Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

    نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

    نیب کا دوہرا معیار، ثابت شدہ کیس ،تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کراچی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف چیئرمین نیب کو خط بھیجا ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے نیب کا رویہ مختلف ہوتا ہے،حلیم عادل کو گرفتار نہ کیا گیا تو واضح ہو جائے گا کہ نیب کا دوہرا معیار ہے حلیم عادل شیخ کے خلاف جو کیس ہے وہ بہت واضح ہے،اینٹی کرپشن ڈیپاٹمنٹ نے حلیم عادل خلاف انکوائری کی،نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل کو گرفتار کرے ، حلیم عادل شیخ کیخلاف ثابت شدہ کیس لگتا ہے،حلیم عادل شیخ  نے 253 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہم بار بار کہتے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے،

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا

    کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب

    سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکرآغاسراج درانی نے بجٹ سیشن سے پہلے میٹنگ رکھی تھی اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو مانا گیا، جی ڈی اے اراکین نے مناسب انداز میں احتجاج کیا جوقابل تعریف ہے،ایوا ن میں چارپائی لانے اورہنگامہ کرنےوالی روایت غیر مناسب بات ہے،اپوزیشن اراکین نے سندھ اسمبلی گیٹ پر ہنگامہ کیا جب اپوزیشن کی جانب سے تقریر کی گئی تو سب نے سنا،جب حکومتی بینچز سے تقاریر شروع ہوئی تو ہنگامہ کیا گیا،بجٹ سیشن کےدوران کوئی کٹ موشن نہیں آیا ان کو اعتراض ہی نہیں تھا ،انہوں نے دیکھا کہ بجٹ میں 991ارب روپے کراچی کےلیے رکھے گئے ہیں ،بجٹ میں بہت سی اسکیمیں تھیں،انہوں نے شور شرابہ کرکے راہ فرار اختیار کی ،اراکین سندھ اسمبلی کو نہیں روکا گیا ،یہ صرف تماشہ کررہے تھے،اپوزیشن نے سیکیورٹی عملے سے غیر مناسب رویہ رکھا

  • وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت سے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت سے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کووفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز پر اجلاس ہوا، وفاقی حکومت نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ اوربیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولزسندھ کو دیئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ این سی ڈی ایچ اور بی ای سی ایس اسکولز نان فارمل ہیں ، ان اسکولز میں اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر آٹھ ہزار روپے تنخواہ پر پڑھاتے ہیں، سی سی آئی کے بیالیسویں اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس سینٹرزصوبوں کے حوالے ہوجائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کووفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چودہ سو تریسٹھ بی ای سی ایس سینٹرز ہیں جن میں چودہ سوتریسٹھ اساتذہ اوراکسٹھ ہزار ایک سو اٹھارہ طلباء ہیں۔سندھ حکومت ان اساتذہ کو پچیس ہزار روپے تنخواہ دے گی۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصے کے بعد ان اساتذہ کو موقع دیا جائے کہ وہ ٹیسٹ دیں، جو اساتذہ ٹیسٹ پاس کرجائے انکو ریگیولر کریں گے

  • سندھ، ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ

    سندھ، ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ

    مالی سال21-2020 کے اختتام پر سندھ میں ٹیکس وصولی میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹیکس وصولی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے 30 جون تک 128 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

    اعدادوشمار کے مطابق مالی سال میں سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی 106 ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کی نسبت ٹیکسوں کی وصولی میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ادھر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے22ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کیا، مالی سال21-2020میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ ریونیو بورڈ کی بہتر کارکردگی سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا۔

  • میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں

    میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں

    چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے مبینہ طور پر سفارش کے بعد اسکولوں کے مالکان سے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردی ہیں ، ڈیفنس ، گلشن اقبال سمیت پوش علاقوں میں والدین سے بھاری بھرم فیسیں وصول کرنے والے اسکول مالکان نےسیاسی و دیگر بااثر افراد کی سفارشوں کے ذریعے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فسیں معاف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
    جب کہ دوسری جانب غریب ، مستحق اور پسماندہ علاقوں کے اسکولوں ، والدین کی جانب سے لیٹ فیس معافی کیلئے رجوع کرنے پر چیئر مین سیکرٹریٹ کا عملہ چیئرمین بورڈ تک رسائی نہیں دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں کے انتظار کے بعد بغیر فیس جمع کرائے کئی والدین گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔ گزشتہ روز سروے میں معلوم ہوا ہے کہ میٹرک بورڈ کے نئے چیئرمین کے آنے کے بعد میٹرک بورڈ کے باہر اور اندر ایک بار پھر نقل مافیا پیسے لیکر من پسند امتحانی سینٹر بنوانے ، لیٹ فیس معاف کرانے ، کسی بھی اسکول کے طلبہ کا پسندیدہ امتحانی سینیٹر بنانے کی بولیاں دینا شروع کردی ہیں ۔
    واضح رہے کہ اب تک میٹرک بورڈ میں نویں و دسویں جماعت کے ہزاروں طلبہ لیٹ فیس میں اضافہ کی وجہ سے فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے میٹرک بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کی لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
    میٹرک بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے ایک بار پھر جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021 کے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 جولائی 2021ء تک توسیع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل یا کسی بھی وجہ سے اب تک امتحانی فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 2 دن کی توسیع دی جا رہی ہے۔
    بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور طلباء و طالبات جلد ہی اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 2500 روپے کے ساتھ لازمی جمع کرا دیں ۔ واضح رہے کہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 5 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ۔ لہٰذا تمام طلباء وطالبات اور بورڈ سے الحاق اسکول اس بات کا خصوصی خیال رکھیں اور تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی طرح کا فارم جمع کرانے کیلئے زحمت نہ کریں ۔
    معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے 7 ہزار سے زائد اسکولوں کے بعض ایسوسی ایشنز کے رہنما بھی امتحانی فارموں میں لیٹ فیس معاف کرانے کے لئے سرگرم ہیں ۔ جب کہ نجی اسکول طلبہ سے کسی بھی صورت داخلہ اور امتحانی فیسیں وصول کرتے ہیں۔ جب کہ بعض نجی اسکول میٹرک بورڈ کی طے شدہ فیسیوں سے زائد فیس بھی طلبہ سے وصول کرتے ہیں تاکہ امتحانات کی آخری تاریخوں سے بیرونی طلبہ کے فارم جمع کرانے کے لئے لیٹ فیس معاف کرا کے لاکھوں روپے کا دھندہ کیا جاتا ہے۔
    اس حوالے سے چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ سے نمائندہ ایم ایم نیوز نے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے بدھ کو آنے والے تمام لوگوں کو فیسیں معاف کی ہیں ، اور جو جو بھی آیا ہے اس کی فیسیں معاف کی ہیں

  • کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت، ہزاروں لوگ پریشان

    کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت، ہزاروں لوگ پریشان

    سمندر کے کنارے بسنے والے شہری پینے کے پانی کی قلت کاشکار ہیں جب کہ کئی علاقوں میں کئی روز سے صاف پانی کی فراہمی نہ ہوسکی۔

    بلدیہ ٹاؤن کہا چند ماہ پہلے آئن اے 249 کے الیکش میں پی پی کے رہنما قادر مندوخیل جو آئن اے کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر گئے اب بلدیہ کی عوام ان سے سوال کر ری ہے کہ ہمارے مسائل کون حال کرے گا۔بلدیہ ٹاؤن اور کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کب ائے گا۔

    ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے باسی بنیادی سہولت پانی سے بھی محروم ہیں،لانڈھی ،کورنگی، ملیر،ناظم آباد،گلستان جوہر،لیاری ،کھارادر، بلدیہ ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی ،نارتھ کراچی ،نیوکراچی ،سرجانی ٹاؤن کے کئی علاقوںمیں صاف پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

    نیوکراچی گودھرا کالونی کے مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر گودھرا چوک پر دھرنا دیا اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے ، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی نے مکینوں کو دہری مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

    شدید گرمی میں نہ تو گھروں میں بجلی ہے اور نہ ہی پانی آخر کس کے در پر جا کر فریاد کریں جو مجبور اور بے بس عوام کی سن کر انھیں زندگی کی بنیادی سہولت کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

    تاہم احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

    تحریک تحفظ دفاع پاکستان کے رہنما سید وسیم پاشا نے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی اور کورنگی کے کئی علاقوں میں ازخود پانی کی لائنیں ڈال کر شہریوں کا پانی چوری کیاجارہاہے۔

    لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں بااثر افراد مبینہ طور پر لائن مینوں سے ملی بھگت کرکے اپنے علاقے میں زیادہ پریشر سے والو کھلواتے ہیں۔

    انھوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا کہ قلت آب کے شکار ہزاروں افراد کا مسئلہ حل کیا جائے ،پانی کی جلد از جلد فراہمی کو مکمن بنایاجائے

  • فیکٹری یا عقوبت خانہ؟ بلدیہ فیکٹری میں مالک کی ورکرز پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

    فیکٹری یا عقوبت خانہ؟ بلدیہ فیکٹری میں مالک کی ورکرز پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

