Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس کی وجہ سے کراچی دنیا کے دس بد ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے :پاسبان

    پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس کی وجہ سے کراچی دنیا کے دس بد ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے :پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بیڈ گورننس کے تسلسل کی وجہ سے کراچی دنیا کے دس بد ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔ ایک وقت تھا کہ کراچی کی سڑکیں دُھلتی تھیں اور کراچی کا مقابلہ سفارت کار لندن اور نیویارک سے کرتے تھے لیکن اس وقت پیپلز پارٹی کا وجود نہیں تھا۔
    پیپلز پارٹی نے اس شہر کو بھوتوں کا شہر بنا دیا ہے۔ کراچی کچرے اور غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے۔ غلاظت، سڑکوں کی تباہی اور ٹریفک مسائل کی وجہ سے کراچی کے لوگ ذہنی دبائو کا شکار رہتے ہیں ، آدھے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔پاکستان کی کل آبادی کا 15 فیصد حصہ کراچی میں آباد ہے اور کل ملکی آمدنی کا 70 فیصد حصہ کراچی ادا کرتا ہے جبکہ بدلے میں کراچی کو لاقانونیت، ٹوٹی پھوٹی اور سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکیں دی جارہی ہیں۔
    صوبائی حکومت کراچی کی شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام تمام بدعنوان اور کرپٹ مافیائوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ کراچی کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور فوری طور پر چارٹرڈ سٹی کا درجہ دیا جائے۔ پاسبان ہیلپ لائن پر گلشن اقبال کے درجنوں شہریوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی شکایات کے مطابق گلشن اقبال بلاک کی13-A. 13 B سمیت کئی علاقوں میں روڈزکی ٹوٹ پھوٹ، دھول مٹی اورکارپیٹنگ کے نام پر ادھیڑی جانے والی سڑکوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہین ۔
    پاسبان ہیلپ لائن نے شہریوں کی شکایات پر کمشنر کراچی و ڈپٹی کمشنر، مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اس معاملہ پر توجہ دیں۔ پی ڈی پی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے مزید کہا کہ ہر حکمران اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کراچی کو پیروں کی جوتی بنا رکھا ہے ۔ کراچی کو گندگی کا ڈھیر اور تجاوزات کا شہر بنانے میں بلڈرز مافیا کا کردار متحدہ اور پیپلز پارٹی سے کسی طرح کم نہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی ای) کی جگہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کی جگہ کے الیکٹرک نے لے لی ہے۔
    اب انتظار اس بات کا ہے کہ کب کراچی کو ولیج کا درجہ دے کر اس کا نام ””مائی کولاچی ولیج” رکھ دیا جائے ۔ اٹھارہویں ترمیم کے ہوتے ہوئے سندھ حکومت کوئی بھی دھماکہ کرسکتی ہے۔اب ایشو کراچی کے وجود کو بچانے کا بن گیا ہے جس کا ادراک وفاق کو کرنا ہوگا ورنہ اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں صوبے ملک کو کھا جائیں گے۔

  • موٹروے پر سفر کرنے والے افراد مہنگے سفر کیلئے تیار ہو جائیں

    موٹروے پر سفر کرنے والے افراد مہنگے سفر کیلئے تیار ہو جائیں

    موٹروے پر سفر کرنے والے افراد مہنگے سفر کیلئے تیار ہو جائیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے ٹول ٹیکس میں ‏اضافہ کر دیا ہے۔کار کا فی کلو میٹر 1 روپے 71 پیسے سے ریٹ بڑھا کر 1 روپے 99 پیسے کر دیا گیا جب کہ ویگن ‏کا 2 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 32 پیسے۔
    کوسٹر اور مزدے کا 4 روپے سے بڑھا کر 4 ‏روپے 67 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔بس کا 5 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 65 پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرک کا 7 ‏روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 95 پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریلر کا 9 روپے 77 ‏پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 40 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
    دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹول ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پورے پاکستان کی مال بردار گاڑیوں کو کھڑی ‏کرکے مال کی ترسیلات بند کر دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور سے اسلام آباد موٹر وے (M2) پر ایف ڈبلیو او کی جانب سے ہر قسم کی گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا تھاجس کے بعد گڈز اور مسافر ٹرانسپوٹرز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
    ان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بھی پشاور سے کراچی تک ٹول ٹیکسوں میں اضافہ کیا گیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بغیر کسی کو اعتماد میں لیے غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔ ان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے کاروبار مزید بدحال ہوں گے کیونکہ یہ سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ اس کے علاوہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جو قیمتیں کم ہوئی تھیں اب اس سے بھی زیادہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
    گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکسوں میں اضافے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم سے اس معاملہ کا نوٹس لے کر اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد لاہور سے بذریعہ کار وفاقی دارالحکومت جانے والے مسافروں کو 750 روپے کی بجائے 830 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

