Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

    ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

    ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

    کراچی:سندھ اوربلوچستان میں ایل پی جی 170 روپے جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں 180روپے فی کلو پر ہے۔ملک میں ایکبارپھر ایل پی جی کا مصنوعی بحران پیداکیا جارہا ہے۔

    ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں40روپے کااضافہ کردیا گیا۔ایل پی جی صنعت پر کچھ افراد کی اجارہ داری قائم ہے۔

    ملک میں گیس کی کوئی قلت نہیں ہے۔موسم گرما میں گیس کی قلت کا کوئی جواز نہیں.

    اوگرا، وزارت پیٹرولیم سمیت دیگر ادارے صورتحال کا فوری نوٹس لیں.

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقوں ملیر ،لانڈھی، شارع فیصل ، طارق روڈ ، جیل چورنگی اور آئی ئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد پی آئی بی کالونی، طارق روڈ،ناظم آباد ،گلشن اقبال،لیاقت آباد، گلستان جوہر،گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

  • 5 جولائی کو منسوخ ہونے والے میٹرک کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    5 جولائی کو منسوخ ہونے والے میٹرک کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    کراچی کے میٹرک بورڈ آفس نے 5 جولائی کو منسوخ ہونے والے میٹرک کے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ 5جولائی کو 2 امتحانی مراکز پر منسوخ ہونے والا میٹرک کا پرچہ 28جولائی کو لیاجائے گا۔

    ناظم امتحانات نے کہا کہ 5 جولائی کو میٹرک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کا پرچہ منسوخ کیا گیا تھا۔ٹی سی ایف اسکول ماڑی پور، گورنمنٹ گرلز اسکول بہار کالونی مراکز پر پرچہ منسوخ کیا گیا تھا۔پرچہ 28 جولائی کو ان ہی امتحانی مراکز پر دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک لیا جائے گا۔

  • سندھ میں مسافروں اور ڈرائیور کی ویکسینیشن کا آغاز

    سندھ میں مسافروں اور ڈرائیور کی ویکسینیشن کا آغاز

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مسافروں اور ڈرائیور کو سفر کے دوران لاڑکانہ میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیور کو دوران سفر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ خیرپور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے پر متعدد مسافروں کو وارننگ دی گئی ہے۔

    اویس قادر شاہ نے کہا کہ سکھر، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور شکارپور میں کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر مسافر گاڑیوں کو 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت فیصلے کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

  • سابق گورنر سندھ کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق گورنر سندھ کورونا کا شکار ہوگئے

    سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر کورونا کا شکار ہوگئے۔

    سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر نے بتایا کہ دس دن سے اسپتال میں داخل تھا گھر آیا تو دوبارہ بخار ہوگیا، کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔معین الدین حیدر نے کہا کہ بدھ کی رات سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں ویکسین لگوائی تھی، کون سی ویکسین لگوائی تھی اس وقت اس کا نام یاد نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وبا میں تیزی سےاضافہ ہو رہاہے، ملک میں 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں۔

    اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

  • ابراہیم حیدری سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

    ابراہیم حیدری سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

    ابراہیم حیدری سے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار۔

    گرفتار ملزمان سے پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائیل فونز برآمد۔

    ملزمان نے تھانہ ابراہیم حیدری کے علاقے میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔

    مقدمہ الزام 137/2021 شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کیا گیا تھا۔تینوں ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    ملزمان کی گرفتاری کے متعلق مراسلہ شہر کے دیگر تھانوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں مبارک، کامران اور شعیب شامل ہیں.

