Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے کئی علاقوں میں شدید بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی کے کئی علاقوں میں شدید بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی میں بدھ کی دوپہر تیز بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

    مون سون کے اسپیل میں دوسری بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس دوران راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، گوجرانوالہ اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے لئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ اس دوران گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی

  • سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے،ایم کیو ایم کا مطالبہ

    سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے،ایم کیو ایم کا مطالبہ

    سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے،ایم کیو ایم کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے،

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جعلی اکثریت سے وجود میں آئی ہے،گزشتہ دو دن پہلے ایف آئی اے کی پریس کانفرنس ہوئی،ایف آئی اے کی باتیں تشویشناک ہیں ،جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں 40لاکھ جعلی ووٹرز کا اندراج کروایا گیا ہے ،جمہوریت کے لبادے میں ملک دشمن اپنا کام کر رہے ہیں،اقتدار کی ہوس میں جعلی اکثریت حاصل کی گئی ہے ،اندرون سندھ نادرا کا 50 فیصد عملہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث رہا ہے،اگر ملک کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے توگورنر راج لگایا جا سکتا ہے ہم پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں ان کے طرز حکمرانی کے خلاف ہیں اٹھارہویں ترمیم میں کچھ ترمیم کی گنجائش موجود ہے ،اگر وفاق اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کی بات کرتا ہے تو ہم ساتھ دیں گے،

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

  • ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

    ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

    ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا، پولیس کے اعلیٰ حکام نے سب انسپکٹر کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی پر سرجوڑ لئے ہیں۔

    باغی ٹی وی نے گذشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہونے کی خبر بریک کی تھی، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بعد ازاں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو اہم انکشافات سامنے آئے، ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ اپنی نئی سفید ریو گاڑی چھپانے کے لیے افسران اور میڈیا میں جھوٹ بولتے رہے.

    ایس ایچ او کی جانب سے پہلےکہا گیا کہ گاڑی چوری ہوئی، بعد اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو شو روم والے کام سےلےگئے تھے، اب گاڑی مل گئی ہے، گاڑی چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    ڈی آئی جی نے خود اس معاملے کی تحقیقات کرائیں تو انکشاف ہوا کہ معاملہ ڈکیتی کا ہے، فوری طور پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن نیک محمد کھوسہ کو فوری طور پر معطل کیا گیا۔

    پولیس کے اعلیٰ حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے کہ سب انسپکٹر کے پاس ایک کروڑ کی گاڑی کیسی آئی؟ اس کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • پولیس اہلکار نے پیٹی بند بھائیوں کی حقیقت عدالت کے سامنے بیان کردی

    پولیس اہلکار نے پیٹی بند بھائیوں کی حقیقت عدالت کے سامنے بیان کردی

    شہری کے خلاف آئس کا مبینہ جھوٹا مقدمہ بنانے کا معاملہ

    پولیس اہلکار نے پیٹی بند بھائیوں کی حقیقت عدالت کے سامنے بیان کردی

    پولیس اہلکار محمد زبیر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا.محمد زبیر نے اپنےبیان میں بتایا کہ پولیس نے شہری اسرار کے خلاف آئس کا جھوٹا مقدمہ بنایا ہے،22 اپریل 2021 کو میری ڈیوٹی صدر پولیس اسٹیشن لگائی گئی۔گلستان جوہر میں شاہراہ فیصل پولیس کے ہمراہ اقراء کمپلیکس میں کاروائی کی تھی،
    کاروائی میں تین افراد حسنین حیدر ،چوکیدار اور اسرار کو حراست میں لیا تھا،اسرار کے گھر سے ہمیں ایک پستول ملا تھا جس کا لائسنس اس نے دیکھایا تھا،ہم تین افراد کو لے کر صبح چھ بجے صدر پولیس اسٹیشن پہنچے،جب میں اگلی رات ڈیوٹی پرواپس آیا تو ایس آئی او نے حسنین حیدر اور چوکیدار کو چھوڑ دیا تھا۔

    گرفتاری کے وقت حسنین حیدر نے بتایا تھا کہ ڈانس پارٹی میں آئس سپلائی کرتا ہوں،ایس آئی او عامر ویرک نے شہری اسرار کے خلاف جھوٹا بیان دینے کا کہا مگر میں انکار کردیا۔میں اپنا بیان بذریعہ ڈاک ڈی آئی جی ساوتھ کو بھیجا دیا تھا،

