Baaghi TV

Category: کراچی

  • نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

    سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دے دیاہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرایا جائے۔تحریری حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا کہ عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کی دستاویزات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ نسلہ ٹاور قبضے کی زمین پر تعمیر کیا گیا۔
    سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق نسلہ ٹاور کی تعمیر سے سروس روڈ بھی بلاک ہوا، عدالت کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے۔عدالت کے تحریری حکم میں کمشنر کراچی سے کہا گیا ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو فوری طور پر تحویل میں لے لیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا جائے، جن کے انخلا کے بعد عمارت گرانے کا کام جتنی جلد ممکن ہوسکے شروع کیا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کے مالکان فلیٹس اور دکانوں کے الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کریں، رقم کی ادائیگی میں تاخیر پر الاٹیز مارک اپ کا دعوی بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری

    اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری

    شہر قائد پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔

    دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نےشکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کےخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا

    شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا

    حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا شکار بنانے والے مجرم کو عدات نے عمر قید سزا سنا دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کےمطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداورجرمانے کی سزاسنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے میں درج 2020ءکے نوجوان لڑکی کو شادی کاجھانسہ دےکر ورغلا کر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتارملزم ناظم علی کوہفتہ کے روز جرم ثابت ہونے پر عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے۔

    دوسری جانب ٹنڈوآدم رشید کالونی کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکی رخسا ولد لیاقت راجپوت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر بہن صفیہ، بہنوئی شاہد، ذیشان راہی سمیت چار افرادکے خلاف درج کرلیا گیا ہے-

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنے بھائی شوکت کے ساتھ رہتی ہوں چار روز قبل اپنی بہن صفیہ کے گھر نیو سٹی میں رہنے کے لئے آئی تو بہنوئی شاہد مغل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور بہن و بہنوئی نے بلیک میل کرکے ذیشان راہی و دیگر کے حوالے کردیا ذیشان راہی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کے سامنے بھی پیش کیا جاتا تھا جن کے نام نہیں آتے ہیں –

  • کراچی پریس کلب میں موٹروے پولس کے ساتھ روڈ ورک شاپ کا انعقاد

    کراچی پریس کلب میں موٹروے پولس کے ساتھ روڈ ورک شاپ کا انعقاد

    کراچی پریس کلب میں موٹروے پولس کے ساتھ روڈ ورک شاپ کا انعقاد

    ورکشاپ میں حادثات سے بچاؤ اور ان کی روک تھام کے حوالے سے آگاۂی دی گئی ۔تقریب میں پولیس کے علی شیر جاکھرانی نےشرکت کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے کا کہنا تھا کہ ہر سال ساڑھے تیرہ لاکھ افراد حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔جانبحق ہونے والوں میں افراد میں سب سے زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے، روڈ پر پلائنڈ اسپاٹ کا دھان رکھنا ضروری ہے۔

    موٹرسائکل سوار اچھے اور معیاری ہیلمیٹ کا استعمال کریں،ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے،گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا ضروری ہے.ورکشاپ میں آگاہی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں.موٹر وے پولیس کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی کا ڈیمو بھی دیا گیا. ورکشاپ کے شرکاء کو سوال جواب کے سیشن میں ہیلمیٹ بھی تقسیم کئیے گئے. حاضرین کو پابند کیا کہ موٹر سائیکل پر ہیلمیٹ کا استعمال کریں.

  • کراچی میں گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار،دو ملزمان گرفتار،تیسرا فرار

    کراچی میں گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار،دو ملزمان گرفتار،تیسرا فرار

    کراچی میں گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے۔

    پولیس کے مطابق لائنز ایریا کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کو دو ہفتے قبل علاقے کا رہائشی مبشر اپنے ساتھ یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا کہ گورا قبرستان کے قریب کچھ افراد اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم کچھ دور جا کر لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر ایک اور مقام پر لے گیا جہاں دو افراد پہلے سے موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، پھر چند دنوں بعد ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانہ بریگیڈ میں واقعے کا مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس نے مقدمے اور میڈیکل کی تصدیق کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت 30 سالہ مبشر اور 26سالہ شہباز عرف شیبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رینٹ اے کار کی آڑ میں گاڑیاں چوری کے دھندے کا انکشاف

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رینٹ اے کار کی آڑ میں گاڑیاں چوری کے دھندے کا انکشاف

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رینٹ اے کار کی آڑ میں گاڑیاں چوری کے دھندے کا انکشاف

    اسٹیل ٹاٶن پولیس کا لاڑکانہ کے الحبیب موٹرز پر مبینہ چھاپہ زبیر جتوئی نامی ملزم کو تحویل میں لیا گیا.ملزم کی گرفتاری کے بعد ملزم کے ساتھی ملزم کوچھڑانے کیلئے ایس ایس پی لاڑکانہ آفس کے باھر جمع ہو گئے۔

    اسٹیل ٹاٶن پولیس کا افسر عرفان سھتو ایس ایس پی آفس میں غیر محفوظ ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے پولیس افسر کو دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ ہم ملزم زبیر جتوئی کو کراچی نہیں جانے دیں گیں۔

    کراچی میں بلال ٹرانسپورٹ اور لاڑکانہ میں الحبیب موٹرز کے نام سے جعل ساز گروہ کروڑوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں ہڑپ گیا ہے،

    ذرائع کیمطابق ایس ایچ او سول لائن لاڑکانہ ملزم کی مدد کیلئے کوشاں ہے،گلشن حدید میں جعل ساز گروہ کی وارداتیں گلشن حدید کا رہائشی محمد بلال،سیف اللہ،زبیر جتوئی کئی شہریوں کی گاڑیاں ڈکار گیا ہے،

