Baaghi TV

Category: کراچی

  • عدالت عظمیٰ نے اعجاز جاکھرانی کی سرزنش کیوں کی؟

    عدالت عظمیٰ نے اعجاز جاکھرانی کی سرزنش کیوں کی؟

    عدالت عظمیٰ نے پیشی کے دوران ہجوم لانے پر سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کی سرزنش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر جیل خانہ جات اعجازجاکھرانی نے نیب کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے رجوع کیا تھا، اعجاز جاکھرانی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب کیسز میں تعاون کرنےکےلیےتیارہوں،سپریم کورٹ نیب کو گرفتار کرنے سے روکے۔

    سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں ہوم لانے پر جسٹس منیب اختر نے اعجاز جاکھرانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہیہ لوگ کیوں لائے ہیں؟ عدالتوں کو کیا سمجھا ہوا ہے؟ آپ ایک سرکاری ملازم ہو، یہ لاؤ لشکر کش لیے ہے؟

    جس پر اعجاز جاکھرانی نے عدالت میں موجود افراد سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے اعجاز جاکھرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کے آنے پر کھڑے ہوتے ہیں، فیصلہ سن کر جارہےہیں،یہ سب کیاہے؟یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ کوئی فرد ساتھ نہیں آئےگا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کی انیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نیب میں پی پی رہنما اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریاں چل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی، نیب کی ٹیم سابق وزیر کی گرفتاری کے لئے پہنچی تو جیکب آبادمیں اعجاز جاکھرانی کےحامیوں نے نیب ٹیم پر حملہ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو روک دیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، ایک اور کارروائی میں چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ کراچی کے حیدری پریمیئر کالج کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے پکوان سینٹر میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے جاتے جاتے دکاندار کو گولی مار کر قتل کردیا تھا، واردات میں استعمال شدہ پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت نبی بخش اور علی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے 2 ساتھی مفرور بھی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے تین ہٹی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم حیدر علی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری اور ڈکیتی کی 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزم نے خاتون سے موبائل فون چھینا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

  • کراچی:رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:رینجرز اور پولیس کی تین ہٹی میں کارروائی،متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوا ہے گرفتار ملزم نے 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

    رجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کی لالوکھیت میں خاتون سے پرس چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس کے بعد رینجرز اور پوکیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے-

    دوسری جانب کراچی میں نجی کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا پولیس کے مطابق مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایک ساتھی فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

    علاوہ ازیں نیوکراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور مرد شامل ہیں-

  • ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے تین یونین کونسل شامل ہیں۔

    کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8 ، بھٹائ کالونی یو نین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ماڈل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہے
    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

    ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائ سے 26 جولائ کی شام تک نافذالعمل رہے گا ۔

  • کراچی میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب

    کراچی میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب

    شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہوگئی جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی میں سرکاری اسلحہ بھی موجود تھا، سفید رنگ کی گاڑی غائب ہونے پر پولیس کنٹرول روم پر چوری کی اطلاع دی گئی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ایس ایچ او شاہ لطیف نیک محمد کھوسہ کی ملکیت ہے، گاڑی شو روم کا عملہ بغیر اطلاع دیے ساتھ لے گیا تھا، جس شخص کی معرفت گاڑی خریدی اس نے رقم ادا نہیں کی۔

    ادھر گلشن معمار میں بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ شخص بینک سے 19 لاکھ روپے کیش لے کر نکلا تھا، 3 موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا تھا۔

    شہری بینک سے ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا تھا، موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کار سوار سے لوٹ مار کی، ملزمان کے فرار ہوتے ہی شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد 3 تھی، ہلاک ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، واردات میں چھینی گئی رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

  • کرونا کی چوتھی لہر، کس شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟

    کرونا کی چوتھی لہر، کس شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا؟

    کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہرڈپٹی کمشنرکورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے تین یونین کونسل شامل ہیں، کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8، بھٹائ کالونی یونین کونسل 10 اورناصرکالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے شامل ہیں.

    ماڈل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اورماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریازمیں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی، ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں ایس او پیزپرسختی عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائ سے 26 جولائ کی شام تک نافذالعمل رہے گا.

  • ٹریفک پولیس میں بھی خواتین اہلکاروں کی شمولیت

    ٹریفک پولیس میں بھی خواتین اہلکاروں کی شمولیت

    ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بارخواتین اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیا ہے.

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پرخواتین اہلکاروں کو شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے، شارع فیصل پرتعینات خواتین اہلکارموٹرسائیکل سوارہیں، خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمے داری میٹروپول چوک سے ائیرپورٹ تک ہے، ابتدائی طورپرخواتین اہلکاروں کا کام آگاہی کی فراہمی اورٹریفک پرنظررکھنا ہے، خواتین اہلکار زیادہ ترموٹرسائیکل سوارافراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں، خواتین اہلکاروں کوابھی چالان کا اختیار بھی نہیں ہے.

  • کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ، وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ، وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ (انڈین ویرینٹ) کے 35 کیسز کی تصدیق کردی اور کہا جون سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز جبکہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں اور لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، متاثرہ تمام افراد اعلاج جاری ہے۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    عذرا پیچوہو نے کہا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • پولیس اور حساس اداروں کی بڑی کامیابی، دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    پولیس اور حساس اداروں کی بڑی کامیابی، دستی بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    ملک دشمن عناصر کے خلاف سندھ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہے، ایسی ہی ایک کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے ایئرپورٹ کے علاقے بھٹائی آباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں متعدد بم حملوں کے ماسٹر مائنڈ رمیش کمار کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ شفیع برفت گروپ کا اہم رکن ہے،اور وہ دو ہزار دس سے پندرہ کے درمیان اڑتیس سے زائد بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم رمیش کمار اعلی تعلیم یافتہ اور بم بنانے کا ماہر ہے، گرفتار ملزم نے اُردو یونیورسٹی سےبی ایس فزکس اینڈ ٹیلی کام میں سند حاصل کررکھی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دوران حراست ملزم نے شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا ہے، رمیش کمار نے بتایا کہ بم دھماکوں کے احکامات جرمنی سے شفیع برفت کی جانب سے ملتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے دستی بم، دھماکاخیز مواد،بارودی تاریں،موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔

  • کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے متجاوز

    کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد سے متجاوز

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 6 ہزار 330 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، 890 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 1 ہزار 740 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 75 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ کے دیگراضلاع میں 7 ہزار 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے.

    جن میں 153 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 99 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ بھر میں 15 ہزار 998 ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 118 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