Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں پہلی بار خواتین ٹریفک اہلکار سڑکوں پر تعینات

    کراچی میں پہلی بار خواتین ٹریفک اہلکار سڑکوں پر تعینات

    کراچی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو سڑکوںپر تعینات کردیا گیا تاہم انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکار شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کی گئی ہیں، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل سوار ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی دینا اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، یہ خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

    ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمےداری میٹروپول چوک سے ایئرپورٹ تک ہے، انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔

  • سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،باقی فرار

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،باقی فرار

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک،باقی فرار

    ایس ایس پی ویسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد کمپنی گارڈ سے رائیفل چھین کر فرار ہوئے۔جس پر ایس ایچ او سرجانی کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک ملزم نے قریبی گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کو یرغمال بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس نے خاتون کو محفوظ رکھتے ہوئے کاروائی کی جس میں گھر میں موجود ڈکیت ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت بشیر خان کے نام سے ہوئی۔

    ملزم سے پولیس پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل سمیت گارڈ سے چھینی گئی رائیفل بھی برآمد کی گئی۔پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    ہلاک ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے قانونی کاروائی جاری ہے۔

  • کراچی میں نگلیریا سے تین روز میں بچے سمیت تین افراد ہلاک

    کراچی میں نگلیریا سے تین روز میں بچے سمیت تین افراد ہلاک

    کراچی میں نگلیریا سے تین روز میں بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    کراچی میں آج بھی نگليريا سے ايک شخص جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالے کی شناخت 18 سال کے رانا شکيل کے نام سے ہوئی ہے جو ڈالمیا کا رہائشی ہے۔

    جاں بحق نوجوان دوستوں کے ساتھ مليرکےفارم پر نہانے گیا تھا۔ کراچی ميں تین روز میں 8 سال کا زوہیب فہد ، 30 سالہ ڈاکٹر ماجد چانڈیو اور 18 سال کا راناشکيل نگليرياسے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    رواں سال مجموعی طور پر نگلیریا سے اموات کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اورصوبائی سطح پر بنائی گئی انسداد نگلیریا کمیٹی بھی غیر فعال ہے۔

  • پولیس کا چھاپہ ، رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

    پولیس کا چھاپہ ، رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

    ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس چھاپہ مارتے ہوئے رکشہ اور ٹرک سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاون پولیس نے لنک روڈ اولڈ ٹال پلازہ پر انٹیلی جنس بیس پر چھاپہ مارکر انتہائی مطلوب منشیات فروش حاجی نعمت کا مال پکڑ لیا۔

    پولیس نے رکشے اور ٹرک سے کروڑوں مالیت منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے اندرون سندھ سے کراچی منشیات لانے والے 5 ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمدکی گئی۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان رکشے اور ٹرک میں مال چھپا کر لا رہے تھے، ٹرک اور رکشہ میں بھاری مقدار میں منیشات چھپائی گئی تھی، برآمد منشیات میں 24 کلو 495 گرام چرس، 3 کلو 775 گرام آئس،تین کلو 195 گرام ہیروئن اور 1 کلو 40 گرام کرسٹل شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی،ملزمان میں حمیداللہ، فاروق، اختر، بشیر اور شیریں بی بی شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ایک اور بڑے منشیات ریکٹ کا بتایا تاہم ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • منشیات فروشی میں ملوث افغان ڈکیت گرفتار

    منشیات فروشی میں ملوث افغان ڈکیت گرفتار

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مختلف وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث 2 افغان ڈکیت گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی میں انتہائی مطلوب خیالو ڈکیت گروپ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم خلیل احمد اور حیات اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے مختلف علاقوں میں وارداتوں اور منشیات فروشی کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزمان نے 5 جون کو میٹروول میں موبائل شاپ پر واردات کی تھی، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار

    کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار

    کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا-

    باغی ٹی وی : نیشنل ہائی وے پر عبداللہ گوٹھ کے قریب مقامی صحافی موسی کاظم کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے موسی کاظم نے بتایا کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران تنخواہ چھین لی۔

    متاثرہ صحافی نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے 22ہزار روپے نکال لیے اور مجھے دھمکیاں بھی دیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پر عادل نام کا بیج لگا تھا۔

    صحافی موسی کاظم نے مزید بتایا کہ شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے درخواست لکھ کر دینے کا کہہ کر متاثرہ صحافی کو روانہ کر دیا ۔

  • کراچی،رینجرزاورپولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب 2 ڈاکوگرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی،رینجرزاورپولیس کی کارروائی،انتہائی مطلوب 2 ڈاکوگرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی،رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی سے انتہائی مطلوب 2 ڈاکوگرفتار کر لئے گئے اسلحہ بھی برآمد ہوا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سائٹ میٹروول میں کی گئی،گرفتارڈاکووَں کاتعلق افغانستان سے ہے،گرفتار ڈاکوکراچی میں ڈکیتی، منشیات فروشی اورمتعددجرائم میں ملوث ہیں-