    اسٹیل ٹاٶن پولیس نے دو شہریوں کیساتھہ جعل سازی کی ایف آئی آر درج کرلی جبکہ ملزم محمد بلال اپنی اہلیہ سمیت شہر سے فرار ہوا تب سے شکایات موصول ہونی شروع ہوئی، گروہ کاسرغنہ بلال آجکل لاہور میں مقیم ہے اور ملک سے فرار کی کوشش کر رہا ہے،ایک شہری کی سوزوکی ویگنار ملزمان نے بنا کاغذات کے دوسرے کو فروخت کی تھی۔

    متاثرہ شہری نے عدالت کے ذریعے گاڑی حاصل کی،
    ابتک تین گاڑیوں کی شکایات موصول ہو چکی ہیں.شبہ ہے کہ معاملہ تین گاڑیوں کا نہیں،کروڑوں روپے مالیت کی متعدد گاڑیاں چوری کی گئی ہیں.
    جعلساز گروہ کے سرغنہ نے بلال ٹرانسپورٹ اور الحبیب موٹرز کے نام سے تشہیر کر رکھی ہے.

  • سندھ حکومت کا مزارات اولیاء کی بندش کو ختم کرنے کےفیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں

    سندھ حکومت کا مزارات اولیاء کی بندش کو ختم کرنے کےفیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں

    سندھ حکومت کا مزارات اولیاء کی بندش کو ختم کرنے کےفیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں،مزارات اولیاء کی بندش سے زائرین مشکلات سے دوچار ہیں۔مذہبی رہنما آصف رضا قادری

    مذہبی رہنما آصف رضا قادری کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کا مزارت اولیاء کی بندش کو ختم کرنے کےفیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں، مزارات اولیاء روحانیت کے مراکز ہیں زائرین دعاؤں کے قبولیت کے لیےاولیاء اللہ کے مراکز پر حاضری دیتے ہیں ۔مزارات اولیاء کی طویل بندش کے بعد سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق مزارات اولیاء کھولنےکے فیصلےکاعوام اہلسنت خیر مقدم کرتے ہیں،حکومت سندھ سے مطالبہ کرتےہیں کہ مزارات اولیاء کی سیکورٹی اور زائرین کی سہولیات سمیت دیگر انتظامی اقدامات کو فی الفور یقینی بنایا جائے.

  • گیس کا شدید بحران، کراچی کی پیداواری صنعتیں‌ ٹھپ

    گیس کا شدید بحران، کراچی کی پیداواری صنعتیں‌ ٹھپ

    شہر قائد میں بجلی کے بعد گیس کا بحران پیدا ہوگیا، جس کی وجہ سے پیداواری صنعتیں ٹھپ ہوگئیں، سوئی سدرن گیس نے نرالی منطق پیش کی ہے۔

    سوئی سدرن گیس نے پیدا ہونے والے بحران اور لوڈشیڈنگ پر انوکھی منطق دیتے ہوئے صنعتی مالکان کو کہا کہ وہ گیس کی بحالی تک متبادل بندوبست کرلیں۔

    ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ ’گیس فیلڈز سے سسٹم میں کم گیس موصول ہورہی ہے، کچھ روز میں حالات بہتر ہوجائیں گے، لہذا صنعتی مالکان اُس وقت تک متبادل انتظام کریں‘۔

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق ’کنڑپساکھی گیس فیلڈز سلانہ مرمت کی وجہ سے بند ہے،جس کی وجہ سے 177 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے، جس سے لائن پیک متاثر ہوئیں ہیں‘۔

    رپورٹ کے مطابق گیس کی فراہمی معطل ہونے اور بحران کی وجہ سے سائٹ، کورنگی، نیوکراچی صنعتی ایریا میں کام بند ہوگیا ہے۔

    صنعتی مالکان نے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں، متعدد صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی۔

    سائٹ صنعتی علاقے کے صنعت کاروں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر توانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے اور فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں رہائشی صارفین کو بھی کم پریشر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    صوبائی وزیر توانائی کی مذمت

    سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز شیخ نے ایک ہفتے میں دوسری بار گیس بندش پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’گرمیوں میں سی این اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس فراہم نہ کر کے معاشی بحران پیدا کیا جارہا ہے، سوئی سدرن گیس گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کا جواز بنا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس کی بندش کر کے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے عوام کے ساتھ تواتر کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے، سندھ کے باسیوں نے انہیں مسترد کیا تو اب عوام کو انتقام کا نشناہ بنایا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر توانائی نے سوئی سدرن گیس سی سے این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران وملازمین ڈیوٹی پر اپنا اور ساتھی کاخیال رکھیں، پکٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار چوکنا رہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص، کار، موٹر سائیکل یا پارسل احتیاط سےچیک کریں اور موبائل گشت کے دوران دونوں اطراف نظررکھی جائے، احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    عمران یعقوب منہاس نے مزید کہا کہ اکٹھےبیٹھ کرکھانانہ کھائیں، ایک سنتری حفاظت پر رکھیں پھر کھانا تناول فرمائیں۔

    انھوں نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزنگ افسران تمام افسران وملازمین کو چیک کرتے رہیں اور افسران حالات کی مناسبت سےخصوصی ہدایات دیتے رہیں، احتیاط برتیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ ہو۔

  • کراچی میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    کراچی میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    شہر قائد کے علاقے جوہر آباد میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    خاتون بوڑھی عورت کی ٹانگ کھیینچ رہی تو کبھی گلہ پکڑ رہی ہے، معمر خاتون کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بکی گئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی خاتون کو بزرگ پر تشدد کرنے سے منع کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور معمر خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی، خواتین پولیس کی ایک ٹیم کو بھی متاثرہ خاتون کے گھر بھیجا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون گھر سے فرار ہوگئی واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں سرعام خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم کی خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون ملزم کی سابقہ بیوی ہے۔

    دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا تھا۔