Baaghi TV

سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست کی سماعت آج ہوئی۔

عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضع رہے کہ پی ٹی اے نے تیس جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا، جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر عدالت 5 جولائی تک فیصلہ کرے گی۔ٹک ٹاک کی جانب سے ہم جنسی پرستی فروغ کرنے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت نے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی.

More posts