Baaghi TV

Category: کراچی

  • وفاقی وزیر براء سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی اپوزیشن لیڈر کے دفتر آمد

    وفاقی وزیر براء سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی اپوزیشن لیڈر کے دفتر آمد

    ‏وفاقی وزیر براء سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دفتر آمد،

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا،سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر ‎بلال غفار پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دعا بھٹو،راجہ اظہار ،ارسلان تاج، اور دیگر اراکان اسمبلی بھی موجود۔

    ‎‏شبلی فراز نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی،حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ہم شبلی فراز کو سندھ اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا چاہتے ہیں سندھ بھر میں مزید وفاقی وزراء کے دورے ہونے چاہیے، سندھ کے اراکین اسمبلی بغیر ہتھیار کے لڑائی لڑ رہے ہیں۔

    میرے لیے اعزاز کی بات ہے آج آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں سندھ میں مضبوط اور عوامی اپوزیشن موجودہے۔

    سندھ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور اراکین کےہمراہ دورےکریں گے۔وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو رلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

  • ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی

    ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی

    سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں نوشہرو فیروز سےگلابی،ٹابری اورسندھی نسل کے خوبصورت بکرے اور ورے والاسے برہمن نسل کے بیل آگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب 900 ایکٹر رقبے پر ایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں ملک سے آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی۔

    مویشی منڈی میں نوشہروفیروز سے گلابی، ٹابری،سندھی نسل کےخوبصورت نخروں والے بکرےاور بورے والا سے برہمن نسل کے بڑے بڑے بیل اور ساہیوال سے آنےوالےدیسی اور چولستانی مویشیوں نے بھی دھوم مچادی ہے۔دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہیوی ٹرالرز میں جانوروں کے ساتھ ان کا چارہ اور پانی ذخیرہ کیلئےٹینک بھی ساتھ لائے ہیں جبکہ پنجاب کے بڑے بڑے فارم ہاوسز مالکان نےبھی مویشی منڈی کا رخ کرلیاہے۔مویشی منڈی انتظامیہ کیجانب سے بیوپاریوں کو روزانہ کی بنیاد پر فی جانور اور بکروں کیلئے ایک سے16لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہاہے۔

    ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان،کے پی کے اور سندھ سے آنےوالے بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام سہولیات کی فراہم کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں ہماری مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔

    ان کا مزیدکہنا ہےکہ جانوروں کی صحت اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیادپر فیومی گیشن اور اسپرے بھی کیا جائےگاجبکہ بیوپاریوں کولائیواسٹاک اوروٹنری ڈاکٹرز کی سہولیات دیجارہی ہیں بیوپاریوں اورمویشی منڈی سےمتصل رہائشی کالونیوں کو مکمل سیکورٹی دے رہے ہیں ، کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی کسی بھی شکایت کیلئے مویشی منڈی کے وسط میں موجود میڈیا سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں، کو آپریٹو سوسائٹیز کے تمام رہائشی افراد اور ان کے اہلخانہ کو مویشی منڈی داخلے کیلئے انٹری پاسز بناکر دیئے جارہے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس اور منشیات فروش کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    کراچی میں پولیس اور منشیات فروش کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

    شہر قائد میں قانون کے رکھوالوں اور منشیات فروشوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کراچی ملک مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں ہوشربا انکشاف کیا کہ اکتیس مئی کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ایک مقدمہ درج ہوا، مقدمہ اقبال عرف حضور بخش عرف حضورا کے خلاف ہوا تھا، بعد ازاں پولیس اور منشیات فروش کے مابین گٹھ جوڑ کی بات نوٹس میں آئی۔

    ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ ویڈیو میں پولیس اور ملزمان میں پیسوں کے لین دین کی بات سامنےآئی، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ پولیس منشیات فروشوں کیساتھ ملوث ہے، ملزم سے منشیات 35 کلو برآمد ہوئی جبکہ مقدمےمیں 10 کلو ظاہر کی گئی۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کراچی نے بتایا کہ گھناؤنے کھیل میں پولیس کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک نے بھاری رشوت وصول کی اور لاکھوں کی منشیات ،رشوت کی بھاری رقم پولیس نے آپس میں بانٹی۔