    فیکٹری یا عقوبت خانہ؟ مالک جب چاہے کسی کو تھپڑ جڑ دے، مرغا بنائے اور ڈنڈوں سے پٹائی کر دے، فیکٹری میں خواتین وزکرز پر بھی بہمانہ تشدد، بلدیہ فیکٹری کے مالک کی ورکرز پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی- تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل نے اپینی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلدیہ فیکٹری کے مالک کی جانب سے فیکٹری میں کام کرنے والے ورکرز کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے- رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالک خواتین ورکرز کو بھی نہیں بخشتا- اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری کا مالک ورکرز کو مرغا بنا کر ڈنڈون سے ان پر تشدد کر رہا ہے، ایک اور منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک خاتون ورکر کو تھپڑ رسید کر دیتا ہے، فیکٹری کے تمام ملازمین مالک کے ڈر سے کانپتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں-
    نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق فیکٹری کے مالک کا نام عبدالرحمان چاولا ہے، جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے- تاہم وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فیکٹری میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس حکام کو ملزم کی فوری گرفتاری اور تفتیش کے احکامات جاری کر دیے ہیں- ٹی وی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے فیکٹری کا دورہ کیا، لیکن کسی اہلکار نے ملازمین سے فیکٹری میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات سے متعلق سوالات نہیں کیے- اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ورکرز سے ادھر ادھر کے سوالات پوچھ رہے ہیں-
    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فیکٹری ہو یا ملک، مزدور اسکا ایک پہیہ ہے ۔ انہی کے بدولت آپ کے کاروبار چلتے ہیں اور سرمایہ ملک میں آتا ہے۔ یہ ہمارے غلام نہیں ۔ ہمیں انکی قدر کرنی چاہیے ۔ ہر انسان کی عزت نفس ہوتی ہے ۔اللہ‎ کی مخلوق کی قدر کرنا سیکھنا چاہیے-

  • ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر مرحوم کی وفات پاکستان اور دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ،مولانا فضل الرحمن

    ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر مرحوم کی وفات پاکستان اور دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ،مولانا فضل الرحمن

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے صدر وفاق المدارس ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر مرحوم کی وفات پاکستان اور دنیا بھر کے مذہبی طبقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا بھر کی عالمی تحریکوں کے ساتھ ان کاگہرا رابطہ اور تعلق تھا ۔
    وہ پاکستان کے مدارس ،دینی جماعتوں اور ہم سب کے لئے شجر سایہ دار تھے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ان کی وفات وفاق المدارس سے وابستہ ہزاروں مدارس کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایک مشفق اور مہربان دوست اور سرپرست سے محروم ہوگیا ۔
    نصف صدی سے زیادہ قرآن و حدیث کے علوم کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

    عربی زبان کے ساتھ ان کا لگا دیدنی تھا ۔اس دور میں وہ اکابر کی روایتوں کے امین تھے ۔دنیا بھر اور پاکستان میں ان کے ہزاروں شاگردوں ، متعلقین اور خصوصا ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔میں خود کو اس موقع پر تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں ۔ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادگان اور دیگر پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔دعا ہے کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کی کامل مغفرت فرمائے ،اپنے شایان شان اعزاز و اکرام سے نوازے ،اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے اور بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام سو گواروں کو اس عظیم سانحہ پر صبر کرنے کا پورا پورا اجر عطا فرمائے ۔

  • وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر معروف عالم دین ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے، ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر طویل عرصے سے علیل تھے جب کہ ان دنوں کورونا وائرس کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
    بتایا گیا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر 1935ء میں ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں کاکول کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے ، وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ، مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان اور جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے رئیس تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ جید عالم دین اور جامعتہُ العلوم السلامیہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتم اعلی مولانا عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر ذاتی طور پر رنجیدہ اور مغموم ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور دین کے لیے ان کی تمام خدمات کو قبول فرمائے، اللہ رب العزت پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے .
    یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے، اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں، تنظیم کے سیکٹری جرنل قاری محمد حنیف جا لندھری ہیں ، اس ادارے کی ذمہ داریوں میں مدارس کی رجسڑیشن، نصاب سازی اور تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات کا انعقاد اور اسناد جاری کرنے کی زمہ داری ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام ہو گئی

    پاکستان تحریک انصاف ایم کیو ایم کو منانے میں ناکام ہو گئی

    پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے ہی حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو منانے کی کوشش تو کی لیکن ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سامنے آئی۔
    جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز اور ارسلان تاج ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی مشورہ کیا نہ ہمیں کچھ بتایا، جو احتجاج ہو رہا ہے اس میں بھی عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔
    تحریک انصاف کے علی عزیز کا کنور نوید جمیل سے کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ اپوزیشن چیمبر میں چلیں جس پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نہیں جا رہے پھر بات کریں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن میں بھی دراڑ پڑ گئی، اپوزیشن اتحاد کو ایک اور دھچکا آج اُس وقت لگا جب پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ، اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ ن لیگ کا قومی اسمبلی میں رویہ قرار دیا گیا۔
    پی پی پی ذرائع کے مطابق بجٹ سیشن میں ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا،

  • ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سر کا تاج ہوتی ہیں : ناصر حسین شاہ

    ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سر کا تاج ہوتی ہیں : ناصر حسین شاہ

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا لیکن تاحال ان کے شوہر کا نام سامنے نہیں آ سکا، حریم شاہ کے اعلان کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کھلبلی مچ گئی جبکہ اراکین سندھ اسمبلی کی بیگمات بھی چوکنا ہو گئیں۔ تاہم اب اس معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی رد عمل دے دیا ہے۔
    مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔
    قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اس معاملے پر رد عمل دیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
    اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