  • نیب حلیم عادل شیخ کوگرفتار کرے : سندھ وزراء

    نیب حلیم عادل شیخ کوگرفتار کرے : سندھ وزراء

    صوبائی وزرائ سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ ، ان کے بھائی عظیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف کھلا کیس آیا ہے، جس کے بعد کسی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے، نیب نے اپنی دستاویزات میں لکھا ہے کہ 164 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا ، جس کو 253 ایکڑ پر بڑھایا گیا اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں شروع کی گئیں۔
    انہوں نے کہا کہ ان الزامات کے تحت حلیم عادل شیخ اور دیگر ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، اگر گرفتار نہیں کیا گیا تو نیب کا کردار واضح ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اعجاز حسین بلوچ بھی موجود تھے۔
    صوبائی وزراء نے کہا کہ نیب کراچی کا ایک خط سامنے آیا ہے جو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے متعلق ہے، یہ ثابت شدہ کیس ہے، اس میں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کے معیار پیپلز پارٹی کے لئے مختلف ہیں۔پیپلز پا ر ٹی کے رہنماؤں اور منتخب اراکین اسمبلی کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔ سید خورشید شاہ دو سال سے جیل میں ہیں۔ ان کے بیٹے سید فرخ شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعجاز جکھرانی کے گھر پر چڑھائی کی گئی اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا گیا، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیب کے لئے بڑا امتحان ہے کہ نیب حلیم عادل شیخ، ان کے بھائی اور جو رشتہ دار اس میں ملوث ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالتے ہیں یا نہیں۔
    اس سے بڑا کیس کوئی ہو نہیں سکتا۔ سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا کہ لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو بچانے کے لئے نیب اسلام آباد کے پاس لے گئے ہیں۔ جبکہ کے نیب کے الزامات درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفا ق میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے، مگر پی ٹی آئی کی طرف دیکھتے بھی نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی اور اس پر بھی ڈرامہ کہ کم بڑھائی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تین جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے، پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔ مگر احتجاج کی آڑ میں نفرت نہیں پھیلانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں امن ہوگا تو یہ شہر سے جیت نہیں سکتے ہیں۔
    یہ ابھی اردو بولنے والوں کو سندھیوں سے لڑانا چاہتے ہیں۔اگر وہی پالیسی ہوگی جو الطاف حسین کی تھی تو ہمیں الطاف حسین کے نہ ہونے سے کیا فرق پڑا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ آج کے الطاف حسین ہیں۔ آج پھر نفرت اور لوگوں کو لڑانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں باشعور اردو بولنے والے شہریوں سے کہتا ہوں کہ نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں اور ان کے اصل چہرے کو بے نقاب کریں۔
    انہوں نے کہا کہ آج شہر میں جو امن قائم ہوا ہے اس کو برقرار رکھیں گے۔ دیگر جماعتوں اور تنظیموں سے بھی کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کی اس سیاست کو مسترد کریں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد وہاں گیا۔ بحریہ ٹاو ٴن کے واقعہ کو بنیاد بنا کر نفرت پھیلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں جو باہر سے پکڑے گئے ہیں۔قانونی کارروائی کے بعد چھوٹ جائے گے۔ انہوں نے کہا بحریہ ٹاؤن کا سانحہ اچانک نہیں بلکہ یہ ایک پری پلان واقعہ تھا۔

  • کراچی کی مشہور مارکیٹ میں درجنوں دکانیں پُراسرار طور پر زمین میں دھنس گئیں

    کراچی کی مشہور مارکیٹ میں درجنوں دکانیں پُراسرار طور پر زمین میں دھنس گئیں

    کراچی کی مشہور مارکیٹ میں درجنوں دکانیں پُراسرار طور پر زمین میں دھنس گئیں، پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم قدیم جوبلی مارکیٹ کی دکانیں زمین بوس ہوگئیں جس کے بعد مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں قائم جوبلی مارکیٹ کے اطراف نالے پر بنیں 10سے 12 دکانیں زمین بوس ہوگئیں جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں اور راستے کو نقصان پہنچا۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ دکانیں جوبلی مارکیٹ کے اطراف نالے پر بنی ہوئی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال معاملہ پراسرار ہے تاہم دیکھنے میں یوں لگ رہا ہے کہ نالہ کمزور ہونے سے دکانیں دھنس گئی ہیں، دکانیں نالے کے اطراف بنی ہوئی تھیں۔
    انہوں نے کہا کہ جوبلی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹیکنیکل ٹیم معاوئنہ کررہی ہے، مارکیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد اسے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے گیس بھرجانے کے باعث نالہ بیٹھ گیا ہو، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دکانداروں نے اپنی دکانوں سے اپنی قیمتی اشیا نکال لی ہیں، تاہم اُنہیں غیر ضروری طور پر دکانوں کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔
    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزید دکانیں بھی زمین میں دھنس سکتی ہیں، اس لیے مارکیٹ اور اس کے اردگرد کے علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے علاقہ مکینوں کو بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی زمین میں تبدیلی کے حوالے سے پولیس حکام کو فوری طور پر آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

  • سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔
    ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
    تاہم اب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔
    مولانا فضل الرحمان گزشتہ ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، مولانا فضل الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ لیکن ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اب ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال کا انور اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

    مصطفیٰ کمال کا انور اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ نے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے انور اقبال کی فنکارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انور اقبال قابل فخر فنکار تھے اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ٹی وی اسکرین پر اپنا نمایاں مقام رکھتے تھے، انور اقبال کے انتقال سے ٹیلیویژن اور فلمی صنعت میں پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پر کیا جاسکتا ہے، پاک سر زمین پارٹی مرحوم انور اقبال کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گی ہے.

  • شاہ لطیف سے شہری سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف سے شہری سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف سے شہری سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار۔

    شہری کیجانب سے چھینا جھپٹی کی واردات کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔پولیس نے فوری ملزمان کو انٹیلیجنس اطلاع پر ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
    گرفتار ملزمان سے اسلحہ، شہری سے چھینا گیا موبائل فون، شناختی کارڈ اور دیگر سامان برآمد۔
    پولیس نے گذشتہ روز چھینی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

    گرفتار ملزمان سے نہایت حکمت عملی سے انٹیرو گیشن کی گئی۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر 23 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ لانڈھی، ڈیفنس، شاہ لطیف اور عوامی کالونی سے چھینی و چوری کی گئی تھیں۔

    گرفتار ملزمان نے موٹرسائیکلیں بلوچستان لے جا کرفروخت کرنےکا انکشاف کیاگرفتار گروہ اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکلیں چھیننے/چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ملزمان کا گروہ شہریوں سے زیادہ تر رات کے اوقات میں موٹرسائیکلیں چھینتے تھے۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جابچکے ہیں۔گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

    ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عمیر،غلام حسین اور محمد جان شامل ہیں۔

  • کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی

    کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 446 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسزکی شرح 8.70 ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا بتاناہےکہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.26 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر سندھ بھر میں 11852 ٹیسٹ کے نتیجے میں 545 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور صوبے میں مجموعی شرح 4.60 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق بڑا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق بڑا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال کیلئے ملک کے ہر ضلع میں فرانزک لیب بنانے کی حکم دیتے ہوئے کہا صوبائی اور وفاقی حکومتیں فرانزک لیب کے لیے فوری اقدامات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سائبرکرائم میں نامزد ڈیجی ٹانکس ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، سماعت میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا بتائیں، تفتیش کہاں تک پہنچی؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیسز میں فرانزک مکمل نہیں ہوسکا، فرانزک سے متعلق ملک میں صرف 2لیب ہیں، اسلام آباد اورکراچی ہی میں فرانزک لیب کی سہولت موجود ہے۔

    عدالت نے کہا کہ افغانستان جیسے ملک میں بھی 19 فرانزک لیب ہیں، بنگلہ دیش میں فرانزک کے لیے 3جامعات موجودہیں، سائبر کرائم، ریپ، قتل کیاان سب کی فرانزک کےلیےصرف 2لیب ہیں؟ 6ماہ ہوچکے، ملزمان اندر ہیں، تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔

    عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے کو جلدی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ برہان مرزا سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور ملزمان کو فی کس ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ملک کےہر ضلع میں فرانزک لیب بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا صوبائی اور وفاقی حکومتیں فرانزک لیب کے لیےفوری اقدامات کریں

  • پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    قومی ائیر لائن نے کل سے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی اور بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر رکھنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی ہے ، اس حوالے سے پی آئی اے کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین2جولائی سےبائیومیٹرک حاضری لگائیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

    نوٹیفکیشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث مارچ (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بائیو میٹرک حاضری معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، محکمہ ہیومن ریسورس نے سرکلر میں کہا تھا کہ لائن منیجر کے دفاتر میں رکھے جانے والے رجسٹروں پر ملازمین دستی طور پر اپنی حاضری کا نشان لگائیں گے۔

    سیکشن اور ڈویژنل ہیڈز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری کے اندراج برقرار رکھیں جو ہر ماہ کی 10 تاریخ تک اسلام آباد میں ہیومن ریسورس منیجر کو بھیجے جائیں گے۔

    اس سے قبل ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک میں وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان سخت کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