    ملک مرتضی نے بتایا کہ رشوت وصولی ملزم کو کیس میں فائدہ پہنچانےکی مد میں کی گئی جس کے لئے پولیس اہلکار ولید نے سرجانی پولیس اہلکار عامر سے 20 لاکھ وصول کیے، سرجانی پولیس کے کرپٹ اہلکار عامر نے ملزم کے بھائی سے مذکورہ رقم لی.

    رشوت کی رقم میں سے سات لاکھ ایس ایچ او یونس خٹک نے وصول کیے، ایک لاکھ اے ایس آئی ریاض سیال، 3 لاکھ اہلکار ولید نے خود رکھے، یہی نہیں ولید نے 4 لاکھ مخبر کو، 1 لاکھ 50 ہزار اہلکار عجب گل کو دیئے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کراچی ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ گھناؤنے کھیل کے مرکزی کردار سرجانی پولیس اہلکار عامر کیخلاف ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کارروائی کرےگی۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے سندھ پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی قلعی کھول رکھی ہے ، سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان بھی کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنے ریمارکس دے چکے مگر سندھ پولیس نے ابھی تک عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احکامات پر انتظامیہ کا ایکشن

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احکامات پر انتظامیہ کا ایکشن

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احکامات پر انتظامیہ کا ایکشن، الہ دین پارک سے متصل شاپنگ سینٹر اور کلب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا، اینٹی انکروچمنٹ عملے اور پولیس نفری نے حصہ لیا۔
    اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تقریبا ساڑھے چار سو دکانوں پر مشتمل شاپنگ سینٹر اور 10 ایکڑ پر پویلیئن اینڈ کلب قائم کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق آپریشن جلد مکمل کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام کیا جائے گا۔ عدالتی احکامات پر کے ایم سی پانچ مقامات گجر نالہ، اورنگی نالہ، الہ دین پارک، فیڈرل بی ایریا میں ایس ٹی پلاٹ اور کے ڈی اے آفس کلب میں بھی آپریشن جاری ہے۔

  • ارطغرل غازی کو چُونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

    ارطغرل غازی کو چُونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن التان کو چُونا لگانے والا ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

    ارطغرل غازی نے پیسے نہ دینے پرٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    ترکش ایمبیسی کی جانب سے ادکار اینگن التان کے ساتھ فراڈ کی شکایت کالیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔جس پرآئی جی کے حکم پر لاہور پولیس نے تھانہ ریس کورس مقدمہ درج کیاہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا۔یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے اینگن التان کو طے کردہ رقم ادا نہیں کی گئی۔اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے فراڈ کرتے ہوئے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

    مقدمہ درج ہونے پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے نشتر کالونی کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا جبکہ ملزم کے قبضے سےسبز اور نیلی لائٹ والی گاڑی، بھاری تعداد میں سونے کی جعلی چینز اور اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی کے جزیرے سے ملنے والی شراب پینے سے 9 افراد کی حالت غیر

    کراچی کے جزیرے سے ملنے والی شراب پینے سے 9 افراد کی حالت غیر

    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شراب پینے سے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے جزیرے سے شراب کی بوتلیں ملیں جسے ماہی گیروں نے پی لیا جس کے بعد 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی طبیعت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 3 ماہی گیروں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق ماہی گیروں کو نجی اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شراب کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے ہیں۔

    اس حوالے سے سربراہ جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • 468 ارب کے بجٹ کے باجود سندھ میں ڈاکو راج قائم

    468 ارب کے بجٹ کے باجود سندھ میں ڈاکو راج قائم

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی آدھی سے زیادہ قیادت سندھ کو لوٹنے اور تباہ کرنے کے الزام میں نیب کی عدالتوں میں ہے۔ حلیم عادل شیخ ڈاکؤں اور لٹیروں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