  • KMC کا عملہ جوبلی مارکیٹ گرانے پہنچ گیا

    KMC کا عملہ جوبلی مارکیٹ گرانے پہنچ گیا

    بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے محکمۂ انسدادِ تجاوزات کا عملہ نالے پر بنی دکانیں مسمار کرنے کے لیے جوبلی مارکیٹ پہنچ گیا۔

    کے ایم سی کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق جوبلی مارکیٹ کی نالوں پر بنائی دکانوں کو مسمار کیا جائے گا، دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2 گھنٹے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیں گے، عدالتی احکامات پر آپریشن کر رہے ہیں، جہاں دکانیں بنی ہیں وہ پیدل چلنے کی جگہ ہے۔

    کے ایم سی کے ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات نے یہ بھی کہا کہ نالے پر بنی جوبلی کلاتھ مارکیٹ کی 162 دکا نیں گرائی جائیں گی۔

    دوسری جانب جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے صدر عبدالغنی میمن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی دکانیں نہیں ٹوٹنے دیں گے۔

  • ڈائن اِن بند کرنے کے فیصلے پر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن میدان میں آگئی

    ڈائن اِن بند کرنے کے فیصلے پر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن میدان میں آگئی

    : آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن(ایکرا) نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائن ان پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ہم ایس او پیز پر ہمیشہ سے عمل درآمد کرا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس میں ڈائن ان بند کرنے کے فیصلے پر ایکرا نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا 3جولائی سے کھلی ڈائن ان چند روز بعد ہی بند کردی گئی، وبا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں.

    ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ڈائن ان بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس کا عملہ ویکسی نیٹڈ ہے، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    آل کراچی ریسٹورنٹس کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاروبار بند کرنے کے بجائے لوگوں کو ویکسننیٹڈ کیا جائے، کاروبار بند ہونے سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج رات سے ان ڈور ڈائننگ، تفریحی مقامات اور اسکول دوبارہ بند کیے جائیں گے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ،کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کورونا کیسز میں اضافہ،کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں وبا خطرناک شکل اختیار کرنے لگی ، سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد پابندیاں پھرسخت ہونے لگیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوجائے گا ، صوبے بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ آج رات سے بند کردی جائے گی تاہم صرف آوٹ ڈوراورڈیلیوری ہو سکے گی۔

    سندھ بھر میں کل سے مڈل تک اسکول بند کردیے جائیں گے تاہم نویں سے لے کر جامعات تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    شہریوں کیلئے آج رات سے سینما، جم، انڈور گیمز کے دروازے بھی بند کردیئے جائیں گے اور کل سے پارک، واٹر پارک،سی ویو، ،کینجھرجھیل جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مثبت کیسزکی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ گئی اور صرف کراچی میں سترہ فیصدتک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    اس وقت سندھ بھرمیں دنیاکےخطرناک ترین بھارتی قسم کورونا کے چھیاسٹھ کیسز کےعلاوہ برطانوی، ساؤتھ افریقن اور برازیلین ساختہ کوروناکیسز موجود ہیں۔

  • سندھ حکومت نے کراچی کے چھوٹے نالوں پر کوئی کام نہیں کیا

    سندھ حکومت نے کراچی کے چھوٹے نالوں پر کوئی کام نہیں کیا

    ‏سندھ حکومت نے کراچی کے چھوٹے نالوں پر کوئی کام نہیں کیا۔

    صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا مون سون کی بارشوں کے تحت جو اقدامات مقامی حکومت کو کرنے تھے وہ کہیں ظاہر نہیں ہورہے۔

    این ڈی ایم اے نے کراچی کے 3 بڑے نالوں کا ٹاسک بخوبی سر انجام دیا.‏این ڈی ایم اے نے نالوں کے حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔

    نااہل نالائق سندھ حکومت کی وجہ سے بارشوں میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔گزشتہ سال بارشوں سے کراچی میں 27 اموات ہوئیں۔

    90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.‏این ڈی ایم اے نے نالوں کے حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔

    ‏سندھ حکومت لوکل منسٹری کے ساتھ میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کا معاملہ ایسا ہے جیسے شہر قائد سے تجارتی سودا۔

    لوکل نظام کو سنبھالنے کیلئے پی پی کے پاس کوئی قابل و اہل وزیر موجود نہیں ہے۔وزراء کی فوج صرف اداروں میں بیٹھ کر مال بنارہی ہے.

    ‏موجودہ صورتحال سے لگتا ہے کراچی کو ایک بار پھر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے،اگر شہر ڈوبا تو اس کے ذمہ دار بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ ہوں گے۔