    پولیس اہلکار کےبیان کی وجہ سے مجھ پر دباو ڈالا جارہا ہے اور معطل بھی کرادیا گیا ہے،شہری اسرار بے گناہ ہے اور اس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا اسکولز، ہوٹلز اور پارکس بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا اسکولز، ہوٹلز اور پارکس بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک بار پھر اسکولز، پارکس اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وبا کی روک تھام کے لیے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی سندھ بھر کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کو جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

    جبکہ نویں دسویں جماعت اور اس سے اوپر کی کلاسز بھی صرف امتحابات کے لیے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

  • کراچی کے علا قے تین ہٹی میں مشترکہ کاروائی، چوری اور ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی کے علا قے تین ہٹی میں مشترکہ کاروائی، چوری اور ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے تین ہٹی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث انتہا ئی مطلوب ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلا ت کے مطا بق ملزم چوری، ڈ کیتی اور فو ن چھیننے کی ڈ کیت گینگ کا سر غنہ ہے۔ ملزم 2019میں نا ظم آ باد، کے ڈی اے اسکوائر، زینت اسکوائراور لا لو کھیت کے علا قوں میں راہگیروں خصو صاً خواتین سے پر س اور مو با ئل فو نز چھیننے میں ملو ث رہا ہے۔ دوران تفتیش ملز م نے چوری اور ڈ کیتی کی 150سے زائد وارداتوں میں ملوث ہو نےکا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے5جولائی 2021 میں لا لو کھیت کے علا قے یو بی ایل والی گلی میں ایک راہگیرخاتون سے موبائل فون چھینا۔ جسکی ویڈیو سو شل میڈ یا پر وائر ل ہو ئی۔ تکنیکی ذرائع استعمال کر تے ہو ئے ملزم کو چھینے گئے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور اسلحہ وایمو نیشن سمیت گر فتارکر لیا۔ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کو بمعہ چھینے گئے موبائل فونز موٹر سائیکل اور اسلحہ و ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • اگر کراچی ڈوبا تو وزیراعلیٰ اور ان کے درباری ذمیدار ہونگے

    اگر کراچی ڈوبا تو وزیراعلیٰ اور ان کے درباری ذمیدار ہونگے

    ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان سامنے آیا۔

    جس میں حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کہتی ہے کہ کچھ خرچ نہیں ہوا، اگر کراچی ڈوبا تو وزیراعلیٰ اور ان کے درباری ذمیدار ہونگے.

    ریاست زرداری کے وزراء وفاق اور NDMA کی جانب سے صاف کرائے گئے۔ نالوں پر فوٹو سیشن کروارہے ہیں، تینوں نالوں کی صفائی کے لیے وفاق نے این ڈی ایم اے کو 35 ارب روپے جاری کیے،۔

    تینوں نالوں کی صفائی کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، سندھ حکومت کے ماتحت کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سیز کے 500 سے زائد نالے صاف نہیں ہوسکے ہیں۔

    وفاق نے سندھ حکومت کو متاثرین کے لیے 1325 ملین روپے بھی جاری کرچکا ہے، ‏ملین روپے یوٹیلٹی کے کاموں کے لیے بھی جاری ہوچکے ہیں۔

    صفائی کے لیے اب بحریہ ٹاؤن کے جرمانے کے پیسوں پر آنکھیں لگائی ہوئی ہیں۔

    جس شہر سے 90 فیصد روینیو لیتے ہیں اس پر ایک روپیہ بھی سندھ حکومت لگانے کو تیار نہیں، ‏لیکن انہیں صرف ایڈمنسٹریٹر بننے کا شوق ہے۔

  • لگتا ہے اگلا الیکشن مریم نواز بھارت سے لڑیں گی

    لگتا ہے اگلا الیکشن مریم نواز بھارت سے لڑیں گی

    ‏مریم کی تقریروں میں کشمیری عوام سے کم بلکہ بھارت سے ہمدردی زیادہ نظر آتی ہے. لگتا ہے اگلا الیکشن مریم نواز بھارت سے لڑیں گی.

    گلگت بلتستان میں موصوفہ کا یہی اسلوب تقریر ان کے صفائے کا سبب بنا.‏مریم کے بابا لندن فلیٹس میں بیٹھ کر کشمیر کی جنگ لڑیں گے.