    مقامی عدالت نے ملیر میں تجاوزات آپریشن کیخلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    کراچی ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو ملیر میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ایم نائن موٹروے بلاک کرنے اور کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے روبرو مقدمے کا گواہ پیش نہیں ہوسکا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک کے لئیے ملتوی کردی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

    سماعت کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے، سندھ کو تباہ کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کتوں کے کاٹے جانے پر 2 ایم پی ایز کو معطل کیا گیا تو عدالتوں کو راکٹ لانچرز سے اڑانے کی دھمکیاں دیں۔ 468 ارب کے بجٹ کے باجود سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے۔

    پکے کے ڈاکوؤں کو ختم کئے بغیر کچے کے ڈاکؤں کو روکا نہیں جاسکتا۔ تھر میں 5 سو بچے مرگئے، مٹھی اسپتال میں ایم ایس ڈانس پارٹی کررہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ ہے۔ حلیم عادل شیخ کے علاقے کا پانی بند کردیا گیا ہے۔

  • ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے

    ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے.

    چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اختیارات و وسائل پر قابض ہیں اور اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کو ہی تیار نہیں۔ موجودہ حکمرانوں کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا.

    کیونکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اپنے ہی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و وسائل دینے کو تیار نہیں ہیں۔

    پاکستان کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے تجویز کردہ آئینی حل میں پنہاں ہیں۔ حکمران یہ نا دیکھیں کہ کون کہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھیں کہ کیا کہ رہا ہے۔

  • سندھ کےشہری ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں

    سندھ کےشہری ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں

    پی ٹی آئی رہنماء ہمایوں خان سواتی کے بیٹے صدام سواتی پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا واقعہ

    واقعے پر پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی شدید الفاظ میں مزمت

    پی ٹی آئی رہنماء راجہ اظہر صدام سواتی کی عیادت کیلئے ٹراما سنٹر پہنچ رہے ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے، آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، آئی جی سندھ ایک نااہل افسر ہیں۔ فوری استعفیٰ دیں،اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شہری ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں.گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ورکر عیسی خان اور اہلیہ کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔

    کراچی کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، انھوں نے ڈی جی رینجرز سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں جرائم کے کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں.

  • ہمیں دیوار سے لگایا نہیں چنوا دیا گیا،ایم کیو ایم کا چیف جسٹس سے مطالبہ

    ہمیں دیوار سے لگایا نہیں چنوا دیا گیا،ایم کیو ایم کا چیف جسٹس سے مطالبہ

    ہمیں دیوار سے لگایا نہیں چنوا دیا گیا،ایم کیو ایم کا چیف جسٹس سے مطالبہ

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے احکامات جاری کیے،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل کے طریقہ کار پرسوال اٹھ رہے ہیں،  چیف جسٹس ہمارے سیاسی انکروچمنٹ پربھی نوٹس لیں ،مردم شماری میں ہمیں دیوار سے لگایا نہیں چنوا دیا گیا،جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ایک لاکھ نوکریاں چھین لی گئیں،غریب لوگوں کو جعلی دستاویزات دےکردھوکہ کیاگیا،چھوٹے معاملات پر ازخود نوٹس لیاجاتاہے ،ہمیں بھی انصاف فراہم کیا جائے کراچی والوں کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے،جعلی مردم شماری، جعلی ڈگریوں کے ذریعے انکروچمنٹ ہو رہی ہے،سندھ سیکرٹیریٹ سندھی سیکرٹیریٹ نہیں ہونا چاہیے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات گرانے کا کام جاری ہے، سپریم کورٹ نے تمام غیر قانونی بلڈنگز گرانے کا حکم دے دیا تھا جس پر حکومت نے کاروائی کا آغازکر دیا ہے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

    جتنی مشینری چاہیے، لے جائیں اور سب گرائیں، چیف جسٹس کا حکم

    حکومت کیسے قانون کو بائی پاس کرکے یہ اقدام کر سکتی ہے؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم