Baaghi TV

Category: کراچی

  • سپریم کورٹ کا کراچی میں گرین بیلٹ پر گھروں سمیت تمام تعمیرات گرانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا کراچی میں گرین بیلٹ پر گھروں سمیت تمام تعمیرات گرانے کا حکم

    سپریم کورٹ نے دو ماہ کے اندر گرین بیلٹ سے تمام تر تجازوارت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گرین بیلٹ پر تجاوزات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گرین بیلٹ پر تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر گرین بیلٹ سے تمام تر تجازوارت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے گرین بیلٹ پر قائم گھروں سمیت تمام تر اسٹرکچر بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہریوں نے گرین بیلٹ پر کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن بنانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستگزاروں کے گھروں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیدیا۔

    عدالت نے تحریری حکم نامے میں تنبیہ کی ہے کہ گھر اور اسٹرکچر خود سے نہ ہٹایا گیا تو متعلقہ ادارے کو کارروائی کی ہدایت دیں گے۔ عدالت نے گرین بیلٹ کیس کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے اور کے ایم سی کو ہی گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

  • کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

    کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند

    کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسی نیشن سینٹرز بند کردئیے گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکوبند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق اہم بڑے سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسین کی کمی ہے وہاں جلد وہ فراہم کردی جائے گی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہی 40 ویکسینیشن سینٹرزقائم کیے گئے تھے، جس میں سے 30 بند ہوگئے.

    ضلع غربی کے 21 سینٹرز ویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں، ضلع غربی میں قطر اسپتال میں قائم ماس سینٹر کو فعال رکھا گیا ہے جب کہ ضلع وسطی کے 18 سینٹرزمیں سے 3 بند کر دیے گئے۔

    دوسری جانب مراکزبند ہونے پرپنجاب کے سب سے بڑے ایکسپوسینٹرمیں ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین کی محدود مقدار اورقلت کی وجہ سے ایکسپوسینٹرلاہورمیں بھی دھکم پیل جاری ہے، جس کے باعث کورونا ایس اوپیزکی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایکسپوسینٹرمیں سائنوفام، سائنوویک اورآسٹرازینیکا کی پہلی اوردوسری ڈوزلگوانے کےلئے آئے شہریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کو نہ درست معلومات دی جارہی ہیں نہ ہی سہولیات۔

  • سندھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں پولیس کےجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیرا گیا

    سندھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں پولیس کےجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیرا گیا

    رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس اپگریڈیشن کے حوالے سے خط

    پولیس کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی کی اپگریڈیشن التواء کا شکار ہے،

    وزیراعلیٰ کو اپگریڈیشن سے متعلق کئی خطوط لکھے، وزیراعلیٰ کے رویہئے سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ گونگے بہرے اور نااہل ہیں ، بلاول زرداری کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو ترجیح دی گئی مگر دیگر اہلکاروں کو ترجیح نہیں دی، سندھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں پولیس کے جوانوں کی امیدوں پر پانی پھیرا گیا،

    محکمہ داخلہ کی جانب سے معاملے کوکوئی سنجیدہ لینے کے لیے تیار نہیں، سندھ پولیس نوجوانوں کی اپگریڈیشن کو روک کر مزید محرومیاں بڑھا رہی ہے۔ بجٹ کی منظوری تک ہم انتظار کریں گےاس کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے.
    حضرت علی کا قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں.

  • سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی

    سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی

    سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق پاکستان سٹیل ملازمین کی اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ فیصلے میں کوئی خامی نہیں۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان سٹیل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان سٹیل 2015 سے بند ہے، ترقی کس بات کی دی جائے ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستان سٹیل چلانے کیلئے پیسے تک نہیں۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اور کرتے ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، پاکستان سٹیل بند ہوگئی، آپ لوگ کونسی سروس دے رہے تھے۔

  • مفرور خاندان اقتدار میں گلا اور اپوزیشن میں پاؤں پکڑتے ہیں

    مفرور خاندان اقتدار میں گلا اور اپوزیشن میں پاؤں پکڑتے ہیں

    تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار انڈسٹریلائزیشن اور ماڈرن زراعت پر توجہ دی جارہی ہے، تنقیدکرتی زبانیں عمران خان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ چاپلوسی سے شروع ہوکر بوٹ چاٹنے پر ختم ہوتا ہے، مفرور خاندان اقتدار میں گلا اور اپوزیشن میں پاؤں پکڑتے ہیں، شہبازشریف نے 2گھنٹے تقریر میں5فیصد بھی بجٹ پر بات نہیں کی،وہ عدالت میں ایک منٹ کھڑے نہیں ہوسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2گھنٹے عمران خان کے خلاف کھڑے ہوکر تقریر کی، ضمانتیں لینے والے سرکس کے شیروں کے جھوٹ ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کی کاوشوں سے ٹوارزم کو فروغ ملا، پہلی بار انڈسٹریلائزیشن اور ماڈرن زراعت پرتوجہ دی جارہی ہے، تنقید کرتی زبانیں عمران خان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں، عوام پچھلی جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں، وزیراعظم ملک کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں۔

    خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عوام کی ہر بنیادی ضرورتیں پوری کریں گے، اپوزیشن صرف تنقید کرنا جانتی ہے۔

  • سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان

    سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان

    سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان آگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔کراچی میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، سپر ہائی وے، گلشن معمار و اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔
    نوری آباد، گلستان جوہر، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس ساتھ زون کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹر وے ایم نائن پر کراچی اور نوری آباد کے علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے، تمام روڈ یوزرز سے اپیل ہے کہ اپنی گاڑیوں کی حد رفتار کم رکھیں، بارش کی وجہ سے اکثر مقامات پر روڈ پر پھسلن ہوجاتی ہے، لہذا گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں اپنی گاڑی کے وائپرز کو چیک کرلیں، کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کیلئے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • کراچی کے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زائد قیمت پر کرونا ویکسین لگانے کا انکشاف

    کراچی کے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زائد قیمت پر کرونا ویکسین لگانے کا انکشاف

    کراچی کے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں زائد قیمت پر کرونا ویکسین لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں سنگل ڈوز کینسائنو ویکسین 6220 روپے میں لگائی جا رہی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ویکسین کی قیمت 4225 روپے مقرر کی ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق اے جے ایم فارما نے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کو کینسائینو ویکسین فراہم نہیں کی۔
    اے جے ایم فارما نے اب تک چین سے ایک لاکھ 10 ہزار کینسائنو ڈوزز منگوائی ہیں۔ کین سائنو ویکسین کی تمام خوراکیں حکومت کو فراہم کی گئی ہیں۔ کمپنی حکام نے مزید بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کو کینسائنو ویکسین کی فراہمی خارج از امکان ہے۔ ڈریپ حکام کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ زائد قیمت پر ویکسین لگانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طبا ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے محمد وقار بھٹی کے مطابق ویکسین پہلے 6220 روپے میں لگائی جارہی تھی، اب قیمت ریوائز کرکے 4220 روپے کردی گئی ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر

    بحریہ ٹاؤن واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر

    بحریہ ٹاؤن واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی : بحریہ ٹاؤن واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست عوامی تحریک کے رہنما ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو کی جانب سے دائر کی گئی

    لیکن عدالت نے فوری سماعت کیلئے استدعا کی درخواست مسترد کردی . ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو نے الزام لگایا کہ اس واقعے میں پیپلز پارٹی خود شامل ہے،

    سجاد چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کے خلاف دھڑا دھڑ مقدمات ہو رہے ہیں، پورے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے گناہ لوگوں کو جس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے یہ غیر قانونی عمل ہے،

    اس پورے واقعے میں پیپلز پارٹی براہ راست ملوث ہے،

  • سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب

    سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب

    سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب

    چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ کے وار کالج، لاہور میں 50ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

    حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی انمول خدمات کی بھی تعریف کی۔ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے معزز مہمان نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پر عزم رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہے جس میں ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاروائی کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

    پاکستان نیوی وار کالج پاک بحریہ کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کو سنبھالنے کے لئے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرتا ہے۔

    قبل ازیں چیف آف دی ائیر اسٹاف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے اُن کا استقبال کیا۔

  • ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی بروقت کارروائی سے جالی پولیس اہلکار گرفتار۔
    ملزم موٹرسائیکل میں پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ اور خود کو CTD سندھ کا اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔ملزم شہری محمد حفیظ کو پانی کی لائن مرمت کرنے اور بلا اجازت روڈ پر توڑ پھوڑ کرنے کے ایوض پولیس کا نام استعمال کر کے بھتہ طلب کر رہا تھا۔

    ایس ایچ او پاکستان بازار نے شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کاروائی کر کے ملزم سرفراز ولد خادم حسین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی موٹر سائیکل نمبری KLB-2738 برآمد۔گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 551/2021 بجرم دفعہ 170/171 درج، تفتیش جاری۔

    گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