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتارڈاکووَں کوتفتیش کےلیےپولیس کےحوالےکردیا گیا ہے-

  • پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پرخصوصی توجہ دینا ہوگی عارف علوی

    پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پرخصوصی توجہ دینا ہوگی عارف علوی

    اکراچی میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آپٹیکل فائبرمعاہدے کی تقریب سے خطاب کیا ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی ڈیجیٹل راہیں کھل رہی ہیں، ڈیجیٹل اکانومی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، کمیونیکیشن سسٹم کوبہتراورتیزکرنے کی ضرورت ہے، رواں سال گلگت بلتستان میں 20سے 22لاکھ افراد سیاحت کیلئے جائیں گے، دنیا کی ٹاپ کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں ہیں، پاکستان کوتیزترقی کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پرتوجہ دینا ہو گی، پاکستان کی کامیابی اورترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے.

    مزید کہا کہ کورونا بحران کیساتھ کامیابی سے نمٹنے پرملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہماری اصل طاقت اورسرمایہ ہے، نوجوانوں کوآئی ٹی کی تعلیم دے کر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکتا ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، ایمیزون کا ملک میں آنا بھی خوش آئند ہے.

  • انویسٹیگیشن ونگ ایسٹ پولیس نے محنت اور کاوشوں سے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا

    انویسٹیگیشن ونگ ایسٹ پولیس نے محنت اور کاوشوں سے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا

    انویسٹیگیشن ونگ ایسٹ پولیس نے محنت اور کاوشوں سے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا ۔

    مورخہ 2 جولائی کو سپر ہائی وے مویشی منڈی کی کار پارکنگ سے کار کے اندر سے ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت اویس نامی سے ہوئی جو کہ بغدادی کا رہائشی تھا جو کہ صدر سے سونا لے کر نکلا تھا اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا جس کی لاش تھانہ سچل کی حدود میں کار میں پائی گئی لاش پر بظایر کوئی گولی یا چوٹ کا نشان نہیں تھا۔
    جس پر ایس ایس پی صاحب انویسٹیگیشن ون ایسٹ کی ہدایت و زیر نگرانی ایس آئ او تھانہ سچل اور ان کی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ متوفی اویس مرنے سے ایک روز قبل لی مارکیٹ کے صرافہ بازار سے لاکھوں مالیت کی سونے کی چوڑیاں کڑے بالیاں اور دیگر سونے کے اشیاء لے کر نکلا تھا جس پر تفتیش کو تکنیکی بنیادوں پر سرانجام دیتے ہوئے تین بھائیوں عبد الرشید ۔محبوب اور زین العابدین کو حراست میں لیا گیا تو دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ متوفی سے ہماری دوستی تھی اور جب وہ سونا لینے کے لیے صدر آیا تھا تو تو اس بات کا ہم کو پہلے ہی علم تھا جس پر ہم لالچ میں آ گئے اور سونا حاصل کرنے کے لئے ایک منصوبہ بنایا مورخہ 2 جولائی کی رات ملزم متوفی کے ہمراہ مویشی منڈی سپر ہائی وے پہنچے کار پارکنگ میں ملزم زین العابدین نے متوفی اویس کو دھوکے سے شراب پلانے کے بہانے گلاس میں زہر ڈال دیا جس سے متوفی کی ہلاکت ہوگئی اور یہ سونا لے کر وہاں سے بس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ تینوں ملزمان بھائیوں نے پلاننگ کے تحت کچھ سونا پھگلا دیا نے اور کچھ سونا ملزم سنار عبدالعزیز کو فروخت کردیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سنار ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا اور اس کی نشاندھی پر چوری شدہ سونا بھی برآمد کیا۔

    تفتیشی ٹیم تھانہ سچل کی انتھک محنت اور لگن سے یہ اندھے قتل کا معمہ حل ہوا ۔جس پر جناب ایس ایس پی صاحب انویسٹی گیشن ون ایسٹ نے ایس آئی او سچل فیض الحسن اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

  • اختیارات کا ناجائز استعمال، نیب کی عبدالحفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

    اختیارات کا ناجائز استعمال، نیب کی عبدالحفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

    قومی احتساب بیورو کراچی چیپٹر نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف اور دیگر کے خلاف اختیارات کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی نیب نجف قلی مرزا کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا ،جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریجنل بورڈ کی 2 ریفرنسز اور2شکایات انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ منظور شدہ مقدمات میں قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایاگیا ، ایل یو، بورڈ آف ریوینیو سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی شکایت کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم غلام مصطفی پھل،سابق ممبر ایل یو اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں جبکہ ڈی سی آصف میمن ،ای ڈی اواور دیگر بھی ملوث نکلے، ملزمان نے قیمتی سرکاری زمین کی کوڑیوں کے نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔

    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈآف ریونیوافسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سفارش کردی ہے ، ملزمان میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر بھی اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 اعشاریہ 125 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    بورڈ نے ڈی سی غربی فیاض سولنگی کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، ملزم فیاض سولنگی کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے میگا کرپشن کیسز میں کامیاب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کو سراہا۔