    نواز شریف کا ماضی ساز باز مفاہمت سے بھرا ہے
    میاں مفرور اور مریم کشمیر میں بغیر جدوجہد کے ووٹ کو عزت دیں گے.

    آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں ماضی کے جیب کتروں سے واقف ہیں.‏دونوں جماعتیں اپنی عجب کرپشن کی غضب کہانیوں سے کشمیریوں کو قائل نہیں کرسکتی.

    ن لیگ اور پی پی کشمیر کے کاز کو صرف نقصان پہنچانا جانتے ہیں.عمران خان کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں. کشمیر انتخابات میں دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے.

  • سوشل میڈیا پراپنی معصومیت اور گول روٹی سے مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    سوشل میڈیا پراپنی معصومیت اور گول روٹی سے مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی معصومیت اور گول روٹی پکانے کی ویڈیو کےباعث مشہور ہونے والی لڑکی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس لڑکی کا تعلق کراچی میں مقیم خانہ بدوش فیملی سے ہے-

    باغی ٹی وی: آمنہ کی ویڈیوز میں اکثر وہ روٹی اور کھانا پکاتے ہی دکھائی دیتی ہیں پُرکشش نقوش رکھنے والی اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سمیت بھارتیوں کوبھی اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے،یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے مذکورہ لڑکی کے بارے میں پتہ تک لگا لیا ہے-

    بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس لڑکی کے بارے معلومات حاصل کر لی ہیں

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ خوبصورت لڑکی یاد ہے جو اپنے روٹی کی ویڈیوز بنا کر وائرل ہوگئی؟ اس کی دلکش مسکراہٹ اور معصومیت ر نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے اس کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لائیکس حاصل کئے۔ تاہم ، کسی کو بھی اس کا نام یا اس کا تعلق نہیں تھا۔ اب ، انڈیا ٹوڈے نے اس لڑکی کا سراغ لگایا ہے جو پاکستان کی رہنے والی ہے۔

    بھرتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس خوبرو لڑکی کا نام آمنہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آمنہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے مضافات میں مقیم ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے آمنہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جودیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہوگئی تھی۔

    وائرل ویڈیو کے بعد میڈیا نے ان کے گھر جانا شروع کیا لیکن آمنہ اور اس کی فیملی نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

    آمنہ نامی اس لڑکی کی ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز پر سب ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں ویڈیوز نے آمنہ کو راتوں رات ایک سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں روٹی بنانے، سبزی کاٹنے، سالن پکانے اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے کی ویڈیوز شامل ہیں۔

    آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جس میں لڑکی کی ویڈیوز ہی شیئر کی جاتی ہیں ویڈیوز میں نہ تو آمنہ نے برانڈڈ کپڑے پہن رکھے ہیں اور نہ ہی میک اپ کیا ہے پھر بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے-

    دینا نیر کے بعد بھارت میں ایک اور پاکستانی لڑکی کی سادگی اور کوکنگ کے چرچے

  • شہر قائد میں پانی کی عدم فراہمی کی صورتحال

    شہر قائد میں پانی کی عدم فراہمی کی صورتحال

    کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کی صورتحال

    ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ نے کے الیکٹرک کو زمہ دار قرار دے دیا.

    ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر10جولائی سے12 جولائی کےدرمیان بجلی کے 4بریک ڈاون ہوئے.

    چانک بجلی معطل ہونےسے72انچ کی 3سپلائی پائپ لائنوں کونقصان پہنچا.پہلا بریک ڈاون 10 جولائی کی رات 10بجکر35منٹ پرہوا،دوسرا 11جولائی کی رات 2بجکر45منٹ پرہوا.

    تیسرااورچوتھابریک ڈاون 12جولائی کوصبح 5بجکر50منٹ اور 9بجکر55منٹ پرہوا.بریک ڈاون کےباعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن 21 واٹرپمپس کوبندکرناپڑا.

    پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے شہرکو یومیہ 177ملین گیلن پانی فراہم نہیں ہوسکا،متاثرہ لائنوں کی مرمت کےبعد بھی شہرکوفراہمی آب کےلیے72گھنٹے کاوقت درکارہوگا،کےالیکڑک حکام کوتمام صورتحال سے آگاہ کیاہے،تاہم ان کی جانب سےاب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