الارم بجا ڈالا۔

    سیکیورٹی الارم بجنے پر پولیس حرکت میں آئی اور بینک پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔

    ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کے مطابق ڈاکووں نے بینک میں داخل ہوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا، پولیس نے ملزمان کی جانب سے چھوڑا گیا اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    شہر قائد میں بینک لوٹنے کی وارداتیں آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اپریل میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر نجی بینک سے رقم لے کر نکلوانے شہری سے ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹا گیا تھا، شہری نے 20 لاکھ روپے کیش کروائے تھے، ملزمان رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

  • اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

    اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

    اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا جس کے بعد ہی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد 16 جولائی سے ہوگا۔خیال رہے کہ 30 جون کو وفاقی حکومت نے 15 جولائی تک کیلئے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔

  • خادم انسانیت کا سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    خادم انسانیت کا سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ خادم انسانیت محمد رمضان چھیپاکا سابق صدر مملکت ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

    سابق صدر مملکت کو رمضان چھیپا نےخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور سیاست میں رواداری کی روشن مثال تھے،سابق صدر پاکستان ممنون حسین نے سیاست میں شائستگی ، اعلیٰ روایات و اقدار کو فروغ دیا۔ممنون حسین کی وفات سے پاکستان ایک شفیق،وضع دار اور قابل احترام شخصیت سے محروم ہوگیا۔

    پاکستان کیلئے بحیثیت صدرمملکت، مرحوم کی قابل قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین

  • ڈکیتی کا انتہائی مطلوب ملزم سندھ رینجرز کی گرفت میں

    ڈکیتی کا انتہائی مطلوب ملزم سندھ رینجرز کی گرفت میں

    سندھ رینجرزاورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علا قے تین ہٹی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چوری اورڈکیتی میں ملوث انتہا ئی مطلوب ملزم حیدرعلی کو گرفتارکرلیا گیا ہے.

    ملزم چوری، ڈ کیتی اورفون چھیننے کی ڈکیت گینگ کا سر غنہ ہے, ملزم 2019 میں ناظم آ باد کے ڈی اے اسکوائر، زینت اسکوائراور لا لو کھیت کے علا قوں میں راہگیروں خصو صاً خواتین سے پرس اورموبائل فونزچھیننے میں ملو ث رہا ہے، دوران تفتیش ملزم نے چوری اور ڈکیتی کی 150سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے 5جولائی2021 میں لا لو کھیت کے علا قے یو بی ایل والی گلی میں ایک راہگیر خاتون سے مو بائل فون چھینا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے، تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو چھینے گئے موبائل فونز، مو ٹرسائیکل اوراسلحہ وایمونیشن سمیت گرفتارکرلیا ہے، ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کو بمعہ چھینے گئے موبائل فونز موٹرسائیکل اوراسلحہ وایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے.

  • ایف آئی اے نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میگا سینٹر نادرا کا ڈیٹا انٹری آپریٹر موسیٰ عباسی اور غیرملکی شناختی کارڈ ایجنٹ معراج بھی شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تیسرے ملزم امین نے جعلی دستاویزات کے تحت شناختی کارڈ بنوایا، ملزم کا شناختی کارڈ نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بنا اور گرفتار ایجنٹ نے امین سے تیس ہزار رشوت طلب کی۔حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث اب تک نادرا ملازمین سمیت تیرہ ملزمان گرفتار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتےڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے ہیں۔

    عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بنایا گیا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

    ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں۔

  • تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں جوتوں کے گودام میں آگ لگنے کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا

    تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں جوتوں کے گودام میں آگ لگنے کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا

    تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود راجہ تنویر کالونی میں جوتوں کے گودام میں آگ لگنے کا معاملہ

    کراچی / ضلع ویسٹ اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود راجہ تنویر کالونی میں واقع جوتوں کے گودام میں رواں ھفتے میں دوسری مرتبہ آگ لگنے واقعہ پولیس تاحال معمہ حل نہ کر سکی تفصیلات کے مطابق راجہ تنویر کالونی میں جوتوں کے کارخانے کے مالک امان اللہ کو آج صبح اچانک آگ لگنے کی اطلاع ملی تو دکھ و غم سے نڈھال کو دل کا دورہ پڑ گیا یاد رھے کچھ دن قبل اسکے گودام میں خوفناک آگ لگی تھی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ھوا تھا گودام کے مالک امان اللہ کو اسپتال میں داخل کردیا گیا 15 پولیس اور علاقہ پولیس نے موقع پر پہنج کر فائر بریگیڈ کو طلب کیا اور آگ بجھائی علاقہ مکینوں کا کہنا ھے گودام کے مالک امان اللہ کے مخالفین نے آگ لگائی ھے پولیس اس سے قبل لگنے والی آگ کا معمہ حل نہیں کر پائی تھی کہ آج پھر آگ لگی.

  • پی آئی اے کا نیا منصوبہ،پی آئی اے زمین، بلڈنز اور جہاز گروی رکھوائے جائیں گے

    پی آئی اے کا نیا منصوبہ،پی آئی اے زمین، بلڈنز اور جہاز گروی رکھوائے جائیں گے

    حکومت نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 20 ارب روپے فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کیلئے 20ارب روپے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ‘سکوک بانڈز’ کے اجرا کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے دستاویز میں کہا گیا ہے.

    کہ قومی ایئرلائن کے لیے سکوک بانڈز کی مدت 10 سال کی ہوگی، گرین شو آپشن کے تحت مزید5 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کیے جاسکیں گے۔

    دستاویز کے مطابق یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی لسٹ ہوں گے۔

    اس ضمن میں دستاویز یہ بھی کہتا ہے کہ سکوک بانڈز سے حاصل رقم سے پی آئی اے مالی ضرورتیں پورا کرے گی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ بانڈز کی ضمانت کے طور پر پی آئی اے زمین، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا۔

    *خوش خبری، اہم حکم نامہ جاری*

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازمین کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ انہیں جولائی کی تنخواہ عید سے قبل ہی دے دی جائے گی۔

    سول ایسی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو رواں ماہ جولائی کی تنخواہ16تاریخ کو ادا کی جائے گی۔

  • لیاری گینگ وار عزیر بلوچ عدم ثبوت کی بناء پر بری

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ عدم ثبوت کی بناء پر بری

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مزید دو کیسز میں ثبوت ہی نہیں مل سکا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

    کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر ملزماں کیخلاف دو مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی.

    دوران سماعت کلاکوٹ تھانے کے تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ، شاہد رحمان عرف ایم سی بی، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، جاوید بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ،غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کا الزام ہے۔

    عذیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں 2012میں مقدمے درج کئے تھے، کیسز میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا تھا.

    استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا، عدالت نے دو مقدمات میں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا